گڑ کو انگریزی میں جیگری کہا جاتا ہے۔ یہ ایک قدرتی مٹھائی کےطور پر بھی جانا جاتا ہے۔زمانہ قدیم سے ہماری غذا میں گڑ (jaggery benefits) کا استعمال شامل رہا ہے۔ گڑ گنّے کے رس سے بنایا جاتا ہے۔ آج بھی گڑ (good jaggery) روایتی طریقوں سے بنایا جاتا ہے اس کو بنانے میں خاصی محنت اور وقت صرف ہوتا ہے ۔ گنے کے رس کو آگ پہ سُکھا کر خشک کیا جاتا ہے۔اور جب یہ گاڑھا ہو جاتا ہے تو اس کو ٹھنڈا کرنے کے لیے مسلسل مکس کیا جاتا ہے اور جب یہ کچھ جم جاتا ہے تو پھر اسکے ڈیلے بنا دیے جاتے ہیں۔ اور خشک ہونے پر بازار میں فروخت کیا جاتا ہے ۔
اس کا ذائقہ شیریں (good jaggery) ہوتا ہے۔ اس کا مزاج گرم اور خشک ہوتا ہے ۔اسکا رنگ پیلا ، براؤن یا سرخی مائل ہوتا ہے۔ اس میں وٹامن بی اور معدنیات مثلاً جن میں کیلشیم، زنک، تانبا (4) ، پانی اور فاسفورس وغیرہ بھی شامل ہیں۔
چینی کی نسبت گڑ ہمارے لیے مفید (jaggery benefits) ہے کیونکہ شکر ہمارے لئے نقصان کا باعث بنتی ہے۔ گڑ کے فوائد بھی بے شمار ہیں ۔ اطباء اکرام بعض دواؤں کی تیاری میں گڑ کا استعمال کرتے ہیں۔
قدیم اور جدید طبّی تحقیق کے مطابق ہمیں ہر کھانے کے بعد گڑ کا استعمال کرنا چاییے کیونکہ یہ نظام ِ ہضم کو درست رکھتا ہے۔ اور یہ کئی بیماریوں کا علاج بھی ہے۔ یہ جسم کو طاقت وتوانائی فراہم (good jaggery) کرتا ہے ۔ یہ بھوک بھی بڑھاتا ہے اور جسم کو فربہ کرتا ہے۔ یہ ہماری ہڈیوں کے لیے بھی مفید ہے اس لیے کہ یہ ہماری ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ یہ مدافعتی نظام کو طاقتور بناتا ہے۔ گڑ آنتوں کے لئے بھی مفید بخش ہے اور معدے کی جلن اور تیزابیت میں بھی فائدہ مند ہے ۔ یہ قبض کوبھی دورکرتا ہے۔ گڑجسم سے زہریلے مادوں کو ختم کرتا ہےاور خون کو صاف کرتا ہے ۔ یہ کھانے کو ہضم کرتاہے اور بلغم کو دور کرتاہے ۔ دمہ، کھانسی اور درد سینہ میں بھی گڑکو کھانا بے حد مفید ہے پیٹ کی بیماریوں کو بھی دور کرتا ہے اور یہ پٹھوں کو بھی آرام پہنچاتا ہے۔ سردیوں میں گڑ کا استعمال بہت مفید (jaggery benefits) ہے کیونکہ سردیوں میں گڑ کا استعمال جسم کو حرارت و توانائی پہنچاتا ہے۔
گڑ کا زیادہ استعمال نقصان دہ بھی ثابت ہوتاہے۔ یہ ہمارے شگر لیول کو بڑھاتا ہے۔اس لیے ذیابیطس کے مریضوں کے لئے، یہ صحت مند انتخاب نہیں ہے بلکہ نقصان دہ ہے ۔ گڑ کا استعمال دانتوں اور خون کے لیے بھی مضر ہے ۔
یہ مختلف طریقوں سے غذا کی صورت میں استعمال کیا جاتا ہے۔ مثلاً گڑ (good jaggery) کی چائے بھی بنائی جاتی ہے جو وٹامن اور لذت سے بھرپور ہوتی ہے ۔ گڑکو چاول میں پکا کر جسے گڑ کے چاول کہا جاتاہے کھایا جاتا ہے گڑ کی چٹنی بھی بنائی جاتی ہے گڑ کی پاپڑی اور لڈو بھی بنائے جاتے ہیں۔ کچھ خاص مٹھائیوں میں بھی گڑ کا استعمال ہوتا ہے ۔
غرض گڑصحت کا انمول خزانہ ہے او ر بہت مفید (jaggery benefits) اور صحت بخش ہے۔