یہ ایک خربوزے کی شکل کا نہایت ہی خوبصورت مفید (citrullus colocynthis benefits) اور کڑوا پھل ہے۔ عام طور پر ریتلے اور خشک قطعات پر موسم برسات سے شروع ہوکر ابتدا موسم سرما تک بافراد ملتا ہے۔ بلکہ ایک ایک بیل (citrullus colocynthis) میں پچاس پچاس ساٹھ ساٹھ بلکہ اس سے بھی زیادہ پھل لگ جاتے ہیں۔
مختلف نام:
اس کو کئی ناموں سے نامزد کیا جاتا ہے۔ پنجابی میں تمہ، کوڑتماں۔ ہندی میں اندرائن پھل۔ فارسی خرپڑہ تلخ۔ سنسکرت اندراوا۔ عربی حنظل اور لاطینی میں کا لوسن تھس(Colocynthis) کہتے ہیں۔
طبیعت:
گرم تیسرے درجہ میں، خشک دوسرے درجہ میں۔ مگر اس کی طبیعت میں حکماء کا اختلاف ہی رہا ہے۔ بعض چوگنے میں گرم اور دوسرے درجہ میں خشک تصور کرتے ہیں۔
مصلح:
اگر اندرائن (citrullus colocynthis) کے کسی جز کے استعمال سے تکلیف محسوس ہو تو اس کے مصلح یہ ہیں۔ گوند کتیرا، گوند کیکر اور نشاستہ وغیرہ۔
تنبیہہ:
جس بیل پر ایک پھل لگا ہواہو، جس کا گودا گہرا سبز ہو اس کو ہرگز ہرگز استعمال نہ کریں کیونکہ یہ بہت تیز اور زہریلا ہوتا ہے۔ اسکی ڈیڑھ گرام خوراک ہی زہر قاتل ہے۔
افعال و خواص:
قلیل مقدار (citrullus colocynthis) میں استعمال کرنے سے مقوی معدہ ہے۔ اس سے معدہ اور امعاء کی رطوبت زیادہ رہتی ہے اور بھوک بڑھ جاتی (citrullus colocynthis benefits) ہے۔ زیادہ مقدار میں دینے سے معدہ اور امعاء میں شدید خراش ہوتی ہے۔ اس لئے اس سے سوزش مثانہ اور اسقاط حمل بھی ہو جاتا ہے۔ پیٹ میں سخت مروڑ ہو کر کثرت سے رقیق د ستآنے لگتے ہیں جو بعض اوقات خون آمیز ہوتے ہیں اور نہایت ضعف ہوجاتا ہے۔
مقدار خوراک:
اس کی مقدار خوراک بلحاظ مختلف مزاجوں کے مختلف ہے۔ تخم حنظل 6رتی سے 8 رتی تک ہمراہ ماء العسل استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے بیج1/2 گرام سے ایک گرام تک استعمال ہوسکتے ہیں جو کہ مسہل ہیں۔ اس کی جڑ بھی نہایت قوی مسہل ہے۔
مقدار خوراک: اس کی جڑ کی مقدار خوراک چار رتی تک ہے۔
اندرائن کے مجربات
اندرائن کی جوائن:
اجوائن (citrullus colocynthis) دیسی صاف شدہ 250 گرام، نمک 50 گرام، گودہ تماں ایک کلو۔ تینوں کو ملا کر برتن میں رکھ دیں۔ جب پڑے پڑے خشک ہوجائے تو بوقت ضرورت دو تین گرام کھا لینے سے ہر قسم کا پیٹ درد، بھوک نہ لگنا، قبض وغیرہ کے لئے لاجواب دوا ہے جو کہ ہمارے علاقے میں دیہاتی لوگ’’ تمے دی جوین‘‘ کے نام سے واقف ہیں اور اپنے گھروں میں خود بنا کر رکھتے ہیں جو لاجواب چیز ہے۔
پیٹ کے کیڑے (citrullus colocynthis)
اندرائن کی جڑ تین گرام باریک پیس کر قندسیاہ کہنہ (گڑ پرانا) 12 گرام ملا کر چار حصے کریں۔ ہر روز ایک حصہ گرم پانی کے ساتھ دیں۔ پیٹ کے کیڑوں کے لئے مفید (citrullus colocynthis benefits) ہے۔
امراض جگر وطحال:
اندرائن کے بیج 5 عدد روزانہ پانی سے نگل لینے سے کچھ عرصہ استعمال کرنے سے تلی اپنی اصلی حالت میں آجاتی ہے۔ اس کا جوشاندہ استسقاء میں مفید (citrullus colocynthis benefits) ہے۔
بندش ایام:
اس کے خشک شدہ پھل کی دھونی دینے سے رکا ہوا خون ایام جاری ہو جاتا ہے۔
بہرہ پن:
اندرائن کا رس روغن کنجد( تلوں کا تیل) ہم وزن ملاکر خوب گرم کریں۔ جب اندرائن کا رس خشک ہو جائے تو شیشی میں محفوظ رکھیں۔ ہر روز نیم گرم کرکے چند روز کان میں ڈالیں۔ اس کے استعمال سے بہرہ پن جاتا رہے گا۔
نفخ شکم:
شحم حنظل یعنی گودہ تماں اور ایلوا(مصبر شدھ)تربد 12 گرام، سقمونیا ولایتی 3 گرام، تمام ادویات کو عرق گلاب کے ذریعے چھوٹے نخود کے برابر گولیاں بنا لیں۔ ایک گولی سوتے وقت نیم گرم دودھ کے ساتھ کھا کر سو رہیں۔ صبح اجابت با فراغت ہو گی۔ اس کے چند روز متواتر کھانے سے دائمی قبض (citrullus colocynthis benefits) رفع ہو جاتا ہے۔
مربہ حنظل:
چونا آب نارسیدہ( اَن بجھا) آدھا کلو لے کر دو کلو پانی میں 12گھنٹہ تک بھگو کر رکھیں۔ بعد از اں نتھار کر اس پانی میں ایک کلو تمہ کے دو ٹکڑے کر کے بیج نکال کر 24 گھنٹہ بھگو رکھیں۔ پھر پہلا پانی نکال کر اور مذکورہ بالا طریقہ سے بنایا ہوا چونے کا پانی ڈال دیں۔ اسی طرح تین چار دفعہ کرنے سے حنظل کی ساری کڑواہٹ دور ہو جائے گی۔ پھر نکال کر دو کلو چینی کے گاڑھے قو ام میں ڈال کر ایک دو جوش دے لیں۔ ایک دو یوم کے بعد اگرقوا م پتلا ہوجائے حنظل کو شیرہ سے نکال کر شیرا کو پکالیں گاڑھا ہونے پر حنظل ڈال کر ایک دو جوش دے کر آگ سے اتار کر سرد کر لیں۔ سرد ہونے پر روغنی مرتبان میں محفوظ رکھیں۔
فوائد (citrullus colocynthis benefits)
وجع المفاصل، نقرس، بلغمی دمہ، قولنج،ریح البواسیر، کمی بھوک، پیٹ کا اپھارہ، قبض وغیرہ امراض کے لئے مفید (citrullus colocynthis benefits) ہے۔
گنٹھیا کا علاج (citrullus colocynthis)
اندرائن کے پھلوں کا رس نچوڑ کر دگنے تلی کے تیل میں ملا کر جوش دیں۔ یہاں تک کہ پانی جل جائے اور تیل رہ جائے اس تیل کی مالش کمر درد، جوڑوں کے درد، گنٹھیا کے لئے مفید (citrullus colocynthis benefits) ہے۔ اگر کان میں درد ہو تو نیم گرم پانچ چھ قطرے کان میں ڈالیں۔ کان کے کیڑوں کو مارنے کے علاوہ گنج کے لئے بھی مفید ہے۔( حکیم پیارا سنگھ رجسٹرڈ یونانی پریکٹیشنرز)
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
اند رائن حنظل تمہ
بڑا حنظل:
Colosynthis۔۔۔کا لوسن تھس۔
چھوٹا حنظل:
cucumistrigonus۔۔۔جنگلی تمہ
فیملی:
cucurbitaceae
دیگر نام:
عربی میں خنظل,فارسی میں خربزہ تلخ،اردو میں تمہ،پھیر پھیندوا، بنگلہ میں ماکا ل یا مکھل،سندھی میں ٹوہ اور انگریزی میں کا لو سنتھ۔
اقسام:
اندرائن کسی قسم کا ہوتا ہے لیکن ایک بڑی اور چھوٹی (جنگلی) کے علاوہ لال اندرائن اور کانٹے دار ہوتا ہے۔
ماہیت:
یہ ایک بیل دار بوٹی (citrullus colocynthis) ہےجو موسم برسات میں خودرو ،دریا وَں اور رتیلی زمین میں پیدا ہو تی ہے۔اس کی جڑ بہت لمبی ہوتی ہےجس کی وجہ سے یہ عموما زمین کے اندر محفوظ رہتی ہے۔اور برسات کے موسم میں پھر ہری (اگ ) آتی ہے۔
چھوٹے اندرائن کے مقابلے میں بڑی کا پھل اور بیل بڑی ہوتی ہے۔جب یہ دو تین ہاتھ لمبی ہو جاتی ہے۔ تو پتے کہ ڈنٹھل کے پاس پیلے رنگ کے پھول اور نیچے گول پھل لگنا شروع ہو جاتے ہیں۔پتے تر بوز کے پتوں کی طرح لیکن چھوٹے دو یا ڈھائی انچ کے گھیرمیں کنارے کئے ہوئے پتوں کے اوپر کے حصے اور ڈ نٹھل پر نرم رواں ہوتا ہے۔ان کے اندر سیاہ تخم بھرے ہوتے ہیں ۔پھلگول مالٹے کے برابریا سیب کے برابر سبز اور پکنے کو بعد پیلے ہو جاتے ہیں ۔تازہ پھل کا گودا نرم اور رس دار ہوتا ہے۔اس گودے کو عربی میں شحم حنظل کہا جاتا ہے۔گودا (شحم حنظل)تخم حنظل اور اسکی جڑ بطور دوا استعمال (citrullus colocynthis benefits) کی جاتی ہے۔
رنگ:
پھل (citrullus colocynthis) خام سبز پکنے پر ہلکا زرد جس پر سبز دھاریاںہوتی ہیں ۔خشک گودا زردی مائل سفید۔
ذائقہ:
نہایت کڑوا اور بد مزہ۔
مقام پیدائش:
پاکستان میں پنجاب خصوصاًمیرا شہرضلع رحیم یار خان ،صوبہ سندھ ،بنگلہ دیش میں بہار، انڈیا میں یوپی،دکشن بھارت کے علاوہ مدھیہ پر دیش کچھ گنگا جمنا،پنجاب کے دریاؤں کے کنارے رتیلی زمین میں بکثرت پیدا ہوتا ہے۔پر تگال ،یونان ،شام، شمالی افریقہ ،جاپان وغیرہ میں بھی ہوتا ہے۔
مزاج:
گرم درجہ سوم خشک درجہ دوم۔
افعال:
مسہل بلغم و سودا،محلل ،مسقط حمل۔
استعمال:
شحم حنظل کو بطور مسہل دائمی قبض ،استسقاء ،ضیق النفس (دمہ)وجع المفاصل خصوصاً عرق النسا ء نقرس ،فالج و لقوہ،جذام اور دالفیل جیسے امراض میں بکثر ت استعمال کیا جاتا ہے۔تھوڑی مقدار میں کڑوا ہونے کی وجہ سے مقوی معدہ ہے۔معدہ کی رطوبت کو بڑھا کر بھوک زیادہ کر دیتا ہے۔شحم حنظل آنتوں کی حرکت دود یہکو تیز کر کے مڑور پیدا کر کے دست لاتی ہےآنتوں کی ردی رطوبت کے علاوہ صفراء کو خارج کرتی ہے اگر اسکا مسہل زیادہ بار یا بار بار استعما ل کیا جائے ،مثانہ میں سوزش ،اسقاط (حاملوں عورتوں کو دینے کی صورت )اور کبھی کبھی خونی دست آتے ہیں ۔جس کی وجہ سے مریض کمزور ہو جاتا ہے۔
اسقاط حمل کے لئے بطور فرزجہ استعمال کرتے ہیں شحم حنظل کے کھلانے سے آنتوں میں سخت مڑور ہونے لگتاہے۔اس لئے دیگر مسکن ادویہ مثلا اجوائن خراسانی ،اجوائن دیسی وغیرہ یا مصلح کے ہمراہ استعمال کریں۔
اندرائن کا پانی نچوڑ کر اس میں روئی بھگو کر بطور فر زجہ استعمال کرتے ہیں ۔اس کو روغن میں پکا کر تیل کو صاف کر کے درد گوش کو تسکین دینے کے لئے قطور کرتے ہیں ۔”میرے خیال میں روغن ناریل زیادہ ثقیل ہے۔اس کی بجا ئے قطور میں روغن زیتون استعمال کیا جائے یا اندرائن کے پانی کو صاف کر کے یہ ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔“(حکیم نصیر احمد)حنظل کے پانی میں روغن کنجد پکا کر سر پر مالش کرنے سے دائمی درد سر درور ہوجاتا ہے۔
حنظل (citrullus colocynthis) کے بیج مریض ذیا بطیس اور جسم کے دردوں کے لئے اکسیر ہے۔اس کے علاوہ حنظل تازہ لیکر اسکے اندر سے بیج نکال کر اور اس میں اجوائن دیسی بھر کر خشک کر لیں اور پیس لیں یہ سفوف پیٹ درد ،بواسیر ریا حی ،ریحی دردوں اور دائمی قبض میں بے حد مفید (citrullus colocynthis benefits) ہے۔اکثر گھروں میں لوگ یہ سفوف استعمال کرتے ہیں۔
روغن حنظل:
حنظل کا پھل ،پتے اور جڑ لےکر اسکو روغن زیتون میں جلا کر سر پر لگانے سے بال سیاہ ،گھنے ،چمکدار اور مضبوط ہو جاتے ہیں۔۔
نفع خالص :
مسہل اور جوڑوں کے دردوں میں مفید ہے۔
مضر:
مڑوڑ پیدا کرتا ہے ،حاملہ عورتوں ،بواسیر خونی ،آنتوں میں خراش یا اسہال دموی میں حنظل کا استعمال نہ کریں۔اشد ضرورت میں مصلح کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔
مصلح :کتیرا ،روغنبادام،بدل :صبر سقو طری (اسہا ل کے لئے(
کیمیاوی جز:
اس میں کالوستھن حنظل لین (Colocynthin)ایک کڑوا کلکو سا ئڈ سفوف کی شکل میں بنتا ہے اور پانی میں حل ہو جاتا ہے۔اس کے علاوہ رال دار مادے ۔سٹریو لین ،کالو ستھی این ،کالوستھی نین،میو سلج یعنی لعابی اور گوند والا مادہ ہوتے ہیں۔
مقدار خوراک:
ایک سے دو گرام۔
مرکب:
اطر یفل دیدان،حب ایارج بہ نسخہ خاص اور عرق مطبوخ ہفت روز وغیرہ سفوف ملین ،سفوف شوگرین،(طب نبوی دوا خانہ ) میں حنظل کا مکمل خشک پھل اور دوسری ادویہ استعمال کرتا ہے۔اسکے استعمال سے شوگر کا لیول زیادہ نہیں ہوتا اور مریض کو قبض بھی نہیں ہوتی۔یہ سفوف (شوگرین) ہم مریض کو مفت دیتے ہیں۔(حکیم نصیر احمد طارق)
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق