پانی پینا جسم کو ہائیڈ ریٹ اور صحت مند رکھتا ہےچاہے وہ پانی ٹھنڈا ہو یا گرم ۔ پانی پینا جلد، پٹھوں اور جوڑوں کو صحت مند رکھتا ہے ۔ غرض پانی جسمانی نظاموں کو فعال رکھتا ہے ۔ بلڈ پریشر ، بلڈ شگر ، جسمانی خلیے ، اعصابی نظام ، دل ، گردے وغیرہ ہر ایک کی فعالیت کا دارومدار پانی پر ہے ۔ عام طور پر موسم گرما میں میں پینے کے لئے ٹھنڈے پانی کو ہی ترجیح دی جاتی ہے اور موسم سرما میں نارمل سادہ پانی کو پسند کیا جاتا ہے ۔ لیکن کچھ لوگ موسم گرما میں تو بہت ہی زیادہ یخ ٹھنڈا پانی پیتے ہیں لیکن ٹھنڈا یخ پانی صحت کے مفید نہیں ہے ۔ ٹھنڈا پانی پینے کے فوائد کم ہیں جبکہ نارمل سادہ پانی زیادہ فائدہ مند ہےا ور بعض مواقعوں پر گرم پانی تو صحت کے لئے انتہائی مفید ہے ۔آج ہم اس مضمون میں گرم پانی پینے کے انمول فوائد کے بارے میں بات کریں گے۔
1: نزلہ اور زکام گلے کی سوزش میں آرام
نزلہ اور زکام گلے کی سوزش میں گرم پانی پینے سے آرام ملتا ہے ، کیونکہ گرم پانی کی گرمائش جب منہ ، حلق ،ناک اور سینے پر اثر کرتی ہے تو بند ناک کھلتی ہے حلق ، سینے کو اور نسوں کو گرمائش ملتی ہے تو انھیں آرام ملتا ہے ۔گرم پانی کی بھاپ لینے سے سر کےدرد ، نزلہ ، زکام اور پھیپھڑوں میں جمے بلغم سے نجات ملتی ہے۔ اور گلے کے درد ، سوجن اور گلے کی سوزش میں بھی افاقہ ہوتا ہے۔
2: ہاضمہ بہتر ہوتا ہے
گرم پانی پینے سے غذا نرم ہو جاتی ہے اور جلد ہضم ہوجاتی ہے۔ کیونکہ یہ کھانے کو تحلیل کردیتا ہے ۔ گلا ، منہ ، حلق ، آنتیں اور معدہ بھی گرم پانی کی وجہ سے صاف ہو جاتا ہے۔
گرم پانی جراثیم کش ہے ۔ چند گھونٹ نمک ملے گرم پانی پینے سے جراثیم ختم ہو جاتے ہیں ۔کروناکے دور میں جراثیم سے محفوظ رہنے کے لئے گرم پانی پینے کو ترجیح دی جاتی تھی۔ نمک ملے گرم پانی کے گھونٹ پینے سے منہ ،حلق ، گلے ، آنتوں سے جراثیم ، اور گردو غبار جو سانس کے ذریعے ہمارے جسم میں داخل ہوتا ہے وہ بھی صاف ہو جاتاہے۔
3: قبض کو دور کرتا ہے۔
پانی کی کمی کی وجہ سے قبض ہوتا ہے۔ مناسب مقدار میں پانی پینے سے قبض کی تکلیف دور ہوجاتی ہے ۔ گرم پانی پینا قبض کی تکلیف میں مؤثر ہے۔ گرم پانی آنتوں کو فعا ل رکھتا ہے آنتوں کی حرکت کو بہتر رکھتا ہے جس سے قبض کی شکایت دور ہو جاتی ہے ۔
4: وزن میں کمی
ایک تحقیق کے مطابق زیادہ پانی پینا وزن میں کمی لانےمیں مددگار ثابت ہو سکتاہے ۔ اور ٹھنڈے پانی کے بہ نسبت گرم پانی پینا زیادہ جلدی وزن کی کمی کا باعث بن سکتاہے۔
5: میٹا بولزم میں اضافہ
گرم پانی پینے سے میٹا بولزم سسٹم میں اضافہ ہوتا ہے۔
6: جسمانی نظام میں بہتری
گرم پانی جسمانی نظام کو بہتر رکھتا ہے ۔خون کی گردش یعنی جسم میں خون کے بہاؤ کو بہتر کرتاہے۔ جسم میں مضر مادوں کو خارج او ر چکنائی کو دور کرتا ہے۔
7: اعصابی نظام کو بہتر بناتا ہے ۔
گرم پانی مرکزی اعصابی نظام کے افعال میں بہتری لاتا ہے ۔ تناؤ کو کم یا دور کرتا ہے ۔ موڈ کو بہتر کرتا ہے اور اعصاب کو سکون پہنچاتا ہے۔اس کے علاوہ جیسے چائے یا کا فی ایسے گرم مائعات ہیں جو تھکن ، تناؤ اور اضطراب دور کرتے ہیں ، اور موڈ کو خوشگوار بناتے ہیں ۔ اسی طرح گرم پانی پینے سے ذہنی تناؤ ، اور اضطراب دور ہوتا ہے ۔
8: اچھی نیند
سونے سے پہلے گرم پانی پینا دماغ کو، اعصاب کو سکون پہنچاتا ہے اور نیند بھی اچھی اور پرسکون آتی ہے۔
احتیاط
گرم پانی پینا اگرچہ ٹھنڈے پانی کے مقابلے میں زیادہ سود مند ہے ۔ لیکن کسی بھی چیز کی زیادتی نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔ اس لئے گرم پانی پینے میں بھی احتیاط کریں ۔ ہاں نارمل سادہ پانی ضرور پیئیں ۔بہت زیادہ گرم اور زیادہ عرصے تک گرم پانی پینے کی عادت غذائی نالی کے ٹشوزکو نقصان پہنچا سکتی ہے اور زبان کے ذائقے کو تبدیل کرسکتی ہے ۔