پپلی۔ہندی میں اسے عام طور پر پیپل (long pipper benefits) ہی کہتے ہیں۔ہندی میں پپلی،پیپل،پیپر،مگھاں۔مرہٹی پپلی۔گجراتی لینڈی پیپل۔بنگالی پیپل۔تامل پٹلی۔لاطینی پیپر لونگم(PipperLongom) اور انگریزی میں لانگ پیپر (Long Pipper) کہتے ہیں۔فیملی پپلی خاندان (PipperAceas)پیپل لفظ سے پیپل درخت کے بھرم کو دور کرنے کے لئے اس کا نام’’پپلی‘‘دیا گیا ہے۔
شناخت:
یہ درختوں کے سہارے ہوتا ہے۔پتے دو تین انچ لمبے ڈیڑھ سے 3انچ چوڑے چکنے نو کیلے پان کی طرح مگر چھوٹے ۔ذائقہ ترش ہوتا ہے۔یہ پودا مدھیہ پردیش کے مالوہ وغیرہ جگہوں پر ملتا ہے۔بہار ،گجرات،آسام ،ٹراونکور ،نیپال،بھوٹان،ہماچل کی ترائی،نینی تال وغیرہ میں بھی پایا جاتا ہے۔یہ پتھر ،ریت وچونا ملی زمیں میں اُگتا ہے۔پپلی کی تمام سطح کھردری و دانہ دار (long pipper remedies) ہوتی ہے۔
مقدار خوراک:
ایک گرام سفوف بناکر شہد کے ساتھ استعمال کیا جائے۔
مزاج:
گرم خشک درجہ دوم ہے۔
پپلی چورن:
ایک گرام کی مقدار میں سفوف بناکر شہد کے ساتھ چٹائیں ۔دمہ ،کھانسی ،ہچکی،گلے کی خراش کو آرام آجائے گا۔
بھوک نہ لگنا:
سفوف پپلی ایک گرام،گڑ دو گرام ،کھانا کھانے کے بعد لیں۔بھوک نہ لگنےو بد ہضمی میں مفید (long pipper benefits) ہے۔
پیٹ درد :
پپلی دس گرام،سونٹھ دس گرام،سفوف بنائیں۔برابر گڑ ملاکر دو گرام استعمال کریں۔پیٹ درد کے لئے مفید (long pipper benefits) ہے۔
بے ہوشی:
سفوف پپلی ایک گرام،شہد تین گرام ملاکر چٹائیں،بے ہوشی (long pipper remedies) دور جائے گی۔
کھانسی:
پپلی،پپلامول،سونٹھ،بہیڑہ کاچھلکا برابر لے کر ان کا سفوف بنالیں۔خوراک تین گرام کی مقدار میں دن میں تین بار شہد سے دیں ،کھانسی دور (long pipper remedies) ہو جائے گی۔
بچوں کے دست:(long pipper benefits)
پپلی،اتیس،کاکڑا سنگی،ناگر موتھا برابر لے کر سفوف بنائیں۔خوراک ایک سے دو رتی شہد یا ماں کے دودھ کےساتھ دیں۔بچوں کے بخار ،دست ،اُلٹی ،زکام،کھانسی میں مفید (long pipper remedies) ہے۔یہ بچوں کےلئے کامیاب نسخہ ہے۔
تریاق معدہ:
نوشادر پھلی،پپلی،نمک سیاہ،الائچی خورد مع چھلکا کوٹ چھان کر سفوف بنائیں۔خوراک تین رتی تازہ پانی کے ساتھ دیں، امراض معدہ (long pipper remedies) میں بہت مفید ہے۔
پھولا چشم:
چند عدد پپلی کو ایک بکرے کے جگر میں چبھو کر آگ پر گرم کریں ۔اس سے جو پانی نکلتا ہے،آنکھ میں لگانے سے پھولا اور ناخونہ دور ہو جاتا ہے۔
فیملی پلاننگ:
پپلی ،بابڑنگ ،سہاگہ بریاں برابر لے کر سفوف بنا لیں۔ایک گرام کی خوراک صبح و شام گائے کے دودھ کے ساتھ ایام میں یا ایام کے تین یا پانچ دنوں میں عورت استعمال کرے گی تو اس سے حمل نہ ہو گا ۔یہ نسخہ آیورویدک گرنتھ بھاؤپرکاش کا ہے۔
کھانسی بخار: (long pipper benefits)
ناگر موتھا ،پپلی،اتیس اور کاکڑا سنگی برابر لے کر سفوف بنائیں۔دو سے پانچ رتی شہد کے ساتھ دیں۔بچوں کے موسمی بخار ،کھانسی،دمہ اور قے کو دور کرنے میں مفید ہے۔
دیگر:
اتیس ،ناگر موتھا،کاکڑا سنگی،پپلی،ملیٹھی(چھلی ہوئی) ،ان سب ادویات کاسفوف بنائیں۔آدھا سے ایک گرام شہد میں ملاکر چٹائیں،موسمی بخار،کھانسی وغیرہ جیسے امراض (long pipper remedies) دور ہوجاتے ہیں۔
اَوی پتی کر چورن:
سونٹھ ،کالی مرچ،پپلی،چھلکا ہرڑ،چھلکا بہیڑہ،چھلکا آملہ،ناگرموتھا،بابڑنگ،الائچی چھوٹی،تیز پات ہر ایک دس گرام،لونگ110گرام،تِروی 440گرام،چینی660گرام۔سب ادویات کو ملاکر سفوف بنالیں۔
مقدار خوراک:
4سے 6 گرام صبح و شام دیں۔
فوائد :
ہاضمہ تیز کرتا ہے،طاقت دیتا ہے،پیٹ درد اور بواسیر میں بھی فائدہ مند (long pipper remedies) ہے۔جریان ،پتھر ی اور دیگر پیشاب کے امراض میں مفید (long pipper benefits) ہے۔
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
پپلی,,فلفل دراز،، مگھاں
انگریزی میں: Long Pepper
لاطینی میں:
Piper Longumخاندان:Piperaceae
دیگر نام :
عربی میں دارفلفل، فارسی میں فلفل دراز،ہندی میں پیپل ،سندھی میں پیری، بنگلہ میں پپلی، پنجابی میں مگھاں ،تامل میں پٹلی اور انگریزی میں لانگ پیپر (long pipper benefits) کہتے ہیں۔
ماہیت :
پپلی کی بیل ہوتی ہے جو ارد گرد کے درختوں کے سہارے اوپر کو اٹھتی ہے یا زمین پر پھیلتی ہے ۔پتے پان کے پتوں کی طرح لیکن ان سے چھوٹے، لوبیا کے پتوں کی وضع پر جو ڈھائی تین انچ لمبے ڈیڑھ دو انچ چوڑے نوکدار ،پچھلی سطح پر پانچ چھ دھاریاں اوپر سے چکنے مزے میں چرپرے ہوتے ہیں۔ بیل کی شاخیں گانٹھ دار ہوتی ہیں ہر گانٹھ پر پتا لگا ہوتا ہے۔ پھل پتے کی جڑ سے فلفل دراز نکلتے ہیں ۔جو سبزشہتوت کی شکل کے ہوتی ہے لیکن اس سے چھوٹے اور کم موٹائی کے ،پھل ہر گانٹھ سے کبھی دو یا ایک نکلتے ہیں۔ جو تقریبا ایک سے سو اانچ لمبی ہوتی ہے اور شروع میں جب پکتی ہے تو سرخرنگ کی لیکن سوکھنے پر سیاہ ہو جاتی ہے تمام سطح کھردری اور دندانے دار ہوتی ہے ہر دانہ ایک دوسرے سے ملا ہوا جن کے اوپر پتلا غلاف ہوتا ہے۔ اس کا اذائقہ تلخ وچرپر اور کالی مرچ سے ملتا جلتا ہے۔
مقام پیدائش:
بنگال (مدناپور )لکھونڈ(یوپی ) نیپال ،آسام کے سایہ دار مقامات
افعال:
مقوی معدہ ،کاسر ریاح ،مقوی باہ ،مسخن بدن و محلل
استعمال :
پیپلامول اور فلفل دراز دونوں کے مزاج اور خواص ایک ہی جیسے ہیں بلکہ پیپلامول زیادہ تیز اور بہتر ہیں۔
پیپلی سو گرام لے کرایک پاؤ دودھ میں خوب جوش دیں ۔جب دودھ خشک ہو جائے تو پپلیکو الگ کر لیں باقی کامکھن نکال کر گھی تیار کرلیں۔یہ گھی وجع المفاصل اور ریحی دردوں کے لیے مفید ہے ۔پپلی کو خشک کرکے سفوف بنا لیں۔ ہم وزن کوزہ مصری ڈال کر یہ سفوف چار ماشہ کھا کر گائے کا گرم دودھ پی لیں ۔مقوی با ہاور ہاضم ہے فلفل دراز اور لہسن کا جوشاندہ بلغمی دمہ کو سکون دیتا ہے اور مخرج بلغم بھی ہے۔
فلفل دراز ایک تولہ +گڑ دو تولہ کے ہمراہ گولیاں بنالیں یہکھانسی ،دمہ، بھوک نہ لگنا غذا سے نفرت ،پیٹ میں کیڑے دور کرنے کے لئے مفید (long pipper benefits) ہے۔
فلفل دراز سرد مواد اور ریاح کو تحلیل کرتی ہے۔ جگر و طحال کے سدہ توڑتی ہے اور کھانا ہضم کرتی ہے۔معدہ اور کمر کو قوت (long pipper r emedies) دیتی ہے اور اعضاءشکمی میں میں حرارت پیدا کرتی ہے ۔محرک باہ پیشاب کو جاری کرتی ہے۔حمل کو ساقط کرتی ہے۔
نفع خاص :
مقوی معدہمضر:صداع مصلح :گوندببول،صندل اور گلاب
بدل:
فلفل سفید، رنجبیل
مقدار خوراک:
ایک سے دو گرام (ماشہ)
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق