ہم جو بھی غذا کھاتے ہیں اس غذا میں شامل غذائی اجزاء انسانی جسم میں جا کر تین اہم گروپس میں شامل ہو جاتے ہیں جنہیں 1: پروٹین 2 : فیٹ چربی 3 : کاربوہائیڈریٹس کہتے ہیں۔
لیپیڈز بھی کہا جاتا ہے ۔lipids یا فیٹ کو سائنسئ اصطلاح میں فیٹی ایسڈز
صحتمند رہنے کے لیے انسانی جسم میں مناسب فیٹ(چکنائی ) (fat in human body) کا ہونا بھی بہت ضروری ہے۔
فیٹی ایسیڈ میں آکسیجن ، کاربن اور ہائیڈروجن کے اجزاء (عناصر)شامل ہوتے ہیں لیکن اس میں ان اجزاء کی مقدار کاربو ہائیڈریٹس میں شامل اجزا کی مقدار سے بالکل الگ ہوتی ہے ہمارے جسم کو فیٹ کی بھی ضرورت ہو تی ہے کیوں کہ یہ وٹامن A، D، E، اور K اور مختلف نمکیات کو جذب کرتی ہے۔
ہمارے جسم کو چربی کی ضرورت ہو تی ہے جو ہم مختلف غذاؤ ں (fatty food) سے حاصل کر سکتے ہیں۔یہ توانائی حاصل کرنے کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔
چکنائی ہمیں حیواناتی اور نباتاتی ذرائع سےحاصل ہو تی ہے ۔
حیواناتی ذرائع:اصلی گھی ، گوشت ، چکنائی، مچھلی ، بالائی ، دودھ ، دہی، مکھن اور پنیر وٖغیرہ
نباتاتی ذرائع:خشک میوہ جات، بادام ، ناریل ، اخروٹ ، کاجو ، کنولہ تیل، سرسوں ، سورج مکھی ، زیتون، آملہ وٖغیرہ
چکنائی ہماری روز مرّہ کی ٖغذا کا ایک اہم حصّہ ہے اور متوازن غذا یا صحت مند غذا میں مناسب مقدار میں چکنائی کا موجود ہونا بھی ضروری ہے کیونکہ چکنائی کے فوائد (fatty food) بھی ہیں۔فیٹ جسم کو گرم رکھتی ہے اور جسمانی خلیات کی تعمیر کرتی ہے ۔اورچربی ہماری جلد کو صحتمند رکھنے کے لیے بھی ضروری ہے۔یہ خون کے پٹھوں کی تحریک اور سوزش کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔
انسانی جسم کو صحت مند اور دماغ اور عضلات کے افعال کو درست رکھتی ہے۔یہ انسانی جسم کو زیادہ حرارت و توانائی دیتی ہے ۔اور جسم کوخوبصورت اور سڈول بناتی ہے۔
لیکن انسانی جسم میں اس کی زیادتی نقصان کا باعث بھی بنتی ہے خاص طور پر ٹرانس فیٹی ایسیڈ۔
چکنائی (fat in human body) خون میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھا دیتی ہے اوراس کی زیادتی سے امراضِ قلب اور اسٹروک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور اسٹروک دماغ کی ایک خطرناک بیماری ہے جس میں دماغ میں خون کی فراہمی رک جاتی ہے اور دماغ کے خلیات مرنے لگتے ہیں۔
دل کے امراض اور بلڈپریشر کے لئے بھی فیٹ نقصان دہ ہے۔اور وزن بھی بڑھا دیتی ہے ۔
میڈیکل سائنس نے چکنائی کو چار اقسام میں تقسیم کیا ہے۔
1: سنفریٹڈ چربی: مرغی ، انڈے، مکھن، گھی، چیز ، دودھ ، کریم ، گوشت اور گری دار میوے
2: منونسریٹوریٹ :گری دار میوے کنولا تیل.زیتون کا تیل سورج مکھی کا تیل ۔ .مونگ کا تیل اور مکھن.تل کا تیل. وغیرہ
3: پولیوناسیٹوریٹ : اخروٹ سورج مکھی کے بیج..مچھلی، مکئی کا تیل.سویا بین وغیرہ
4: ٹرانسمیشن یا ٹرانس چربی
یہ بہت قلیل مقدار میں تو قدرتی طور پر (fatty food) گوشت اور دودھ میں پائی جاتی ہے لیکن سب سے زیادہ یہ صنعتی طور پر ایک پروسیسنگ کے تحت ٹرانسمیشن چربی کی شکل میں تیار کی جاتی ہے ۔
جسے جزوی طور پر ہائیڈروجنڈ تیل کے طور پر جانا جاتا ہےیہ تیل زیادہ تر کیک، کوکیز،،فرنچ فرائیز اور کریکرز ، تلی ہوئی چیزیں، پیزا اور بسکٹ وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔
ٹرانسمیشن یا ٹرانس چربی صحت کے لیے اچھی نہیں ہوتی اور انسانی صحت (fat in human body) کے لیے زیادہ نقصان دہ ثا بت ہوتی ہے ۔