خریدنے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں: اناردانہ
مختلف نام:
اردو میں انار۔ سنسکرت و بنگالی ڈاڈم،رکت بیج۔ گجراتی داڈیم۔ فارسی انار شیریں۔ سندھی داڑھوں ۔ کشمیری ڈائن۔ عربی رمان حلو۔ لاطینی میں پیونیکا گرانیٹم (PunicaGranatum) اور انگریزی میں پوم گرینیٹ (Pome Granate) کہتے ہیں۔
شناخت:
یہ ایک مشہور درخت کا پھول (benefits of anar) ہے۔ اس کے درخت ہندوستان اور پڑوسی ممالک میں بکثرت ہوتے ہیں۔ ماگھ اور پھاگن میں اس کے نئے پتے نکلتے ہیں۔اس کے پتے ٹہنیوں کے آمنے سامنے لگتے ہیں۔ کچھ لمبے ، نوک دار اور کچھ زردی مائل ہوتے ہیں۔اس کے سرخ رنگ کے پھول ایک جگہ دو دو لگتے ہیں۔
پھل کا چھلکا اتار نے پر اس کے دانے لال نوکدار اور بعض سفید ہوتے ہیں۔ اکثر دانوں میں گٹھلی ہوتی ہے۔ کابلی انار سب سے بہتر ہے۔ اس کے بعد پٹنہ (بہار) کا انار ہے۔ سب سے بہتر انار وہ ہے جس کا دانہ بڑا (pomegranate treatment) ہو۔
مزاج:
میٹھا انار خون پیدا کرنے والا اور جگر کی تقویت کے لئے مفید (benefits of anar) ہے۔ قبض کشا ہونے کے علاوہ پیشاب بھی جاری کرتا ہے۔ استسقاء یرقان، خشک کھانسی (pomegranate treatment) کے لئے مفید ہے، دست روکتا ہے اور چہرے کو نکھار تا ہے۔ چھلکا انار قابض ،خونی بواسیر اور کھانسی میں مفید ہے۔
ماڈرن ریسرچ کے مطابق چھلکا درخت انار کرانک ڈائریا (پرانے دست) اور پرانی ڈیسنیٹری (پرانی پیچش) میں مفید ہے اور دافع کرم امعاء ہے۔
مقدار خوراک:
میٹھا انار 60 گرام سے 120 گرام ، ترش انار 12 گرام سے 84 گرام تک ، بیج انار 2 گرام سے 40 گرام اور چھلکا انار 4 گرام سے 12 تک دے سکتے ہیں۔
انار کے آسان و آزمودہ مجربات
پیٹ کے کیڑے :
انار میں کدودانوں ، ملپ(بڑے ولمبے کیڑے) مارنے اور پیٹ سے باہر نکالنے کی قدرت نے اس میں عجیب خاصیت (benefits of anar) رکھی ہے۔ خاص طور پر اس کی چھال نہایت عمدہ جراثیم کش ہے۔ اس سلسلے میں رات کے وقت مریض کو 18 گرام کیسٹرآئل (روغن ارنڈ) پلائیں ۔ اگلی صبح اس کو انار کی جڑ کا جوشاندہ بقدر 60 گرام ایک ایک گھنٹہ بعد چار بار پلائیں ۔ آخری خوراک پلانے سے دو دوگھنٹہ بعد 25 گرام روغن ارنڈ پلائیں۔ اس کے اثر سے لگ بھگ بارہ گھنٹہ بعد کیڑے خارج (pomegranate treatment) ہوجاتے ہیں۔
حب انار:
چھلکا انار ترش ، مازوسبز ہم وزن باریک پیس کر سرکہ انگوری میں جوش دیں تاکہ ادو یہ گل جائیں ۔ جب سرکہ خشک ہوجائے ، پیس کر گولیاں بقدر سیاہ مرچ بنائیں ۔ پرانے دستوں اور آنتوں کے زخموں (pomegranate treatment) کے لئے مفید ہے۔ خوراک 15 عدد ہمراہ تازہ پانی دیں۔
آشوب چشم: انار دانہ ترش و خشک شدہ پانی میں بھگو ئیں ، یہ پانی 60 گرام لے کر اس میں افیو ن ایک گرام ، پھٹکری تین گرام حل کر کے آگ پر رکھیں اور پکائیں۔ جب گاڑھا ہو جائے تو لمبی کمبی بتیاں تیار کر یں۔ آشوب چشم کے لئے ایک بتی عرق گلاب میں گھس کر آنکھوں پر لیپ کریں ۔ درد چشم اور سرخی کو آرام (benefits of anar) آجائے گا۔
چھاتیوں کا ڈھلکنا:
چھلکا انار ، پھول انار ، چھال انار ، پتے انار ، جڑ انار، حسب ضرورت لے کر سایہ میں خشک کرلیں۔ بوقت ضرورت ہر ایک جزو 60 گرام لے کر قلعی دار دیگچہ میں دو کلو پانی کے ہمراہ اس قدر پکائیں کہ 250 گرام پانی رہ جائے ۔ صاف کرکے 125 گرام نیل سرسوں (pomegranate treatment) ملا کر پھر جوش دیں ۔ یہاں تک صرف تیل رہ جائے ۔ اسے صاف کر کے شیشی میں محفوظ کرلیں۔
فوائد:
پستانوں کے ڈھیلے ہونے پر دن میں دو مرتبہ یہ تیل نیم گرم چھاتیوں پر ملیں ۔ اس کے بعد کس کر انگیاباندھ دیں، کچھ دنوں کے استعمال سے چھاتیوں کا ڈھیلا پن (benefits of anar) دور ہوجائے گا۔
شربت انار:
انار کے دانوں کو نچوڑ کر آدھا کلو پانی نکالیں اور اس میں ڈیڑھ کلو چینی ڈال کر حسب دستور شربت بنا لیں۔ 60 گرام صبح اور 60 گرام شام دیں ۔ مقوی دل و دافع خفقان ہے۔
پیٹ کے کیڑے:
چھال انار دواونس کو آٹھ اونس پانی میں جوش دیں ۔ آدھا رہنے پر چھان کر (pomegranate treatment) آدھ گھنٹہ بعد دو اونس پلائیں ۔ چار خوراک کے بعد 25 گرام کیسٹرآئل دیں۔ دیدانِ امعاء کو خارج کرنے و معدہ کے لئے مفید (benefits of anar) ہے۔
سیلان:
انار کے پھول 12 گرام ، چینی سفید 25 گرام ، سفوف بنائیں۔ صبح اور شام ایک ایک گرام کی مقدار میں سرد پانی سے کھلائیں نہایت مفید (pomegranate treatment) ہے۔
منجن انار: چھلکا انار ، پھول انار ، ہلدی ، سماق، پھٹکری بریاں ، ہم وزن باریک پیس کر منجن بنائیں ۔ دانتوں پر اُنگلی یا برش سے ملیں ۔ دانتوں کو سفید و مضبوط کرتاہے اور درد دانت کے لئے مفید (benefits of anar) ہے۔
چورن ہاضمہ :
انار دانہ (benefits of anar) ترش 60 گرام ، سونٹھ 7 گرام ، زیرہ سفید 7 گرام ، تربد سفید ، زیرہ سیاہ ، چھلکا بہیڑہ ، چھلکا ہرڑپپلی، تنتر یک ہر ایک دو گرام ، نمک لاہوری 50 گرام ۔ ان سب کو ملا کر نصف کو بار یک پیس لیں اور نصف کو باریک چھلنی سے چھان لیں۔
ترکیب استعمال:
قبض دور کرنا ہوتو سات گرام نہار منہ کھانے کے بعد موٹا چورن استعمال کرائیں ، اگر قبض کرنا ہوتو باریک پساہوا سات گرام استعمال(pomegranate treatment) کرائیں، مفید ہے۔
انار کے آسان آیوویدک مجربات
برہت داڑم آشک چورن:
انار دانہ ، مصری ہر ایک 320 گرام ، پپلی ،پپلا مول، اجوائن ، مرچ سفید، دھنیہ ، زیرہ کالا سونٹھ ہر ایک 40 گرام طباشر 10 گرام ، دارچینی ، تیزپات ، دانہ الائچی خورد، ناگ کیسر ہر ایک 5 گرام سفوف بنالیں اور بقدر تین تین گرام کھانے کے بعد استعمال (pomegranate treatment)کریں ۔ درد پیٹ ،بدہضمی ، اپھارہ ،دست ، سنگرہنی و حاملہ کی قے کے لئے ازحد مفید (benefits of anar) ہے۔
داڑم آشٹک چورن:
انار دانہ 80 گرام ، مصری سفید 320 گرام ، دارچینی ، الائچی خورد ، تیز پات ، پپلی ، مرچ سیاہ ، سونٹھ ہر ایک 40 گرام۔
سفوف بنائیں اور بقدر 2 سے 3 گرام دونوں وقت کھانا کھانے کے بعد استعمال کریں۔ قے ، ابکائیاں ، جی متلانا کے لئے مفید ہے۔
سوم ناتھ رس:
چھلکا انار ، سہاگہ بریاں ، صندل سرخ ، گوگل شدھ، رسونت شدھ، لودھ پٹھانی، درخت ارجن چھال درخت شال ، چھوٹی الائچی ، تیز پات ، ہلدی ، دار ہلدی ، خستہ جامن ، خس، گوکھر و، باؤ بڑنگ ، زیرہ سیاہ ، پاٹھا، آملہ شدھ، گندھک آملہ سارشد ، پارہ شدہ ہر ایک 10 گرام ، کشتہ فولاد 20 گرام۔
پہلے رسونت اور گوگل کو بھیڑ کے دودھ میں کھرل کریں، پھر اس میں پارہ اور کندھک شامل کرکے کجلی بنائیں ، پھر کشتہ فولاد اور دیگر ادویہ کا سفوف شامل کر کے دو دن لگا تار کھرل کرکے چار چار رتی کی گولیاں بنائیں ۔ ایک گولی صبح ، ایک دوپہر اور ایک شام کو استعمال کرائیں۔ زیادتی پیشاب ، زیادتی ایام اور سیلان کے لئے از حد مفید (benefits of anar) ہے۔
انار سے تیا ر ہونے والے کشتہ جات
کشتہ چاندی :
ورق چاندی 12گرام کو پختہ کھرل میں کابلی اناروں کے پانی میں کھرل کریں ۔ اسی طرح سے 250 گرام پانی صرف کریں ۔ اس کا غلولہ سا بنالیں اور دو پیالوں میں بند کرکے پانچ کلو اُپلوں کی آگ دیں ۔ اس طرح تیں مرتبہ عمل کریں ۔ ہر بار 250 گرام پانی سے کھرل کر کے آگ دیں مقوی دل ، معدہ اور جگر (pomegranate treatment) ہے۔
خوراک :
آدھی سے ایک رتی تک ۔
کشتہ مرجان:
شاخ مرجان 25 گرام ، انار کے پتے 250 گرام نیچے اور اوپر دے کر کوزہ گلی میں گل حکمت کریں اور پندرہ کلواُپلوں میں آگ دیں۔ جب سرد ہوجائے ، پیس کر رکھ لیں۔ ایک رتی ہمراہ مکھن یا بلائی دیں ۔ جر یان اور احتلام کے لئے مفید ہے۔ یرقان میں خیساندہ پھلی کیکر کے ساتھ دیں ۔ ورم جگر میں عرق مکو د کاسنی سے دیں ۔ خرابی ہاضمہ میں عرق اجوائن سے دیں ۔ ضعف دماغ میں مغز بادام اور مکھن کی چٹنی سے دیں۔
کشتہ خبث الحدید:
خبث الحدید کو باریک پیس کر چینی کے پیالہ میں رکھیں۔ اوپر انار ترش کا پانی ڈال دیں۔ پندرہ دن کےبعدنکال کر ٹکیاں بنائیں اور دو پیالوں میں گل حکمت کر کے دس کلو اُپلوں کی آگ دیں۔ پھر اس کو تین دن آپ انار سے کھرل کر کے بدستور آگ دیں ۔ اس طرح سات مرتبہ کریں۔ عمدہ کشتہ تیار ہوگا۔
کمزوری جگر اور یرقان کے لئے مفید ہے۔ خوراک ایک رتی مکھن میں دیں۔
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
انار (Pomegranate)
قرآنی نام :
رمان
دیگر نام :
فرانسیسی میں Granade ‘ روسی میں Granat’ جرمن میں Granatapfel’ لاطینی میں Punicum ‘ اور اطالوی میں Melagrana ‘ عبرانی میں Rimmon ‘ ہسپانوی میں Granada ‘ یونانی میں Roa ‘ سنسکرت میں تیلگو ‘ کشمیری میں داون ‘ تامل میں مادولائی ‘ بنگالی میں ڈالم ‘ فارسی ‘ اردو ‘ ہندی ‘ پنجابی میں انار جبکہ گجراتی میں داڈم کہتے ہیں۔
نباتی یا بوٹانیکل نام :
PunicaGranatum Linnفیملی :Puniceae
ماہیت:
انار کا درخت لگ بھگ بیس فٹ اونچا ہوسکتا ہے۔ اس کی بہت سی شاخیں ہوتی ہیں ۔ اس کے تنے کی موٹائی کم و بیش تین فٹ ہوتی ہے۔ اس کی چھال کا رنگ بھورا یا زرد سا ہوتا ہے۔ اور چھال پتلی ہوتی ہے۔ پتے لمبے نوک دار اگلے حصے میں کچھ گول ہوتے ہیں ۔ اور ٹہنیوں پر آمنے سامنے لگتے ہیں اور موسم خزاں کے بعد موسم بہار (ماگھ ‘ پھاگن) میں نئے پتے نکلتے ہیں۔
انار مشہور پھل ہے’ مزے کے لحاظ سے اس کی تین اقسام ہیں۔ (1) انار شیریں ‘ (2) میخوش یعنی کھٹہ میٹھا انار ‘ (3) ترش انار
انار کے پھل کا چھلکا (ناسپال)انار کے درخت کی جڑ کی چھال اور پھول بھی بطور دوائ مستعمل ہے۔
انار کے پھول (گلنار) :
ہر موسم میں تھورے بہت لگتے رہتے ہیں۔مگر چیت ‘ بیساکھ (مارچ اور اپریل) میں زیادہ لگتے ہیں۔ پھول نالی دار سرخ رنگ کے بہت خوبصورت ہوتے ہیں۔
پھل :
ا ساڑھ سے بھادوں (جولائی ‘ اگست) تک لگتے ہیں۔ لیکن مختلف مقامات میں علیحدہ علیحدہ موسموں میں بھی یہ پودا پھلتا اور پھولتا ہے۔
نوٹ :
انار کی تمام چیزیں مثلاً پھل ‘ پھول ‘ چھال ‘ جڑیں اور دانہ وغیرہ کام میں لائی جاتی ہیں۔ بہت عرصہ تک ایلوپیتھی میں اس کو استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
انار :
پاکستان ‘ ہندوستان ‘ ایران ‘ افغانستان ‘ عربستان ‘ وسطی ایشیائ ‘ افریقہ ‘ اور جاپان میں پیدا ہوتا ہے۔ پاکستان میں قندری انار مشہور ہے۔
انار شیریں (Pomegrante Sweet)
مختلف نام :
عربی میں رمان حلو ‘ فارسی میں انار شیریں ‘ سندھی میں داڑھوں مٹھو ‘ بنگالی میں داڑم ڈالم
ماہیت :
اس کے دانوں کا پانی شیریں ہوتا ہے۔ اس لئے اس کو انار شیریں کہتے ہیں،
مزاج :
انار شیریں پہلے درجے میں سرد ‘ تر ہے۔
خاص افعال:
مقوی قلب و جگر ‘ ملین سینہو حلق مسکن حرارت ‘ مدربول خفیف
قرآن پاک میں انار کا ذکر ” رمان ” تین مرتبہ سورۃ الرحمٰن میں اور سورۃ الانعام میں دو مرتبہ آیا ہے۔
توریت کے مطابق حضرت سلیمانؑ کے پاس اناروں کے باغ تھے اور صحرانوردی کے دوران بنی اسرائیل کو جن کی یاد باربار آتی تھی ۔ ان میں انار بھی شامل تھے۔
جنت میں پائی جانے والی نعمتوں کے بارے میں ارشاد فرمایا :
” یہ وہ جگہ ہے کہ جہاں ہر قسم کے پھل جیسے کہ کھجور اور انار موجود ہیں۔ تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاوٰ گے۔ ” (الرحمٰن 69)
انار کے بارے میں ارشادات نبوی ﷺ:
(ترجمہ)حضرت انس بن مالکؓ فرماتے ہیں۔ میں نے رسولﷺ سے انار کے بارے میں پوچھا ۔ حضور ﷺ نے فرمایا : کہ کوئی ایسا انار نہیں ہوتا جس میں جنت کے اناروں کا دانہ شامل نہ ہو۔ (ابونعیم)
احمد ذہبیؒ نے یہ روایت سند کے بغیر روایت کی ہے :
(ترجمہ) ” جب بھی کسی نے انار کھایا اور شیطان اس سے بھاگ گیا۔”
حضرت علیؓ بیان فرماتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا : ” انار کھاوٰ اس کے اندرنی چھلکے سمیت کہ یہ معدہ کو حیات نو عطا کرتا ہے۔
انار کے بارے میں محدثین کے مشاہدات:
میٹھا انار معدہ اور اس میں موجود اشیائ کے لئے بڑا مفید ہے۔ یہ حلق کی سوزش ‘سینہ کی سوزش اور پھیپھڑوں کے التہات (سوزش) میں اکسیر ہے۔ پرانی کھانسی (pomegranate treatment) میں بہت کارآمد ہے۔ اس کا عرق پیٹ کو نرم کرتا ہے۔ فوراً ہی جزوبدن بن جاتا ہے۔ پیٹ میں سے التہابی مادوں کو خارج کرتا ہے۔ اس کی عجیب تاثیر یہ ہے کہ اگر اس کو روٹی کے ساتھ کھایا جائے تو پیٹ میں کسی قسم کی خرابی پیدا نہیں ہونے دیتا۔ جسم کو مفید اضافی غذائیت اور توانائی مہیا کرتا ہے۔
انار دانوں کے ساتھ کھانے سے قبض پیدا کرتا ہے مگر وہ نہایت ہی لطیف اور ہلکی ہوتی ہے۔ ایسی نہیں کہ طبیعت پر گراں گزرے۔ انار ہلکا پیشاب آور ہے۔ اور صفرا کو تسکین دینے کے علاوہ قے اور اسہال کو روکتا ہے۔ فم معدہ کی دکھن اور سوزش کو دور کرتا ہے۔
انار میں کیمیاوی اجزائ کی موجودگی (100گرام ) اس طرح ہے :
پروٹین 2ئ0 ‘ لحمیات 15 ئ 0′ کاربوہائیڈریٹ 6ئ 11’ کیلوری 48 ‘ سوڈیم 1ئ1′ پوٹاشیم 24’ کیلشیم 2.9 ‘ مگنیشیا 1ئ3 ‘ کاپر (تانبا) 70ئ 0 ‘ فاسفورس 8 ئ 7 ‘ سلفر 2 ئ 4’ کلورائیڈ 52 ئ 5 ‘ اس کے علاوہ وٹامن۔
ان تجزیوں سے دو اہم باتیں سامنے آئیں ہیں۔ پہلی یہ کہ حضور نبی کریم ﷺ کی پسندیدہ غذاوٰں اور دواوٰں کے ایک خصوصی اصول کے مطابق اس میں سوڈیم کی مقدار بہت کم اور پوٹاشیم زیادہ ہے۔ جس کا سب سے بڑا فائدہ دل اور گردوں کی کسی بھی بیماری (pomegranate treatment) میں انار دیا جا سکتا ہے اور انار میں ایسی کوئی مٹھاس موجود نہیں۔ جو ذیابیطس کے مریضوں (benefits of anar) کے لئے مضر ہو اور وزنکم کر نے کے لئے مفید ہے۔
انار کا استعمال :
انار کا بطور پھل بکثرت استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں جس قدر بھی غذائیت ہوتی ہے۔ اس سے صالح خون پیدا ہوتا ہے۔ گرم مزاجوں کے لئے اس کا استعمال نہایت مفید ہے۔ اس کے جگر اور دل کو تقویت بخشتا ہے اور ان کے سینہ اور حلق کی خشونت اور کھانسی کو نفع دیتا ہے۔ یرقان اور خفقان میں بھی مفید (benefits of anar) ہے۔
آب انار شیریں کو پکا کر گاڑھا ہو جانے پر تقویت بصارت کے لئے آنکھوں میں لگاتے ہیں۔
انار کے دانے ‘ چھلکا ‘ پھول اور ان کا عرق قابض ہے۔اور پیٹ کے کیڑوں کو مارتا ہے۔انار میں موجود (Pellentirine) پیٹ کے کیڑوں کی جملہ اقسام کے لئے نہایت ہی موثر (pomegranate treatment) دوائی ہے۔ جوس میں یہ الکلائیڈ کم مقدار میں ہوتا ہے۔
قدیم حکمائ اس کو شربت ‘ رُب انار شیریں اور کھٹے اناروں سے رُب انار تیار کیا جاتا ہے۔ جسے اسہال کے بعد کمزوری ‘یرقان ‘ اور جسم میں نا طاقتی کے لئے شہرت حاصل ہے۔ ہر قسم کے بخار کے بعد کمزوری اور خاص طور پر ملیریا کے بعد مفید (benefits of anar) ہے۔
مقدار خوراک :
بطور دوائ آب انار 2 تولہ سے 5 تولہ تک
مشہور مرکبات :
شربت انار ‘ جوارش انارین ‘ جوارش پودینہ
انار میخوش (انار کھٹ میٹھا) Pomegranate Sour Sweet
دیگر نام :
زمان مز (عربی) ‘ انار میخوش (فارسی میں) ‘ مشہور عام قندھاری بہتر ہوتا ہے۔
ماہیت :
انار میخوش کے دانوں کا پانی چاشنی دار یعنی کھٹا میٹھا ہوتا ہے۔
رنگ :
سرخ یعنی خوش رنگ اندر اور باہر سےسرخ۔ ذائقہ :چاشنی دار اور خوش ذائقہ
مزاج :
سرد و تر درجہ اول بقول حکیم کبیر الدین صاحب مائل بہ اعتدال۔
افعال :
مسکن جوش صفرائ اور خون ‘ ہلکا مدر بول
استعمال:
تمام افعال و خواص میں انار شیریں سے ملتا ہے بلکہ اس سے زیادہ قوی الاثر ہے۔ انار میخوش صفرادی مزاجوں کے لئے نہایت مفید ہے۔تپ صفرادی ‘ یرقان ‘خفتان اور معدہ و جگر کی حرارت کو زائل کرنے کے لیے مفید (benefits of anar) ہے۔ پیاس کو تسکین اور قے و متلی کو زائل کرنے کے لیے بھی مستعمل ہے۔ اس کا پانی نچوڑ کر شربت اور رُب بنایا جاتا ہے جو کہ مذکورہ امراض میں مفید ہے۔ انار میخوش کا عرق بمع پوست کے نچوڑ کر شکر ملا کر پئیں تو صفرادی ‘قے ‘دست‘ خارش اور یرقان کو بے حد مفید ہے۔ہچکی کو دور کرکے معدہ کو طاقت (pomegranate treatment) دیتا ہے۔ اگر اس کے عرق کو تانبے کے برتن میں گاڑھا کیا جائے تو اس کو آنکھ میں لگانا قوت باصرہ کو تقویت دیتا ہے یعنی ضعیف بصر‘ جرب اور سلاق(پپوٹوں کے زخم) کیلئے لگانا مفید ہے
مقدار خوراک:
بطور دوائ آب انار حسب ضرورت
انار ترش (Pomegranate Sour)
دیگر نام :
عربی میں زمان حامض‘فارسی میں انار ترش‘ انگریزی میں سور پوری گرنیٹ کہتے ہیں
ماہیت:
انار ترش کے دانوں کا پانی مزے میں ترش ہوتا ہے
مزاج:
سرد و خشک بدرجہ دوئم
افعال:
قابض‘ مقوی قلب و جگر‘ مقوی معدہ ‘مسکن جوش صفرائ وخون ‘مدربول
استعمال:
انار ترشکو صفرادی دستوںکو روکنے قلب و جگر اور معدے کو طاقت دینے کے علاوہ ان کی حرارت کو زائل کرنے کے لیے بکثرت استعمال کرتے ہیں۔مقوی معدہ سفوف (چورن)میں ان کے دانے( اناردانہ) استعمال (benefits of anar) ہوتے ہیں۔پیاس کو تسکین دینے اور متلی و قے کو روکنے کے لیے استعمال (pomegranate treatment) کرتے ہیں۔اس کا پانی آنکھ میں لگانےسے ناخنہ اور سبل (جالا)کو آرام کرتا ہے۔اس کا پانی نچوڑ کر شربت اور رُب بنایا جاتا ہے۔ جو دستوں کو بند کرنے‘ دل کو قوت دینے اور مذکورہ امراض میں مفید ہے۔سینے کی سوزش کے علاوہ پیشاب کو لاتا ہے کیونکہ انار ترش میں انار شیریں کی بہ نسبت قوت ادرار زیادہ ہے۔
مقدار خوراک :
بطور دوائ آبترش حسب ضرورت
انار دانہ (Pomegranate Seeds )
نباتی نام یا لاطینی :
PunicaGranatum Linnفیملی :Puniceae
دیگر نام :
عربی حب الرمان‘ فارسی میں تخم انار‘ سندھی میں داڑھوں جوبج اور عرف عام میں انار دانہ
ماہیت :
مشہور عام کھٹے کچے اناروں کے دانوں کو خشک کرلیا جاتا ہے۔
رنگ :
سرخ یا سفید ذائقہ : ترش( کھٹا) مزاج : سرد و خشک بدرجہ دوئم
افعال و استعمال:
قابض میں انار دانہ کو پانی کے ساتھ رگڑ کر اسہال و پیچش میں استعمال کیا جاتا ہے۔ معدہ کو قوت دیتے ہیں۔ طعام کو ہضم کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انار دانہ کو معدہ کے سفوف(چورن) میں اکثر استعمال (pomegranate treatment) کیا جاتا ہے۔قے ومتلی اور پیاس کی زیادتی میں استعمال (benefits of anar) کرتے ہیں۔
مقدار خوراک:
6 ما شہ یا 6 گرام
انار کا چھلکا (پوست انار) چھال انار (قشرانار)
دیگر نام :
عربی میں قشرالرمان‘فارسی میں پوست انار‘ ہندی میںنسپال‘ سندھی میں داڑھوں جی کھل۔۔۔۔مزاج : سرد و خشک
افعال خواص:
قابض‘ محلل اورام خصوصی حلق حار‘ حابس نزف الدم ‘مجفف
افعال و استعمال :
مجفف اور قابض ہونے کی وجہ سے استر خائےلشہ‘تحریک دندان ‘ قلاع دہن میں بطور مضمضہو سنون و ذرورمستعمل ہے۔ گرم اورام حلق کی تحلیل کی غرض سے اس کے آب مطبوخ سے غراغرے کرائےجاتے ہیں۔ قابض ہونے کی وجہ سے مزمن اسہال اور زخیر مزمن میں اس کا سفوف یا آب ہم مطبوخ پلایا جاتا ہے۔اور خروج مقعد(کانچ نکلنا) میں سفوف کا ذرور کیا جاتا ہے یا اسکے اب مطبوخ میں مریض کو بٹھایا جاتا ہے۔
مجفف و حابس نزف الدم ہونے کی وجہ سے سیلان الرحم‘ کثرت حیض اور خون بواسیر روکنے کے لئے بھی اس کے جوشاندہ سے آبزن کرایا جاتا ہے اور سفوف (pomegranate treatment) کھلایا جاتا ہے۔ سلسل البول میں بھی اس کا آبزن کراتے ہیں۔بچون کی کالی کھانسی میں اجوائن اور نمک سیاہ کے ہمراہ اس کا جوشاندہ بنا کر پلانا مفید (benefits of anar) ہے۔
نفع خاص :
بواسیر کے لیے مفید (pomegranate treatment) ہے ۔ مضر: سرد مزاجوں کے لیے :مصلح:ادرک بدل: زر درد
مقدار خوراک :
تین سے پانچ ماشہ یعنی 3 سے 5 گرام تک۔
پوست بیخ انار (انار کی جڑ کی چھال)
ماہیت :
پوست درخت انار بھی اگرچہ فوائد (benefits of anar) میں پوست بیخ انار کی مانت ہے۔ لیکن یہ اس سے زیادہ قوی ہے۔
مزاج :
سرد و خشک
افعال :
قاتل کرم شکم‘ نافع اور ام و درد حلق ‘ زیادہ مقدار میں کھلانے سے مسہل
استعمال :
پوست بیخ انار کا جوشاندہ کرم شکم خصوصاً کدو دانوں(حب القرع) کے ہلاک کرنے کے لیے پلایا جاتا ہے۔
ترکیب استعمال :
رات کے وقت مریض (benefits of anar) کو روغن بید انجیر بقدر ایک تولہ( 10 ملی لیٹر)پلائیں۔ صبح کے وقت پوست بیخ انار کا جوشاندہ پانچ پانچ تولہ( 50 ملی لیٹر ) ایک ایک گھنٹہ کے وقفے سے چار مرتبہ پلائیں۔ آخری خوراک (pomegranate treatment) دینے سے دو گھنٹہ بعد ڈھائی یا تین تولہ روغن بید انجیر پلائیں۔ایسا کرنے سے کدودانے(حب القرع) ہلاک ہو کر خارج ہو جائیں گے۔
مضر :
سرد مزاجوں کے لئے ۔
مقدار خوراک :
5سے 7 ماشہ تک
جدید تحقیق(چھال صفات کیمیاوی):
- پیلی ٹٹے رین ‘ پیونی سین (رمانین ‘جوہررمان)
- سیماب طبع سیال الکائیڈ (یہ اس کا جوہر فعال ہے) آئی سو پیلی ٹٹے رین
- سیتل پیلی ٹٹے رین
- سیٹوڈپیلی ٹٹے رین(رمانین کاذب)پیلے دوالکائیڈ مفید لیکن پچھلے دوبے اثر ہوتے ہیں۔
- پیوٹی کو ٹینک ایسڈ‘ پانچ اجزائ پائے جاتے ہیں
نوٹ:
روغن بید انجیر سے مراد کسٹر آئیل ہے۔
گل انار (ہزار) گلنار (جلناز)
ماہیت :
جنگلی انار کی کلیاں ہیں جو کہ بطور دوائ مستعمل ہیں۔اس انار کو پھل نہیں لگتے۔ ان کا رنگ عموماً سرخ اور مزہ کھٹا اور بدمزہ ہوتا ہے اس کی تمام قسموں میں گلنار فارسی زیادہ مقبول ہے۔
مزاج :
سرد درجہ اول ‘ خشک درجہ دوئم
افعال :
حابس الدم‘ مجفف ‘ قابض ‘رادع
استعمال :
رادع ہونے کی وجہ سے ابتدا ءاورام میں طلاء استعمال کرتے ہیں۔ قابض و حابس الدم ہونے کی وجہ سے تحریک دندان اور دانتوں کے سیلان خون میں مفرد یا دیگر ادویہ کے ہمراہ بطور سنون استعمال (pomegranate treatment) کیا جاتا ہے۔
نفث الدم‘ اسہال صفرادیو دموی ‘ کثرت حیض میں بطور سنون(اندر رکھتے) استعمال (benefits of anar) کرتے ہیں اور اس کے جوشاندہ سے آبدست کراتے ہیں ۔ قابض و مجفف ہونے کے باعث سیلان الرحم میں اکلاً و حمولاً مستعمل ہے ۔ اور قلاع و زخموں پر چھڑکتے ہیں۔
نفع خاص :
حابس الدم و قابض۔
مصلح :
کتیرا
مضر :
درد سر اور آنتوں میں سدے پیدا کرتا ہے۔
بدل:
انار کی چھال اور جفت بلوط
مقدار خوراک :
تین سے پانچ ماشہ یا 3 سے 5 گرام
مشہور مرکبات :
سفوف صندل ‘ سفوف ذیابیطس‘ سنون پاک‘ قرص طباشیر ‘قرص گلنار
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق