خریدنے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں: خشخاش
خشخاش کا فارسی میں نام تخم کوکنار ہے۔ اور انگریزی میں اسے پوپی سیڈز Poppy Seeds کہتے ہیں ۔ عربی میں خشخاش کو بزرالخشخاش، ہندی میں کھس کھس اور بنگالی میں پوست دانہ کہتے ہیں ۔ خشخاش افیون کے پھل یا پوست کےاندر چھوٹے چھوٹے گول بیج ہوتے ہیں ۔اس کا مزاج سردخشک درجہ دوم ہے۔
شناخت
اصل میں خشخاش افیون کے پودے سے حاصل کی جاتی ہے اس یعنی پوست کے پودے کا قد تقریباً ڈھائی فٹ سے تین فٹ اونچا ہوتاہے۔اس کی شاخیں اور تنا نرم ہوتا ہےاور ایک شاخ پر عام طور پر ایک ہی پھول لگتاہے۔ اس کے پھول کا رنگ نیلا، سفید ، لال ، زرد ہو سکتاہے۔ اس کا پھل بیضوی شکل کا اور گول ہوتا ہے۔ اس کے اندورونی حصے کے خانوں میں جو بیج ہوتے ہیں وہ خشخاش ہوتی ہے۔خشخاش کا استعمال صدیوں سے روایتی علاج کے طور پر ہوتا رہا ہے۔یہ سر درد ، کھانسی ۔ دمہ اور بے خوابی وغیرہ کے علاج میں بہت مفید ہے۔
مختلف اشیاء میں خشخاش کا استعمال
ایک جادوئی غذا ہے۔ اس میں شامل غذائی اجذاء کی وجہ سے اس کے طبی فوائد بھی بہت ہیں۔ یہ مختلف روایتی پکوانوں میں استعمال ہوتی ہے ۔ یہ بیکنگ اشیاء اور مشروبات میں بھی استعمال ہوتی ہے۔ مثلا کوفتوں کا سالن ، ڈبل روٹی ، پیسٹری ،بسکٹ ، اور ٹھنڈائی وغیرہ میں ۔ خشخاش کے بیج گول ہوتے ہیں اور سیاہ اور سفید دونوں رنگوں میں ہوتے ہیں۔ لیکن عام طور پر سفید رنگ کی خشخاش مستعمل ہے ۔ اس سے تیل بھی بنایا جاتا ہے جو اپنی طبی افادیت کی بناء پر حکماء اور اطباء کے ہا ں بہت مشہور ہے۔ درد کو مندمل کرنےکے کام آتا ہے۔
شامل غذائی اجزاء
خشخاش میں صحت بخش اجزاء جیسے پروٹین، زنک، آئرن، اومیگاتھری فیٹی ایسڈ یعنی چربی ،میگنیشیم، کیلشیم ، مینگنیج ، پروٹین فولیٹ، آیوڈین، فاسفورس ، اور فائبر شامل ہیں۔ اپنے غذائی اجزاء اور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات کی وجہ سے یہ کئی بیماریوں کے علاج میں بھی مفید ہے۔
فوائد
خشخاش مفرح مقوی قلب اور دماغ ہے۔ اس لئے ضعف قلب کو دور کرتی ہے اور نیند لاتی ہے۔ مقوی معدہ بھی ہے۔ اس لئےپیاس کی شدت کو دور کرتی ہے ۔اس لئے اسے گرمیوں میں ٹھنڈائی بنانے میں بھی استعمال کرتے ہین ۔ پوست کے بیجوں سے عطر بھی کشید کیاجاتاہے۔جو نہایت خوشبو دارہوتاہے۔ اس میں شامل معدنیات میں مینگنیج ہڈیوں کی صحت کو بہتر بناتا اور خون کو جمنے سے روکتا ہے۔
تحقیق کےمطابق خشخاش میں شامل چربی ا ور پولیفینول جسمانی صحت کے لئے بہت مفید اور دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔غذائی اجزاء اور اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہونے کی وجہ سے یہ اپنی خصوصیات کے باعث متعدد بیماریوں میں بھی مفید ہے۔
درد کم کرنے والے مرکبات پر مشتمل یہ پرسکون اور نیند دلانے والی خصوصیات کی حامل ہوتی ہے ۔ اور ایسے مرکبات سے اکثر ادویات تیارکی جاتی ہیں ۔ یہ درد کو بھی کم کر تی ہے. دل اور جلد کی صحت کےلئے مفید ہے ۔ یہ دل اور جلد کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔اس میں شامل چکنائی دل کے دورے اور فالج کے خطرہ کو 17 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔
خشخاش کا تیل
خشخاش کےبیج اور ان کا تیل دونوں صحت کے لئے مفید ہیں ۔اس کے تیل میں موجود چربی زخموں میں شفا دیتی ہے، جلد کے گھاووں کو بھی جلد بھردیتی ہے۔ عام طور پر اس کےتیل کو بیرونی استعمال کے لئے محفوظ سمجھا جاتا ہے جب جلد پر استعمال کیاجائے۔ لیکن اگر اس کے استعمال سے خارش، لالی پن یا درد ہو تو ، اس کا استعمال بند کردینا چاہئے۔
دیگر فوائد
اس کے دیگر فوائد یہ ہیں کہ جیسے عمل انہضام کودرست رکھتی ، جلد اور بالوں کی صحت کو بہتر بناتی ، اور سر درد ، کھانسی اور دمہ کا علاج ہے۔یہ ہاضمے کے نظام کو درست کرتی پے اس میں شامل فائبر آنتوں کی صحت کو بہتر بنا تا اور قبض کی شکایت کو کم یا دورکرتا ہے۔ ان بیجوں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اجذاء انسانی جسم کو کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتےہیں۔
ممکنہ خطرات۔
پوست کے بیجوں کو یعنی خشخاش کو عام طور پر محفوظ سمجھا جاتا ہے ۔ لیکن اس کو کم مقدار میں ہی استعمال کرنا چاہئے ۔پوست کے بیجوں یعنی خشخاش میں قدرتی طور پر افیون کے مرکبات شامل نہیں ہوتے ہیں ، لیکن اس کی فصل کی کٹائی کے دوران یا کیڑوں کے نقصان کی وجہ سے خشخاش یعنی اس کےبیج آلودہ ہو سکتے ہیں ۔عام طور پر خشخاش پوست کے بیج فروخت ہونے سے پہلے صاف کیئے جاتے ہیں ۔
خشخاش کو معلجین اہنی ادویات میں شامل کرتے ہیں اور اس سے بہت سی ادویات بنائی جاتی ہیں جیسےمقوی دماغ کے لئے خشخاش ، بادام سونف الائچی شکر کالی مرچ وغیرہ ملا کر اس کی معجون بھی بنائی جاتی ہے۔