خریدنے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں: پھٹکری
پھٹکری ایک عام سستی اور ہر جگہ پر دستیاب ہو جانے والی چیز ہے۔ ہندوستان کے پرانے وقت کے لوگوں کو پھٹکری علم ہے۔ پھٹکری ایک قسم کی معدنی چیز ہے۔ تقریبا ہر گھر میں اس کا استعمال (alum benefits) ہوتا ہے۔
مقا م پیدائش :
دراصل پھٹکری کافور سے دستیاب ہوا کرتی ہے مگر بعد میں لوگ چند طریقوں سے بنانے لگ گئے ہیں۔ پرانے وقت میں اور موجودہ وقت میں پانی صاف کرنے اورنگ کو پکا کرنے و کپڑوں کو چھا پنے کے لئے پھٹکری استعمال (alum remedies) میں لائی جاتی ہے۔ ہندوستان میں پرانے طریقوں سے پتھری تیار کرنے کے کئی کارخانے ہیں۔ سب سے کارخانہ پرانا کارخانہ سندھ ندی کے مغربی کنارے پر کالاباغ جگہ پر ہے۔ جے پور سٹیٹ میں کھیتڑی اور سنگھاڑا کے مقام پر تا نبے کی کانوں کے ساتھ ہی پھٹکری کے چھوٹے چھوٹے کارخانے ہیں ۔اس کے علاوہ ممبئی، مدارس اور پنجاب میں بھی پھٹکری کے کارخانے ہیں۔
مختلف نام:
اردو پھٹکری- ہندی پھٹکری- پنجابی پھٹکری- گجراتی پھٹکری- مر ہٹی ترئ، پھٹکی-فارسی زاج سفیہ -کرناٹک پھٹکی -عربی زاج شب یمانی- سنسکرت سیٹھی (رنگدا) -لاطینی ایلومینم سلفیٹ اور انگریزی میں ایلم (Alum)کہتے ہیں۔
ماڈرن تحقیقات:
اس کے اندر ایلومینیم سلفیٹ ،پوٹاشیم سلفیٹ، آئرن سلفیٹ وغیرہ اجزاء ہوتے ہیں۔
مزاج :
گرم، خشک یعنی گرم درجہ دوم میں، خشک درجہ سوم میں۔
مقدارخوراک:
عام طور پر ایک رتی سے پانچ رتی تک ہے۔ مگر کئی امراض میں دو گرام بھی دی جاسکتی ہے لیکن عام طور پر بریاں(کھیل) کر کے دیجاتی ہے۔
قسمیں:
پھٹکری دو قسم کی ہوتی ہے: (1) لال (2) سفید۔
دونوں کے برابر ہی فائدے (alum benefits) ہیں اور دونوں ہی ادویات کے استعمال میں آتی ہیں۔ یہ رنگنے کے کام میں بھی آتی ہے اس لئے اسے رنگدا بھی کہتے ہیں.
پھٹکری کو شدھ بنانےکے کا طریقہ:
اس کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ اچھی قسم کی لال پھٹکری لے کر صاف توے پر کھیل بنا کر استعمال (alum remedies) کریں۔
2 ۔اچھے درجہ کی پھٹکری لے کر اسے کڑاہی میں قلعی کی ہوئی کڑ چھی ڈال کر اسے ہلاتے رہیں ۔اس کے اندر کا پانی سوکھ جانے پر ا سے نیچے اتار لیں۔ پھر اسے پیس کر کپڑ چھان کرکے استعمال کریں۔
اس طرح پھٹکری مندرجہ بالا طریقوں سے شدھ کر کے کام میں لائی جاتی ہے۔
پھٹکری کی آسان طبی مجربات
اسہال:
پھٹکری20گرام، افیم3گرام ۔ دونوں کو پیس کر ملا لیں۔ صبح اور شام اس سفوف کو بالکل تھوڑی مقدار میں یعنی چاول صبح اور شام مریض کو پانی کے ساتھ دیں ۔اس سے اسہال میں فائدہ ہو گا۔ اس کے تین گھنٹے بعد اسپغول کی بھوسی کے ساتھ دینے سے پیچش میں فائدہ ہوگا اور خون آنا بھی بند ہو جائے گا۔
پیشاب کی نالی کے زخم:
پھٹکری بھنی ہوئی 10گرام ، گیرو 10گرام ،مصری40 گرام۔سب ادویات کو پیس کر اس کے سفوف کو 7گرام کی مقدار میں گائے کے دودھ کے ساتھ پینے سے فائدہ (alum benefits) ہوتا ہے۔
نکسیر:
پھٹکری کو کھیل کر کے اس کی نسوار دینے سے نکسیر (alum remedies) بند ہو جاتی ہے۔
دیگر :
گائے کے کچے دودھ میں پھٹکری گھول کر سونگھا نے سے نکسیر بند ہوجاتی ہے۔ اگر پھر بھی خون بند نہ ہو تو پھٹکری پانی میں گھول کر اس میں کپڑا بھگو کر پیشانی پر رکھ دیں۔ پانچ دس منٹ میں خون بند ہوجائے گا۔1/4 چھوٹا پھٹکری پانی میں گھول کر روزانہ پلائیں۔
آنکھ کا درد:
لیموں کے رس کے ساتھ کھیل کی ہوئی پھٹکری کا لیپ کرنے سے آنکھ کا درد دور ہوجاتا ہے۔ اسی طرح تین رتی پھٹکری کو گرام گلاب کے پانی میں پیس کر اس کی چند بوندیں آنکھوں میں ڈالنے سے آنکھوں کی لالی اور کیچڑ آنا ختم ہوجاتا ہے۔
دانت درد:
اگر دانت میں سوراخ ہو، درد ہو تو پھٹکری روئی میں رکھ کر سوراخ میں دبادیں اور رال ٹپکائیں۔ اس سے دانت درد (alum remedies) دور ہو جائے گا۔
دیگر:
پھٹکری کا منجن کرنے سے سڑے ہوئے دانتوں کا درد بند ہو جاتا ہے۔
کالی کھانسی:
پھٹکری پھول کی ہوئی4 سے9 رتی کی مقدار میں دن میں3 بار دیں۔ اس سے کالی کھانسی (alum benefits) دور ہوجاتی ہے۔
ہیضہ:
آدھے گلاس پانی میں 5گرام پھٹکری گھول کر پلانے (alum remedies) سے ہیضہ کا مریض ٹھیک ہوجائے گا۔
منہ کے چھالے:
منہ کے چھالوں کو دور کرنے کے لئے پھٹکری اور چنبیلی کے پتوں کو پانی کے ساتھ جوش دے کر کلیاں کرائیں۔
دیگر:
پھٹکری کا پھلا بنا کر اس میں برابر وزن ماجو پھل کا سفوف ملا کر کلیاں کرائیں۔
دانت درد:
پھٹکڑی 10گرام، موچرس کو آدھا کلو پانی میں جوش دیں ۔جب آدھا حصہ باقی رہ جائے تو اس پانی سے صبح و شام کلیاں کرائیں۔ اس سے دانت صاف ہوجاتے ہیں اور دانت مضبوط (alum remedies) بنتے ہیں۔
کھانسی:
بھونی ہوئی پھٹکری میں برابر وزن مصری کا سفوف ملا کر ایک گرام کی مقدار صبح اور شام استعمال کرائیں۔کھانسی اوردمہ میں فائدہ (alum benefits) دیتا ہے۔
اندرونی چوٹ:
اندر کی چوٹ لگنے پر پھٹکری 4گرام کو پیس کر500 گرام دودھ گائے کے ساتھ پلائیں۔ اس سے فائدہ (alum benefits) ہوتا ہے۔
بچہ دانی کا ڈھیلاپن:
پھٹکری کا پھو یا بچہ دانی میں تین دن رکھیں اور بچہ دانی کو اندر سے تین بار دھوئیں۔ بچہ دانی سکڑ کر سخت ہو جائے گی یعنی اس کا ڈھیلا پن ختم ہو کر اس میں کساؤآجائے گا۔
اولاد نہ ہونا:
دن ٹھیک ہونے پر بھی اگر لاد نہ ہوتی ہو تو روئی کے پھوئے میں پھٹکری لپیٹ کر پانی میں بھگو کر رات کو سوتے وقت بچہ دانی میں رکھیں۔ صبح جب نکالیں گے تو اس روئی پر چاروں طرف دودھ کی کھرچن جمی ہو گی۔پھویا تب تک رکھیں جب تک حمل نہ ٹھہر جائے۔
مہاسے:
بھنی ہوئی پھٹکری اور کالی مرچ برابر وزن پیس لیں اور تھوڑی مقدار میں پانی سے لیپ بنا لیں اور رات کو سوتے وقت چہرے پر لگا کر سو جائیں۔ صبح دھو کر تیل لگائیں۔
سیلان :
اس مرض سے عورت کا پورا جسم نچڑ جاتا ہے۔ سفید پھٹکری سیلان کے لئے بہت مفید (alum benefits) ہے۔ پھٹکری کو پانی میں گھول کر اسے اندام نہانی کو دھوئیں اور کیلا چیر کر اس میں 1/2گرام پھٹکری برک کر رات کو کھلائیں۔اس سے سبھی قسم کا سیلان ٹھیک ہوجائے گا۔
دیگر:
امراض سیلان میں 1/4چمچہ پسی ہوئی پھٹکری دن میں3 بار پانی سے دیں ۔پھٹکری پانی میں ملاکر اندام نہانی کو دھوئیں۔
تھوک میں خون آنا:
پھٹکری کھیل کی ہو ئی آدھا آدھا گرام کی دس پڑیاں بنا لیں۔ دودھ کے ساتھ صبح، دوپہر اور شام کو استعمال (alum remedies) کرائیں۔ اس سے خون آنا بند ہو جاتا ہے۔
امراض چشم :
40گرام گلاب کے عرق میں ایک گرام پھٹکری گول کر رکھ لیں۔ دو دو بوند آنکھوں میں دن میں4-3بار ڈرا پر سے ڈالیں۔ اس سے آنکھوں کی لالی،د کھتی آنکھیں ٹھیک ہو جائیں گی۔
پھٹکری کے آزمودہ مجربات
آفٹر شیولوشن:
داڑھی بنانے کے بعد پھٹکری کی ڈلی چہرے پر گمانے سے زخم اور چھلن بھی بند ہو جاتے ہیں۔ جو دیکھائی نہیں دیتے۔
کھانسی:
بھنی ہوئی پھٹکری10 گرام ،بورا کھانڈ20 گرام۔ دونوں کو ملا کر رکھ لیں۔ اس کی معمولی مقدار صبح اور شام نیم گرم دودھ کے ساتھ لینے سے سوکھی کھانسی (alum benefits) دور ہوجاتی ہے۔ اگرتر کھانسی ہو تو دودھ کی جگہ نیم گرم پانی سے استعمال کروائیں۔
سردرد:
پھٹکری سرخ 10گرام ،دانہ الائچی خورد5 گرام ۔ دونوں کو علیحدہ علیحدہ پیس کر کپڑ چھان کر لیں اور ملا کر شیشی میں ڈال کر محفوظ رکھیں اور بوقت ضرورت2گرام تازہ پانی سے دیں۔ خدا کے فضل و کرم سے آرام آ جائے گا۔
دردشقیقہ:
پھٹکری سفید کی ڈلی لے کر ہلدی کی گانٹھ دونوں کو کسی مٹی کے صاف برتن میں ذرا سا پانی ڈال کر پہلے ہلدی پھر پھٹکری کو ہم وزن گھسیں۔ جب خوب گاڑھا سا لیپ بن جائے تو اسے انگلی پر چڑھا کہ خدا کا نام لے کر جس طرف درد ہو اسی طرف آنکھ میں ڈال دیں۔ درد شقیقہ میں آرام آجائے گا۔
نسیان:
پھٹکری کو ایک دن سالم برہمی کے پانی میں پیس کر ٹکڑیاں بنا کر کوزہ میں ڈال کر اور اوپر سے بند کرکے دس کلو اپلوں کی آگ دیں۔
دو رتی صبح اور دو رتی شام کو گرم دودھ سے کھلائیں۔ چند دنوں میں آرام آجائے گا۔
درد کان :
پھٹکری بریاں کر کے قدرے کان میں ڈال کر اوپر سے چند قطرے لیموں کے رس کے ڈال دیں یا پیاز کا پانی ڈال دیں۔ درد کان میں آرام آجائے گا۔
زخم کان:
پھٹکری کو باریک پیس کر شہد خالص میں ملائیں اور پھر ململ کے کپڑے کی بتی بنا کر اس میں دوا میں لت پت کر کے کان میں رکھیں اور دن میں تین بار تبدیل کریں۔ اس سے کان کے زخم تین دن میں ٹھیک (alum benefits) ہو جائیں گے۔
دانت میں درد:
اگر دانتوں میں درد ہو تو کیکر کا تازہ چھلکا لے کر اس میں پھٹکری کی ڈلی رکھ کر چبائیں۔چند بار چبانے سے آرام آجائے گا۔
ایلم لوشن:
پھٹکری (ایلم) دو رتی، عرق گلاب ایک اونس۔ دونوں کو ملا کر لوشن بنالیں اور آنکھوں میں دو تین بار ڈالیں۔دکھتی آنکھوں کے لئے مفید ہے۔
آیو ر ویدک لوشن :پھٹکری سفید، رسونت شدھ، ہلدی سالم ہر ایک چھ گرام ،عراق گلاب آدھی بوتل۔ بوتل میں تینوں چیزیں ڈال کر رکھ دیں۔ ایک ہفتہ بعد نتھار کر استعمال کریں ۔اس دوائی میں پھپھوندی نہیں پڑتی اور آنکھوں کے لئےمفید (alum benefits) ہے۔
حب سیاہ چشم:
پھٹکری14 گرام، افیون6 گرام ،رسونت شدھ24 گرام ،زعفران خالص دو رتی، نیم کے پتے3 عدد۔
ترکیب:
سب کو باریک پیس کر لوہے کی کڑاہی میں ڈال کر قدرے پانی ملائیں اور لوہے کے دستہ سے خوب کھرل کریں۔ پھر آگ پر رکھ کر خشک ہونے پر گولیاں بنالیں اور بوقت ضرورت ایک گولی پوست کے پانی میں یا صاف پانی میں گھس کر آنکھ کے پپوٹوں پر لیپ کریں۔لیپ صبح اور رات کو کریں۔ آشوب چشم ، سرخی چشم اور آنکھ کے درد و ٹیس کے لئے مفید (alum benefits) ہے۔
حب سیاہ:
پھٹکری 24گرام، افیون6 گرام ،رسونت 120گرام ،زعفران ایک گرام۔ تمام ادویات کو کھرل کرکے گولی بقدرنخود بنا لیں۔ ایک گولی گھس کر پپو ٹوں پر لگائیں ۔آشوب چشم ، ککرے، درد چشم اور سوجن کے لئے مفید ہے۔
دیسی آئی لوشن:
انار دانہ 30گرام ،عرق گلاب60 گرام۔ رات کو اناردانہ عرق گلاب میں بھگو دیں۔ صبح صاف کر کے چھان لیں اور مندرجہ ذیل ادویات ملائیں: رسونت 18گرام، پھٹکری سفید بریاں3 گرام، افیون شدھ ایک گرام، کافور4 رتی ملا کر رکھ لیں۔ بطور لوشن آنکھ میں ٹپکائیں۔آشوب چشم ، درد چشم اور سرخی آنکھ کے لئے مفید ہے۔
ناخونہ:
چاکسوشدھ( چھلے ہوئے)، سنگ بصری، پھٹکری، چینی سفید ہر ایک دو گرام، قلمی شورہ9گرام ۔سب ادویہ کو لیموں کے رس میں کھرل کرکے شیاف( بتی) بنا کرا سے ہر روز نا خو نہ پر لگائیں۔
دیگر:
ہلدی کو آٹے میں لپیٹ کر آگ میں بھبھلا کر نکال کر اس کے برابر پھٹکری بریاں ملا کر سرمہ کی طرح باریک پیس کر سرمہ کی ہلکی مقدار میں ناخونہ پر لگائیں۔
دیگر :
پھٹکری بریاں، ہلدی(گانٹھ والی)بریاں،چینی(دانہ دار کھانڈ)،قلمی شورہ، سمندر جھاگ،سب برابر وزن لے کر سرمہ کی طرح باریک پیس کر ہلکی سلائی سے آنکھ میں لگائیں۔
ملتانی ٹوتھ پاؤڈر :
چاک خالص 24گرام، سوڈا بائیکارب24 گرام، بورک ایسڈ12 گرام ،پھٹکری بریاں12گرام، مازو سبز12 گرام،مرچ سیاہ6 گرام ، عقر قرحا12 گرام ، کافور بھیم سینی3 گرام ، یو کلپٹس آ ئل دس بوند۔
ترکیب تیاری:
سب ادویہ کو باریک پیس کر یو کلپٹس آئل (alum remedies) ملا کر محفوظ رکھیں۔ مسواک یا ٹوتھ برش سے دانتوں پر ملائیں۔ دانتوں اور مسوڑھوں کومضبوط کرتا ہے۔ تمام امراض دندان کے لئے مفید (alum benefits) ہے۔
دیگر آسان فارمولا:
پھٹکری بریاں12 گرام، نمک خوردنی6 گرام ہر دو کو ملا کر دانتوں پر ملیں۔ دانت اور مسوڑھوں کے لیے کے درد کے لئے نہایت ہی مفید منجن ہے۔
ملتانی کالا دنت منجن:
کوئلہ چھلکا بادام144 گرام ،نمک خور دنی 60گرام، پھٹکری بریاں60 گرام ،مرچ سیاہ 3 گرام ،سب کو باریک پیس کر کپڑ چھان کر لیں۔روزانہ تھوڑا سا منجن انگلی یا برش سے دانتوں پر مل کر اوپر سے گرم پانی سے کلی کریں۔ دانتوں کے تمام امراض کا آسان علاج ہے۔
آسان منجن:خون کو بند کرنے اور مسوڑوں کے درد کے لئے نہایت مفید (alum benefits) ہے۔ مریض کو خواہ کتنی شدت کا درد کیوں نہ ہو اس منجن کے ملنے سے مریض کو فوراً تسکین ملتی ہے۔
مرچ سیاہ6 گرام، کافور6گرام، یو کلپٹس آئل 20قطرے ،پھٹکری بریاں12گرام، سوڈا با ئیکا رب12 گرام، پاری سوختہ (جلی ہوئی) 24گرام، چاک مٹی48 گرام۔
ترکیب تیاری:
ہر دوا کو علیحدہ علیحدہ پیس کر یو کلپٹس آئل ملالیں۔ بس آسان منجن تیار ہے۔ دونوں وقت دانتوں پر انگلی سے ملیں۔
سیلان:
پھٹکری بریاں، مازو بریاں ہر ایک2 گرام،کتھہ سفید4 گرام ،صاف پانی750 گرام میں جوش دے کر چھان کر اس پانی سے اندام نہانی کو دھوئیں یا اقا قیہ ، پھول انار، سک (چھلکا) انار، مازوسبز ہر ایک7 گرام ،پھٹکری، سنبل الطیب ہر ایک 3گرام۔
سب ادویات کو باریک پیس کر پھر ایک صاف اور ملائم کپڑے کو پانی میں تر کرکے نچوڑ کر اور دوا کے باریک سفوف سے تر کرکے اندام نہانی میں رکھیں۔ سیلان کے لئے مفید (alum benefits) ہے۔
دیگر:
سپا ری ،مغز جامن ،موچرس ،گوند ڈھاک، مائیں خورد، گل دھاوا، گل انار ، پھٹکری ہر ایک12 گرام ،اقاقیہ3 گرام ،ماجو24 گرام۔
سفوف تیار کریں۔ قبل از ……………… استعمال کریں۔یہ دوائی صرف باہر سے ایک چٹکی استعمال کریں۔
بواسیر:
ناگ کیسر 2گرام، پھٹکری لال3رتی کو دن میں تین بار پانی سے استعمال (alum remedies) کرائیں۔
بچھو کا زہر:
پھٹکری گھس کر اس کالیپ بچھو کے کاٹے مقام پر لگانے سے بچھو کا زہر اتر جاتا ہے۔
پسینہ:
ہاتھ، پاؤں میں پسینہ آتا ہوں تو پھٹکری کو پانی میں گھول کر اس سے ہاتھ پاؤں کو دھوئیں۔
ملیریا:
پھٹکری ایک گرام ،چینی2 گرام میں ملا کر بخار آنے سے دو گھنٹے پہلے پانی سے دیں۔اگر قبض ہو تو اسے دور کرلیں۔
سانپ کا زہر :
اس میں زہریلا اثر ہونے سے یہ کئی قسم کے زہروں کے لیے بہت مفید (alum remedies) ہے۔ پھٹکری3 گرام،گھی100 گرام۔ دونوں کو ملا کرآدھا آدھا گھنٹہ کے وقفہ سے پانچ دس بار پلانے سے سانپ کا زہر اتر جاتا ہے۔
دانت کا درد:
سفوف پھٹکری لال ایک حصہ ، سفوف مولسری دو حصہ۔ دونوں کو ملا کر بطور منجن استعمال کریں۔دانت درد دور ہو جائے گا۔
یرقان:
پھٹکری بریاں20 گرام ،گل ارمنی20 گرام ،کوزہ مصری50 گرام۔ تمام کو باریک پیس کر سفوف (alum remedies) بنائیں۔
مقدار خوراک:
تین گرام کی مقدار میں شربت بنفشہ کے ساتھ دیں، نہایت مفید ہے۔ تیل میں تلی ہوئی چیزیں اور مصا لحوں ، آلو،چاول،گوبھی، اروی وغیرہ سے پرہیز لازمی ہے۔
پیشاب سے خون آنا :
پھٹکری بریاں3گرام باریک پیس کر تین پڑیاں بنا لیں اور ایک پڑیہ صبح ، ایک پڑیہ شام دودھ کی لسی سے دیں۔پیشاب سے خون آنا بند ہو جائے گا۔
بواسیر:
پھٹکری100 گرام، مولی کا پانی چھا نا ہوا ایک کلو۔ لوہے کی کڑاہی میں ڈال کر جوش دیں ۔جب گولی باندھنے کے لائق ہو جائے تو جنگلی بیر کے برابر گولیاں بنالیں اور ایک گولی توڑ کر مکھن میں رکھ کر کھلائیں اور اوپر سے 125گرام گائے کا دہی پلا دیں۔ پندرہ دن استعمال کرائیں۔ اس سے ہر طرح کی بواسیر ٹھیک (alum remedies) ہو جائے گی۔
جریان:
پھٹکری بریاں10 گرام، گیرد 6گرام۔ بریک پیس کر رکھیں اور بوقت ضرورت بمقدار ایک گرام دودھ کی لسی سے دیں۔
دیگر :
پھٹکری بریاں (alum remedies) 10 گرام، ست گلو شدھ 10گرام۔ باریک پیس لیں۔ خوراک 3گرام صبح اور3 گرام شام تازہ پانی سے دیں۔ اس سے چند روز میں پرانے سے پرانا جریان دور ہوجاتا ہے۔
احتلام:
پھٹکری بریاں ایک ایک گرام صبح و شام پانی کے ساتھ کھلانا احتلام کے لئے مفید (alum benefits) ہے۔
چھاتیوں کو سخت کرنا :
پھٹکری 200گرام، کا فور200گرام، پوست انار 70گرام۔ تمام ادویات کو باریک پیس کر مہندی بنا لیں اور رات کے وقت پانی میں ملا کر پستانو ں پر لیپ کر کے باریک کپڑے سے باندھ دیا کریں۔ چند دنوں کے اندر چھاتیاں بالکل سخت حالت میں ہو جائیں گی آزمودہ ہے۔
گھریلو دانت منجن:
پھٹکری بریاں50گرام، ماجو پھل50 گرام، نیم کی نمولی 50گرام،کتھہ سفید50 گرام، نیلا تھوتھا بریاں25 گرام، سیندھا نمک25 گرام، بڑی الائچی25 گرام ،کا فور25گرام، مولسری کی چھال25 گرام ،اننت مول کی چھال 25گرام، جائفل 25گرام،کانجن 10گرام ،املتاس کے بیج10 گرام،تیز پات 10گرام ،لونگ10 گرام ،اجوائن کا ست10 گرام ،پیپرمنٹ 10گرام ،چھلکا بادام500 گرام۔
تیار کرنے کی ترکیب :
پھٹکری اور نیلا تھوتھا کوعلیحدہ علیحدہ بھون کر سفوف بنالیں ۔املتاس کے بیج،ماجو پھل کو جلا کر راکھ بنائیں۔ شدھ کچلے کا سفوف بنائیں۔ بادام کے چھلکوں کو جلا کر راکھ بنا لیں۔
مندرجہ بالا سبھی ادویات کو باریک پیس کر چھان لیں اور بعد میں اجوائن کا ست اور پیپر منٹ اور لونگ کاسفوف ملا کرسب ادویات کو اکٹھا ملا لیں اور کسی بوتل میں محفوظ رکھیں۔ بوقت ضرورت بطور منجن استعمال (alum remedies) کریں ۔ اسےصبح و شام دونوں وقت استعمال کریں۔
فوائد:
منہ سے بو آنا، دانتوں کا سڑنا ،کیڑا لگنا ،مسوڑوں میں سوجن، مسوڑوں سے خون آنا، پائیوریا وغیرہ امراض میں مفید (alum benefits) ہے۔ اسے لگاتار چند دن استعمال کرنے سے دانت خوبصورت اور چمکیلے ہو جائیں گے۔
پھٹکری سے تیار ہونے والے کشتہ جات
کشتہ ہڑتال ورقی:
پھٹکری سفید50 گرام،گندھگ50 گرام۔ دونوں کو پیاز کے پانی میں خوب کھرل کرکے ہڑتال ورقیہ 10گرام ڈلی کے نیچے اوپر دے کر مٹی کے کوزہ میں گلِ حکمت کر کے 4/1 1 کلو اپلوں کی آگ دیں اور سرد ہونے پر نکال لیں ۔کشتہ تیار(alum remedies) ہے۔
مقدارخوراک :
ایک چاول یادو چاول بتا شہ میں رکھ کر دیں۔
فوائد :
یہ کشتہ اول درجہ کا مقوی ہے، سر سام کے لئے بطور نسوار استعمال (alum remedies) کرنے سے آرام آجاتا ہے۔
کشتہ شنگرف:
شنگرف رومی دس گرام کو پیس کر20 گرام پھٹکری کے سفوف کے درمیان توے پر رکھ کر نیچے نرم آنچ جلائیں ۔جب یہ طرف پھول جائے تو دوسری طرف بدل دیں۔ جب دونوں حصے پھول جائیں تو اتار کر پیس لیں۔
مقدار خوراک:
ایک رتی سے دورتی مکھن میں دیں۔
فوائد:
چوٹ کے لئے مفید ہے۔
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
پھٹکڑی-شب یمانی(Alum)
دیگر نام:
عربی میں زاج ابیض یا شب یمانی ٗ فارسی میں زاک سفید یا زمہ ٗ بنگلہ میں پھٹپھڑی یا فٹکری ٗ مرہٹی میں پھٹکی ٗ سندھی میں پٹکی اور انگریزی میں ایلم کہتے ہیں ۔
ماہیت:
شیشہ نمک کی مانند پھٹکڑی کی سفید ڈلیاں یعنی بےرنگ جن کا ذائقہ شیریں یا کسیلا ہوتا ہے۔ ڈلیاں سی نمک کی طرح ٗ لیکن وزن میں نمک سے کم ہوتی ہیں۔ یہ دس حصہ ٹھنڈے پانی میں اور اپنے سے تین گنا کھولتے ہوئے پانی میں حل ہو جاتی ہے۔
اقسام:
یہ دو قسم کی ہوتی ہے۔ ایک ایلومینیم سلفیٹ کو پوٹاشیم سلفیٹ کے ساتھ ملانے سے بنتی ہے ۔ دوسری ایلومینیم سلفیٹ کو ایمونیم سلفیٹ کے ساتھ ملانے سے بنتی ہے لیکن دونوں کے افعال و خواص (alum remedies) ایک سے ہوتے ہیں۔
رنگت کے لحاظ سے کئی اقسام ہیں لیکن سفید اور سرخ مشہور ہیں ۔ اس کے علاوہ یہ قدرتی اور مصنوعی بھی ہوتی ہے ۔
قدرتی پھٹکڑی یمن کے پہاڑوں سے ٹپک کر جمتی ہے۔ اس لئے اسے شب یمانی بھی کہتے ہیں۔
مقام پیدائش:
یمن ٗ پاکستان کے پنجاب میں پھٹکڑی بنانے کے دو کارخانے تھے۔ ایک کالا باغ اور دوسرا کٹکی میں جبکہ ہندوستان میں بہار اور بمبئی میں ۔
مزاج :
گرم و خشک تیسرے درجے میں
میرا خیال ہے کہ بریاں ہو کر اس کا مزاج گرم خشک درجہ سوم ہو جاتا ہے۔ (حکیم نصیر)
افعال:
قابض ٗ مسکن ٗ حابس الدم ٗ مجفف رطوبت ٗ مقئی ٗ مخرج جنین و مشمیہ ٗ دافع بخار ٗ پھٹکڑی بریاں جالی ٗ اکال ٗ منفث بلغم
بیرونی استعمال:
قابض و مجفف ہونے کی وجہ سے قروح لثہ ٗسیلان خون لثہ ٗاستر خائے لثہ ٗقلاع ورم لوزتیسن ٗورم حلق اور دانت ہلنے میں بطور سنون یا زرد اور بطور غرغرے مفید و مستعمل (alum remedies) ہے۔ اس کا حمول رحم سے خون بہنے کو مفید (alum benefits) ہے۔ سیلان الرحم میں اس کے آب محلول (ایک چمچہ خرد بھر ڈھائی پاؤ پانی میں ڈال کر) سے ڈوشن کیا جاتا ہے ۔ جو کہ اندام نہانی کی سوزش ٗخارش ٗ وضع حمل کے بعد کشادگی رحم میں مفید ہے ۔ نکسیر (رعاف) اور ناک کے زخموں میں اس کے آب محلول سے پچکاری کرتے ہیں اور قابض ٗ حابس الدم ہونے کی وجہ سے معمولی زخموں کو دھوتے ہیں اور پھٹکڑی بریاں کو اکال ہونے کے باعث خراب گوشت کو دور کرنے کے لئے زخموں پر چھڑکتے ہیں ۔
آشوب چشم میں ڈھائی تولہ عرق گلاب میں دو رتی (خصوصاً سرخ پھٹکڑی) حل کر کے آنکھ میں ڈالنا مفید (alum benefits) و مجرب ہے۔ (حکیم نصیر)
اندرونی استعمال:
چوٹ کے واسطے دودھ کے ہمراہ پینا مفید (alum remedies) ہے۔ اسہال مزمن میں بطور سفوف کھلائی جاتی ہے۔ قابض و حابس الدم ہونے کے باعث معدہ آنتوں کے سیلان خون میں تنہا یا دیگر ادویہ کے ہمراہ دی (کھلائی) جاتی ہے ۔
داخلی طور پہ نوبتی بخاروں میں نوبت سے تین گھنٹے قبل دیتے ہیں اگر قبض نہ ہو تو بخار رک جاتا ہے ۔
بچوں کے امراض صدر مثلا ًخناق اور سرفہ میں پھٹکڑی کو مقئی (قے آور) مقدار میں استعمال کرنے سے قے ہو کر مرض میں افاقہ ہو جاتا ہے۔ اس غرض کے لئے پھٹکڑی کو (مقئی مقدارمیں) باریک پیس کر شہد یا شربت میں ملا کر ایک ایک گھنٹے کے وقفہ سے چند بار دیتے ہیں۔ کالی کھانسی میں دو سے چار رتی تک شربت یا شہد میں ملا کر دینے سے کھانسی (alum benefits) دور ہو جاتی ہے ۔
پانی صاف کرنے کے لئے پھٹکڑی کا استعمال:
ایک گیلن پانی میں پانچ یا چھ گرین پھٹکڑی حل کر دی جائے تو یہ پانی میں موجود حل شدہ کثافتوں کو غیر حل پزیر رسوب کی شکل میں تبدیل کر دیتی ہے اور اس کے ساتھ دوسری معلق کثافتیں بھی تہہ نشین ہو جاتی ہیں ۔ اس کے علاوہ پھٹکڑی پانی میں موجود بیکٹیریا کو ختم کرنے کی خاصیت (alum remedies) بھی رکھتی ہے لیکن اس سے وائرس ہلاک نہیں ہوتا ۔
دراصل پانی میں موجود کاربونیٹ پھٹکڑی سے مل کر جیلی کی طرح کا مادہ بن جاتا ہے۔ جس سے بیکٹیریا اور دیگر زرات چپک جاتے ہیں اور پانی کو بارہ گھنٹے تک ہلانا نہیں چاہئے لیکن وبائی امراض کے دنوں میں پانی کو ابال کر پینا چاہئے ۔
نفع خاص :
گردہ ٗمثانہ اور آنکھ کے امراض میں مفید ہے ۔مضر : پھیپھڑے ٗمعدہ اور آنتوں کے لئے مضر ہے۔ مصلح: دودھ ٗروغنیات بدل: پھٹکڑی سرخ یا نوشادر وغیرہ
مقدار خوراک :
دو سے چار رتی۔ مقئی مقدار :تین گرام (ماشہ)
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق