خواتین کو پوری زندگی میں اپنی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف غذائی ضروریات درکار ہوتی ہیں ، جو ان کی مستقبل میں صحت کے حوالے سے بہت اہمیت کی رکھتی ہے۔ خاص طور پر حمل سے پہلے اور دوران حمل اور دودھ پلانے کے دوران، خواتین کو غذائیت سے بھرپور خوراک اور مناسب خدمات اور دیکھ بھال کو یقینی بنانا ماؤں اور ان کے بچوں کی بقا اور بہبود کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔
پاکستان میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق ہر سال تقریباً 4,500 مائیں دورانِ حمل یا بچہ جنم دینے کے دوران مر جاتی ہیں۔ یہ ہر روز 540 نئی ماؤں میں سے 1 کو کھونے کے مترادف ہے، جس کی شرح دوسرے ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ یہ دیہی علاقوں میں یہ صورتحال اس سے بھی بدتر ہے۔ایک بین الاقوامی ادارے کی تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں روزانہ تقریباً 830 خواتین حمل یا بچے کی پیدائش سے متعلق پیچیدگیوں سے مر جاتی ہیں۔ دنیا بھر میں ہر سال پیدا ہونے والے 130 ملین بچوں میں سے تقریباً 2.7 ملین زندگی کے پہلے چار ہفتوں تک زندہ نہیں رہ پاتے۔
دنیا کے کئی حصوں میں خواتین کی غذائیت کی حالت ناقابل قبول حد تک ناقص ہے۔ بہت سے ممالک میں خواتین کی خوراک صرف محدود پھل، سبزیوں، دودھ، مچھلی اور گوشت پر مشتمل ہے۔ حمل کے دوران، ناقص غذا ؤں کا استعمال اہم غذائی اجزا کی کمی کا باعث بنتا ہے ۔ جیسےآئیوڈین، آئرن، فولیٹ، کیلشیم اور زنک ۔ ان تمام اجزا کی کمی خواتین میں خون کی کمی، پری ایکلیمپسیا (دورانِ حمل بلند فشار خون)، ہیمرج اور موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ یہ بچوں کے مردہ پیدائش، دورانِ پیدائش کا بچے کاکم وزن، اور نشوونما میں تاخیر کا باعث بھی بنتاہے۔ بین الاقوامی ادارے یونیسیف کے مطابق کہ کم پیدائشی وزن ہر سال 20 ملین سے زیادہ نوزائیدہ بچوں کو متاثر کرتا ہے۔
حمل کے دوران صحت اورغذائیت
طب ِ یونانی کے مطابق، عورت کی صحت کی دیکھ بھال، اس کیے حاملہ ہونے سے بہت پہلے کی جاتی ہے۔ والدین، خاص طور پر عورت کی غذائی حیثیت کا آنے والے بچوں کی صحت پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔ یونانی طب کے ماہرین چھ طرح کی ہدایات پر عمل کرنے پر بہت زور دیتا ہے۔ جس میں سب سے پہلے شامل ہے، سانس کے لیے پاکیزہ اور تازہ ہوا کے حصول پر زور دیتے ہیں (حواءِ محیط)، دوم مناسب اور بروقت کھانے اورپینا (مکول و مشروب)، سوم صحیح مقدار میں جسمانی سرگرمی اور آرام (حرکت و سکنِ بدانی)، چہارم دماغی سرگرمی اور آرام (حرکت وسکونِ نفسانی)، پنجم متوازن نیند اور بیدار رہنا (نعم و یقزا)، چھٹا برقرار رکھنا اور باہر نکالنا (احتساب و استغفار)۔ خواتین اور بچے موسمی یا قدرتی تبدیلیوں اور ہوا کی ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے ہوا کی ہڈیوں کے امراض کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ لہٰذا جسمانی افعال انجام دینے اور صحت کو برقرار رکھنے کے لیے تازہ اور پاک ہوا بہت ضروری ہے۔ یونانی معالجین مخصوص بیماری، عمر اور ضرورت کے لیے درست خوراک کے انتخاب کی حمایت کرتےہیں۔ مقامی طور پر دستیاب کھانوں اور جڑی بوٹیوں پر مبنی صحت بخش غذا، جو اپنے جسم کی ساخت، جسمانی ضروریات اور موسموں کے مطابق ہے، کی وکالت ہپوکریٹس، گیلن اور ابن سینا نے کی ہے، جو طبِ یونانی کے اصل علمبردار ہیں۔
حمل کے دوران خواتین کو لطیف غذاؤں کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے جو کہ آسانی سے ہضم ہو سکے اورجواعلیٰ غذائیت بھرپور ہو ،جس سے ماں اور جنین دونوں کی غذائی ضروریات پوری ہوتی ہیں۔ ان میں خون بڑھانے والی خوراک میں کھجور، گڑ، انار اور لوہے کے برتنوں میں پکا ہوا کھاناشامل ہے۔طبی ماہرین تلبینہ (کھجور اور جوسے تیار کردہ) کے استعمال کی ہدایت کرتے ہیں کیونکہ یہ کیلشیم اور آئرن کی مقدار سے متعلق ضرورت کو پورا کرتا ہے۔ حمل کے دوران، بھوک نہ لگنا اور کچھ نا کھانے کی خواہش عام ہے۔ اس مسئلے میں پھل، گلقند، پنیر ، بھنے ہوئے چنے، کچے انگور اور کھٹے غذائی اشیاء کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے۔اس دوران طبی ماہرین جوارش انارائن کے استعمال کی ہدایت کرتے ہیں کو ہاضمے سے متعلق مسائل اور قے کو کنٹرول کرنے میں بہت مفید ہے ۔ دل کے گھبرانے اور غیر منظم ڈھرکن کی صورت میں خمیرہ مروارید کا استعمال فائدہ مند ہے۔ دورانِ حمل قبض کی شکایت کی صورت میں اسپغول اور روغنِ بادام شیریں کا دودھ کے ساتھ استعمال بہت مفید ہے۔ کھانا دن میں کئی مرتبہ لیکن تھوڑی تھوڑی مقدار میں کھانا چاہیے۔ وہ غذائیں جو پیٹ پھولنے کا خطرہ پیدا کرتی ہیں جیسے بکلہ، لوبیا، اور چنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ مٹر، پھلیاں،زعفران، تل، سونف، ریو، میتھی، اور اجوائن سے بھی پرہیز کرنا چاہیے یہ حیض آور اشیاء ہے اور نقصان کا باعث بھی بن سکتی ہیں۔
حمل کے غشی کے دورے پڑنے کی وجہ کمزوری، کم بلڈ پریشر، خون کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے (کیونکہ جنین کو آئرن کی سپلائی کی ضرورت ہوتی ہے، جو صرف ماؤں سے حاصل ہوتی ہے۔ حمل کے دوران عورت کو ہیموگلوبن کی کمی کی وجہ سے چکر آتا ہے جو دماغ اور دیگر کو آکسیجن پہنچاتا ہے۔ ہائپوگلیسیمیا (چکر آنے کی ایک اور عام وجہ بلڈ شوگر کی کم سطح ہے جو آپ کے جسم میں میٹابولزم میں تبدیلی کی وجہ سے ہوتی ہے)۔
اس صورت میں حاملہ کو انار کا رس، عرق گلاب، عرق بادیان، عرق گاؤزبان کا استعمال فائدہ مند ہے۔ خون کی کمی کی شکایت میں بھوسی کے ساتھ اناج کا آٹا، ہری پتوں والی سبزیاں، شلجم، چقندر ، انار، انگور، کیلا اور کھجوریں خوراک میں شامل ہیں۔ شربت انار، شربت دینار ، شربت فولاد، کا استعمال فائدہ مند ہے۔ اس کے علاوہ دورانِ حمل آملہ، درنج، قرنفل،بہی، عناب اور مصطگی کو استعمال میں لانا چاہیے۔
طبی ماہرین حمل کے آخری ماہ میں گھی اور مکھن کے استعمال کی تلقین کرتے ہے تاکہ جنین کی جلد کے نیچے چربی کی تشکیل کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے اور ساتھ ہی ساتھ پیدائش کے عمل کو ہموار کرنے میں بھی مدد مل سکے۔ دودھ پلانے کی مدت کے دوران، ماں کو جماع سے پرہیز کرنا چاہئے کیونکہ یہ ماہواری کو شروع کرے گا اور دودھ کو فاسد اور کم کر دے گا۔
بچہ کی صحت کے متعلق ہدایات
ابن سینا (آویسینا)، ابن حبل بغدادی، ربان طبری اور دیگر یونانی ماہرین نے بچوں کی صحت کے بارے میں اپنے خیالات کو تفصیل سے بیان کیا ہے اور بچوں کی بہتری کے لیے علاج اور ادویات بھی تجویز کی ہیں۔ بچوں کے علاج کے لیے دودھ پلانے والی ماؤں میں بیماریوں کے انتظام پر سب سے پہلے غور کیا جانا چاہیے کیونکہ ایک صحت مند ماں ہی صحت مند بچے کی ضمانت دیتی ہے۔ڈیلیوری کے بعد بچے کے چہرے اور جلد کو نمکین پانی اور نمک سے جلد از جلد صاف کرنا چاہیے، تاکہ جلد کو رنگین بنایا جا سکے۔ چھوٹی انگلی کی نوک سے نتھنوں کو صاف کرنا چاہیے، اس مرحلے پر جسم کو نیم گرم پانی سے نہانا چاہیے۔نرم کپڑے کے ٹکڑے سے آنکھوں کو باقاعدگی سے پونچھنا چاہیے اور سر کو ڈھانپنا چاہیے۔
گرمیوں کے موسم میں بچے کو ہلکے پانی سے اور سردیوں میں معتدل گرم پانی سے نہلایا جانا چاہیے۔ لمبے عرصے تک سونے کے بعد اور خالی پیٹ پر غسل بہترین ہے۔جب بچہ بولنا شروع کرتا ہے تو اسے مضبوط بنانے کے لیے زبان کی جڑ کی باقاعدگی سے مالش کی جانی چاہیے۔
مختلف بیماریاں ہیں جو بچوں کو متاثر کر سکتی ہیں جیسے اسہال، پیٹ پھولنا، نزلہ اور کھانسی، آشوب چشم، قبض، کان کا درد وغیرہ۔ اسہال بہت عام ہے۔ اس دوران دودھ کی جگہ ہلکی غذائیں دی جائیں جیسے آدھے اُبلے ہوئے انڈے کی زردی، نرم روٹی، یا بھنے ہوئے جو کو پانی میں پکا کر اور ابلا ہوا ٹھنڈا پانی دینا چاہیے۔ اگر بچے کو قبض کی شکایت ہو تو اس کا علاج شہد اور خالص شہد کی تھوڑی مقدار میں جنگلی پودینہ یا سادہ یا جلی ہوئی للی کی جڑوں کے ساتھ ملا کر کیا جائے۔ جب کھانسی ہو تو اس صورت میں سر پر ٹھنڈا، گرم پانی بہا دینا چاہیے۔
دودھ بڑھانے کے لیے تدابیر
یونانی تاریخ میں ماں میں دودھ کی کمی کو قلعۃ اللبان کہا گیا ہے۔ ابن سینا، زکریا رازی، ربان طبری، اکبر ارزانی نے متعدد جڑی بوٹیوں کا ذکر کیا ہے جو مدثر لابن کے طور پر استعمال ہوتی ہیں۔ یونانی طبی ماہرین نے دودھ کی کمی کے لیے مختلف تجاویز دی ہیں۔
حکیم اعظم خان نے قلعہ اللبان میں بہتری کے لیے متوازن اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی ہدایت کی ہے۔
اگر دودھ میں کمی کی وجہ سرد مزاج، یا کوئی رکاوٹ ہے تو اس کے لیے ہلکی لطیف غذا کو جو مزاج میں تھوڑی سی گرم کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔
اکبر ارزانی کے مطابق اگر دودھ میں کمی کی وجہ خون کی کمی ہے تواس صورت میں میں خون کی پیداوار بڑھانے کے لیے دودھ، انڈے کی زردی اور مرغی کا گوشت جیسی خوراک استعمال کریں۔
ابن سینا نے غذا بیان کی ہے جیسے جو کا سوپ، سونف ، کلونجی اور وہ غذائیں جو گرم اور نم ہو، جیسے کہ دودھ، چاول، چکن یا شہد کے ساتھ دودھ، انڈے کی زردی کا حلوہ بھی مفید ہے ۔ غذائیت کی کمی کی وجہ سے اور خشکی، اگر دودھ کی پیداوار کافی نہ ہو تو جانوروں کا دودھ مفید ہے ۔
ماؤں اور بچوں کی صحت کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے ہمیں تعلیم، دیکھ بھال اور ایسے اقدامات کو اپنانے کی ضرورت ہے جو آسانی سے دستیاب ہوں، کم خرچ ہوں، سماجی طور پر قابل قبول ہوں اور جن کا ثقافتی نفاذ ہمارے ملکی معیارات کے مطابق ہو۔