شناخت:
ایک جھاڑ دار گز بھر اونچا پودا (smoking skills) ہوتا ہے جس کے پتے موٹے، کھردرے اور کچلے کے پتوں سے بڑے بیضوی شکل کے ہوتے ہیں۔ پھول سٹے دار، زرد رنگ، سرخی مائل اور بیج چھوٹے مائل بہ سیاہی ہوتے ہیں۔ جن پر ایک غلاف لپٹا ہوتا ہے۔ ذائقہ تلخ، خراشدار اور بو تیز ہوتی ہے۔
ماڈرن ریسرچ:
نکوٹین، یہ ایک تیز قسم کا زہر ہوتا ہے جو تمباکو (smoking skills)میں پایا جاتا ہے۔یہ سنکھیا،دار چکنا اور ہڑتال سے کئی درجہ زیادہ مہلک ہوتا ہے۔ ایک رتی کھانے سے انسان فوراً ہلاک ہو جاتا ہے۔ تمباکو کے 50، 60 خشک پتوں سے لگ بھگ 9گرام نکوٹین حاصل ہو سکتی ہے۔
نکوٹین کے علاوہ پروسک ایسڈ ، الکسیرولین، فرفیورل وغیرہ زہر پائے جاتے ہیں۔
تمباکونوشی کے چند طریقے:
(1) سگریٹ، سگار اور پائپ پینا( 2)سلفہ،چلم یاحقہ پینا( 3) کچا تمباکو کھانا اور دانتوں پر ملنا( 4) ناک کے ذریعے نسوار لینا( 5) پان میں کھانا۔
اس کے علاوہ ہر ملک میں اس کے استعمال (tobacco uses) کے مختلف طریقے رائج ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ خواہ کسی صورت میں استعمال کیا جائے، یہ نقصان دہ(smoking skills) ہی ہے۔
مزاج:
تیسرے درجہ کے آخر میں گرم و خشک ہے۔
تمباکو جسمانی طاقت(smoking skills) کو کم کرتا ہے۔کند ذہنی، نسیان، مرگی، دل کی دھڑکن، دردسر، بے خوابی، کمزوری دماغ اور بدحواسی پیدا کرتا ہے۔ منہ سے بدبو، نزلہ، زکام، دمہ، کھانسی، نظر کی کمزوری وغیرہ عارضہ پیدا ہوتا ہے۔چونکہ تمباکو گرم و خشک ہے۔ اس لئے اعضاء وقویٰ کو کمزور کرکے جسم کو نحیف و لاغر کرتا ہے۔ تازہ دودھ اس کی مضرت کو کسی قدر کم کرسکتا ہے۔
فوائد:(tobacco uses)
بلغمی دمہ، دانتوں کے درد، بلغمی کھانسی میں مفید ہے۔ روغن گل کے ساتھ جسم پر ملنے سے خارش کے لئے مفید ہے۔ورم خصیہ میں تمباکو کے پتوں کا ضماد فائدہ مند ہے۔ سینہ کے بلغم کے لئے تمباکو،حقہ یاچلم میں پینا مفید(tobacco uses) ہے.
تمباکو کے پھول مٹی کے سکورے میں جلا کر دورتی پان میں رکھ کر روزانہ کھانا دس بارہ دن میں ہی دمہ کو دور کر دیتا ہے۔بھڑ وغیرہ کے ڈنک پر تمباکو کے پانی میں لوہا گھس کر ڈنک کے مقام پر لیپ کرنے بھڑ اور شہد کی مکھی کے کاٹے کو فورا آرام آجاتا ہے.
مقدار خوراک:
ایک گرام سے تین گرام تک۔ زیادہ مقدار میں سخت نقصان دہ ہے.
تمباکو کے مجربات درج ذیل ہیں:
سفوف تمباکو:
تمباکو زرد،نک چھکنی بوٹی، سویا کے پتے ہر ایک تین گرم، الائچی چھوٹی دو گرام،قلمی شورہ، لونگ، جائفل ہر ایک ایک گرام، کستوری خالص ایک گرین۔ سفوف بنا کر محفوظ رکھیں.
اس کا سونگھنا، نزلہ و زکام و ناک کی بدبو کے لئے بہت مفید (tobacco uses)ہے۔ اگر اس سفوف میں پوٹاشیم پرمیگنیٹ پانچ گرین کا اضافہ کر لیں تو ناک کے کیڑوں کو بھی مارتا ہے.
جوڑوں کا درد :
تمباکو کے پتوں کا رس ،بید انجیر (ہر نولی)کے پتوں کارس ،ہر ایک آدھا کلو ،دھتورہ کے پتوں کا رس 1/4 کلو ۔تیل سرسوں ایک کلو میں ملائیں ۔جب رس جل کر تیل رہ جائے تو محفوظ رکھیں۔مقام ماؤف پر نیم گرمالش کریں.
دیگر:
تمباکو کے چھوٹے چھوٹے سبز پتے دو کلو ،تھوہر کے پتے ایک کلو ،دونوں کو خشک کرکے کاٹ لیں اور چار گنا پانی میں جوش دیں۔جب ایک کلو رہ جائے تو صاف کرکے کیسٹر آئل ایک کلو میں جوش دیں۔جب پانی جل جائے توچھان کر محفوظ رکھیں۔گرم جگہ بیٹھ کر مالش کریں ۔جوڑوں کے درد اور لقوہ کے لئے مفید(tobacco uses) ہے.
سینہ کا بلغم:
تمباکو ،پٹھکنڈا ،بانسہ ہم وزن لے کرجلائیں اور ان کی راکھ کو چار گنا پانی میں بھگو دیں۔دن میں تین چار بار کسی لکڑی سے ہلا دیا کریں،تیسرے روز نتھار کر آگ سے پکاکر نمک حاصل کریں۔ایک رتی یہ نمک ہمراہ شہد چٹائیں،بلغم کو نکال کر سینہ(tobacco uses) کو صاف کردیتا ہے.
کھانسی و دمہ:
تمباکو کے پتے ،پٹھکنڈا کے پتے ،بانسہ کے پتے خشک برابر لے کر ان کی راکھ بنا کر پانی میں بھگو دیں اور پانی نتھار کر حسب دستور آگ پر نمک حاصل کریں۔جس قدر نمک تیا رہو اس سے چوتھائی وزن ست لوبان ملائیں.
ایک رتی صبح ،ایک رتی شام ہمراہ چینی دیں۔بلغمی کھانسی اوردمہ کے لئے مفید (tobacco uses)ہے.
ناسور:
تمباکو کارس 1/4کلو ،پیاز کار س1/4کلو ،تلی کا تیل1/2 کلو،آگ پر رکھیں۔جب پانی جل جائے تو تیل صاف کر لیں اورموم دس گرام حل کرکے مرہم بنائیں۔اس مرہم میں روئی لتھیڑ کرنا سور میں بتی رکھیں.
دردانت :
تمباکو ،مرچ سیا ہ ہر ایک دس گرام،نمک سانبھر 9گرام،کو ٹ کر سفوف بنائیں اور دانتوں پر بطور منجن کے ملیں۔درد دانت کےلئےمفید ہے.
نمک تمباکو:
تمباکو ،پٹھکنڈا ،بانسہ ہم وزن لےکر جلائیں اور ان کی راکھ کو چار گناہ پانی میں بھگو دیں۔دن میں تین چار بار کسی لکڑی سےہلادکریں۔تین دن کے بعد پانی نتھار کر آگ پر پکا کر نمک حاصل کریں ۔یہ نمک دور تی کی مقدار میں شہد میں ملاکر چٹانا بلغم نکال کر سینہ کو صاف کرتا ہے.
منجن تمباکو:
تمباکو،مر چ سیاہ ہر ایک بارہ گرام،نمک سانبھر دس گرام،کو ٹ چھان کر سفوف بنائیں ۔حسب معمول دانتوں پر ملیں، مسوڑھوں کی رطوبت کو خشک کرتا ہے۔دانتوں کی جڑ وں کو مضبوط (tobacco uses)کرتا ہے.
نوٹ:
نک چھکنی ،تھوہر ،بانسہ ،پٹھکنڈا بوٹیوں کےلئے اسی کتا ب کے شروع کے صفحات ملاحظہ کریں۔یہ کتاب ملک بک ڈپو چوک اُردو بازار لاہور سے بارعایت خرید سکتے ہیں.
تمباکو سے چھٹکارا:
ہر روز50گرام آلو ،85گرام پکے ٹماٹر کا رس اور پتہ گوبھی کارس 93گرام،دن میں دو باربا قاعدگی سے لیں ۔کافی تجربات کےبعد مندرجہ بالا نسخہ ترتیب دیاگیا ہے۔اس سے تمباکو ،سگریٹ،بیڑی کی عادت چھوٹ جاتی ہے.
دیگر:
دار چینی دس گرام،شہد خالص 30گرام ملاکر چمچہ چمچہ دن میں دو سےتین باردیں۔عادت دور ہو جائے گی.
تمباکو سے تیار ہونے والے کشتہ جات
کشتہ چاندی:
چاندی کا سالم ،روپیہ لے کر چودہ بار گیدڑ تمباکو (ایک قسم کا جنگلی تمباکو) کے پانی میں بجھائیں۔پھر اس تمباکو کے 100 گرام پانی کو کڑاہی میں ڈال کر نرم آگ پر پکائیں۔ جب افیون کی طرح گاڑھا ہو جائےتو روپیہ پرلیپ کریں۔پھر اس بوٹی کے 100 گرام نغدہ میں رکھ کر پانچ کلو اپلوں کی آگ دیں۔ کشتہ ہو جائے گا۔
ایک رتی مکھن یا بالائی میں رکھ کر کھلائیں۔ مقوی اعضائے رئیسہ ہے.
کشتہ چاندی شنگرفی:
پرانے سکہ کے روپیہ کو گرم کر کے گیارہ بارہ رس گیدڑ تمباکو کو چھانا ہوا ایک سو گرام میں بجھادیں۔ پھر 120 گرام شنگرف رومی گیدڑ تمباکو کے رس میں باریک پیس کر اس میں روپیہ رکھ کر اس کے اوپر چیتھڑے لپٹیتے جائیں ۔یہ دھیان رہے کہ روپیہ درمیان میں رہے۔ورنہ کشتہ نہ ہوگا۔کل چیتھڑے تین کلو ہوں اور مصفیٰ ہوں۔اس کے بعد ایک گڑھے میں ہوا سے محفوظ رکھ کر ایک دہکتا ہوا کوئلہ اس کے اوپر رکھ دیں۔خوب سرد ہونے پر نکال لیں۔کشتہ سیاہی مائل ہو گا ۔مگر ذرا سخت ہو گا اور وزن بھی ڈیڑھ گنا ہو گا.
خوراک:
ایک سے دو چاول مکھن میں دیں۔
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
تمباکو(Tobacco)
دیگر نام:
عربی میں تمباک،سندھی میں تماک،بنگالی میں تمباکو جبکہ انگریزی میں ٹو بیکو کہتے ہیں.
ماہیت:
مشہور عام پتے (smoking skills) ہیں۔تازہ پتوں کا رنگ سبزو سرخ جبکہ خشکپتے براوَن یعنی بھورے ہوتے ہیں جن کا ذا ئقہ تیزوکرخت ہوتا ہے. تمباکو خشک کر کے پتوں کی شکل یا رسی کی طرح بنا کر فروخت کیاجاتا ہے.
مزاج:
گرم وخشک درجہ دوم اور بعض کے نزدیک درجہ سوم.
افعال:
مقئی ،منفث بلغم،مسکن درد ،جاذب رطوبت ،معطش
استعمال:
تمباکو (smoking skills)کے خشک پتوں کو باریک کرکے گڑیا شیرہ میں ملا کر حقہ میں اس کا دھواں کھینچتے (پیتے) ہیں نیز تمباکو کے پتوں کو خشبودار کر کے پان میں رکھ کر کھاتے ہیں۔اس عمل میں سوائے نقصان کے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا۔حقہ یا سگریٹ پینے سے آنتوں میں کچھ تحریک پیدا ہوتی ہے ۔جس سے قبض رفع ہوجاتی ہے۔اس کے علاوہ کھانسی کے مریضوں میں حقہ پینے سے کھانسی اٹھ کر سینہ میں جمع شدہ بلغم صاف ہوجاتی ہے البتہ مارگزیدہ اور دمہ میں مفید ہے۔اس مقصد کے لئے چار یا پانچ گرام پتوں کو جوش دے کر یا پانی میں پیس چھان کر پلاتے ہیں۔جس سے قے آکر سینے میں جمع شدہ بلغم خارج ہوجاتاہے۔اکژ کھانسی ،دمہ میں تمباکو کا شربت بنا کر پلایا جاتا ہے۔خصیوں کے ورم کو تحلیل کرنے اور ان کےدرد کو تسکین دینے کے لئے تمباکو کا سبز پتانیم گرم کر کے خصیوں پر باند ھتے ہیں ۔منہ میں رکھ کر چبانے سے دانتوں کے درد کو تسکین دیتا ہے اور رطوبت کو جذب کرکے تھوک کے ذریعہ دفع کرتا ہے۔علاوہ ازیں اس سے ایک سنون بھی بنایا جاتا ہے جو سنون تمباکو کے نام سے مشہور ہے.
تمباکو نوشی کے نقصانات(smoking skills)
مذکورہ جزوی فوائد کی نسبت اس کے نقصانات بہت زیادہ ہیں۔معدہ اور پھیپھڑوں پر تمباکو کا بہت برا اثر پڑتا ہے چناچہ تمباکو کے کثرت استعمال سے ضعف حافظہ ،بے خوابی،گلے کی خراش ،کھانسی،بھوک نہ لگنا،ذرا سی محنت سے سانس چڑھ جانا،دل دھڑکنااور ضعف باہ کے علاوہ اس کے دھواں کا (سگریٹ کا دھواں )سب سی زیادہ مضر اثر بصارت پر ہوتا ہے۔ابتداء میں دونوں آنکھوں کی نظر دھندلا جاتی ہے نابالغوں میں تمباکو نوشی کے نقصانا ت (tobacco uses) زیادہ ہوتے ہیں۔جدید سائنس نے تحقیق کے بعد یہ ثابت کر دیا کہ تمباکو نوشی کینسر کا باعث بنتی ہے۔جس میں خصوصا پھیپھڑے اور حلق کاکینسر ہوتا ہے.
جس کی وجہ سے سگریٹ کی ہر ڈبی پر لکھا ہوتا ہے،تمباکو نوشی صحت کے لئے مضر ہے۔(وزارت صحت)اس کے علاوہ بسوں،ریل گاڑیوں ،کمرہ امتحان میں بھی تمباکو نوشی قانوناً منع (smoking skills)ہے.
جدید تحقیق:
اسے اصطلاح میں ٹو بیکوایمبلی اوپیا کہتے ہیں۔تمباکو کے پتوں میں اس کا جو ہر نکوٹین دو سے پانچ فیصد ہوتا ہے جو کہ زہر قاتل ہے۔اس کے ایک یا دو قطرے دینے سے کتا ہلاک ہوجاتاہے۔تمباکو کے دھوئیں میں ہا ئیڈرو سیانک ایسڈ ،کاربن مونو آکسا ئیڈ ،پائری ڈین اورایمونیا بھی پائے جاتے ہیں ۔آخری دونوں اجزاء تمبا کو کے دھوئیں میں اثر پیدا کرتے ہیں جو کہ گلے اور خوراک کی نالی کے علاوہ نظام تنفس میں خراش کے علاوہ کینسر (smoking skills)کا باعث بنتا ہے.
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق