دن بھر کی غذاؤں میں ناشتہ بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ سات یا آٹھ گھنٹے رات بھر کی نیند کے بعد جسم کو توانائی کی ۔ ناشتے میں انڈے اور دودھ کے استعمال سےقابل رشک صحت اور انسان اپنے نئے دن کی شروعات کرتاہے۔ اس لئے ناشتہ غذائیت سے بھرپور اور متوازن ہونا بہت ضروری ہے ۔ اس لئے ناشتے میں کم ازکم ایک پروٹین لازمی شامل ہونی چاہیئے۔
ناشتے میں انڈے اور دودھ کا استعمال متوازن اور صحت بخش غذاؤں میں شامل ہے۔ انڈے اور دودھ سےسب سے زیادہ پروٹین حاصل ہوتے ہیں ۔ ان غذاؤں کا استعمال جسم کو دن بھر چست و توانا رکھتا ہےاور نہ صرف صحت و تندرستی کو برقرار رکھتا ہے بلکہ مختلف بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتاہے اور جسم میں مدافعاتی نظام کو مضبوط بھی کرتا ہے۔ دودھ اور انڈے غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں ۔ ان میں وہ تمام غذائی اجذاء موجود ہوتے ہیں جن کی ہمارے جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔
ناشتے میں انڈے اور دودھ کے استعمال سے انسان کی صحت بھی قابل رشک ہوجاتی ہے۔ کیونکہ نا شتے میں انڈے اور دودھ کا استعمال بہترین ،صحت بخش اور مقوی غذا ہے ۔ انڈے اور دودھ کا شمار سپر فوڈ غذاؤں میں سے ہے ۔ کیونکہ دودھ اور انڈے ہمارے جسم کی تمام غذائی ضروریات پوری کرسکتے ہیں
پروٹین حا صل کرنےکا ایک بہت اچھا ذریعہ
انڈے اور دودھ پروٹین حا صل کرنےکا ایک بہت اچھا ذریعہ ہیں ۔ یہ آئرن ، اینٹی آکسایڈینٹ اور امینو ایسیڈ سے بھرپور ہوتے ہیں ۔ انڈے کے غذائی اجذاء میں پروٹین وٹامن اے ، فولیٹ ، وٹامن بی ، وٹامن ڈی، وٹامن ای ، وٹامن کے، بی 6،آئرن ، کیروٹینائڈز، چکنائی وغیرہ ہیں اور کچھ معدنیات جیسے فاسفورس، سیلینیم ، کیلشیم اور زنک بھی مناسب مقدار میں موجود ہوتا ہے جس کی ہمارے جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔ دودھ میں بھی وہ تمام غذائی اجزاء شامل ہوتےہیں جو انسانی جسم کے لیے ضروری ہیں۔ دودھ کے غذائی اجذاء میں پروٹین، آئرن ، فاسفورس ، وٹامن ڈی، سیلینیم، پوٹاشیم، کیلشیم اور وٹامن K2 وغیرہ شامل ہوتے ہیں ۔
اچھے کولیسٹرول کا ذریعہ
ایچ ڈی ایل(ہائی ڈینسٹی لیپوپروٹین) سے مراد اچھا کولیسٹرول ہے جو صحت کے لئے مفید ہے۔ انڈوں سے ایچ ڈی ایل اچھے کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے جو امراض قلب ، فالج اور دوسرے متعدد امراض سے محفوظ رکھتاہے۔ روزانہ دو انڈے کھانے سے ایچ ڈی ایل کی سطح میں خاطر خواہ اضافہ ہوتاہے ۔ انڈوں اور دودھ سے پروٹین حاصل ہوتی ہے۔ جو جسمانی نشو و نما اور افعال کےلئے بہت ضروری ہے۔ یہ توانائی میں اضافہ کرتے ہیں ۔یہ بلڈ پریشر کی سطح کوبھی کم کرتے ہیں ۔ دودھ کا استعمال کینسر کے خظرات کو بھی کم کرتا ہے۔
آنکھوں کی بینائی کے لئے مفید
انڈوں میں ایسے اجزاء بھی شامل ہوتے ہیں جو آنکھوں کی بینا ئی کے لئے مفید ہیں اس لئے بڑھتی عمر کے ساتھ نظر کی کمزوری کا امکان کم ہوتاہے۔ کیونکہ اس کے غذائی اجذاء میں وٹامن اے بھی شامل ہوتا ہے جو آنکھوں کی بینائی کے لئے مفید ہے۔
انڈے کا استعمال ذیابطیس کے مریضوں کے لئے بہترین
انڈے میں کاربوہائیڈریٹس کی کم مقدار شامل ہوتی ہے اس لئے انڈا ذیابطیس کے مریضوں کے لئے نہایت مفید اور بہترین غذا ہے اور اہم ضروری قدرتی غذائی اجذاء حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ بھی ہے۔
جسمانی وزن میں کمی
انڈہ اور دودھ ایک ایسی غذا ہے جس میں شامل پروٹین کی وافر مقدار کی وجہ سے پیٹ زیادہ دیر تک بھرا ہوا محسوس ہوتا ہےاور جس سے کافی دیر تک بھوک بھی محسوس نہیں ہوتی جو بھوک کی شکایت کو دور کرتاہے جس کی وجہ سے وہ دوسری غذائیں کھانے کی طرف رغبت نہیں کرتا ہےجس سے جسمانی وزن میں اضافہ نہیں ہوتا ہے ۔ ۔
مدافعاتی نظام بہتر
دودھ اور انڈے قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں۔ا نڈوں کی زردی میں زنک اور سیلینیم جیسے غذائی اجزاء بھی شامل ہوتے ہیں۔ زنک اور سیلینیم دونوں معدنیات مدافعاتی نظام میں اضافہ کرتی ہیں ۔ انڈے کی زردی سے کولیسٹرول کی سطح میں تھوڑا سا اضافہ ہوتا ہے، لیکن انڈے کی سخت زردی اتنا نقصان دہ نہیں ہوتی ہے۔اسی طرح روزانہ ایک گلاس دودھ مدافعاتی نظام کو بہتر کرتا ہے۔
ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے دودھ بہترین غذا
دودھ پٹھوں دانتوں اور ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے بہترین ہیں کیونکہ اس میں کیلشیم شامل ہوتاہے۔ یہ ہڈیوں کی بیماریوں جیسے آسٹیوپوروسس سے بھی محفوظ رکھتاہے۔
اومیگا 3 کا بھرپور ذریعہ
انڈے اور دودھ سے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز بھی حاصل ہوتا ہے جو ایک صحت بخش چربی ہے۔ جس سے خون میں ٹرائگلیسرائیڈ کی سطح کو کم ہوتی ہے ۔ جو امراض قلب سے محفوظ رکھتے ہیں ۔انڈے اور دودھ میں کافی مقدار میں امینو ایسیڈز شامل ہوتے ہیں اور یہ پروٹین اور صحت مند چکنائی حاصل کرنے کے اچھے ذرائع میں شمار ہوتے ہیں ۔ انڈوں کی طرح دودھ بھی اہم ضروری غذائی اجذاء پر مشتمل ہوتا ہے یہ بھی پروٹین اور کیلشیم حاصل کرنے کا ا چھا ذریعہ ہے۔ بلکہ دودھ تو ایک مکمل غذا ہے۔
میٹا بولزم
ان میں میں شامل غذائی اجزاء میٹا بولزم کی کارکردگی کو بڑھاتے ہیں
انڈا اور دودھ
اکثر اوقات غذاؤں میں انسان صرف ایک ہی وقت میں ایک ہی قسم کی غذا کا استعمال نہیں کرتا بلکہ مختلف غذاؤں کو ملا کر ان کا استعمال کرتاہے۔ کچھ غذائیں ملاکر کھانے سے ان کی غذائیت بڑھ جاتی ہے اور ان کا استعمال انسانی جسم کی صحت و تندرستی کے لئے مفید ثابت ہوتاہے اسی طرح کچھ غذائیں ملا کر کھانے سے انسانی جسم پر ان کے مضر اثرات رونما ہوتے ہیں لیکن انڈا اور دودھ بیک وقت ایک ساتھ یا ایک وقت میں استعمال کیےجاسکتے ہیں ۔ بہت ہی مقوی ناشتا ابلا ہوا انڈا اور ابلا ہوا دودھ ہے جو انتہا ئی قوت بخش اور صحت بخش غذا ہے۔ اور جن کا تیار کرنا بھی آسان ہے ۔ کچا انڈا بیکٹریل انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے اور فوڈ پوائزنگ کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔ لیکن کچا انڈا دودھ کے ساتھ ملا کر پینا صحت بخش ہے مضر صحت نہیں ہے۔ اسی طرح کچا ڈیری فارم کا دودھ یعنی تازہ دودھ بھی صحت کےلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے اگر اسے ابالا نہ جائے اس لئے ڈیری فارم کا کچا دودھ ہمیشہ ابال کر پینا چاہئے کیونکہ آگ پر ابالنے سے اس میں شامل بیکٹریا یعنی جراثیم آگ کی گرمائش اور دودھ کو ابالنے سے مرجاتے ہیں ۔اور دودھ انتہائی صحت بخش غذا بن جاتاہے۔ اس لئے ابلے ہوئے دودھ کے کوئی نقصانات نہیں ہیں ۔ اسی طرح پیک دودھ کو ابا لنے کی ضرورت نہیں کیونکہ پیک دودھ کو پہلے ہی درجئہ حرارت پر گرم کرکے اس میں سے بیکٹریا ختم کردیئے جاتے ہیں ۔ تلے ہوئے انڈے کی بہ نسبت سخت ابلا ہوا انڈا تیار کرنےمیں آسان اور غذائیت سے بھرپور ناشتہ ہے
انڈا ہو یا دودھ دونوں ہی انتہائی غذائیت سے بھرپور، صحت بخش اور متوازن غذائیں ہیں۔ غرض ان دونوں کو ہی اپنے ناشتے کی خوراک میں شامل رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے لیکن اگر کسی کو کوئی طبی مجبوری ہے تو پھر بھی کم از کم کسی ایک کو تو لازمی ناشتے میں شامل رکھیں ۔ مثلا دودھ میں کاربوہائیڈریٹ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور کچھ امراض میں کاربوہائیڈریٹ والی غذاؤں سے پرہیذ ہوتاہے تو اس صورت میں دودھ کے بجائے انڈے کو اپنی ناشتے کی خوراک میں شامل رکھیں ۔اسی طرح کچھ افراد کو انڈے یا دودھ کی ہیک یعنی مہک پسند نہیں ہوتی تو دود ھ کو کیلے ، آم ، چیکو ، وغیرہ کے پھل کے ساتھ جوس بنا کر استعمال کریں اس سے زیادہ غذائیت حاصل ہوگی ۔ اسی طرح انڈے کو فل بوائل کرلیں تو انڈے کی ناگوار مہک ختم ہوجاتی ہے یا انڈے کو کچھ مصالحہ جات ملا کر استعمال کریں تو مصالحہ جات ملا کر اتنی غذائیت حاصل تو نہیں ہوگی جتنی سخت ابلے ہوئے انڈے سے حاصل ہوتی ہے لیکن پھر بھی صحت بخش غذا ہے ۔
مصالحے دار انڈا
فرائی پین میں دو چائے کے چمچے آئل گرم کریں ۔ اب اس میں ایک عدد درمیانی سائز کی باریک چھوٹی چھوٹی کٹی ہوئی پیا ز ڈال کر اسے اتنا تلیں کہ صرف ہلکا سا رنگ تبدیل ہو یعنی لال نہیں کرنا اب اس میں آدھا چمچہ لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر ہلکی آنچ پربھونیں ۔ لہسن ادرک بھوننے کے بعد اس میں ایک چھوٹےٹماٹر کے باریک چھوٹے چھوٹے کٹے ہوئے ٹکڑے ، ایک چوتھائی چمچہ لال مرچ ، ایک چوتھائی چمچہ ہلدی ، ایک کٹی ہوئی ہری مرچ اور حسب ذائقہ نمک ڈال کر ٹماٹر نرم ہونے تک پکائیں ۔ اب اس میں انڈا توڑ کر ڈال دیں اور جلدی جلدی آمیزے کو مکس کریں کہ مصالحہ اور انڈا یک جاں ہو جائیں ۔ 2 سے 4 منٹ تک تلنے کے بعد چولھے سے اتار لیں ۔ اور نوش فرمالیں ۔ اس ترکیب سے انڈا تلنے سے انڈے کی مہک نہیں آئے گی اورانڈے کے غذائی اجذاء بھی کافی ھد تک حاصل ہوجائیں گے ۔ ناشتے مختلف صحت بخش غذاؤں کا استعمال جسم کو دن بھر چست و توانا رکھتا ہے