اکثر ہم روز مرّہ کی زندگی میں دیکھتے ہیں کہ کچھ لوگ بہت تیزی اور جلدی سے کام کرتے ہیں اور کاموں میں ایکٹیو(active) چست ہوتے ہیں ۔ وہیں ایسے افراد بھی ہمارے مشاہدے میں آتے ہیں جو ہمیں کام میں سست نظر آتے ہیں۔ وجوہات تو کئی ہو سکتی ہیں لیکن ہم یہاں ہاتھوں کی چند ایسی ورزشوں کا ذکر کریں گے جن سے ہاتھوں کے کام کرنےاور فعال رہنے کی صلاحیت بہتر بنائی جاسکتی ہے۔
یہ عملی ورزشیں، آسان اور مفید ورزشیں ہیں ۔ جو روز مرّہ کے کاموں کو انجام دینے کے لئے ہاتھوں کو فعال اور مضبوط بنانے میں مدد دیں گی۔ اس سے ہاتھوں کی سختی، بے حسی، سستی دور ہوگی اور ہاتھوں کی حرکت کی قوت بہتر ہوگی اورسکلیروسیس (ایم ایس) جو ایک خطرناک بیماری ہے جس میں اہم نقصان اعصاب ہیں۔ یعنی اعصابی بیماری جو دماغ اور ریڑھ کی ہڈی (مرکزی اعصابی نظام) کی بیماری ہے یعنی دما غ اور جسم کے دوسرے اعضاء کے درمیان اعصابی ریشوں میں مواصلات کی خرابی پیدا کرتی ہے۔ لیکن ورزش کے ذریعے ان خرابیوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ اس سے اعصاب اور پٹھے بھی مظبوط ہوتے ہیں اور ہاتھ بھی فعال رہتے ہیں ۔
پٹھوں کی کمزوری ،ہاتھوں میں درد ہونا، ہاتھوں پرلرزہ طاری ہونا وغیرہ ہاتھوں کو متاثر کرنے والی علامات ہیں۔جس سے چیزوں کو پکڑنے ، اٹھانے، لکھنے ، ٹائپ کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
1۔ ہاتھوں کی سنسناہٹ ، بے حسی دور کرنے کے لئے
انگلیوں کی موڑنے کی طاقت اور توسیع میں اضافہ ہے۔ اس ورزش سے آہستہ آہستہ انگلیوں کی طاقت اور حرکت کی صلاحیت بڑھے گی۔
ہاتھ کی مٹھی بند کریں یعنی انگلیوں کو ہتھیلی کی طرف موڑدیں کہ تمام انگلیوں اور خاص کر درمیان والی انگلی کا رخ سیدھا ہتھیلی کی جانب ہو پھر مٹھی کھول دیں یعنی انگلیاں سیدھی کرلیں۔ ایک دن میں دس بار یا بیس بار یہ ورزش کریں ۔ پہلے ایک ہاتھ اور پھر دوسرے ہاتھ کے ساتھ یہ ورزش باری باری کریں ۔کبھی ایک ساتھ دونوں ہاتھوں کی مٹّھیاں ایک ساتھ بند کریں اور کھولیں۔
جو ہاتھ زیادہ متا ثر ہو اس پر بیس بار اور مضبوط ہاتھ پر دس بار کر سکتے ہیں لیکن ایک دن میں اس سے زیادہ نہ کریں کیونکہ ہاتھ کے پٹھے جلد تھک جاتے ہیں۔
مذید اس کی بہتر ورزش کے لئے تھراپیی پٹّی یا رولڈ اپ واش کلاتھ کا استعمال کریں لیکن نرمی سے کریں اس سے ہاتھوں کی بے حسی دور ہوگی۔
2۔ انگلیوں کو فعال کرنے کے لئے
ایک ہاتھ کے انگوٹھے اور انگلیاں سیدھے کریں۔ انگلیوں کو الگ الگ پھیلادئیں اور پھر ان کو ایک ساتھ ملادیں دبائیں۔ یہ بھی 10 سے 20 مرتبہ کیجئے۔ اسی طرح دوسرے ہاتھ سے بھی یہ ورزش کریں۔
3۔ کندھوں کے پٹھوں کی مضبوطی کے لئے
اپنے ہاتھوں کو کندھوں سمیت سامنے(آگے) کی طرف پھیلائیں۔ ہتھیلیوں کی پشت اپنی جانب رکھیں ہاتھوں کی انگلیاں بھی کھلی رکھیں۔ اور پھر مٹّھیاں بند کرتے ہوئے ہاتھون کی کہنیوں کو موڑتے ہوئےکہنیوں کو جسم کے پیچھے کی طرف نکال دیں۔اور کندھوں کو پیچھے کی طرف اس طرح کھینچیں کہ دونوں ہاتھوں کی مٹھیاں سینے کے دائیں بائیں کندھے کے نچلے حصے پر رُکیں۔10 سے 15 بار یہ ورزش کریں۔ یہ کندھوں کے پٹھوں، مٹھیوں ،کہنیوں کی مضبوطی کے لئے بہترین ورزش ہے۔
4۔ چٹکی بنانا(Finger Pinch)
اس سے چھوٹی چیزوں کو پکڑے کی مشق ہو تی ہے جیسے سکّہ ، اناج کا دانہ ، بٹن وغیرہ۔انگوٹھے اور شہادت کی انگلی اور تیسری انگلی کا استعمال کرتے ہوئے چٹکی بنائیے ساری انگلیوں کے ساتھ بھی باری باری یہ عمل کریں ۔ زیادہ تر چھوٹی چیز اٹھانے کے لئے شہادت کی انگلی اور انگوٹھا ہی استعمال ہوتے ہیں۔ یہ دونوں ہاتھوں کے ساتھ باری باری 10 سے 15 مرتبہ کیجئے۔چٹکی کے بعد ہاتھوں کو ایک منٹ کے لئے کھول دیں تاکی پٹھے بحال ہو سکیں ۔ جو مخالف کھنچاؤ کی وجہ سےتھوڑا درد محسوس کرتے ہیں۔
5۔ رائس ورزش
ایک برتن میں کچے چاول رکھیں اور اس میں اپنی مٹھیاں کھولیں اور بند کریں۔کلاک وائس یعنی گھڑی کی سمت کی طرح ، ہاتھوں کو فعال اور مضبوط رکھنے کی ورزشیں چاول میں مٹھیاں کھولیں اور بند کریں ۔
6۔ ہتھیلیوں کی ورزش
ہتھیلیوں کو ایک دوسرے کے سامنے قریب رکھیں۔ ہتھیلیوں کو ایک دوسرے کے سامنے سےپورے ہاتھوں کو کھولتے ہوئے دور کریں۔ہتھیلیوں کو اپنے جسم کے سینے کےسامنے کریں۔ہتھیلیوں کو اپنے جسم کے سامنے سے دور لے جائیں۔
6۔ کلائی کی مضبوطی اور فعال کے لئے
ہاتھوں کو سامنے کی طرف کندھوں کے ساتھ سیدھا پھیلائیں۔ ہتھیلیاں اور انگلیاں کھلی رکھیں۔ ہتھیلیوں کا رخ اپنی مخالف جانب رکھیں۔ یعنی ہتھیلیوں کی پشت آپ کی جانب ہو۔ ہاتھوں کو سامنے کی طرف کندھوں کو کھنچاؤ دیتے ہوئے ہاتھوں کو کندھوں سمیت سیدھا پھیلائیں۔ 3 سے پانچ سیکڈ اسی پوزیشن پر رکھیں اور پھر صرف کلائی تک ہاتھوں کو یعنی انگلیوں اور ہتھیلیوں والا حصّہ نیچے زمین کی طرف جھکا دیں ۔ہاتھوں کو کندھے تک سامنے پھیلا ہوا ہی رکھیں صرف ہتھیلیوں اور انگلیوں کو ہی حرکت دیں۔اور انگلیوں کو کھلا یعنی ایک دوسرے سے الگ ہی رکیں۔ ایسا 15 سے 20 بار کریں۔
7۔ کہنیوں اور کندھوں کے لئے
ہاتھوں کو سامنے کی طرف اس طرح پھیلائیں کہ ہتیھلیوں کا رخ اوپر یعنی آسمان کی جانب رہے ۔اب ہاتھوں کو کندھوں سمیت ہتھیلیوں کا رخ ایک دوسرے کی جانب کرتے ہوئے ممکنہ حد تک ہاتھوں کو سامنے پھیلا ہوا ور سیدھا رکھتے ہو ئے موڑیں کہ ہتھیلیوں کی پشت ایک دوسرے کی جانب ہو جائے۔ ابتداء میں 5 سے 10 بار یہ ورزش کریں۔
8۔موومنٹ تھراپی ، یا ‘پیانو ورزش
کرسی پر بیٹھ کر سامنے میز پر اپنے ہاتھ اس طرح رکھیں کہ پہتھیلیاں میز سے نیچے ہوں اپنی انگلیاں ایک ہی وقت میں اوپر اور نیچے اٹھائیں جیسے پیانو بجا رہے ہوں یا ٹائپ کا انداز اپنائیں۔
9۔ انگلیوں کے مہروں کی فعالی کے لئے
انگلیوں اور ہتھیلیوں کو سیدھا رکھیں ہاتھوں کو کھولیں اور انگلیوں کو ایک دوسرے سے جڑا ہی رکھیں۔ انگوٹھے کو انگلیوں سے الگ رکھیں ۔ پھر انگلیوں کے سروں کو انگلیوں کی جڑ سے یعنی انگلیوں کے سب سے نچلے والے حصّوں سے ملائیں۔
10۔ انگلیوں کی جڑوں کی مضبوطی کے لئے
ہاتھوں کی انگلیوں کو ملائیں ہتھیلیوں کا رخ ایک دوسرے کی جانب رکھیں ۔ہاتھ چہرے سے دور اور نیچے ہوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں اور انگلیوں کو بلکل سیدھا رکھیں ہاتھوں کو فعال اور مضبوط رکھنے کی ورزشیں ۔کہ انگلیوں کا رخ آسمان کی جانب ہو پھر دونوں ہاتھوں کی صرف انگلیوں کو اس طرح موڑیں کہ ایک ہاتھ کی انگلیوں کے سِروں کا رخ دوسرے ہاتھ کی انگلیاوں کے سِروں سامنے ہو۔
روز مرّہ کے کام بہترین ورزش ہیں۔ جیسے نہانا، کی بورڈ پر ٹائپ کرنا، دراز یا الماری کی چیزوں کو ترتیب دینا وغیرہ یہ ہاتھوںکو فعال بناکر بے حسی دور کرتے ہیں اور پٹھوں کو مضبوط رکھتے ہیں۔
مضمون نگار : فرح فاطمہ