اللہ کی ایسی نعمتِ کبریٰ جس کا ذکرقران میں کئی مقامات پر آیا ہے مثلاً سورہ التّین میں ارشاد ہوتا ہے ۔والتّین والزّیتون ۔ یعنی انجیر کی قسم اور زیتون کی قسم۔
اسی طرح قرانِ کریم کی سورتوں ، سورۃ المومنون ، سورۃ النحل اور سورۃ النّور وغیرہ میں زیتون کا ذکر کر کے اس کو شہرتِ دوام بخشی ہے۔ اورقران میں زیتون کے درخت (olive oil benefits) کو ایک مبارک یعنی برکت والا درخت قرار دیا ہے ۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا زیتون کے تیل کو کھاؤ اور اپنے جسم کی مالش کرو (remedies of zaitoon) کیونکہ یہ ایک مبارک درخت سے ہے۔
فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ‘‘زیتون کا تیل کھاؤ اور لگاؤ یہ ایک مبارک درخت ہے اور اس میں ستر بیماریوں سے شفاء ہے’’ ( ترمذی و ابن ماجہ)
یہ سدا بہار درخت ہوتا ہے ۔زیتون کے درخت کی عمر طویل ہوتی ہے۔ اس کے درخت کی اونچائی 20 سے 25 فٹ یا تین میٹر تک ہو سکتی ہے۔ اس کے ﭘﮭﻞکوﺯﯾﺘﻮﻧﮧ اور تیل کو روغنِ زیتون کہا جاتا ہے۔
زیتون کا آ بائی وطن روم ہے۔اور یہ بحیرہ روم کی اہم زرعی اجناس میں شمار ہوتا ہے۔ اسی لئے زیتون (olive oil benefits) بحیرہ روم کے لوگوں کی اہم خوراک ہے۔اسی لیے دوسرے خطّوں کی نسبت روم کے خطے کے لوگ ہائی بلڈ پریشر ، عارضہ قلب اور اسٹروک کی بیماریوں سے زیادہ محفوظ (remedies of zaitoon) ہیں۔ اب زیتون کی کاشت یورپین اورمسلم علاقوں میں بھی بڑے پیمانے پر کی جاتی ہے۔
طبّ نبوی اور قدیم اطباء اور حکماء سے زیتون کے بیش بہا فائدے ثابت ہوچکے ہیں اور اب میڈیکل سائنس کی جدید تحقیق بھی ان سب فوائدکو تسلیم کرچکی ہے ۔
گزشتہ50 سالوں میں زیتون پر بہت زیادہ تحقیق ہوئی ہے اور اس کاانسانی ٖ صحت پر مفید اثرات کے حوالے سے مطالعہ کیا گیا ہے۔
جدید تحقیق کے مطابق زیتون (remedies of zaitoon) دل کی بیماریوں کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے ۔اسکا تیل صحتمندانہ اور غذائیت سے بھر پور ہوتا ہے، کھانا پکانے میں یہ سب سے زیادہ مستحکم اورمحفوظ تیل ہے۔
جدید تحقیق کہتی ہے کہ زیتون کا شمار ایک فیٹی ایسڈزمیں ہوتا ہے جو صحت مند غذائی چربی ہے۔کم کثافت لیپو پروٹین (ایل ڈی ایل) کو اکثر “خراب یا نقصان دہ کولیسٹرول” کہا جاتا ہے. “اچھا یا بہترین کولیسٹرول” اعلی کثافت لیپو پروٹین (ایچ ڈی ایل) ہے میڈیکل سائنس میں شائع ایک جاپانی مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح اُن مریضوں میں گر گئی جنہوں نے 6 ہفتوں کے دوران ایک بار زیتون کا تیل (olive oil benefits) استعمال کرناشروع کیا۔یہ خون میں کولیسٹرول کی سطح کو مناسب رکھتا۔یہ بھی تحقیق کی گئی کہ ان لوگوں کے مقابلے میں جن لوگوں کے غذا کی چربی بنیادی طور پر زیتون کا تیل تھا، اس وجہ سےان کے جسم کو صحت مند ، متناسب وزن اور کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد ملی ہے۔
زیتون کے تیل سے اسٹروک کو روکنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ تیونس اور سعودی عرب کے محققین نے جانچ کے بعد یہ انکشاف کیا ہے کہ زیتون کا تیل آکسیڈک کشیدگی سے جگر کی حفاظت کرسکتا ہے۔
جدید تحقیق کی ٹیم نےیہ بھی معلوم کیا ہے کہ جو لوگ باقاعدگی سے کھانا پکانے اور سلاد ڈریسنگ یا روٹی کے ساتھ یا اندورونی اور بیرونی طور پر زیتون کا تیل (olive oil benefits) استعمال کرتے تھے، ان کو بیماریوں (remedies of zaitoon) کا خطرہ کم ہوتا ہے. سائنسدانوں کی جدید تحقیق کا یہ بھی کہنا ہے کہ زیتون کے تیل کازیادہ سے زیادہ استعمال امراض کو روکنے میں مدد کرسکتا ہے۔
خریدنے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں: زیتون کا تیل