موسمی تبدیلیوں، تیز خشک ہواؤں، سرد درجہ حرارت، انڈور ہیٹنگ سسٹم یعنی ہیٹر کا استعمال اور نمی کی کمی سے خشک موسم سرما میں خشک آنکھوں کا علاج- آنکھوں کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔ اور یہ کوئی غیرمعمولی بات نہیں عام بات ہے ایسا اکثر ہوجاتا ہے۔ موسم سرمامیں عام طور پر آب و ہوا میں نمی کی کمی یا خشک موسم کی وجہ سے جلد کے ساتھ ساتھ آنکھیں خشک ہونے کی شکایت بھی ہوجاتی ہے۔ یہ شکایت موسم بہار میں بھی ہو سکتی ہے۔یہ اتنی گھمبیر بات نہیں کچھ احتیاطی تدابیراور گھریلو علاج سے اس مسئلے پر قابو پایا جاسکتاہے۔ اس لئےکچھ یہاں ایسے طریقے اور ایسے علاج موجود ہیں جنھیں اختیار کرکے خشک آنکھوں کی تکلیف کی علامات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اگر احتیاط اور گھریلو علاج سے استفادہ نہ ہوتو ڈاکٹر سے معائنہ کرانا اور اس کی ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے۔
عارضی یا دائمی تکلیف
آنکھیں خشک ہونے کی شکایت عارضی یا دائمی بھی ہوسکتی ہے ۔ عارضی یعنی تھوڑے عرصے اور دائمی طویل عرصےتک دائمی طور پر آنکھیں خشک ہونےکی شکایت تب پیدا ہوجاتی ہے جب آنکھ میں قدرتی نمی برقرار نہیں رہتی اور آنکھیں قدرتی آنسو پیدا نہیں کر پاتی ہیں۔
کمپیوٹر اسکرین آنکھوں کے خشک ہونے کا سبب
آنکھوں کےخشک ہونےکی ایک وجہ زیادہ دیر تک یا لگاتار کمپیوٹر اسکرین پر نظروں کا جمنا ، ویڈیوز گیمز کھیلنا اور پڑھنا ہے۔ جب کافی دیر تک کمپیوٹر اسکرین پر کام کریں تو آنکھیں خشک ہوجاتی ہیں۔ ان کی نمی ختم ہوجاتی ہے اس لئےکمپیوٹر اسکرین پر سے کچھ دیر نظر ہٹا کر تقریباً بیس سیکنڈ تک ارد گرد پر نظر ڈالنی چاہئے اگر سبز پودوں کو اور درختوں پر نظر ڈالی جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ اسی طرح پڑھتے ، وڈیوگیمز کھیلتے اور کمپیوٹر استعمال کرتے وقت آنکھیں جھپکانا نہ بھولیں۔
ادویات کا استعمال خشک آنکھوں کا سبب
نزلہ زکام کی ادویات کے استعال سے بھی آنکھیں خشک ہونےکی شکایت پیداہوسکتی ہے کیونکہ نزلہ زکام میں ہسٹامائنزپر مشتمل ادویات سے آنکھیں خشک ہونے کا مسئلہ درپیش ہو سکتاہے۔ اس لئئےایسی صورت میں نزلہ زکام کی ادویات کے استعمال کے ساتھ ساتھ آئی ڈراپس کی بھی ضرورت درپیش ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ہائی بلڈ پریشر اور اینٹی ڈپریسنٹس ادویات سے بھی آنکھیں خشک ہونےکا مسئلہ پیدا ہونےکا امکان ہوتاہے۔ اس لئے دواؤں کا استعمال طبی معالج سے مشورہ کرکے استعمال کریں ۔ اور ڈاکٹر کی اجازت کے بغیر ان ادویات کا استعمال بند نہ کریں
خشک آنکھوں کے مضرات
خشک آنکھوں کی وجہ سے آنکھوں میں خارش کی شکایت پیداہوجاتی ہے اور بعض اوقات یہ بہت تکلیف دہ صورتحال بھی اختیار کرلیتی ہے۔ آنکھوں کا خشک ہونا اگر چہ معمولی بات ہے لیکن اگریہ تکلیف زیادہ عرصے تک رہے تو آنکھوں کی سطح کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔آنکھ کے انفیکشن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ اوراگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو شدید خشک آنکھوں کے سبب آنکھوں میں سوجن، بینائی کی کمی قرنیہ کی سطح کو نقصان اور قرنیہ کا السر پیدا ہونے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔
سردیوں میں آنکھوں کو خشک ہونے سے بچائیں۔
اگرچہ پانی پینے اور ہائیڈریٹ رہنے سےآنکھوں میں قدرتی آنسو زیادہ مؤثر طریقے سے پیدا ہونے میں مدد ملتی ہے۔ لیکن پھر بھی موسم کی تبدیل آنکھوں پر مضر اثرات مرتب کرسکتی ہے۔
آئی ڈراپس اور مرہم
اس تکلیف کے علاج کے لئے کئی قسم کے آئی ڈراپس اور مرہم میڈیکل اسٹور پر دستیاب ہیں لیکن اس کےلئےکسی آنکھوں کے ڈاکٹر سے معائنہ کرانےکے بعد اس کی نگرانی میں اس کی تجویز کردہ ہی دوا استعمال کرناچاہیئے۔ کیونکہ آنکھوں کی تکیف کا علاج خود سے نہیں کرنا چاہیئے اور نہ ہی کسی معالج کے مشورے کے بغیر خودسےایسی کوئی دوا آنکھوں میں نہیں چاہیئے کیونکہ نقصان ہونےکا زیادہ اندیشہ اور خطرہ ہوتاہے۔اس لیئے کسی اچھے آنکھوں کے طبی معالج سے آنکھوں کا معائنہ کرواکر اس کی ہدایت کے مطابق ہی دوا استعمال کریں۔ اگر آنکھوں میں زیادہ جلن اور تکلیف ہے اور سرخی ہے تو سرخی اور تکلیف کو کم کرنے کے لئے ۔ ایک واش کلاتھ کو نیم گرم پانی میں بھگو کر تقریباً آٹھ سے دس منٹ تک آنکھوں پر رکھیں۔ اس سے آنکھوں کی تکلیف میں افاقہ ہوگا اور انہیں سکون بھی ملے گا۔
اومیگا 3 فیٹی ایسڈ پر مشتمل غذائیں
اومیگا 3 فیٹی ایسڈ پر مشتمل غذائیں خشک آنکھوں کی تکلیف جو کم کرتی ہیں۔ اسلئے اپنی خوراک میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ والی غذاؤں کو اپنی خوراک میں مناسب مقدار میں شامل کریں ۔ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ پر مشتمل غذائیں یا ڈاکٹر سے مشورہ کر کے غذائی سپلیمنٹس بھی لیئے جا سکتے ہیں۔ غذائی سپلیمنٹس بھی خشک آنکھوں کی شکایت میں بہت مؤثر علاج ہے۔ لیکن اس کا استعمال بھی ڈاکٹر کے مشورے سےکرنا بہتر ہے۔
گردوہ غبارسے آنکھوں کو بچائیں
موسم سرما میں خشک ہوا اور گردوہ غبار آنکھوں کے خشک ہونےکا باعث بنتے ہیں۔ اس لئے آنکھوں کو اس تکلیف سے محفوظ رکھنے کے لئےگھر سے باہر نکلنے سے پہلے چشمے کا استعمال کریں تاکہ سردیوں کی خشک ہوا اور گردو غبار ڈائریکٹ آپ کی آنکھوں کو متاثر نہ کر سکے ۔ اور آنکھیں خشک ہونے کی شکایت سےمحفوظ رہ سکیں۔ اس لئے گردو غبار اور خشک ہواؤں سے آنکھوں کو محفوظ رکھیں ۔
چند مذید احتیاطی تدابیر
موسم سرما میں گھر میں آب و ہوا کو نم رکھنےکے لئے ہیو میڈیفائر کا استعمال کیجئے۔ سگریٹ کا دھواں بھی آنکھوں کو خشک کرنےکا سبب بن سکتاہے۔ اس لئےاس سے اجتناب کریں ۔ہیئر ڈرائر کے استعمال سے اجتناب کریں، ہیئر ڈرائر کی ائیربراہ راست آنکھوں پر پڑنے سے آنکھوں کی نمی خشک ہوتی ہےاس لئے بالوں کو ہوا سے خشک ہونے دیں۔پانی زیادہ پیا کریں.اگر آنکھوں میں کچھ بھاری پن یا ڈرائی نیس یعنی خشک محسوس ہوں تو سادے یا ٹھنڈے پانی سے آنکھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔ کوئی بھی توجہ طلب کام کرتے وقت بھی آنکھوں کو چھپکانا نہ بھولیں ۔یعنی زیادہ کثرت سے پلکیں جھپکائیں۔ وٹامن اے کی کمی سے بھی خشک آنکھوں کا مسئلہ ہوسکتاہے۔ اپنی خوراک میں وٹامن ڈی ، بی 12 اور وٹامن اے والی غذاؤں کو شامل رکھیں۔ تمباکو نوشی سےپرہیز کریں ۔ آنکھوں کو آرام دیں