خریدنے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں: زیتون کا تیل
قرآن ِ پاک میں سات جگہوں پر زیتون (olive oil treatment) کا ذکر آیا ہے۔جو کہ زیتون کی افادیت بتانے والی سب سے بڑی سند ہے۔سورہ انعام آیت نمبر 99 میں اللہ تعالی فرماتے ہیں۔
“اور باغات ،جن میں انگور،زیتون اور انار ہیں اگرچہ ایک جیسے مگر مختلف قسم کے ہیں۔پھل کو دیکھو جب وہ درخت پہ پک جاتا ہے تو اس میں ان لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں جو ایمان رکھتے ہیں۔”
اسی طرح ہمیں حدیث شریف سے بھی زیتون کے فائدہ (olive oil in food) مند ہونے کی مثال ملتی ہے ابو اسید نے کہا آپ ﷺ نے فرمایا؛
“زیتون کا تیل کھاؤ اور اسے جسم اور بالوں پر استعمال کرو،کیونکہ یہ ایک بابرکت درخت کا پھل ہے۔(ترمذی 1775؛صحیح الجامی)
جیسا کہ قرآن اور حدیث سے ثابت ہے کہ زیتون فوائد میں اپنی مثال آپ ہے۔اسکے چند چیدہ چیدہ فوائد (olive oil treatment) میں چھاتی اور جلد کے کینسر اور معدہ کے السر سے بچاؤ اوردل کے جملہ افعال کو درست رکھنا ہے۔مزید برآں یہ درد کو کم کر کے سکون پہنچاتا ہے۔اسکو کھانے سےجسم میں آئرن کو جلا ملتی ہے۔ زیتون میں وٹامن ای اور دوسرے طاقتور اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں۔تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ خالص زیتون سےصحت مند ‘ورجن آئل’ نکالا جاتا ہے۔اسکے بعد مزید مراحل سے گزار کر اس سے دوسرے درجے کا تیل جسے ایڈیبل آئل بھی کہتے ہیں حاصل کیا جاتا ہے۔اسے کھانے پکانے کے لئے استعمال میں لایا جاتا ہے۔زیتوں میں مضر ِ صحت کیلوریز نہیں ہوتے اسی لئے یہ دل کے لئے نقصان دہ نہیں ہوتاکولیسٹرول کم ہونے کی وجہ سے یہ وزن گھٹانے میں بھی مدد کرتا ہے۔ روزانہ کسی بھی غذا کا استعمال لگاتار کرنا جسما نی صحت کے لئے مضر ہوتا ہے کیونکہ تعمیرو ترقی کے لئے انسانی جسم کو مختلف غذاؤں (olive oil in food) کی ضرورت ہوتی ہے۔ 4 عدد زیتونوں میں110 ملی گرام سوڈیم پایا جاتا ہے۔اور روزانہ کے سوڈیم کے استعمال کی صحت مند حد2300 ملی گرام بتائی جاتی ہے۔جو کہ ایک کھانے کہ چمچ نمک کے برابر ہوتی ہے۔اگرچہ بہت زیادہ زیتوں کھانا صحت کے لئے مضر ہو سکتا ہے البتہ اسکے تیل کو کھانوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
زیتون کا درخت قرآن و حدیث کی رو سےکوہِ طور سے پوری زمین پہ پھیلایا گیا ہے۔جہاں اللہ تعالی حضرت موسی ؑ سے ہم کلام ہوۓ۔اس لئے زیتون یہودیوں، عیسائیوں اور مسلمانوں سب کے لئے مشترکہ مذہبی اہمیت رکھتا ہے۔اسے جنتی پھل بھی کہا جاتا ہے۔اسکا پیڑ 12 میٹر کی بلندی تک جاتا ہےزیتون کاکچا پھل ہرےرنگ کا جب کہ پکا ہوا زیتون کالے رنگ کا ہوتا ہے۔ اپریل سے نومبر تک کٹائی کا موسم ہوتا ہے۔اس کچے سے پکے کے سفر کے دوران یہ لال اور جامنی رنگوں سے بھی ہو کر گزرتا ہے۔سبز زیتون سوڈیم اور پوٹاشیم کی مقدار زیادہ رکھتے ہیں جبکہ کالے زیتون میں وٹامن سی اور آئرن کی مقدار (olive oil in food) زیادہ ہوتی ہے۔زیتون رَقیہ کے علاج میں (olive oil treatment) بھی استعمال ہوتے ہیں۔اللہ نے اسے اپنے نور پیدا کرنے والے دِیئے کو جلانے والے تیل سے تشبیہ دی ہے ۔اور اسکے استعمال کی تلقین کی ہے۔رائج الوقت طریقہ ہائے علاج کے مطابق زیتون کے استعمال میں فائدے ہی فائدے ہیں۔