مختلف نام:
مشہور نام تیندو۔ہندی تینڈو۔بنگالی گاب۔تیلگو تو پیوی۔ گجراتی ٹیمبرو۔ تامل تمبک۔ سنسکرت تندوق۔ مراٹھی تیمبور نی۔ لاطینی ڈائیوسپائیروس ایمبرویو پیٹرس (DiospyrosEmbryopteris) اور انگریزی میں گانب پیرسی مون (persimon tree) کہتے ہیں۔
شناخت:
یہ عام طور پر سب صوبوں میں پایا جاتا ہے۔ خاص طور پر بنگال میں بکثرت پیدا ہوتا ہے۔ اس کا درخت (persimon tree) آبنوس کی طرح ہوتا ہے اور اونچا ہوتا ہے۔ پھل آملہ کے برابر ہوتا ہے۔ اس کے سر پر بینگن کی طرح ٹوپی ہوتی ہے۔پھل کے چھلکے میں ٹینک ایسڈ بہت زیادہ پایا جاتا ہے۔پھول سفید، زردی مائل،پھل بھی کچیھ حالت میں سبزی وسیاہی مائل،کسیلاہوتا ہے لیکن پک جانے پر زردی مائل لال لئے ہوئے میٹھا ہوتا ہے۔ اس درخت کے پتے مہوے کے پتوں سے ملتے جلتے ہوتے ہیں۔چھال بھورے رنگ کی ہوتی ہے۔ درخت سارا سال ہرا بھرا رہتا ہے۔ملاح لوگ سن کے ساتھ اس کے گودے کو ملا کر کشتی کے سوراخوں کو بند کرتے ہیں۔بیج 8 سے 10 ہوتے ہیں۔پھلوں کو بندر بہت کھاتے ہیں۔
مزاج:
کچے پھل سرد و خشک درجہ دوم۔
مقدار خوراک:
5گرام سے10گرام تک۔
فوائد:(persimon benefits)
قابض ہے، دستوں و پرانی پیچش کے لئے بہت مفید (persimon benefits) ہے،اندرونی اعضاء سے خون آنے کو بند کرتا ہے۔ اس کے پھل آ دھے کچے و خشک۔ استعمال کرنے پر جریان وسرعت کے لئے مفید ہیں۔ اس کے بیجوں کا تیل بھی دستوں میں دیا جاتا ہے۔ موسمی بخاروں میں اس کی چھال دیتے ہیں۔ منہ پکنے پر پھلوں کے جوشاندہ کی کلیاں کراتے ہیں۔پھوڑوں وچوٹ پر اس کارس لگایا جاتا ہے۔
اسہال:
تیندو (persimon tree)کچے کا سفوف 5 گرام صبح و 5 گرام شام پانی سے استعمال کرنے سے خونی دست رُک جاتے ہیں۔
جریان و سرعت:
تیندو کے پھل آدھ کچے سفوف بنا لیں اور 5 گرام صبح اور 5 گرام شام کھانا کھانے کے ڈیڑھ گھنٹہ بعد پانی سے دیں۔ آرام (persimon benefits) آجائے گا۔
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
تیندو (persimon tree)
دیگر نام:
بنگالی میں گاب،سنسکرت میں تندوک ،ہندی میں ٹیمرو کہتے ہیں۔
ماہیت:
آبنوس کی ایک قسم کے ایک نہایت اونچے جنگلی درخت کا پھل ہےجو آملہ کے برابر ہوتا ہےاور اس کے سر پر بینگن کی مانند ٹوپی ہوتی ہے۔خام پھل رنگت میں سبزی مائل سیاہ اور مزہ میں کسیلا ہوتا ہے اور پختہ ہونے پر رنگت زرد مائل بہ سرخی اور مزہ شیریں ہو جاتا ہے۔پھولسفید زردی مائل اس کے پتے مہو کے پتوں سے مشابہ ہیں ۔پھل کے اندر شریفہ کے مانند چار گٹھلیاں گروہ سے مخلوط ہوتی ہیں.
مقام پیدائش:
مالوہ میں بکثرت پیدا ہوتا ہے.
مزاج:
خام پھل سردخشک،پختہ پھل معتدل جبکہ حکیم کبیر الدین صاحب نے خام پھل سرد وخشک،پختہ پھل معتدل۔
استعمال:
تیندو (persimon tree) خام کا سفوف تنہا یا ادویہ مناسب کے ہمراہ دستوں کو بند کرنے جریان،رقت منی اور سرعت انزال کو زائل کرنے کے لئے کھلاتے ہیں۔قابض وحابس الدم ہے۔خام کا سفوف یا جوشاندہ پرانی پیچش اور اندرونی اعضاء سے خون آنے میں مفید(persimon benefits) ہے۔
نفع خاص:
مغلظ منی(persimon benefits) ،
مضر:
معدہ اور آنتوں کے لئے۔
مصلح:
دودھ اور روغن
بدل:
کٹھ جمنی خشک شدہ۔
کیمیاوی اجزاء:
اس کے چھلکے میں ٹینک ایسڈ بکثرت پایا جاتا ہے۔
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق