موسم سرما کے آتے ہی سردی ، ٹھنڈی خشک اور سرد ہوائیں ، نمی کی سطح میں کمی کی وجہ سے موسم سرد اور بہت خشک ہوجاتا ہے ۔ موسم سرما میں جہاں نزلہ ، کھانسی ، زکام اور فلو جیسی بیماریاں عام ہوجاتی ہیں وہیں ایک بڑی پریشانی جلد کا خشک ہوجانا بھی ہے ۔ سردی ، خشک اور سرد ہواؤں اور نمی کی سطح میں کمی کی وجہ سے جلد بھی نمی کی کمی کا شکارہوکرخشک ہو جاتی ہے۔ خاص طورپرہاتھ پاؤں اور چہرہ خشکی کا جلد شکار ہو جاتے ہیں۔اس مضمون میں چند ایسی کارآمد ٹپس بتائی جارہی ہیں جو موسم سرما میں جلد کی دیکھ بھال کی بہترین ٹپس ہیں ۔
خشک جلد کی علامات:
خشک جلد کی عام علامات میں جیسے جلد کا مرجھا جانا ، سرخ یا گلابی ہونا ، جلد میں جلن محسوس ہونا ، جلد کی ساخت کھردری ہونا ، جلد کا پھٹنا یا اس میں دراڑیں پڑنا ، اس میں خارش جیسی علامت محسوس ہونا ، یا ان علامات میں شدت بھی ہو سکتی ہے جیسے جلد کا اتنا پھٹ جانا کہ باقاعدہ اس میں خون رسنے لگے مثلا پیروں کی ایڑیاں بسا اوقات اتنا پھٹ جاتی ہیں کہ اس میں سے خون رسنے لگتا ہے ۔
موسم سرمامیں جلد کی دیکھ بھال کی اہمیت :
موسم سرمامیں جلد کی دیکھ بھال کرنا بہت ضروری ہےاس لئے اسکو معمولی نہ سمجھیں ۔ اس لئے کہ جب موسم سرما میں جلد خشک ہوجاتی ہے، مرجھا جاتی ہے اور اس میں نمی کی کمی واقع ہوجاتی ہے تو بعد میں جلد کے کمزور اور بوڑھا ہونے کا سب بن کر جلد جھریاں پیدا کرتی ہے۔ اس لئے جلد کو جھریوں سے محفوظ رکھنے اور جلد کے مسائل سے بچنے کے لئے موسم سرما میں خاص طور پر جلد کا خیال رکھنا اور اس کی دیکھ بھال کرنا بہت ضروری ہے ۔
یہاں چندایسی کارآمد اور قیمتی ٹپس پیش کی جا رہی ہیں جو جلد کی صحت کو بہتر بنانے اور نرم وملائم رکھنے کے ساتھ ساتھ خشکی سے بچا کر جھریوں سے محفوظ رکھ جاسکتی ہیں۔
1: ہائیڈریٹ رہیں ۔
جس طرح موسم گرما میں ہائیڈریٹ رہنا ضروری ہوتا ہے اسی طرح موسم سرما میں بھی ہائیڈریٹ رہنا بہت ضروری ہے کیوںکہ اکثر ہم موسم گرما میں تو پیاس کی وجہ سے پانی اور جوسز کا استعمال کر کے خود کو ہائیڈریٹ رکھتے ہیں۔ لیکن موسم سرما میں چونکہ ٹھنڈے موسم کی وجہ سے پیادس کم لگتی ہے تو پانی پینے کا اتنا خیال نہیں رکھتے جس کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی واقع ہوجاتی ہے اور ڈی ہائیڈرییشن کی وجہ سے جلد بھی خشکی کا شکار ہوجاتی ہے ۔
چہرہ، ہاتھ پاؤں دھونے کے فوراً بعد موئسچرائز کریں۔
جلد میں موجود قدرتی تیل یا قدرتی چکناہٹ، جلد کی نمی کو خشک ہونے سے روکتی ہے ۔ اور یہ قدرتی چکناہٹ جلد کی نمی کو برقرار رکھنے میں قدرتی لاک کا کام انجام دیتی ہے ۔ ہاتھ پاؤں ، چہرہ یا جسم دھونے سے جلد میں موجود قدرتی چکناہٹ یا تیل بھی کم یا ختم ہوجاتا ہے ۔ اس لئے جلد کو موئسچرائز رکھنا ، خاص طورپر موسم سرما میں تو ، بہت ضروری ہے ۔ اس لئے جب بھی ہاتھ پاؤں یا چہرہ دھوئیں ، جلد کو کسی بھی اچھے موئسچرائزنگ لوشن سے فوراً موئسچرائز کرلیں تا کہ جلد کو خشک ہونے سے محفوظ رکھا جاسکے ۔
2: سن اسکرین کا استعمال۔
اسی طرح سن اسکرین کا استعمال صرف موسم گرما میں ہی نہیں بلکہ موسم سرما میں بھی روزانہ جاری رکھیے۔ کیوںکہ سورج کی نقصان دہ UV شعاعیں جلد کے لئے مضر ہیں یہ جلد میں موجود نمی کو کم یاختم کر کے جلد کو خراب کرتیں اور جھریاں پیداکرسکتی ہیں ۔
3: جلد کی دیکھ بھال ۔
جلد کی دیکھ بھال بہت ضروری ہے ۔ موسم سرما میں جلد کی دیکھ بھال کا خاص خیال رکھیں ۔ نیم گرم پانی ، اچھے موئسچرائزنگ لوشنز، کولڈ کریم ، ٹونرز، سیرم اور بیوٹی ٹریٹمنٹ کا استعمال اپنی جلد کی حساسیت کو مد نظر رکھ کر کرسکتے ہیں ۔ لیکن بہتر ہے کہ جلد کی حفاظت اور صحت کے لئے گھریلو علاج کا طریقہ اپنایا جائے۔ جیسے
دو ٹی اسپون گلیسرین ، چار ٹیبل اسپون گلاب کا عرق اور چند قطرے لیموں کے شامل کر کے چہرے اور ہاتھ پیروں پر لگانے سے جلد نرم ملائم صاف اور چمکدار ہوجاتی ہے۔
4: Humidifiers کا استعمال کریں۔
چونکہ موسم سرمامیں ہوا خشک ہوتی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب بھی کم ہو جاتا ہے اس لئے گھر میں Humidifiers کا استعمال کریں کیوں کہ یہ ہوا میں نمی کی کمی کو دور کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ اور جلد بھی خشک ہو کر مسائل کا شکار ہونے سے محفوظ رہتی ہے ۔
5: میوہ جات کا استعمال۔
میوہ جات سردیوں کی خاص سوغات ہیں جیسے مونگ پھلی ، بادام ، کاجو، اخروٹ ، اور پستہ وغیرہ۔ یہ نہ صرف انتہائی مذیدار ہوتے ہیں بلکہ پوری جسمانی صحت کے لئے بھی بہت مفید ہیں ۔ اسی طرح ان میں موجود چکنائی دوسرے جسمانی صحت بخش فوائد کے ساتھ ساتھ جلد کی صحت کے لئے بھی بہت مفید ہے ۔ یہ جلد کو قدرتی چکناہٹ فراہم کرکے جلد کو چمکدار اور تروتازہ رکھتے اور جلد کی نمی کو بھی برقرار اور محفوظ رکھتے ہیں۔
6: مچھلی کا استعمال۔
موسم سرما ،مچھلی کو اپنی غذا کا حصہ بنانے کا ایک بہترین موسم ہے۔ اور اس موسم میں مچھلی کو اپنی غذا میں ضرور شامل کریں کیوں کہ یہ نہ صرف صحت بخش غذا ہے بلکہ سردی اور ٹھمڈ کے اثرات سے بھی محفوظ رکھتی ہے ۔ اس کے علاوہ اس میں شامل اومیگا 3 فیٹی ایسڈ نہ صرف مختلف امراض کی روک تھام کرتا ہے بلکہ جلد کی صحت کےلئے بھی ضرور جذ ہے۔
7: جلد کے مردہ خلیوں کو ہٹانا
سردیوں میں اکثر ہاتھ پیروں کی جلد اتنی زیادہ خشک ہو کر مردہ ہو جا تی ہے کہ انکو رگڑنا ضروری ہوتا ہے تا کہ مردہ خلیات صاف ہو کر نئے خلیات باآسانی اپنی جگہ لے سکیں ۔ اس کے لئے جلد کو اسکرب ( scrubs ) کیا جاتا ہے۔ اسی طرح چہرے پر بھی ربنگ کی جاتی ہے لیکن اس کے لئے بھی خیال رکھا جائے کہ غلط پروڈکٹس کا استعمال نہ کیا جائے ۔ ایکسفولیئشن یا اسکرب بھی نرمی سے کی جائے۔