مختلف نام:
ہندی بداری (kudzu benefits) کند، سفید بداری۔ سنسکرت بداری،سوادوکندا۔ گجراتی وِداری۔مراٹھی بھوئی کوبلہا۔ بنگالی شیمیا۔ انگریزی انڈین کڈز (indian kudzu) لاطینی میں پوریا ٹیوبیروسنا،ہیڈی سیرم ٹیووےروسا(HeduSarumTuberota)کہتے ہیں۔
شناخت:
بداری کند (indian kudzu) کی بیل ہوتی ہے۔ اس کی جڑ زمین پر پھیلتی ہے اور کئی طرف سے آلو کی طرح پیدا ہو جاتے ہیں جو وزن میں چھوٹے بڑے ہوتے ہیں۔ ان کو زمین سے نکال کر سکھاتے اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے بازار میں فروخت کر دیتے ہیں۔ یہی ٹکڑے ہی بداری کند کے نام سے ملتے ہیں۔ ان کا ذائقہ میٹھا سا ہوتا ہے۔
اس کے پھول سندر نیلے یا بینگنی ہوتے ہیں۔ ہر پھلی میں 2 سے 6 تک گول موٹے سے بیج ہوتے ہیں۔کند اس کی جڑ میں پھیلتی ہے۔ اسی کو ہی بداری قند کہتے ہیں۔ ہر ایک کند ہرے رنگ کا گول شکل کا ہوتا ہے۔ ذائقہ میں میلٹھی کی طرح میٹھا ہوتا ہے۔ اس کند کی بیل کو ہاتھی گھوڑے بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔
یہ بیل شملہ، کمایوں، گجرات وغیرہ کے پہاڑی علاقوں میں اور اڑیسہ، ناگپور کے پہاڑی علاقوں میں بھی ملتی ہے۔ بہار سٹیٹ میں بھی کہیں کہیں پائی جاتی ہے۔
ماڈرن تحقیقات:
بداری کندمیں رال و شکر کے علاوہ کافی مقدار میں نشاستہ بھی پایا جاتا ہے۔
مزاج:
گرم و خشک
خوراک:
3 سے 6 گرام تک۔ زیادہ مقدار میں قے لاتی ہے۔
فوائد:
بداری کند عورتوں میں دودھ بڑھاتا ہے۔ بے وقت ایام کو درست کرتا ہے۔منی (ویرج) کی کمزوری اور مردانہ صحت (kudzu benefits) کو ٹھیک کرتا ہے۔
بداری کند (indian kudzu) کے مجربات درج ذیل ہیں:
1۔ 6 گرام بداری کند (indian kudzu) کا سفوف نیم گرم دودھ سے استعمال کرائیں۔بچے کو دودھ پلانے والی عورتوں کا دودھ بڑھانے کے لئے بہت ہی مفید ہے اور مردانہ صحت کو بھی بڑھاتا ہے۔
2۔ 6 گرام بداری کند کا سفوف شہد خالص میں ملا کر دیں۔مردانہ صحت کے لئے مفید (kudzu benefits) ہے۔
3۔بداری کند سفوف 6 گرام خالص گھی 10 گرام کو دودھ میں ملا کر استعمال کرنے سے جسم موٹا ہو تازہ ہوجاتا ہے۔ دماغی کمزوری وجریاناحتلام کے لئے بھی مفید (kudzu benefits) ہے۔
4۔بداری کند 6 گرام، چینی 6 گرام، سفوف بنا کر نیم گرم دودھ سے کمزور عورت کو استعمال کرائیں۔ اس سے اس کا جسم موٹا تازہ ہو جاتاہے۔ چھاتیوں میں خوب دودھ آتا ہے ۔
5۔بداری کند کو پیس کر پانی سے لیپ کرنے سے سر درد دور ہو جاتا ہے۔
6۔سفوف بداری کند 6 گرام، چینیو مکھن میں ملا کر گرم کریں۔ ایسی خوراک روزانہ دینا ایام (kudzu benefits) کی کمی کو دور کرتا ہے۔
بداری کند (indian kudzu) کی دو قسمیں ہیں: بیداری اور کھیر بداری، ایسا آیوروید گرنتھ چرک میں ذکر ہے، اس لئے اوپر والے کو بداری کند اور اسے کھیر بداری بتایا گیا ہے۔( حکیم ڈاکٹر ہری چند ملتانی، پانی پت)
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
بداری کند (با را ہی کند)(I.Digata)
دیگر نام:
سندھی میں جو بہن جڑی ،پہا ڑی نام سیا لیا ں ،بنگالی میں بھو ئن کمہڑا یا بھو ئی کمہڑا،تیلگو میں نیل کمہڈ ،مر ہٹی میں ڈکر لند ،گجراتی میں ڈکر کند،انگریز ی میں ائی پو میا ڈیجی ٹیٹا ۔
ما ہیت:
بداری کند (indian kudzu) ایک بیل دار نبات کی جڑ پے۔اس کی شکل زمین کند سے ملتی ہے۔رنگ سرخی مائل ہو تا ہے۔اس کے پتے اروی کے پتوں کی مانند ہوتے ہیں۔جو تقریبا چار انچ لمبے اور تین انچ چوڑے ہوتے ہیں۔اور تین تین اکھٹے ڈھا ک کے پتوں کی مانند لگے رہتے ہیں۔پھول بیگنی رنگ کے موسم برسات میں کھلتے ہیں۔ہندی میں بدار زمین کو اور کند جڑ کے معنوں میں استعمال ہوتاہے ۔اور بداری کند کی جڑ ہی بطور دوا مستعمل ہے۔یہ گردہ دار جڑ زمین میں بہت گہری ہوتی ہے۔اس کا حجم شکجم سے لیکر پیٹھے تک ہوتا ہے۔یہ زمین کھود کر نکالی جاتی ہے۔اس کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے خشک کر لیا جاتا پے ،ورنہ سڑ جاتی ہے۔
رنگ:
باہر سے سرخی مائل جبکہ اندر سے دودھ کی طرح سفید ۔ذائقہ : شریں ۔
مقام پیدائش:
شملہ کا لکا ،ڈیرہ دون،پٹھان کو ٹ ضلع کا نگڑہ ۔اودے پور ،کوہ آبو،ریاست جموں و کشمیر۔
مزاج:
گرم تر،وئید کتب کے حوالے سے سرد تر۔
افعال:
محفظ منی مقوی باہ،محلل،مولد شیر،مسمن بدن۔
استعمال:
براری کند (indian kudzu) زیادہ تر بطور نا نخورش مستعمل ہے ۔بھوک (kudzu benefits) پیدا کرتی ہے،مقوی اعضاء اورمقوی باہ ہے۔عورت میں دودھ کی کمی دور کرنے کے لئے اسکو خشک کر کہ مفرد یا دیگر ادویہ کت ہمراہ سفوسف بنا کر کھلاتے ہیں۔اگر بچہ لاغر و کمزور ہو تو اسکو موٹا تازہ بنانے کے لئےسفوف بداری کند ایک ماشہ شہد میں ملا کر روزانہ استعمال کراتے ہیں ۔بداری کند کو خشک کرنے کے بعد تنہا یا دیگر مناسب ادویہ کے ہمراہ سفوف بنا کر جریان ضعف باہ میں کھلاتے ہیں ۔ورموں کو تحلیل کرنے کے لئے پانی میں پیس کر ضماد کرتے ہیں ۔سادھو لوگ آبادی سے دور رہتے ہیں اور تارک الدنیا ہیں اسی کو کھا کر گزر اوقت کرتے ہیں ، جڑ کو کھود لاتے ہیں ۔آگ میں رکھ کر پکا لیتے ہیں
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق