مختلف نام:
مشہور نام پیٹھا- اردو پیٹھا -ہندی پیٹھا -سنسکرت کوشمانڈ، پشپ پھل- بنگالی کمہڈا گا چھ- مرہٹی کو ہلا- گجراتی پدکولوں- فارسی کدوے رومی- عربی محدبہ- انگریزی پمپ کین (Pumpkin) اور لاطینی میں بےنن کیسا ہسیپڈا(BenincasaHespida) کہتے ہیں۔
شناخت:
پیٹھاایک مشہور پھل (pumpkin) ہے۔ اس کی بیل ہوتی ہے۔ پتّے بڑے بڑے ،لمبے ،سخت اور روئیں دار ہوتے ہیں۔ پھل اور اس کے بیج کام میں لائے جاتے ہیں۔
مزاج:
سرد تر۔
خوراک:
بقدار ہضم۔
ماڈرن تحقیقات:
پیٹھے کے اندر ’’وٹا من اے ‘‘کی کافی مقدار ہوتی ہے۔ اس سے جگر، پھیپھڑوں اور پٹھوں کو طاقت (pumpkin benefits) ملتی ہے۔ دماغی امراض میں اس سے خاص فائدہ ہوتا ہے۔
فوائد:
پیٹھے کی میٹھائی ہر جگہ فروخت ہوتی ہے، پیٹھا دل و دماغ اور جسم کو طاقت دیتا ہے۔ جگر،مثانہ و دل کی گرمی دور
کرتا ہے۔ انسان کا وزن بڑھاتا ہے۔ دق کے مریضوں کے لئے نہایت مفید (pumpkin benefits) ہے۔ گرمی و خون کے جوش کو کم کرتا ہے اور پیشاب کی جلن دور کرتا ہے۔
حاملہ عورتوں کو پیٹھے کا مربہ یا بڑ ھیا مٹھائی پیٹھا خوب کھلائیں۔ اس سے بچہ طاقتور پیدا ہوتا ہے اور حمل کے گرنے کا خطرہ نہیں رہتا۔
پیٹھا منی(ویرج) کو بڑ ھانے والا ہے۔ کھانے سے بے رخی کو دور کرتا ہے۔ خوب طاقت دیتا ہے۔ گرمی کو زائل اور بخار کو کم کرتا ہے۔ زیادہ خون بہنے کو روکتا ہے۔ چاہے وہ کسی اندرونی حصہ سے آرہا ہو سب کے لئے مفید ہے۔ اس میں وٹامن بی بھی اچھی مقدار میں ہوتا ہے۔
پیٹھے (pumpkin) کے چھلکے اور بیجوں کو چھوڑ کر باقی سارا حصہ کھانے کے کام میں لایا جاتا ہے۔ اس طرح اس کا67 فیصدی حصہ کھانے کے کام میں آتا ہے۔
پیشاب کی شدت ،پیشاب کی جلن، دل کی گھبراہٹ جریا ن خون میں بہت ہی مفید (pumpkin benefits) ہے۔ اس لئے ان عوارضا ت کے علاج میں پیٹھے کا رس استعمال کرتے ہیں اور پیٹھے کے بیجوں کے مغز کو پیسکر گھوٹ کر پلاتے ہیں۔ اس کا مربہ دل و دماغ کو طاقت دیتا ہے اور نہایت مفرح و مسکن حرارت ہے۔
بیٹھا کے یونانی مرکبات
مربہ پیٹھا:
پیٹھا (pumpkin) کے چھلکوں اور بیجوں کو دور کرکے مربع صورت میں کاشیں تراش لیں اور ایک دیگ میں نصف تک پانی بھر کر دیگ کے منہ پر ایک صاف کپڑا باندھ دیں اور قاشوں کو کپڑے پر رکھ کر کسی ڈھکن سے بند کر کے نیچے آگ جلائیں۔تاکہ پانی کی بھاپ سے کاشیں نرم ہوجائیں۔ پھر کا شوں کو خشک کرکے چینی کے قوام میں شامل کردیں، اگر دوسرے روز قوام پتلا ہوجائے تو قاشوں کو علیحدہ کر کے قوام کو دوبارہ گاڑھا کرکے دوبارہ کاشیں ڈال دیں۔بقدار 25گرام مربہ روز کھائیں۔مقوی و مفرح ہے۔ حرارت کو تسکین دیتا ہے۔
معجون:
پیٹھا ایک عدد، ورق چاندی خالص6 گرام،سونٹھ زیرہ کالا اور زیرہ سفید ہر ایک14 گرام ،جائفل، لونگ ،جاوتری،ثعلب مصری ہر ایک 27گرام، کھوپرہ( گری)56 گرام، گری بادام شیریں چھلی ہوئی ۔ گری پستہ ، کشمش ،گھی گائے خالص ہر ایک 120گرام، شہد خالص 1/2کلو، چینی سفید ایک کلو۔
پہلے پیٹھے کا مربہحسب ترکیب مندرجہ بالا بنائیں اور مغزیات کو پانی سے دھوکر گھی میں بھون کر اور دواؤں کو کوٹ کر چھان کر شہد اورکھانڈ کے قوام میں ملا کر بعدازاں پیٹھا اور کشمش پیس کر ملائیں۔
یہ قرابا دینی نسخہ کھانسی ، دمہ ، دماغی امراض ، دوران سر، کمزوری معدہ دق کے لئے مفید (pumpkin benefits) ہے۔ خوراک10 گرام سے،2گرام تک ہمراہ نیم گرم دودھ دیں۔
معجون حمل عنبری علوی خاں:
عنبر27 گرام ،مروارید ،کہربا،بسد محرق، صندل لال وصندل سفید، طباشیر، مازو، در و نج عقربی، عود صلیب ،ابر یشم کچا مقرض، گل ارمنی،جڑ انبجار ہر ایک9 گرام۔ مغز بیج خرفہ ہر ایک 21گرام ، ورق سونا ورق چاندی ہر ایک 20عدد، شہد خالص180 گرام، شربت انگور336 گرام، چینی سفید672 گرام،چاروں دواؤں کو خوب کوٹ کر کھرل کرکے اور باقی سب دواؤں کو کوٹ چھان کر شہد،کھانڈ ،شربت کے قوام میں ملا معجون بنالیں۔
5گرام صبح عرق گاؤزبان وپانی کے ساتھ کھلائیں۔ حمل کی حفاظت کرتی ہے اور بچہ کو ام الصبیان وغیرہ سے محفوظ رکھتی ہے۔حاملہ عورتوں کے لیے خاص چیز ہے۔
مربہ پیٹھا بنانے کے آسان طریقے
مربہ پیٹھا:
پیٹھا (pumpkin) لے کر اسے چھیل کر بیج نکال دیں اور اس کے مناسب ٹکڑے کر لئے جا ئیں۔انہیں لکڑی کے کاٹنے سے گود کر4 کلو پیٹھے کے لئے 5گرام پھٹکری سفید3کلو پانی میں بمعہ پیٹھے کے جوش دیں۔پک جانے پر اتارلیں اور انہیں چارپائی پر پھیلا کر خشک کرلیں۔ اب 4کلوچینی کے قوام میں شامل کردیں۔ جب مربہ کی چاشنی تیار ہو جائے تو مربہ تیار ہے۔
صفراوی مزاج والوں کے لئے بہترین ٹانک ہے۔
دیگر:
پیٹھے کے قتلے2 1/2 کلو، چینی دانہ دار 2 1/2کلو ،روح گلاب12 گرام ،پھٹکری سفید3 گرام۔
چھلکا وبیج دور کر کے پیٹھے کے قتلے لکڑی کے کانٹے سے گود کر پھٹکری کے پانی میں جوش دیں۔ جب قتلے گل جائیں تو پانی نچو ڑ دیں ۔اب چینی کا قوام کریں اور قتلے ڈال کر پکائیں۔قوام گاڑھا ہو جانے پر اتارلیں اور روح گلاب ملا کر دو دن کے بعد استعمال کریں۔
دل ودماغ کو طاقت (pumpkin benefits) دیتا ہے اور نہایت لذیذ ہے۔
دیگر:
4کلوپیٹھا لے کر دھوکر چھیل لیں اور بیج نکال کر کاشیں تراش لیں ۔پھر ان کا شوں کو لکڑی کے کانٹے سے اس طرح گودا جائے جس طرح حلوائی پیٹھا کی مٹھائی کے لئے گود تے ہیں ۔ان قا شوںکو6 گرام پھٹکری سفید میں جوش دیں۔جب قاشیں پک جائیں تو چارپائی پر ڈال کر خشک کرلیں اور کاشوں کے وزن کے برابر چینی سفید ملا کر مربہ کا قوام تیار کر کے مربہ بنا لیں۔
دل و دماغ کے لیے غریبانہ ٹانک ہے۔ گرم مزاج والوں کے لئے ازحد مفید (pumpkin benefits) ہے۔
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
پیٹھا (White Prompkin)
دیگر نام:
عربی میں محدبہ ٗ فارسی میں کدوے رومی ٗنبگالی میں مکڈا ٗسندھی میں پیٹھو ٗ گجراتی میں بھوروں کولوں
ماہیت:
مشہور عام ہے کہ یہ حلوہ کدو کے مشابہ ہوتا ہے۔ رنگ باہر سے سبز اندر سے سفید ذائقہ پھیکا جبکہ مغز سفید اور قدرے شیریں ہوتے ہیں ۔
مزاج:
سرد تر درجہ دوم افعال: مفرح و مقوی قلب ٗ مسکن حرارت ٗ مرطب ٗ مدربول استعمال: اس کی مٹھائی بنائی جاتی ہے جو مقوی بدن اور مفرح قلب ہوتی ہے۔ خلط صالح پیدا کرتا ہے۔ مسکن حرارت ہے۔ خفقان گرم کو مفید ہے ۔ مولد منی ہے اور بدن کو فربہ کرتا ہے۔ سل و دق کو نافع ہے۔ پیٹھا کا مربہ دل اور دماغ کو قوت دیتا ہے ۔
مغز تخم پیٹھا (pumpkin) مرطب ٗ مسکن اور مبرو ہے۔ پیشاب کی سوزش رفع کرنے اور صفراء و خون کے جوش کو تسکین دینے کے لئے اس کے تخموں کا مغز تنہا یا مناسب ادویہ کے ہمراہ پیس چھان کر بطور تبرید پلاتے ہیں۔ اس کے مغز کا تیل دماغ کی خشکی اور بے خوابی کو مفید ہے ۔ تمام افعال میں پھل کے مطابق ہے بلکہ اس سے قوی تر ہے ۔مغز تخم پیٹھا دو گرام تھورے سے شہد میں ملا کر بچوں کو کھلا کر بعد میں تخم اڑنڈ کا تیل (کسٹرآئیل) پلانا کدو دانہ کا بے ضرر علاج ہے ۔
نفع خاص:
مسکن جوش خون و صفرا مضر :سرد مزاجوں کے لئے
مصلح:
بادیان اور فلفل سیاہ بدل: لوکی
مزید تحقیقات:
پیٹھے (pumpkin) کے اندر "وٹامن اے” کی کافی مقدار ہوتی ہے۔ اس سے جگر اور پھپھڑوں کو طاقت ملتی ہے ۔ اعصاب قوی ہوتے ہیں اور صرع کے مریضوں کو خاص طور پر فائدہ (pumpkin benefits) دیتی ہے ۔
مقدار خوراک:
مغز تخم پیٹھا پانچ سے سات گرام مٹھائی بقدر ہضم
مشہور مرکب:
معجون حمل عنبری علوی خان
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق