خریدنے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں: کشمش
خشک میوہ جات کی غذائیت اور افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ یہ جسم کو تندرست و توانا رکھنے کا بڑا طاقتور ذریعہ ہیں۔خشک میوہ جات کو ڈرائی فروٹ (Dry Fruits) بھی کہا جاتا ہے ۔
خشک میوہ جات
بادام ، اخروٹ ، پستہ ، کاجو خشک خوبانی ، وغیرہ خشک میوہ جات ہیں۔ ان میں ایک نام کشمش کا بھی ہے۔ ۔خشک میوہ جات غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں ۔ا ن میں چینی اور کیلوریزبہت زیادہ مقدار میں موجود ہوتی ہہں ۔ اس لئےخشک میوہ جات کو صرف تھوڑی مقدار میں کھانا ہی صحت کے لئے بہتر ہے۔ ایک دن میں ایک مٹھی سے زیادہ نہ کھائیں ۔ خشک میوہ جات سے زیادہ غذائی اجزاء حا صل ہوتے ہیں اور جسمانی وزن بھی نہیں بڑھتا ہے ۔ کشمش کا شمار بھی خشک میوہ جات میں ہوتا ہے۔کشمش ایک صحت مند، غذا ئیت بخش ضروری غذائی اجزاء سے بھر پور اور توانائی حا صل کرنے کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔
کشمش کا استعمال
کشمش توانائی سے بھرپور میوہ ہے۔ کشمش عام طور پر دنیا بھر میں مختلف کھانوں میں میٹھےاور ذائقے کے طور پر غذائی خوراک میں شامل ہے۔ اسے مختلف پکوانوں ، کیک ، بسکٹ ، سلاد ، حلووں وغیرہ میں استعمال کیا جاتاہے ۔
کشمش اصل میں چھوٹے انگور کو خشک کر کے بنا ئی جاتی ہے۔اس کی تا ثیر گرم ہے۔کشمش یا منقی انگور سے ہی بنتی ہے ۔ بڑا انگور جس میں بیج ہوتے ہیں انگور کی بیل پر ہی سوکھ کر یا سوکھا کر منقی میں تبدیل ہوجا تا ہے۔ اور چھوٹے انگور کو جس میں بیج نہیں ہوتا اس کو دھوپ میں یا فوڈ ڈی ہائیڈریٹر میں سوکھا کر خشک کیا جاتا ہےاور کشمش بنا ئی جاتی ہے۔
مختلف اقسام کے انگوروں سے کشمش بنانی جاتی ہے۔ اس لئے کشمش کا سائز ، رنگ اور ذائقہ انگور کی قسم پر منحصر ہوتا ہے۔ کشمش کا رنگ گولڈن، سیاہ یا براؤن اور سبز ہوسکتا ہے۔ کشمش اور منقی دونوں ہی صحت و تندرستی کی بقا ء کے لئے ضروری ہیں اور طبی خواص کی حامل ہیں ۔
کشمش قدرتی طور پر میٹھی ہوتی ہے اوراس سےقدرتی شکراورکیلوریز بھی بہت زیادہ مقدار میں حاصل ہوتی ہیں۔ اس لئےاس کا استعمال اعتدال سے کرنا چاہئے تاکہ یہ صحت کے لیے مفید ثابت ہو۔
کشمش کے غذائی اجذاء
یہ مزیدار میوہ عام استعمال میں شامل ہے۔کشمش جسمانی طاقت اورتوانائی حاصل کرنے کا خزانہ ہے۔کشمش فائبر پوٹاشیم، میگنیشم
آئرن ، اینٹی آکسائیڈنٹس، بیٹا کیروٹین، وٹامنز، کاربوہائیڈریٹس اور قدرتی چینی ٹارٹارک ایسڈ اور معدنیات وغیرہ سے بھرپور ہے۔ اس کے غذائی اجزاء ہیں ۔ یہ ہاضمے کو بھی درست رکھتی ہے۔کشمش انتہائی غذائیت سے بھرپور طاقتور اینٹی آکسیڈینٹس اجزاء پر مشتمل ہوتی ہے۔
کشمش کے فوائد
کشمش کے فوائد لاتعداد ہیں ۔ کشمش کے غذائی فوائد اس کے نقصانات سے زیادہ ہیں۔ کشمش کو “فطرت کی کینڈی” بھی کہا جاتا ہے۔
بلڈ شوگر ، بلڈ پریشر اور بلڈ کولیسٹرول کنٹرول
کشمش بلڈ شوگر یا انسولین کی بڑی سطح میں اضافے کا سبب نہیں بنتی ہے۔۔کشمش کھانے سے بلڈ شوگر کنٹرول ، بلڈ پریشر اور بلڈ کولیسٹرول میں بہتری آجا تی ہے اور سوزش میں بھی کمی آجا تی ہے۔یہ بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتی ہے۔
عمل انہضام کے لئے مفید
کشمش عمل انہضام کو بہتر کرنے میں مفید ہے۔ کیونکہ یہ ہاضمہ کو درست رکھتی ہے۔ کشمش قبض کی شکایت کو بھی دور کرتی ہے۔ کشمش کا استعمال انیمیا کی بیماری سے بچاتا اور قبض سے نجات دیتا ہے۔
توانائی حا سل کرنے کا ذریعہ
کشمش جسمانی توانائی حا سل کرنے کا بھی بہت اچھا ذریعہ ہے۔ کشمش میں شامل آئرن خون کی کمی دور کرتا ہے۔ لوہا، تانبا اور وٹامنز اس کے غذا ئی اجزاء ہیں جو کافی مقدار میں اس سے حاصل ہوتے ہیں اور یہ اجزاء جسم مں خون کے سرخ خلیات بنانے ہیں اس لئے کشمش جسم میں خون کی کمی کو پوراکرتی ہے۔ کشمش کا استعمال پروٹین ،وٹامنز، معدنیات اور دیگر غذائی اجزاءکو جسم میں بہتر طریقے سے جذب ہونے میں بھی مدد بھی دیتا ہے۔
تیزابیت دور کرتی ہے۔
کشمش میں شامل معدنیات جیسے آئرن ، تانبا ، میگنیشیم اور پوٹاشیم جسم میں تیزابیت کی سطح کو متوازن رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔کشمش معدے کی تیزابیت کو دور کرتی ہے۔ معدے میں تیزابیت کی شدت میں کمی لاتی ہے۔ کشمش دل کی صحت کے لئے بھی بہترین ہے۔ کیونکہ دل کی طرف جانے والی خون کی شریانو ں کو آرام پہنچاتی ہے ۔ کشمش کے استعمال سےکینسر اور دل کی بیماری کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
آئرن
کشمش آئرن حاصل کرنے کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔آئرن جسم میں خون کی مقدار میں اضافہ کرتاہے۔ یعنی خون کے سرخ خلیے بناتا
ہے ۔اس میں شامل آئرن ہڈیوں کو مضبوط رکھنے میں مدد بھی دیتا ہے۔
فائبر
کشمش میں شامل فائبر عمل انہضام میں مدد کرتا ہےقبض کو دور کرتا ہے ۔ وزن کم کرتا ہے۔ فائبر کولیسٹرول کی سطح کو بھی کم کرتا ہے۔ فا ئبر والی سبزیوں اور پھلوں سے ہائی بلڈ پریشر ، امراض قلب اور ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
کاربوہائیڈریٹ
کشمش ضروری کاربوہائیڈریٹ فوری طور پر جسم کو مہیا کرتی ہے اور جسمانی کارکردگی کو جلد ہی بہتر بناتی ہے۔کشمش ہر قسم کی چکنائ اور کولیسٹرول سے پاک ہوتی ہے ۔ اس کے غذائی اجزاء میں توانائی بخش مند وٹامن اور معدنیات ہوتے ہیں۔
کیلشیم
صحت مند دانتوں ہڈیوں ، جوڑوں اور پٹھوں کی مضبوطی کے لیے کیلشیم بہت ضروری ہے۔اس لئے کشمش میں شامل کیلشیم پٹھوں کی کمزوری دور کرتا اور ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔ کیلشیم آسٹیوپوروسس (ہڈیوں کی ایک بیماری جو عام طور پر عمر کے ساتھ ہوتی ہے۔)کو بڑھنے سے روکنے میں اور علاج میں مدد کرتی ہے۔
اینٹی آکسیڈینٹس
کشمش میں قدرتی کیمیکلز بھی ہوتے ہیں جسے فائٹونٹرینٹس کہتے ہیں ، جیسے فینول اور پولی فینول۔ اور یہ غذائی اجزاء اینٹی آکسیڈینٹ کہلاتے ہیں ۔ کشمش میں دوسرے خشک میوہ جات کے مقابلے میں بہت زیادہ اینٹی آکسیڈینٹ لیول اور فینول اجزاء ہوتے ہیں۔کشمش میں ایسے اینٹی آکسیڈنٹ مرکبات بھی شامل ہوتے ہیں جو جسم کو فری ریڈیکلز اور آکسیڈیٹیو کے مضر اثرات سے بچاتے ہیں اور یہ جسم کو کینسر ، ٹیومر سے محفوظ رکھتے ہیں ۔
۔ خون کے خلیوں کونقصان سے بھی بچاتے ہیں۔ کشمش میں شامل فائٹو کیمیکل جو دانتوں اور مسوڑوں کی صحت کے لئےبہترین ہیں۔
بڑھاپے کے اثرات
کشمش میں شامل اینٹی آکسیڈینٹس خون سے فری ریڈیکلزکو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں اور فری ریڈیکلز بڑھاپے کا
سبب بنتے ہیں ۔ اس لئے اینٹی آکسیڈینٹس جلد کے خلیوں کو بڑھاپے کے اثرات سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
ضروری بات
کشمش توانائی فراہم کرتی ہے۔ کشمش کا استعمال صحت مند غذا میں ایک بہترین اضافہ ہے۔لیکن کشمش کا استعمال اعتدال سے زیا دہ نہیں کرناچا ہئے اور ذیا بطیس کےمریضوں یا جن کا وزن زیا دہ ہے ان کو کشمش کا استعمال نہیں کرنا چاہے۔ اس میں شامل فا ئبر درد ، گیس اور اپھارہ کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
مضمون نگار: فرح فاطمہ