فراعینِ مصر کے دور سے ہی لہسن کو کھانے اور دواکے طور(Garlic medical benefits) پر استعمال کئے جانے کے شواہد ملتے ہیں۔ خصوصاًبادشاہ توت کے اہرام میں سے بھی لہسن کے جوئےدریافت ہوئے ہیں۔لہسن ایک قدیم لوک ٹو ٹکے (Garlic home remedies) کی حیثیت رکھتا ہے۔اور دورِ جدید میں سائنس اسے کسی بھی دوسری جڑی بوٹی سے زیادہ موثر گردانتی ہے۔ سائنس میں اس پراب تک کم و بیش2400 سے زائدتعلیمی تحقیقات کی جا چکی ہیں۔
تمام لوگوں کے لئےآج کے دور میں لہسن ایک روز مرّہ استعمال ہونے والا صحت افزاء ((Garlic medical benefits)غذائی جزو ہے۔بلکہ اسکو ایک صبح سویرے استعمال ہونے والے ناگزیروٹامن کی گولی کی حیثیت حاصل ہونی چاہیے۔ کیونکہ اسکی افادیت دل کےجملہ امرا ض اور اعصابی صحت کے لیے معجزاتی شفاء رکھتی ہے۔اگر یہ کہا جائے کہ لہسن ہربل ادویات میں سپر سٹار کی حیثیت رکھتا ہے تو مبالغہ نہ ہو گا۔
لہسن کے طبی فوائد:(Garlic medical benefits)
ایک مشہور ماہرِ طب کے مطابق لہسن کوکیپسولز کی بجائے اسکی خام حالت میں کھانا زیادہ سود مند ثابت ہوتا ہے۔کیونکہ کیمیائی تعاملات سے گذر کر لہسن کی قدرتی اثر انگیزی متاثر ہوتی ہے اور بیماریوں پرتاثیر کم ہو جاتی ہے۔اسکے بجائے کے ہم لہسن کو کسی کیمیائی دوا کے ذریعے کھائیں ہمیں اسے کھانے میں پکا کر کھانا چاہیے۔جن کے مطابق لہسن قدرتی طور پر پایا جانے والا سلفر کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔جو انسانی جسم کے کئی عضلات کےلئے ایک نایاب ٹانک کی حیثیت رکھتا ہے۔
دل کی بیماری:
اسمیں دل کی شریانوں پر اسکے جادوئی اثرات سب سے نمایاں ہیں،دل کی صلابتِ شریان (شریانوں کے سخت ہونے کو کہتے ہیں) کو ختم کر تا ہے۔
کولیسٹرول:
ساتھ ہی یہ جسم کے لئےمضرِ صحت کولیسٹرول کو ختم کرتا ہے اور ضروری کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے۔ ایک تجزیہ کے مطابق لہسن کا ایک یا آدھا جواء 9 فی صد اوسط کولیسٹرول گھٹا سکتا ہے۔
بلند فشارِ خون:
ایک اور ر تجزیہ کے مطابق لہسن بلند فشارِ خون کو بھی کم کرتا ہے۔ ادویات کے مضرِ صحت اثرات کو ختم کر کے درست تعاملات میں اضافہ کرتا ہے۔اسکے علاوہ لہسن خون کے گاڑھے پن کو کم کرکے دل کے دورے سےبچاتا ہے۔
کینسر سے بچاؤ:
مزید برآں مختلف طریقوں سے یہ ہمہ جہت قدرتی عطیہ کئی طرح کی بیماریوں کو جو بیکٹیریا اور فنجائی کی وجہ سے انسانوں کو لاحق ہو تی ہیں، انکا علاج (Garlic medical benefits) ,کرتا ہے۔لہسن قوٗتِ مدافعت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کینسر پھیلانے والے جراثیم کی بھی روک تھام کرتا ہے۔ اسکے خصوصی فوائد میں معدہ کے کینسر سے بچاؤ شامل ہے۔
لہسن کے گھریلو ٹوٹکوں کی افادیت:(Garlic home remedies)
کئی ماہرین اور ادویہ ساز یہ یقین رکھتے ہیں کہ لہسن کے رس میں تمام افادیت پائی جاتی ہے ۔لیکن بعض حکماء اور طبی ماہرین لہسن کو اسکی خام حالت یعنی سالم ایک یا دو جوؤں کے استعمال پر زور دیتے ہیں۔ کچا یا ہلکا سا بھنا ہوا لہسن پکے ہوۓ یا خشک لہسن سے بہترخواص کا حامل ہوتا ہے۔ چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کر کے اسے نگلا جا سکتا ہے۔اسکی بدبو سے بچنے کے لئے لہسن کےاستعمال کے بعدتھوڑا ساہرا دھنیا چبا لینامفید ہے۔
ٹھنڈ لگنے میں:
کچھ اور مخصوص استعمالات میں لہسن ٹھنڈ لگ جانے کے علاج کے لئےسب سے بہترین گھریلو ٹوٹکا (Garlic home remedies) ہے۔ٹھنڈ لگنے کی صورت میں لہسن کے چندجوئے علامات نظر آتے ہی کھا لیں۔
احتیاطی تدابیر:
لہسن کے گھریلو ٹوٹکوں (Garlic home remedies) کی افادیت سے انکار نہیں مگر اسکے رس اور دوسرے اجزاء کے ساتھ کیمیائی تعاملات کی صورت میں اسکی افادیت کے بارے میں کچھ حتمی طور پر کہنا ممکن نہیں۔چونکہ یہ خون کو پتلا کرتا ہے اس لئے اس کا استعمال ادویہ میں دھیان سے کرنا چاہئے خصو صا پھیپھڑوں کے علاج میں استعمال ہونے والی دوائی “کوماڈن” کھاتے وقت محتاط رہیں۔