کھانا اور پینا منع ہے اس لئے سحری میں اللہ کی بڑی حکمت اور مصلحت پوشیدہ ہے۔روزہ رکھنے سے پہلے رات کے آخری پہر یعنی فجر کے وقت سے پہلے کھانا پینا سحری کہلاتا ہے ۔ جس کی بہت فضیلت اور اجر بھی ہے۔ لیکن سحری جسمانی طاقت کو بحال رکھنے کا ذریعہ بھی ہے اور اس میں صحت سے متعلق بہت سے فوائد موجود ہیں۔
سحری میں غذا کا خیال رکھیں
سحری باقاعدگی سے کریں۔ کچھ لوگ سحری نہیں کرتے یا سحری میں بہت کم کھاتے ہیں ۔ اس کی وجہ ٹائم کی کمی بھی ہو سکتی ہے اور افطار میں چکنی ، چٹپٹی ، مصالحہ دار غذائیں یا جنگ فوڈ کی وجہ سے طبیعت کی خرابی یا طبیعت میں بھاری پن بھی ہو سکتا ہے۔ اس لئے اچھی سحری کرنے کے لئے افطار میں بھی غیر متوازن اور ٖ غیر صحت بخش غذاؤں سے احتیاط کریں ۔ سحری میں بھی کھانے پینے میں احتیاط کریں ۔ سحری میں بھی نہ بہت کم کھائیں اور نہ ہی بہت زیادہ بلکہ اعتدال سے سحری کریں ۔ مرغن ، زیادہ مصالحے والے کھانے ، چکنائی سے پرہیز کریں ۔ کیوں کہ ان سے طبیعت میں بھاری پن پیدا ہوجاتا ہے۔ اس لئے سادہ اور ہلکی غذا کو سحری کی خوراک میں شامل کریں ۔ کھانے میں پروٹین کو ترجیح دیں کیوں کہ پروٹین سے توانائی حاصل ہوتی ہے اور کمزوری محسو س نہیں ہوتی ۔ اس کے علاوہ سادہ روٹی ، سالن ، دودھ ، دہی ، لسّی ، انڈے ، سبزیاں ، دالیں، کیلا ، کھیرا ، اور فائبر یعنی ریشے والی غذا کا استعمال زیادہ کریں۔ کھجور کو افطار کے ساتھ ساتھ سحری میں بھی شامل خوراک رکھیں کیوں کہ کھجور جسم کو تونائی مہیا کرتی ہے ۔اور اس میں ایسے غذائی اجذاء ہوتے ہیں جو جسم کو طاقت و توانائی فراہم کرتےہیں ۔ کھجور اور دودھ کا استعمال سحری میں بہت صحت بخش ہوتاہے۔ فائبر والی غذائیں بھی ضرور استعمال کریں۔
سحری کے وقت اگر گرم مشروب پینے کی عادت ہے توسحری کا وقت ختم ہونے سے دس ، پندرہ منٹ پہلے فارغ ہو جائیں تا کہ پا نی پی سکیں اور وضو کرسکیں۔ چائے کے مقابلے میں گرین ٹی یعنی سبز چائے کا استعمال بہتر ہے ۔ سحری میں روزانہ پراٹھوں کو خوراک میں شامل کرنے سے اجتناب کریں کیوں کہ اس سے طبیعت میں بھاری پن ،پیدا ہوتا ہے اور نظام ہاضمہ بھی درست نہیں رہتا ۔ کبھی کبھی کھانے میں حرج نہیں ۔ اسی طرح روزانہ سحری میں کھجلہ ، پھینی اور لسّی کے استعمال سے بھی پرہیز کریں ۔
نیند کے دورانیہ کا خیال رکھیں
سب سے پہلے تو رات کی نماز عشاء اور تراویح سے فارغ ہو کر سونے کی کوشش کریں ۔ تا کہ نیند پوری ہو سکے ۔ اس ماہ میں کیوں کہ سونے اور جاگنے کے اوقات تبدیل ہو جاتے ہیں اس لئے نیند کے دورانیہ کا بھی خاص خیال رکھیئے ۔ نیند پوری نہ ہو تو اس کا اثر جسمانی اور دماغی صحت پر پڑتا ہے ۔ اور سحری کے لئے اتنے وقت تک ضرور جاگ جائیں کہ سکون اور اطمینان سے سحری کرسکیں ۔ کیونکہ جب سحری کے لئے ٹائم کم ہوتا ہے تو سحری میں جلدی جلدی کھانا ، کھانا پڑتا ہے۔ جو حفظان اصولوں کے بلکل خلاف ہے۔
ڈی ہائیڈریٹ
سحری میں پانی بھی ضرور پئیں۔صرف افطارکے وقت ہی پانی نہ پئیں بلکہ افطار کے بعد بھی وقفے وقفے سے پانی پیتے رہیں ۔اسی طرح سحری کرتے وقت بھی پانی پئیں اور فجر کی اذان یعنی سحری کا وقت ختم ہونے سے چند منٹ پہلے ضرور پانی پی لیا کریں ۔ اس طرح آپ ہائیڈ ریٹ رہیں گے ۔
سحری کی صحت بخش غذاؤں کا شیڈول بنائیں
سحری میں بھی متوازن اور صحت بخش غذا کا خیال رکھیں ۔ شیڈول مرتب کریں ۔ کہ سحری میں کون کون سی سادہ لیکن صحت بخش غذائیں کس ترتیب سے لینی ہیں ۔ لسّی ، کھجلہ پھینی ، ملک شیک ، بنانا جوس ، دہی، سالن ، روٹی، پراٹھے ، کیلا ، کھجور دودھ ، بنانا شیک ، انڈے وغیرہ کا باقاعدہ شیڈول مرتب کیجئے ۔
مسواک
سحری کرنے کے بعد مسواک کرنے کی عادت ڈالیں ۔ کیوں کہ مسواک صحت کے لئے بہت مفید ہے ۔