کیا آپ جانتے ہیں کہ بیکٹیریا (probiotics bacteria) بھی انسانی جسم کو صحت مند رکھ سکتے ہیں ۔ جدید تحقیق سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ ہر انسانی جسم میں ایک بڑی تعداد میں لا تعداد بیکٹیریا (probiotics benefits) موجود ہوتے ہیں اور یہ بیکٹیریا دو قسم کے ہوتے ہیں اچھے اور برے۔ لیکن ہم عام طور پر ان ہی بیکٹیریا کے بارے میں سوچتے اور ان ہی کے بارے میں فکرمند رہتے ہیں جو بیماریوں کا سبب بنتے ہیں یعنی جو برے بیکٹیریاہیں۔
بیکٹیریا کی دوسری قسم پروبائیوٹکس بیکٹیریا کی کہلاتی ہے۔ پروبائیوٹکس کو اکثر “اچھا” یا “مددگار” بیکٹیریا کہا جاتا ہے۔ اسی لیے پروبائیوٹکس (probiotics bacteria) عام طور پر فائدہ مند بیکٹیریا ہیں۔ کیونکہ وہ انسانی جسم کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔اور نضام انہضام کو درست رکھتے ہیں۔اور انسانی جسم اور دماغ کی نشوو نما کو صحت مند رکھنے کے لیے بھی ضروری ہیں،یہ ڈپریشن کو کم کرنے اور دل کو صحت مند رکھنے میں بھی بہت مفید ہیں۔ تحقیق نے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ یہ جلد کو ترو تازہ اور بہتر بناتے ہیں، اور یہ جسم کےغذائی اجزاء کو جذب کرنے اور انفیکشن سے لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں یہ سوزش کو کم کرنےاور اعصابی نظام اور مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے کا کام بھی انجام دیتے ہیں۔ یہ ضروری جسمانی افعال بھی انجام دیتے ہیں اور آنکھوں کی صحت (probiotics benefits) کے لیے بھی بہترین ہیں ۔
غذائی اشیاء:
پروبائیوٹکس بیکٹیریا غذائی اشیاء جیسے دہی خمیر شدہ کھانے کی اشیاء، اچار ، چھاچھ ،مکھن نکلی لسی ، سویا ساس وغیرہ اورسپلیمنٹس سے حاصل ہو سکتے ہیں ۔
دہی پروبائیوٹکس بیکٹیریا (probiotics bacteria) حاصل کرنے کے بہترین ذرائع میں سے ایک ہے، جس میں دوستانہ یا مفید بیکٹیریا ہوتے ہیں جو صحت کو بہتر بنا تے ہیں۔ دہی دودھ سے بنایا جاتا ہے جو دوستانہ بیکٹیریا، بنیادی طور پر لییکٹک ایسڈ بیکٹیریا اور بائیڈبوبیکٹیریا سے خمیر ہوتا ہے.دہی میں شامل بیکٹیریا ہائی بلڈ پریشر اور ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے مفید ہیں ۔دہی میں شامل پروبائیوٹکس بیکٹیریا (probiotics benefits) یعنی اینٹی بائیوٹکس کی وجہ سے بچوں میں ڈائریا اسہال کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
ساکرراٹ پتلی گوبھی کا اچار ہے جو لییکٹک ایسڈ بیکٹیریا سے خمیر کیا جاتا ہے. وٹامن، معدنیات اور اینٹی آکسائڈینٹس اس میں شامل ہوتے ہیں، یہ بھی پروبائیوٹکس بیکٹیریا حاصل کرنےکا ایک اہم ذریعہ ہے۔
تاہم، ریفریجریشن والی خوراک کے استعمال اور زراعت کے مصنوعی طریقوں کی وجہ سے حاصل شدہ غذائی اجناس کی وجہ سے ہماری خوراک سے یہ اچھے والے بیکٹیریا ختم ہوجاتے ہیں .دراصل، بہت سے کھانے کی اشیاء واقعی خطرناک اینٹی بائیوٹیکٹس ہیں جو ہمارے جسم میں سے اچھے بیکٹیریا کو ماردیتی ہیں۔
محققین اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ پروبائیوٹکس بیکٹیریا (probiotics bacteria) کس طرح کام کرتے ہیں۔
اس لیے اب تحقیق سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ بیکٹیریا (probiotics benefits) کی تمام اقسام نقصان دہ نہیں ہو تیں۔ بلکہ اچھے بیکٹیریا تو انسانی صحت کے لیے بہت ضروری ہیں ۔ اگر ان کی تعداد انسانی جسم میں سے ختم یا کم ہوجائے تو انسانی جسم بیماریوں کی آمجگاہ بن جائے گا ۔
Probiotics کے بارے میں اردو کا اچھا مضمون ہے۔اس ضمن میں اگر Herbal Supplemrnts مرکبات بھی بتادیں۔