خریدنے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں: کالی مرچ
تعارف کالی مرچ:
پائپر نگرم عرف ِ عام میں کالی مرچ کہلائی جانے والی معمولی سی مخلوق ہمارے مصالحہ جات (use of black pepper) کا ایک اہم جزو ہے ۔جس نے پتھروں کے زمانے سے لے کر اب تک مصالحوں کی دنیا میں تہلکہ مچا رکھا ہے بلکہ یہی وہ مخلوق ہے جس کی وجہ سے دنیا کے بڑے بڑےپر خطر سفر کئے گئے اور جس نے دنیا کی تجارت میں مدوجزر پیدا کئے۔کالی مرچ کی تجارت میں ایک وقت ایسا بھی گزرا ہے کہ وینس اور عربوں نے دنیا کی منڈی میں کالی مرچ (Medical benefits black pepper) کے سر پر راج کیا۔ جی ہم 4-5 ملی میٹر کا ڈائیا میٹر رکھنے والی کالی مرچ کی ہی بات کر رہے ہیں۔
کالی مرچ یا گول مرچ اپنی اصل استعمال (use of black pepper) کی حالت کو مختلف مراحل سے گزر کر پہنچتی ہے۔
کاشت:
کالی مرچ ایک تھکا دینے والی کاشت ہے جو کہ انڈیا کے علاقوں جنوبی کنارہ اور کنیاکماری میں اگائی جاتی ہے۔ ویسے تو اسے گھر یلو قسم کے باغات میں درختوں کے گرد چڑھتی ہوئی بیلوں کی صورت میں اگایا جاتا ہے لیکن چونکہ یہ 1500 میٹر لمبی ہوتی ہےاسلئےیہ تیزی سے قد بڑھانے والے درختوں کے ساتھ کاشتکاری کےمخصوص معیار پر اگائی جاتی ہے۔ درخت نہ صر ف سہارا دیتے ہیں بلکہ ضروری سایہ بھی فراہم کرتے ہیں۔اسکی کاشت اپریل سے مئی میں کی جاتی ہے تاکہ مناسب مقدار میں پانی بہار کی بارشوں سے مہیا ہو سکے۔
اسے مشترکہ کاشت میں کھوپرے ،چائے اور کافی کے ساتھ لگایا جاتا ہے تا کہ درختوں کا سایہ مناسب پیداوار میں مدد دے سکے۔ کالی مرچکالی مرچ کی بوائی بیلیں لگا کر یا بیج بو کر دونوں طریقؤں سے کی جاتی ہے۔لیکن پودوں کی صورت میں اسکی کاشت کے مہینے جولائی سے ستمبر کے ہیں۔ کالی مرچ کی بیل تیسرے سال میں جا کر پھل دیتی ہے۔اگست سے ستمبر اور مارچ سے اپریل میں دو دفعہ ایک سال کے دوران اس پر پھل لگتا ہے۔دسمبر سے مارچ کے دوران پھل کی کٹائی کا موسم ہوتا ہے۔
جس کے بعد کالی مرچ کی تیاری چٹائیوں کو کنکریٹ کے پختہ فرش پر بچھا کر سورج کی دھوپ میں سکھا کے کی جاتی ہےاسے بار بار الٹا پلٹا جاتا ہے تا کہ نمی سے لگنے والی پھپھوندی سے بچایا جا سکے۔
رنگت:
سبز اور لال رنگ کے پھل سے سخت گہرے (use of black pepper) بھورے رنگ کا ہونے تک یہ بہت سے روپ بدلتی ہے۔حتٰی کہ کالی مرچ (Medical benefits black pepper) کا رنگ کالا اور پھل جھریوں والا ہو جاتا ہے۔پھر مرچوں کو چھانٹنے کے عمل سے گزار کرٹہنیوں سےجدا کیا جاتا ہے۔
غذائیت:
کالی مرچ میں الکلائیڈز بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔اسمیں خوشبواسکے اندر موجود تیل کی وجہ سے ہوتی ہے۔کالی مرچ کا استعمال (use of black pepper) خوشبو اور ہلکے سے تیکھے ذائقے کی وجہ سے کیا جاتا ہے۔
کالی مرچ کے طبی فوائد:(Medical benefits black pepper)
اسکی تاثیرمیں بخار کے بعد کی کمزوری کو ختم کرنا ہے۔
ملیریا کے خاتمے اور نظامِ انہضام کی فعالیت کے لئے بھی یہ بہت موثر غذا ہے۔
جوڑوں کے درد میں اسکی اثر انگیز صلاحیتوں سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔
مزید برآں یہ گلے کی خرابی سے بھی آفاقہ دیتی ہے۔
جلدی امراض جیسا کہ پائلز اور انفیکشن میں بھی اسکے جیسی دوا نہیں ملتی غرض یہ کہ اس ننھی سی جادوگرنی کی جتنی افادیت بیان کریں اتنا کم ہے۔