عید قرباں یعنی عیدالاضحیٰ مسلمانوں کا ایک بڑا مذہبی تہوار ہے۔ صاحبِ حیثیت یعنی استطاعت رکھنے والے مسلمان پر قربانی فرض ہے ۔ اس لئے صاحبِ حیثیت یعنی استطاعت رکھنے والے مسلمان ہرسال بہت ذوق شوق اور قربانی کے جذبے سے سرشار ہو کر سنت ابراہیمی ادا کرتے ہیں ۔ اور عیدالاضحیٰ کے تین مخصوص ایّام میں سے کسی بھی دن اپنے جانور قربان کرتے ہیں۔ اور اپنا حصّہ رکھ کر باقی گوشت رشتے داروں یعنی عزیزوں اقاربوں ، پڑوسیوں ، دوست احباب اور غریبوں، مسکینوں میں تقسیم کردیتے ہیں۔
اللہ کا کیا پیارا نظام ہے کہ تقریباً ہر خاص و عام عید الاضحیٰ پر گوشت جیسی نعمت سے لطف اندوز ہوتا ہے۔ عید الاضحیٰ پر گوشت چونکہ وافر مقدار میں ہوتا ہے اور بھرپور طریقے سے استعمال ہونے کے باوجود اور گوشت سے اچھی طرح سیر ہونے کے بعد بھی کافی مقدار میں بچ جاتا ہے۔ اس لئے اس کو محفوظ کرنا ضروری ہوتاہے تا کہ یہ خراب نہ ہو اور اس کو کافی دنوں تک استعمال کیا جاسکے ۔ ہماری غذا میں گوشت کی بہت اہمیت ہے کیونکہ گوشت بہت رغبت سے کھایا جاتا ہے ۔
گوشت کو محفوظ کرنےکا قدیم طریقہ
قدیم زمانے سے ہی مختلف طریقوں سے گوشت کو محفوظ کیا جاتا رہا ہے۔ تا کہ کافی عرصے تک استعمال کیا جاسکے ۔ اس لئےگوشت کو بغیر فریزر اور ڈیپ فریزر کے بھی محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ کیوں کہ قدیم زمانے میں جب فرج اور فریزر کی سہولیات نہیں تھیں ۔تب بھی لوگ دیسی طریقے سے گوشت کو محفوظ کرتے تھے۔ جو کئی ماہ تک استعمال کے قابل بھی ہوتا تھا ۔اس کا طریقہ یہ ہے کہ گوشت کی بوٹیاں بنا لیں اور ان بوٹیوں کو دھاگے میں پرو کر، ہوا اور دھوپ میں خشک کریں ۔ جب چند دن بعد گوشت اچھی طرح خشک ہو جائے تو ایک جار یا ڈبے میں بھر کر رکھ لیں اور ضرورت کے مطابق اس میں سےلے کر استعمال کریں ۔
فیزر میں گوشت محفوظ کرنےکا طریقہ
ضرورت کے مطابق بغیر دھلے گوشت کے شاپرز بنا لیں اور فریز کردیں ۔گوشت میں نمک اور لہسن کاادرک پیسٹ لگا کر بھی محفوظ کیا جاسککتاہے ۔ گوشت کو محفوظ کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ گوشت کو ہلکی آنچ پر پانی خشک ہونے تک پکائیں پھر س کے شاپرز بنا کر فریز کرلیں ۔ گوشت غذائی اجذاء ، لحمیات ، چکنائ ، وٹامن بی 12 ، زنک ، سیلنیئم، فولاد ، وٹامن بی 6 ، فاسفورس سے بھرپور ہوتا ہے ۔
گوشت ہماری خوراک کا ایک اہم حصّہ ہے۔ گوشت کو صحیح طریقے سے محفوظ رکھنا بہت ضروری ہے تاکہ اس کی غذائیت برقرار رہ سکے ۔ یہاں عید قرباں پر گوشت کو محفوظ کرنے کی چند احتیاطی تدابیر پیش خدمت ہیں۔ جو گوشت کو محفوظ رکھنے میں مدد دیں گی۔
دور حاضرمیں گوشت کو محفوظ کرنے کے لئے فریج یا ڈیپ فریزیر کو اہمیت حاصل ہے۔ اور عام طور پر قربانی کا گوشت فریزر ڈیپ فریزیر میں ہی محفوظ کیا جاتا ہے – تا کہ گوشت کی تازگی اور غذائیت برقرار رہے اور کافی عرصے تک استعمال کیا جاسکے۔ لیکن گوشت کو فریزر میں محفوظ کرنے کے لئے کچھ باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے ۔ کیوں کہ
گوشت کو اگر صحیح طریقے سے محفوظ نہ کیا جائے تو وہ خراب اور بدبودار ہو جاتا ہے اور اس میں بیکٹریاز بھی پیدا ہو جاتے ہیں ۔
1: گوشت کو محفوظ کرنے کے لئے جلد سے جلد فریز کردیں ۔
سب سے پہلی بات یہ کہ گوشت کو زیادہ دیر تک فریز ر سے باہر نہ پڑا رہنے دیں کیوں کہ اگر گوشت کافی دیر تک باہر پڑا رہے تو وہ خراب ہونا شروع ہوجاتا ہے ۔ ماہرین غذائیت کے مطابق گوشت کو زیادہ سے زیادہ ، دو ڈھائی گھنٹے میں فریز کردینا چاہئے ورنہ گوشت پانی چھوڑنے لگتا ہے اور بیکٹریا بھی پیدا ہونا شروع ہوجاتے ہیں ۔ اور گوشت میں بو پیدا ہوجاتی ہے ۔ اس لئے گوشت کو جلد سے جلد فریز کردیں ۔تاکہ گوشت خراب نہ ہو ،اس میں بھپکہ پیدا نہ ہو اور گوشت کی غذائیت برقرار رہے۔
2:گوشت کو فریزر میں محفوظ کرنے کے لئے دھونے سے گریز کریں ۔
جو گوشت محفوظ کرنا ہو اس کو دھونا نہیں چاہئے ۔ کیوں کہ اگر گوشت کو فریزر میں محفوظ کرنے سے پہلے دھوئیں گے تو پانی لگنے سے اس میں بیکٹریا پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ جائے گا اور وہ جلد خراب ہو جائے گا ۔
3: نئے پلاسٹک کے سفید رنگ کے شاپرز استعمال
گوشت کو محفوظ کرنے کے لئے نئے پلاسٹک کے سفید رنگ کے شاپرز استعمال کریں ۔ اور گوشت کو شاپر میں ڈالنے کے بعد شاپر سے ہوا نکال دیں ۔ ورنہ گوشت خراب ہو سکتا ہے۔
4: گوشت کو زیادہ عرصے تک محفوظ نہ کریں۔
گوشت کو زیادہ عرصے یعنی کئی ماہ تک کے لئے محفوظ نہ کریں ۔ جتنی جلدی ممکن ہو، محفوظ شدہ گوشت کو استعمال کر لیں ۔ کیونکہ گوشت کو اگر تین ماہ سے زیادہ محفوظ کیا جاۓ تو اس کے خواص میں بھی کمی واقع ہونے لگتی ہے ۔ فریزر میں رکھے گئے گوشت کی حالت ، ذائقے اور کیفیت پر وقت کے ساتھ اثر پڑتا ہے، اور زیادہ عرصے تک فریز کرنے سے گوشت کی قابل استعمال کی مدت کم جاہوتی ہے۔ فریزر میں رکھے گئے گوشت کی تازگی اورغذائیت پر وقت کے ساتھ اثر پڑتا ہے۔
اس لئے تین ماہ سے زیادہ عرصے کے لئے گوشت کو فریزر کر کےمحفوظ نہ کیا جائے بلکہ گوشت کو محفوظ کرنے کا قدیم طریقہ اختیار کیا جاۓ یعنی گوشت کو نمک لگا کر دھوپ میں سکھا کر محفوظ کیا جائے تو یہ کئی ماہ تک استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
5: درجہ حرارت کا خیال رکھیں:
گوشت کو محفوظ رکھنے کیلئے درجہ حرارت کا درست انتظام ضروری ہے۔ گوشت کو ریفریجریٹر یعنی فریزر میں رکھنے سے پہلے یقینی بنائیں کہ ریفریجریٹر کا درجہ حرارت مناسب ہو۔ ریفریجریٹر کا مناسب درجہ حرارت عموماً 0 درجہ سینٹی گریڈ تا 5 درجہ سینٹی گریڈ ہوتا ہے، جو گوشت کو تازہ رکھنے کے لئے مناسب درجہ حرارت ہوتا ہے۔
6: صحیح پیکنگ کریں:
گوشت کو محفوظ رکھنے کیلئے مناسب پیکنگ بہت ضروری ہے۔ گوشت کی مناسب طریقے سے پیکنگ کریں۔ ایک شاپر میں صرف اتنا گوشت پیک کریں جو آپ ایک بار میں استعمال کرسکیں۔ اس طرح گوشت کی چھوٹے چھوٹے شاپرز میں پیکنگ کرلیں۔
7: گوشت کی جانچ کھانے:
گوشت کو جانچنے کے لئے دیکھ سکتے ہیں کہ کیا وہ خراب ہوگیا ہے یا نہیں۔ خراب گوشت عموماً بدبو دار ہوتا ہے، رنگ میں تبدیلی آتی ہے اور بد مزہ ہوجاتا ہے۔ اگر آپ دیکھیں کہ گوشت خراب ہوگیا ہے، تو اسے استعمال نہ کریں۔