اللہ تعالیٰ نے انسانی جسم میں ایک مدافعتی نظام بھی رکھا ہے اور مدافعتی نظام جراثیموں یا بیماری کے خلاف خاص خلیات پر مشتمل جسم کی حفاظت کا قدرتی نظام ہے۔ بعض اوقات، قدرتی مدافعتی نظام بیماری یا جراثیموں کے حملے کو روکنے کے لیے مضبوط نہیں ہوتا ۔ اس لیے قوّت مدافعت میں اضافے کے لیے ویکسین (human vaccine) کا استعمال کیا جاتا ہے۔
ویکسین کو اردو میں بقریہ کہتے ہیں لیکن ویکسین لفظ ہی زیادہ مستعمل ہے۔ ویکسین کوئی نئی اصطلاح نہیں۔ تقریباً 200 سال سے ویکسینز (vaccine making) کسی نہ کسی صورت میں اپنا کام کر رہی ہیں ۔ویکسین ایسا مادہ ہوتا ہے جو کسی ایک بیماری سے بچنے کے لئے مدافعتی نظام کو تیار کرتا ہے ۔. جب کسی بیماری کے بیکٹیریا یا وائرس جسم میں داخل ہوتے ہیں تو،ویکسین مدافعتی خلیوں میں اینٹی بائیڈ خلیوں کی پیداوار بڑھا کر بیماری کے خلاف ان جراثیم سے لڑتی ہے یعنی مدافعتی نظام کے لئے ویکسینز (human vaccine) بیماری سے لڑنے کے لئے جسم کو تیار کرتی ہیں۔
ویکسین کیسے بنائی جاتی ہے:
یہ بہت کم مقدار میں زندہ ، کمزور یا مردہ بیماریوں (vaccine making) سے بنا ئی جاتی ہے یا مثال کے طور پر، وائرس، بیکٹیریا، یا کوئی اور زہریلا مادہ یا بیکٹریا کے ایک چھوٹے سے حصے یاسطح سے یعنی مالیکیول سے یا خوردنامیہ سے ۔ . یعنی جس بیماری ،وائرس یا جراثیم سے ویکسین بنائی گئی ہوتی ہے جب وہ انسانی جسم میں داخل کی جاتی ہے تو اس بیماری کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہے کیونکہ اسی بیماری وائرس یا بیکٹریا سے بنی ویکسین اسی بیماری کے خلاف جسم میں قوت مدافعت پیدا کر تی ہے۔اور جب اس بیماری کے جراثیم انسانی جسم پر حملہ آور ہوتے ہیں تو ویکسین (human vaccine) تیزی سے اپنا کام کرتی ہے اور انسانی جسم کو اُس بیماری سے محفوظ رکھتی ہے۔
اور یہ بیماری سے جلدی اور زیادہ مؤثر طریقے سے لڑنے کے لئے ایسے خلیات جسم میں تیار کرتی ہے تاکہ آپ بیمار نہ ہوں۔ اسی لیے اکثر ویکسین شدہ شخص بیمار نہیں ہوتا۔
ویکسینز بچوں کو خطرناک بیماریوں سے بچنے میں بھی مدد کر سکتی ہیں۔ ویکسینز (vaccine making) حفاظتی سوئیاں یا شاٹس انجیکشن ، لیکوئیڈ قطروں کی شکل وغیرہ میں استعمال کی جاتی ہیں ۔بعض بیماریوں سے لڑنے کے لئے مدافعتی نظام کی صلاحیت کو بڑھانے کے ذریعے ویکسینز اپنا کام کر تی ہیں۔ ویکسینریشن بچوں کے مدافعتی نظام کو مخصوص بیماریوں کو پہچاننے اور لڑنے کے لئے آمادہ کرتا ہے. تاکہ جب وہ ان سے نمٹنے کے قابل ہوجائیں تو ، انھیں بیمار ہونے کا خطرہ بہت کم ہو ۔
کسی بیماری کے لیے کوئی بھی نئی ویکسین (vaccine making) بنانے میں عام طور پر 10 سے 15 سال کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔ کسی بھی بیماری کے لیے نیا ویکسین ایجاد یا تیار کرنے کے لئے ایک طویل وقت لگتا ہے.بیماری اور اس کے وائرس یا بیکٹریا پر تحقیقات کی جاتی ہیں دریافت، پری کلینیکل ٹیسٹنگ، کلینکیکل ٹیسٹنگ وغیرہ پھر جا کر کسی بیماری کی ویکسین ایجاد ہوتی ہے بعض ویکسینز کو ہر سال اپڈیٹ کرنے کی ضرورت ہو تی ہے جیسے فلو کی ویکسین (human vaccine) ہر سال اپ ڈیٹ کی جاتی ہے۔ انفیکشن بیماریوں کے خلاف ویکسینشن سب سے زیادہ مؤثر ثابت ہوئی ہیں ۔
انسانی جسم کو صحت مند رکھنے میں ویکسینز اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ وہ انسانی جسم کی سنگین اور مہلک بیماریوں سے حفاظت کرتی ہیں – جیسے ہیموفیلسس انفلوئنزا ویکسین ، خسرہ ویکسین ، ٹٹنس ویکسین چکن پوکس ویکسین وغیرہ