پیاز زیر زمین اگنے والی سبزیوں میں سے ایک سبزی ہے۔ یہ دنیا بھر میں اگائی جاتی ہے۔ پیاز جو زمین کےاندر سے نکلتی ہے اور غذائی جنس ہے لیکن اس کےہرے پتے بھی کھائے جاتے ہیں جو پتلی نلکیوں کی طرح ہوتے ہیں ۔اور کافی لذیذ ہوتے ہیں ۔
پیاز وہ مشہور و معروف اور عام غذائی جنس ہے جس کے بغیر کوئی سالن مکمل نہیں ہوتا ۔اور اس سے سالن مزیدار ہوجاتاہے۔ اس لئے پیاز بہت سے کھانوں کی ایک اہم غذا ہے ۔
غذائی اجزاء
پروٹین ، نمکیات ، فا ئبر ، شکر ، وٹامن بی، وٹامن ای، وٹامن جی ، چکنائی، کاربوہائیڈریٹ، پانی اور فاسفورس اس کےغذائی اجذاء ہیں ۔ پیاز میں کیلوریز بہت کم مقدار میں ہوتی ہیں۔ اس کا مزاج گرم اور خشک ہوتاہے۔
استعمالات
یہ کھانوں میں بطور مصالحہ شامل کی جاتی ہے ۔اسے پکا کر اور کچا بطور سلاد اور چٹنی دونوں طرح سے کھایا جاتا ہے۔اسے اچار اور سرکہ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
پیاز کی ادویائی خصوصیات کو زمانہ قدیم سے ہی تسلیم کیا گیا ہے۔ اس لئے دفع امراض کے لئے اس کا استعما ل کیا جاتا تھا ۔ یونانی طب جو انتہائی قدیم طب ہے اور قدیم اطباء طبی نقطئہ نظر سے اس کی افادیت سے بخوبی واقف تھے اور پیاز کو سر درد، دل کی بیماری اور منہ کے زخموں جیسی اور دیگر بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کرتے تھے۔
پیاز مختلف سائز اور رنگ کے ہوتے ہیں، لیکن عام طور پر، گلابی ، سفید، پیلے اور سرخ استعمال کیئے جاتے ہیں ۔ ان کا ذائقہ تیز یا ہلکا اور قدرے میٹھا بھی ہو سکتا ہے۔
پیاز کے حیران کن جادوئی فوائد
غذائیت سے بھرپور
پیاز غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے ،یعنی اس میں کیلوریز کم لیکن وٹامنز اور معدنیات زیادہ مقدار میں شامل ہوتے ہیں۔ پیاز میں ، زیادہ تر اینٹی آکسیڈنٹس اور سلفر اجذاء کافی مقدار میں ہوتے ہیں ۔جو صحت کےلئے بہت مفید ہیں ۔ یہ اجذاء شوگر کی سطح کو کم کرتے ، کینسر، ذیابیطساور امراض قلب کے خطرات سے بچاتے اور ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔
خاص طور پر وٹامن سی کی مقدار اس میں زیادہ ہوتی ہے۔ وٹامن سی ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ جذ ہے۔یہ مدافعاتی نظام کو بہتر بناتا ہے۔ ٹشو کی مرمت، کولیجن میں اضافہ ، اور آئرن کو جسم میں جذب کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ خلیات کو فری
ریڈیکلز سے بچاتا ہے۔یہ جلد اور بالوں کی کی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے۔پیاز وٹامنز بی سے بھی بھرپور ہوتی ہے۔ وٹامن بی 6جسم میں سرخ خون کے خلیات کی تشکیل اور نشوونما، اعصابی نظام کے افعال اور میٹابولزم کے لیے بہت اہم ہے۔ پیاز پوٹاشیم حاصل کرنے کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔گردے کی درست کارکردگی ،اعصاب کےافعال اور پٹھوں کے سکڑاؤ کے لیے پوٹاشیم کی ضرورت ہوتی ہے ۔پوٹاشیم. بلڈ پریشر کو کم کرتا اور یہ دل کی صحت کے لیےبہت اہمیت رکھتاہہے۔
امراض قلب سے بچاؤ
پیاز میں شامل اینٹی آکسیڈنٹس اجذاء ،کولیسٹرول اور ٹرائگلیسرائڈز کی سطح کو کم کرتے، اور سوزش کے خلاف کام کرتےہیں ۔ جس سے ہائی بلڈ پریشر کی سطح کم ، اور خون جمنے سے محفوظ رہتا ہےاس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوجاتاہے۔
بلڈ شوگر کنٹرول
پیاز کھانے سے بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے ، جو ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتی ہے۔پیاز میں پائے جانے والے بہت سے مفید مرکبات کی وجہ سے اس کا استعمال ہائی بلڈ شوگر کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
ہڈیوں کی کثافت میں ا ضافہ
تحقیق کے مطابق دن میں کم از کم ایک بار پیاز کا استعمال کرنے والے افراد کی ہڈیوں کی کثافت ان افراد کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہوتی ہے جو کم پیاز کھاتےہیں۔ یہ آسٹیوپوروسس کی بیماری کو کو روک سکتی ہے اور ہڈیوں کی کثافت کو بڑھا سکتی ہے۔
اینٹی بیکٹیریل خصوصیات
پیاز کی یہ خصوصیت ہے کہ وہ ممکنہ طور پر نقصان دہ بیکٹیریا یا خطرناک بیکٹیریا کے خلاف کام کرنے کی جادوئی صلاحیت رکھتی ہے۔ پیاز کا عرق ہیضے کو پھیلنے سے روکتاہے۔ ہیضہ کے مرض کے لئے آدھی چھٹانک پیاز اور چند عدد کالی مرچیں پیس کر آمیزہ بنا لیں اب اس میں تھوڑا سا پانی بھی شامل کردیں اور تھوڑا تھوڑا پانی وقفے وقفے سے ہیضہ کےمریض کو پلاتے رہیں ۔انشاء اللہ چند خوراک کے استعمال سے ہی ہیضہ سے شفاء ہوجائے گی اور قے ،درد اور گھبراہٹ میں بھی افاقہ ہوجائے گا ۔ پیاز کا عرق اور کریلے کا رس ملا کر ہیضے کے مریض کو پلانے سے بھی اسہال بند ہوجاتے ہیں ۔
اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات کی وجہ سے زہریلے جانوروں کا زہر اور درد زائل کرنے کے لئے پیاز کا لیپ اکسیر ہے۔ اس سے زہر اپنا اثر نہیں دکھائے گا۔ قدیم اطباء بچھو اور بھڑ وغیرہ کے کاٹنے پر پیازکا پانی لگا کر اس کے زہر کا تریاق کرتے تھے۔ نسخہ پیاز کو کشید کرکے عرق نکال لیں اور نوشادر بھی ہم وزن لے لیں ۔ نوشادر کو پیاز کے عرق میں اتنا رگڑیں کہ نوشادر اور پیاز کا عرق یکجان ہو جائیں اسے کسی صاف شیشی میں محفوظ کرلیں ۔ یہ بچھو کےکاٹے کا اکسیر علاج ہے اسے بچھو کے کاٹے کی متاثرہ جگہ پر چند قطرے لگانے سے زہر کا اثر زائل ہوجاتا ہے اور درد میں بھی آرام ملتاہے۔ یہ نسخہ کسی بھی زہریلے جانور کے کاٹےکی متاثرہ جگہ پر بھی استعمال کیا جاسکتاہے۔ کتے یا بلی کے کاٹنے پر بھی متاثرہ جگہ پر پیاز کاٹ کرلگانے یا اس کا عرق لگا نے سےز ہر کا ا ثر زائل ہوجاتا ہے۔
مرگی کے دورے میں مفید
مرگی کےمریض کی ناک میں پیاز کے عرق کے چند قطرے ڈالنے سے اسے ہوش آجائے گا ۔
بواسیر کا علاج
پیاز بواسیر کا علاج بھی ہے اس کے لئے پیاز کو چھلکے سمیت آگ پربھون لیں پھر اسکا اوپر کا چھلکا اتار کر پھینک دیں پھر اسے گھی میں بھوں لیں اور یہ گرم پیاز بواسیر کے مسوں پر باندھنے سے درد سے فوری طور پر نجات مل جائے گی اور مسے بھی ختم ہو جائیں گے۔
خارش کا مرض
خارش کے مرض میں پیازکا عرق نکال کر خارش کی جگہ پر ملنے سے خارش سے نجات مل جاتی ہے۔
ہاضمہ کی درستگی
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ پیاز آنتوں کی صحت کو بہتر بناتی ، قوت مدافعت کو بڑھاتی، سوزش کو کم کرتی اور ہاضمہ کو درست رکھتی ہے۔ پیاز کھانےسے بھوک بھی لگتی ہے۔
پیشاپ کی تکلیف سے نجات
مثانےکےتشنج اور پیشاپ بند ہونے کے صورت میں اگر پیاز پیس کر گیہوں کے آٹے میں ملا کر اس آمیزے کو کھولتے ہوئے پانی میں ڈالیں تو ایک نرم سی روٹی بن جائے گی ۔ اس کو قدرے ٹھنڈا کر کے پیٹ پر با ندھنے سے پیشاپ جاری ہو جائے گا اور مثانےکےتشنج سے بھی نجات مل جائے گی ۔ پیشاپ کی جلن سے نجات حاصل کرنےکے لئے پیاز کا پانی اور سادہ پانی آگ پر اتنا پکائیں کہ پانی آدھا رہ جائے اس پانی کو پینےسے بھی پیشاپ کی تکلیف رفع ہو جائے گی
گردے اور مثانے کی پتھری
پیاز کا پانی صبح نہار منہ پینے سے گردے اور مثانے کی پتھری بھی ریزہ ریزہ ہوکر پیشاپ کےراستے خارج ہوجاتی ہے۔
جسم کے ورموں کے لئے
جسم کے ورموں میں اس کو پیس کر اسکا لیپ لگانے سے ورم تحلیل ہوجاتے ہیں ۔
لو یا ہیٹ اسٹروک میں پیاز کا استعمال
تیز لو اور گرمی میں پیاز کھانے سے یا لو میں گھر سے باہر نکلتےوقت پیا ز اپنے ساتھ رکھنے سے لو نہیں لگتی ہے ۔ ہیٹ اسٹروک میں بھی پیاز مفید ہے۔
داغ دھبوں کے لئے
جسم کےداغ دھبوں کو کم اور ختم کرنےکےلئے بھی پیاز بہت مفید ہے۔ جسم پر موجود داغ دھبوں پر پیاز کا عرق متواتر کچھ دن تک لگانےسے داغ دھبے مٹ جاتے ہیں۔
کان کےامراض میں مفید
اس کا عرق کانوں کے امراض میں بھی مفید ہے۔ یہ نہ صرف کانوں کا میل صاف کردیتا ہےبلکہ کانوں کےدیگر امراض میں بھی مفید ہے۔
امراض چشم میں مفید
پیاز کاٹنے سے جو اس کی تیزی سے آنکھ سے آنسو نکلتے ہیں وہ آنکھوں کو صاف کردیتے ہیں بلکہ اس کا عرق مع جڑی بوٹیوں کے ساتھ ملا کر اس کےقطرے آنکھ میں ٹپکانے سے امراض چشم اور نظر کی کمزوری میں مفید ہے۔ پیاز کا رس نکال کر ململ کے صاف کپڑے سے چھان لیں اب اس عرق کو سیاہ سرمے کے ساتھ تین روز تک کھرل کریں جب عرق خشک ہوجائے تو اس میں مزید پیازکا عرق ملا کر کھرل کریں ۔ اور آنکھوں میں یہ سرمہ لگانے سے موتیا بند ، آشوپ چشم ، دھند یا آنکھ میں جالے سے شفا ء حاصل ہوگی ۔
نکسیر کاعلاج
نکسیر کےعلاج میں پیاز کا عرق دوقطرے ٹپکانے سے نکسیر کی شکایت دورہوجاتی ہے۔
وبائی امراض سے بچاؤ
کچا پیاز کھانے اور اپنے ساتھ رکھنے سے وبائی امراض سے اور طاعون جیسے مرض سے بھی محفوظ رہا جا سکتاہے۔ موسم برسات میں پیاز کا استعمال موسمی بیماریوں سےمحفو ظ رکھتاہے۔
سردرد
سر میں اگر درد ہو تو پیاز کاٹ کر سونگھنے سے سر درد ختم ہوجاتا ہے یہ بڑ ا مجرب نسخہ ہے۔ پیاز کا رس سر میں لگانے سے جوؤں سے بھی نجات مل جاتی ہے۔ پیاز کو پیس کر اس کالیپ سر پر لگانےسے یہ گرتے بالوں کا علاج بھی ہے اور بال کالےبھی ہو جاتے ہیں۔