متوازن غذا سے مراد ایسی غذا ہے جس میں انسانی صحت (benefits of supplements) کو بر قرار رکھنے والے تمام ضروری اجزاء یعنی پروٹینز ، وٹامنز ، معدنیات ، معدنی نمک ، کاربوہائیڈریٹس، چکنائی، اور پانی وغیرہ مناسب مقدار میں موجود ہوں۔ لیکن عام انسان متوازن غذا اور صحت کے اصولوں کے بارے میں اتنا نہیں جانتا۔ اگر انسان کافی عرصے تک متو ازن غذا استعمال نہ کرے تو اس کے جسم میں کسی نہ کسی ایک یا ایک سے زیادہ غذائی اجزاء کی کمی واقع ہو جاتی ہے۔ اور فوری طور پر بھی متوازن غذا (healthy body) کا استعمال اس کی کمی کو پورا نہیں کرسکتا ۔
فوڈ سپلیمنٹس:
جدید تحقیق کے مطابق اس لیے طبی ماہرین فوڈ سپلیمنٹس کا استعمال تجویز کرتےہیں ۔ اکثر افراد فوڈ سپلیمنٹس کو دوا یعنی میڈیسن سمجھتے ہیں لیکن یہ میڈیسن نہیں ہے۔ فوڈ سپلیمنٹس (benefits of supplements) کو متوازن غذا کا متبادل سمجھا جاتا ہے ۔ان میں ایسے ضروری غذائی اجزاء مناسب مقدار میں شامل ہوتے ہیں. جو انسانی جسم (healthy body) میں متوازن غذا کی ضرورت اور انسانی جسم میں پیدا ہونے والے غذائی اجزاء کی کمی کو جلد پورا کرتے ہیں اور تمام ضروری غذائی اجزاء بھی فراہم کرتے ہیں۔
فوڈ سپلیمینٹ کسے کہتے ہیں؟
فوڈ سپلیمینٹ کو اردو میں غذائی ضمیمہ یا غذائی سپلیمنٹ کہتے ہیں. لیکن اس کا فوڈ سپلیمینٹ نام ہی زیادہ مستعمل ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ فوڈ سپلیمینٹ کسے کہتے ہیں ؟ فوڈ سپلیمینٹ یا غذائی ضمیمہ گولی، کیپسول، یا مائع یعنی سیرپ کی شکل میں ایسی تیار شدہ مصنوعات ہیں جنکا مقصد انسانی جسم میں غذائی اجزاء کی ضروریات اور کمی کو پورا کر کے اسے صحت مند (benefits of supplements) بنانا ہے۔ اور دور حاضر میں تو دنیا کے ہر ملک میں کئی کمپنیاں غذائی اجزاء پر مشتمل فوڈ سپلیمینٹ کی مصنوعات تیار کر رہی ہیں. جو انسانی جسم (healthy body) میں غذائی اجزاء کی کمی کو پورا کرتے اور انسانی جسم کو اضافی غذائی اجزاء بھی فراہم کرتے ہیں۔ فوڈ سیپلیمینٹ کے غذائی مرکبات میں وٹامنز، معدنیات، ، بوٹانیکلز، انزائمز ، ریشہ، فیٹی ایسڈ اور امینو ایسڈ جڑی بوٹیاں ،اور بہت سی دیگر مصنوعات شامل ہیں۔ فوڈ سپلیمینٹ کی غذائیت میں ایسے اجزاء بھی شامل ہوسکتے ہیں جو انسانی صحت(benefits of supplements) کے لئے لازمی ہوں لیکن اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
فوڈ سپلیمنٹ کی مختلف اقسام:
جدید تحقیق کے مطابق آج کل غذائی سپلیمنٹ مختلف اقسام میں آتی ہیں: مثلاً روایتی گولیاں، کیپسول، مشروبات اور پاؤڈر وغیرہ۔ مشہور سپلیمنٹ میں وٹامن ڈی اور ای شامل ہیں اور کیلشیم اور آئرن کی طرح معدنیات؛ جڑی بوٹیاں ، گلوکوز اور مچھلی کا تیل جیسی خاص مصنوعات کے غذائی سپلیمنٹ (benefits of supplements) بھی شامل ہیں۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور کینیڈا میں بالغوں کی اکثریت ایک یا ایک سے زیادہ غذائی سپلیمنٹ روزانہ یا کبھی کبھار ضرور استعمال کرتے ہیں ۔
فوڈ سپلیمنٹ کے فوائد:
اگر آپ غذائیت والی غذا کا استعمال باقاعدگی سے نہیں کرتے تو، کچھ سپلیمنٹ فوڈ آپ کے لیے بہت سے ضروری غذائی اجزاء حاصل کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ تاہم یہ بات یاد رکھیں کہ فوڈ سپلیمنٹ قدرتی غذائی اجناس اورقدرتی کھانوں کی چیزوں کی جگہ نہیں لے سکتے جو صحت مند غذا اور انسانی صحت (healthy body) کے لئے ضروری ہیں۔
سائنسی تحقیق کے مطابق بعض غذائی سپلیمنٹ انسانی صحت کے لئے فائدہ مند (benefits of supplements) ہیں ۔ مثال کے طور پر، کیلشیم اور وٹامن ڈی سپلیمنٹ ہڈیوں کو مضبوط رکھنے اور ہڈی کے نشو ونما اور فریکچر ہڈیوں کے لئے اہم ہیں۔ فولکل ایسڈ انسانی پیدائش کی بعض خرابیوں کا خطرہ کم کرتی ہے اور مچھلی کے تیل کے فوڈ سپلیمینٹ سے لوگوں کو دل کی بیماری کے روک تھام میں مدد مل سکتی ہے۔
بہت سے سپلیمنٹ میں فعال اجزاء ہوتے ہیں جو جسم (healthy body) میں اچھے اور صحتمندانہ اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔ خاص طور پر جب کوئی نئی سپلیمنٹ کی مصنوعات کو استعمال کرتے ہیں تو غیر متوقع ضمنی اثرات کو بھی ہمیشہ مد نظر رکھیں۔
فوڈ سپلیمنٹ کے نقصانات:
ہمارے جسم (healthy body) کو تمام غذائی اجزاء کی ایک مناسب یا ایک خاص مقدار یا تعداد میں ضرورت ہوتی ہے، اور غذائی اجزاء کی زیادہ مقدار یا تعداد ہمارے جسم کے لئےضروری نہیں ہے. کیونکہ انسانی جسم میں غذائی اجزاءکے زیادہ مقدار میں، یا تعداد میں ہونے کی وجہ سے انسانی جسم پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اور نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں. اس لیے فوڈ سپلیمنٹ کا ضرورت سے زیادہ استعمال انسانی صحت کے لیے مفید بخش نہیں ۔ اور ظاہر ہے یہ مہنگا بھی ثابت ہوتا ہے کیونکہ قدرتی غذائیں سپلیمینٹ مصنوعات سے سستی ہوتی ہیں اور فوڈ سپلیمینٹ کے زیادہ استعمال سے انسانی صحت پر برا اثر بھی پڑ سکتا ہے مثال کے طور پر، سپلیمنٹ میں شامل بہت زیادہ وٹامن اے کا استعمال سر درد اور جگر کے نقصان کا سبب ہو سکتا ہے، ہڈی کی طاقت کو کم کر سکتا ہے اور پیدائشی خرابیوں کا سبب بن سکتا ہے۔سپلیمنٹ میں شامل اضافی لوہے کی زیادتی الٹی کا سبب بنتا ہے اور جگر اور دیگر اندورونی اعضاء کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔بیمار انسان او ر خاص طور پر حاملہ خواتین کو فوڈ سپلیمنٹ کے استعمال میں احتیاط برتنی چاہیئے ۔ کیونکہ یہ بچہ کی نشوونما پر برا اثر ڈال سکتے ہیں ۔ اسی طرح بڑھتی عمر کے بچوں کو بھی ملٹی وٹامن کا زیادہ استعمال نقصان دہ ہے ۔
اب تو مارکیٹ میں غیر معیاری کمپنیوں کے اجزاء پر مشتمل ایسے فوڈ سپلیمنٹ بھی دستیاب ہیں جو صحت کے لیئے مضر ہیں ۔ کوئی بھی سپلیمنٹ استعمال کرنے سے پہلے کسی مستند ڈاکٹر سے مشورہ ضرور لیں کہ آیا یہ یعنی اس قسم اور ان اجزاء پر مشتمل فوڈ سپلیمنٹ آپ کی صحت کے لیے مناسب بھی ہے یا نہیں اور اسے کتنا ، کتنی مقدار اور کب تک(اور کتنے عرصے تک استعمال )کر سکتے ہیں ۔
جدید سائینسی تحقیق کا یہ بھی کہنا ہے کہ فوڈ سپلیمنٹ متوازن غذا اور صحت مند غذا کے لئے مکمل طور پر متبادل نہیں ہیں. کیونکہ قدرتی غذا جس میں کافی مقدار میں پھل، سبزیاں، تمام قسم کااناج وغیرہ شامل ہیں جن میں مناسب مقدار یا کیلوریز کے حساب سے پروٹین، حیاتین ، کیلشیم ، فولاد اور صحت مند چربی وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔ قدرتی غذا ہی عام طور پر بہترین انسانی صحت کے لئے تمام ضروری غذائیت فراہم کرتی ہیں۔ اور قدرتی غذا کا نعم البدل فوڈ سپلیمینٹ نہیں ہو سکتے ۔بس ان کو ضرورتاً ہی استعمال کرنا چاہیئے ۔ اور جب کسی بھی جز کی کمی فوڈ سپلیمینٹ سے پوری ہوجائے تو فوراً اس کا استعمال چھوڑ کر قدرتی غذا سے ہی غذائی اجزاء حاصل کرنا بہتر ہے۔