یہ وٹامن بی کا ایک ایسا گروہ ہوتا ہے۔جس میں کئی اقسام کےوٹامنز شامل ہوتے ہیں۔ عام طور آٹھ وٹامنز بی پر مشتمل گروہ کو وٹامن بی کمپلیکس کہا جاتا ہے۔ وٹامن بی (best vitamin b complex) کے اس گروہ میں وٹامن بی کی یہ اقسام ، شامل ہیں۔ B1، B2، B3، B5، B6 B7، B9، B12 یہ وٹامن بی کمپلیکس جو وٹامن بی کی تقریبا آٹھ قسموں پر مشتمل ہوتا ہے ۔ ہمارے تمام جسمانی نظام کو فعال اور صحت مند رکھتا ہے۔ یہ ہمارے جسم کو توانائی بہم پہنچاتا ہے ۔اور روزمرّہ کی تکان سے بچاتا ہے ۔ سرخ خون کے خلیوں کی تشکیل کرتا ہے۔ وٹامن بی کمپلیکس کے گروپ کا ہر وٹامن انسانی جسم میں الگ کام انجام دیتا ہے اور ہر ایک کے اپنے مخصوص (vitamin b complex benefits) فوائد ہیں -جیسے صحت مند جلد یا بالوں کواچھا بنانا، یادداشت (میموری) کو نقصان سے بچانا وغیرہ۔ اس کے بہت سے فوائد ہیں ۔
B1 وٹامن :(Thiamine) B1
وٹامن بی1 ،جسم میں صحت مند نئے خلیات بناتا ہے اور ان کی نشو ونما کرتا ہے ۔ یہ دماغ، عضلات اور اعصابی نظام کی صحت مندانہ کارکردگی کے لئے بھی بہت ضروری ہے ۔ یہ وٹامن ،کاربوہائیڈریٹس سے توانائی حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے۔ مدافعتی نظام کی حفاظت کی وجہ سے اسے اکثر anti-stress vitamin انسداد کشیدگی وٹامن کہا جاتا ہے۔ وٹامن بی1 کی کمی کی علامات:انسانی جسم میں وٹامن بی1 کی کمی کی علامات مندجہ ذیل ہیں۔ وزن میں کمی، جسمانی کمزوری،تھکاوٹ، طبیعت میں چڑچڑاپن اورمختصر مدت یا قلیل مدت میں میموری یعنی حافظہ کا نقصان وغیرہ یہ وٹامن بی1 ، تمام اناج، میوے، پھلیاں، پالک ، روٹی، ناشتہ، اناج، چاول، نوڈلس ، آٹا اور گندم وغیرہ میں پایا جاتا ہے ۔ B2 :Riboflavin: وٹامن: B2 یہ خوراک کو توانائی میں تبدیل کرنے میں مدد دیتا ہےاور خون میں سرخ سیل کی پیداوار کے لئے بھی ربوفلووینین اہم ہے، یہ بی وٹامن (vitamin b complex benefits) ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد کے لئے ایک اینٹی آکسائڈنٹ کے طور پر کام کرتی ہے دل کی بیماروں کو بڑھنے سے روکتی ہے۔ یہ جسم کو آکسیجن بہم پہنچانے کے لئے بھی ضروری ہے۔ یہ وٹامن آنکھوں، اعصابی نظام، اور جلدکو صحت مند رکھتا ہے۔وٹامن بی (best vitamin b complex) 2 کی کمی کی علامات انسانی جسم میں وٹامن بی2 کی کمی کی علامات مندجہ ذیل ہیں۔ انسانی جلد کا خراب ہونا ، بالوں کا گرنا، منہ اور گلے کی سوجن،ہونٹوں کی سوجن اور پھٹے ہونٹ ،روشنی کی حساسیت، گلے کی سوزش وغیرہ وٹامن B2 عام کھانے کی اشیاء میں مثلاً دودھ اور دودھ کی مصنوعات، ناشتہ اناج، گوشت، جگر، ، مشروم، بادام، چاول، دہی، انڈے، پالک سبزی اور سویا بین وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔ B3 :Niacin : وٹامن : B3 وٹامن بی 3 سے جسم کو دیگر وٹامنز بی استعمال کرنے میں مدد (vitamin b complex benefits) ملتی ہے اور ڈی این اے یعنی جسم کے خلیوں میں پائے جانے والے جینیاتی موادکی نشوونما اور مرمت کرتا ہے۔انسانی جسم کے ہارمونز کے لئے بھی ضروری ہے۔ جلد ،نظام انہضام اور اعصابی نظام کو درست رکھتا ہے۔ وٹامن بی 3 کی کمی کی علامات: انسانی جسم میں وٹامن بی 3 کی کمی کی علامات مندجہ ذیل ہیں۔ اس کا کام جسمِ انسانی میں ایچ ڈی ایل کولیسٹرول (یعنی اچھے کولیسٹرل) کو فروغ دینا ہے. اور اگر وٹامن بی (best vitamin b complex) 3 کی کسی انسان میں کمی ہے تو اس کا مطلب اس کے جسم میں خراب کولیسٹرول کی زیادتی ، اور اچھے کولیسٹرل کی کمی ہے۔نظام انہضام کے مسائل ، تھکاوٹ ،ذہنی دباؤ ، متورم جلد یعنی جلدکی سوجن ،الٹی اور Canker sores وغیرہ وٹامن بی 3 خمیر، سرخ گوشت، دودھ، انڈے، مچھلی ، اناج ، پھلیاں چاول، گری دار میوے ،چکن، اور سبز سبزیوں وغیرہ میں پایا جاتا ہے ۔
B5 وٹامن :Pantothenic Acid: B5
B5 (پینٹوتھینک ایسڈ) پینٹوتھینک یونانی لفظ پینٹوتن سے ماخوز ہے۔ تقریبا ہر خوراک کے گروپ میں وٹامن B5 کی تھوڑی سی مقدار شامل ہوتی ہے۔ B5جسم کو توانائی پہنچانے کے لئےچکنائی اور کاربوہائیڈریٹس کو توڑ دیتا ہے۔ خون کے سرخ خلیات اور کولیسٹرول کے لئے وٹامن B5 کی اہم ہے۔وٹامن بی5 کی کمی کی علامات: انسانی جسم میں وٹامن بی5کی کمی کی علامات مندجہ ذیل ہیں ۔ ذہنی دباؤ، پیٹ درد ،الٹی ، پیروں میں جلن ،تھکاوٹ ،نیند نہ آنا جلد کو صحت (vitamin b complex benefits) مند رکھتا ہے جیسے جلد پر بڑھتی عمر کے اثرات اور جلد کے داغ دھبوں کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ انڈے، گوشت دودھ، مشروم، اناج، چکنائی، آلو اور پودوں وغیرہ میں پایا جاتا ہے ۔B6 Pyridoxine : وٹامن B6یہ B6 بی 12 اور بی9 کے ساتھ امینو ایسڈ ہاؤسسٹیسین کی سطح کو منظم کرتا ہے (دل کی بیماری سے منسلک).بی 6 موڈ اور نیند کے لئے بہت اہم ہے ، جسم میں پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ کےاستعمال اور گلیکوجن کی شکل میں پٹھوں اور جگر میں ذخیرہ شدہ توانائی کے استعمال کےلئے B6 کی ضرورت ہوتی ہے.جسم میں 100 سے زیادہ انزمی ردعمل enzyme reactions .کے لیے بھی وٹامن بی (best vitamin b complex) 6 کی ضرورت ہوتی ہے۔ جسم کو سرخ خون کے خلیات کےذریعہ آکسیجن بہم پہنچاتا ہے جسمانی نظام کو کنٹرول کرتا ہے ۔مدافعتی نظام اور دماغ کی نشوونما بھی کرتا ہے۔ وٹامن بی (vitamin b complex benefits) 6 کی کمی کی علامات انسانی جسم میں وٹامن بی6 کی کمی کی علامات مندجہ ذیل ہیں۔ ذہنی دباؤ، اعصابی دباؤ، پٹھوں کی کمزوری، توجہ مرکوز رکھنے میں مشکلات وغیرہ یہ گوشت ، چکن، سالم یا سامن مچھلی ، دال، اناج، آلو، پھل ، پنیر، چاول اور گاجر وغیرہ میں پایا جاتا ہے ۔
B7 وٹامن: B7 (Biotin)
B7 (بایوٹین) ایک بیوٹی وٹامن کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ غذا کو چربی، کاربوہائیڈریٹ اور پروٹین میں تبدیل کردیتا ہے اور جسم میں فیٹی ایسڈ بھی بناتا ہے ۔یہ ہڈیوں کی مضبوطی، صحت مند بال، جلد اور ناخن کے لیے اہم ہے۔. یہ خون میں گلوکوز کی سطح کو اور ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد (vitamin b complex benefits) کرتا ہے۔ یہ 7بی و ٹامن خاص طور پر حمل کے دوران ضروری ہے کیونکہ یہ بچے کی نشونما کے لئے اہم ہے ۔وٹامن بی7 کی کمی کی علاماتانسانی جسم میں وٹامن بی7 کی کمی کی علامات مندجہ ذیل ہیں ۔ پتلے بال ، خشک آنکھیں، نا خنوں کا ٹوٹنا پٹھوں میں درد وغیرہ یہ جو ، گوشت ، جگر، خمیر، چکن، مچھلی، آلو، گوبھی ، انڈے کی زردی اور گری دار میوے وغیرہ میں پایا جاتا ہے B9 Folate: وٹامن : B9اس کا دوسرا نام فولک ایسڈ ہے اناج اور روٹی میں پائی (vitamin b complex benefits) جاتی ہے۔ اس سے ڈپریشن کو روکنے اور یادداشت کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی. یہ وٹامن حاملہ خواتین کے لئے بھی اہم ہوتے ہیں کیونکہ یہ بچہ میں اعصابی پیدائشی خرابیوں کو روکتا ہےیعنی دماغ اور ریڑھ کی ہڈی میں پیدائشی خرابیوں کا خطرہ کم کر دیتا ہے۔ یہ سیلز یعنی خلیات میں ڈی این اے بناتا اور ان کی نشوونما کرتا ہے۔وٹامن بی (best vitamin b complex) 9کی کمی کی علامات انسانی جسم میں وٹامن بی 9 کی کمی کی علامات مندرجہ ذیل ہیں ۔ اسہال ، بھولنے کی بیماری ، مسوڑھوں کی سوزش ، بھوک میں کمی، چڑچڑاپن، سانس لینے میں دشواری ، زبان کی سوزشیہ سبزسبزیاں، چقندر ، انگور ، سنتگرے کا رس ،سالمن مچھلی ، جڑ والی سبزیاں، دودھ، گندم اور پھلیاں وغیرہ میں پایا جاتا ہے ۔
B12 وٹامن: Cobalamin: B12
یہ دوسرے وٹامن کے ساتھ ملکر کام کرتا ہے یہ وٹامن B کے ساتھ ملکر سرخ خون کے خلیوں کو پیدا کرتا ہے اور جسم میں آئرن کی کمی کو پورا کرنے میں مدد کرتا ہے ۔اعصابی نظام اور سرخ خون کے خلیوں کو صحت مند رکھتا ہے۔سرخ خون کے خلیوں اور ڈی این اے کے لئے بھی ضروری ہے .وٹامن بی12کی کمی کی علامات انسانی جسم میں وٹامن بی (best vitamin b complex) 12کی کمی کی علامات مندجہ ذیل ہیں۔ہضم کی خرابی، ذہنی دباؤ ، کمزوری یا نقاہت یہ چکن مچھلی، دودھ، انڈے، گوشت وغیرہ میں پایا جاتا ہے ۔اور اب تو وٹامن بی کمپلیکس (best vitamin b complex) کی بہت سی میڈیسن بھی مارکیٹ میں موجود ہیں۔