دن بھر کام کرنے ،چلنےپھرنے، طویل وقت تک بیٹھے رہنے یا کھڑے رہنے سےجب پاؤں تھک جاتے ہیں۔ پیروں کا مساج اور اس کے فوائد اورہلکا یا تیز درد محسوس کرنےلگتے ہیں۔ تو پیروں کا مساج نہ صرف درد کوکم کرتا ہے بلکہ پیروں کی تھکن دور کرکے آرام و سکون پہنچاتا ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ کھوئی ہوئی توانائی بھی بحال کرتا ہے۔پاؤں کا مساج جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ہے
مساج کی اقسام
مساج کی کئی اقسام ہیں جیسے ریفلیکسولوجی تھراپی ،سویڈش تھراپی اورعام مساج وغیرہ
ریفلیکسولوجی تھراپی
ریفلیکسولوجی مساج کی ایک قسم ہے اس میں مساج کے لئے انگوٹھوں اور انگلیوں کو استعمال کیا جاتا ہے۔ جس میں پیروں ، ہاتھوں اور کانوں کےپوائنٹس پر مختلف مقدار میں ہلکے ہلکے دباؤ ڈالا جاتا ہے کیونکہ جسم کے یہ حصے دوسرے اعضاء اور جسمانی نظاموں سے جڑے ہوئے ہیں۔ اس تکنیک کو استعمال کرنےوالوں کو ریفلیکسولوجسٹ کہا جاتا ہے ۔
عام مساج تھراپی
عام مساج تھراپی میں مساج تھراپسٹ پیروں کی جلد ، ٹشوز بافتوں، پٹھوں پر دباؤ ڈالتا ، ان کو متحرک کرتا یا مالش کرتا ہے۔
پیروں کا مساج اور اس کے فوائد کے مخصوص حصوں پر مساج کرنے یا مالش کرنے سے جسم کے دوسرے حصوں میں ہونے والےدرد کو دور کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
سویڈش مساج
یہ مساج تکنیکوں میں سے مساج کی ایک تکنیک ہے۔ یہ جسم کے نرم بافتوں اور پٹھوں ٹشوز کی صحت بحال کرنے میں معاون ہے۔
مساج کے فوائد
درد کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جیسے درد کی وجوہات نفسیاتی ، اعصابی اور جسمانی ہو سکتی ہیں۔پاؤں کے مساج کے بہت سے فوائد میں پٹھوں کو متحرک کرتا ہے۔دل کی دھڑکن کو کم کرتا ہے، خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے بلڈ پریشر کو کم کر تا ہے ، توازن کو بہتر بنانا ہے اور جسمانی اور ذہنی صحت میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ خون کے بہاؤ کو بڑھاتا ہے ،جوڑوں کے درد کو کم کرتا ہے۔ پاؤں کا مساج متلی اور قے کو کم کرتا ہے آسٹیوآرتھرائٹس کی بیماری میں جوڑوں کے درد کی تکلیف کو کم کرتا ہے۔
پٹھوں کو متحرک کرتا ہے۔
عام طور پر اکثریت زیادہ وقت بیٹھنے کو ترجیح دیتی ہے یا دن کا زیادہ حصہ، زیادہ وقت بیٹھ کر کام کرنے میں گزرتا ہے۔ ۔جس کی وجہ
سے پیروں کودرست ورزش نہیں مل پاتی یا تنگ اور غیر آرام دہ جوتےبھی پیروں کےپٹھوں پر دباؤ ڈالتے ہیں اور پاؤں تھکن اور
درد کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اس لئے پیروں کا مساج پٹھوں کو متحرک کرتا ہےاورخون کی گردش کو بہتر بناتا ہے۔
خراب موڈ کو بہتر کرتا ہے۔
روزانہ پاؤں کی مالش یا پیروں کے مساج سےطبیعت کا چڑچڑاپن ، ڈیپریشن ، بے خوابی، سر درد ، اضطراب ، خراب موڈ تھکن اور تناؤ کو بھی کم کی جا سکتا ہے۔اور پیروں کے درد کوبھی کم کرتا ہے۔ یہ پیروں کو چیک کرنے یا ان کا خیال رکھنے کا بھی موقع فراہم کرتا ہے۔
اینڈورفنز غدود
پاؤں کا مساج اینڈورفنز غدود کو بڑھاتا ہے۔ اینڈورفنز کا مطلب ہے دماغ اور اعصابی نظام میں وہ خفیہ ہارمونز کا گروہ جو انسان کے اندر خوشی اور سکون کے ہارمونز کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس میں اچھے جسمانی افعال بھی شامل ہیں۔ جو انسان کی طبیعت میں خوشگواری پیدا کرتے ہیں۔ مساج پٹھوں کو نرم اور لچکدار بناتا اور درد میں کمی لاتا ہے۔ یہ درد اور تکلیف کو کم کرتے اور خوشی ، اطمینان پید کرتے ہیں۔
پیروں کے ورم اور سوجن کو کم کرتا ہے۔
پیروں کی سوجن یا پیروں کے ورم کو بھی روزانہ پیروں کی مالش کے ذریعے کافی آرام پہنچایا جا سکتا ہے ۔
خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے۔
سونے سے قبل کچھ دیرتقریبا پندرہ سے بیس منٹ پیروںکا مساج خون کے بہاؤ کو تیز کردیتا ہےاور خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے۔ جسمانی سکون بہم پہنچاتا ہے۔اسی طرح ورزش کی کمی کو بھی پورا کرتاہے ۔ کیونکہ دن بھر کی کام کی مصروفیت میں اکثرلوگ ورزش کا خیال نہیں رکھتے ۔ مساج ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی بہت مفید ہے۔
سر درد سے نجات دیتا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق سر درد اور درد شقیقہ میں مبتلا افراد کو پیروں کے مساج کے طریقئہ علاج سے مرض میں بہتری پیدا ہوئی ہے۔
بلڈ پریشر کے مرض کو کم کرتا ہے۔
ہائی بلڈ پریشر کا مرض بہت عام ہو گیا ہے ، اکثر پیروں کا مساج بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتاہے۔ ایکوپریشر پوائنٹس پر دبا ؤ ڈٖال کر بلڈ پریشر کو کم کیا جاتا ہے۔یہ ذہن اور طبیعت پر پڑنے والے دباؤ کوبھی کم کرتا ہے۔
نیند کو پرسکون بناتا ہے۔
سونے سے پہلے پیروں کی مالش یا مساج دما غی خلیوں کو سکون پہنچاتاہے اور نیند کو پر سکون بناتاہے۔
اضطراب اور افسردگی کے اثرات کو کم کرتا ہے۔
ڈیپریشن اور اضطراب کو پیروں کی مالش یا مساج پچاس فیصد کو کم کرنے میں مدد کرتا ہےبلکہ ان سے نجات دیتا ہے ۔ اگر باقاعدگی سے پیروں کا مساج کروایا جائے تو نفسیاتی صحت پر بھی اس کے دیرپا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
پاؤں کے زخموں اور چوٹوں کو جلد تھیک کرتا ہے۔
پیروں کا مساج ہڈیوں کو مضبوط اور پٹھوں کو مضبوط اور لچکدار بناتا ہے ۔ ٹخنوں اور پاؤں پر لگنےوالی چوٹوں میں آرام دیتا ہے جولوگ روزانہ زیادہ ورزش کرتے ہیں ان کے پیروں کی چوٹوں اور تکلیف کو دور کرتا ہے۔ کینسر کے مریضوں کو بھی مساج آرا م پہنچاتا ہے اورذہنی تناؤ دور کرتا ہے۔
توانائی کی سطح میں اضافہ کرتا ہے۔
پاؤں کا مساج تھکاوٹ کو کم کر سکتا ہے اور آپ کے مزاج کو اچھا کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ اعصابی افعال کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔
قوت مدافعت کو بہتر بناتا ہے۔
باقاعدہ پاؤں کا مساج سفید خون کے خلیوں کو متحرک کرکے ان کی کارکردگی کو بڑھا کر بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔ مساج تناؤ کی سطح کو بھی کم کرتا ہے جو اکثر صحت کے مختلف مسائل پیدا کرتی ہے۔مدافعتی نظام کو بہتر بنا سکتا ہے جو جسم کو انفیکشن اور دیگر بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔
پیروں کی حالت کو صحت مند بناتا ہے۔
اکثرمساج کرنے سے پیروں کی نگہداشت بھی ہوتی رہتی ہے اوت جراثیم سے بھی محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ پھٹی ہوئی ایڑیاں، بڑھے ہوئے نا خن ، جلدکی سختی ، پیروں کے میل کچیل پیروں کا مساج اور اس کے فوائد، خشک جلد۔ اور داغ دھبوں سے نحٖوظ رہا جا سکتاہے۔ پاؤں کی مالش یا مساج سے پیروں کی جلد بھی صاف شفاف اور صحتمند رہتی ہے یعنی جلد کو بھی فائدہ دیتاہے۔