مختلف نام:
مشہورنام بیر ہندی بیری عربی کونبق بنگالی گل پھل گجراتی بواڑی تیلگوریگوپنڈو سنسکرت بدری کول،پترکنٹک انگریزی انڈین جزبے (jujube) انڈین پام (Indian Palm) اور لاطینی میں زیزائی فس جزبی (ZizyPhus Jujube) کہتے ہیں۔
شناخت:(jujube)
ایک مقبول عام پھل (jujube) ہے جس کی تین مختلف قسمیں ہیں۔چنابیر،کول بیراورسوویرببر۔ اس کے درخت کو بڑبیری یا جھڑ بیری بھی کہتے ہیں۔
بیر1/2 سے1/2 انچ گولائی والے،لمبےگول،مانسل وخشک اورسخت بیج والے ہوتے ہیں۔ بیرپہلےہرے،پھرپیلے اوربعد میں لال رنگ کے ہوجاتے ہیں۔ بیری کی ٹہنیاں چاروں طرف پھیلی ہوئی ہوتی ہیں۔
اس کی جھاڑی کوعام طورپرپنجاب، ہریانہ، گجرات، راجستھان، میواڑمیں باریک کاٹ کر پشوؤں کوکھلاتے ہیں۔پھل بچےوبڑےبہت شوق سےکھاتےہیں۔ مگر اصلیت میں عناب اس سے مختلف ہے۔ بیرزیادہ ترہندوستان وپڑوسی ممالک میں پیدا ہوتا ہے۔
فوائد:
بیرسبز، سرخ و پیلے رنگ کے ہوتے ہیں۔ انہیں بطور میوہ کھایا جاتا ہے۔ صفرااورخون کے جوش کو تسکین دیتا ہے۔ پیاس بجھاتا ہے۔ گرم مزاج والوں کے لئے نہایت موافق ہے۔ بیرکوبھون کردست اور پیچش میں استعمال (jujube benefits) کرتے ہیں۔
اس کے پوست کا برادہ بہتےخون کوبند کرتا ہے۔ پتوں کےجوشاندہ سےسردھونا بالوں کوطاقت دیتا ہے۔ اس کے درخت میں بڑ ھیا قسم کے لاکھ ہوتی ہے۔
مزاج:
سرد وخشک درجہ اول۔
ذائقہ:
ترش وشیریں۔
مقدارخوراک:
پھل (jujube) 5 سے10عدد۔ چھال کاجوشاندہ100 گرام اور جیزیفک ایسڈ(Jijiphic Acid)نامی ایک جزو پایا جاتا ہے۔
بیرکے پھل، پھل کی گٹھلی کی گری، جڑ، چھال، پتے، لاکھ گوند سب ادویات کے استعمال (jujube benefits) میں آتے ہیں۔
بیر کے آسان مجربات درج ذیل ہیں:
پیچش:
بیری کی جڑ 3 گرام، کالی مرچ 5 عدد۔ پانی میں گھوٹ کردن میں تین بار پلائیں۔ پیچش ومروڑ کاکامیاب علاج(jujube benefits) ہے۔
گلے کا بیٹھ جانا:
بیری کی چھال کا ٹکڑا پانی سے دھو کرمنہ میں رکھ کر چوسنے سے بیٹھا ہوا گلا دو تین دن میں ٹھیک ہو جاتا ہے۔
اسہال:
بیری کے پتوں(jujube) کا سفوف مٹھے کے ساتھ دیں۔ دستوں کوآرام آجائے گا۔
سیلان:
بیرکےدرخت کی چھال کاسفوف3 گرام صبح اور2 گرام شام، چینی ملا کرلینا سیلان و بہتے خون کو روکنے کا کامیاب علاج(jujube benefits) ہے۔
پیشاب کی بندش:
بیری کے ملائم پتوں کو پانی میں پیس کر مناسب زیرہ سیاہ ملا کر پینے سےگرمی کی وجہ سے رکا ہوا پیشاب جاری ہوجاتاہے۔
قلت الدم:
جنگلی جھاڑ دار بیری (jujube) کی جڑیں نکلوا کردھولیں اورایک سو گرام جڑوں کو 400 گرام پانی میں ابال لیں۔ جب 375 گرام پانی رہے تو 750 گرام چینی ملا کربطریق معروف شربت تیار کریں اور 25 گرام صبح اور 25گرام شام کو ہمراہ تازہ پانی لیں۔ ایک ہفتہ میں ازسرنوجسم میں تازگی ہونے لگے گی۔ دو ہفتہ میں جملہ عوارضات جگریعنی قلت الدم ،یرقان ،ضعف جگرسب تکالیف تو ہوجائیں گی۔
سیلان:
بیرکی گٹھلی دورکر کے سفوف بنالیں اور 3 گرام صبح و 3گرام شام، شہد 5 گرام میں ملا کر دیں۔
بے ہوشی:
بیر کی گری، کالی مرچ، خس،ناگ کیسر،سب برابربرابرلےکرسفوف بنالیں۔ دو سے تین گرام پانی کے ساتھ پلانے سے بے ہوشی دور ہوجائے گی۔ (یوگ رتناکر)
بچھو کا زہر:
بیرکی گری(jujube)، ڈھاک (تلاش) کے بیج برابربرابرلےکرآک کےدودھ میں کھرل کرکے بڑی بڑی گولیاں بنالیں۔ اسے پانی میں گھس کر ڈنک کی جگہ پرلیپ کرنے سے بچھوکازہردور(jujube benefits) ہوجاتا ہے۔
چیچک سے بچاؤ:
بیری کے پتوں کا رس دودھ کے ساتھ استعمال کرانے سے چیچک کے دنوں میں چیچک سے بچاؤ رہتا ہے۔ اگرچہ چیچک کا حملہ ہو بھی جائےتواس کازورکم ہوتا ہے۔
منہ کے چھالے:
بیری کے پتوں(jujube) کاجوشاندہ کرکے دن میں دوتین بار کلیاں کرانے سے فائدہ ہوتا ہے اور چھالوں کو آرام آجاتا ہے۔ اگررس کپور والی کسی دوائی سے منہ میں چھالے ہو گئے ہو اور مسوڑھے سوج گئے ہوں توایسی صورت میں اسی جوشاندہ کی کلیاں کرانے سے آرام آجاتا ہے۔
بالوں کا جھڑنا:
بالوں کوطاقت دینے کے لیے اور سرکی بھوسی دور کرنے کے لئے اس کے پتوں کے جوشاندہ سے سردھوتے ہیں۔ اس کے پتوں کو پیس کر پانی میں متھنے ہونے پرجوجاگ اٹھتی ہے اس کو سر پر ملنے سے بالوں کا جھڑنا بالکل بند ہو جاتا ہے۔
سیلان:
درخت بیرکی چھال کا سفوف تین گرام برابر چینی یا شکر ملا کر استعمال کرنے سے سیلان و خون بہنے دونوں کو فائدہ (jujube benefits) ہوتا ہے۔
سردرد:
بیری کے درخت کی چھال اور پپلی برابر برابر لے کر سفوف بنالیں اور بقدر ضرورت سفوف کو پانی کے ساتھ ماتھے پرلیپ کرنے سے سردرد دور ہو جاتا ہے۔
گلے کا بیٹھ جانا:
گلے کے بیٹھ جانے پراس کی چھال کا ٹکڑا منہ میں رکھ کر چوستے رہنے سے دو تین دن میں فائدہ(jujube benefits) ہو جاتا ہے۔
امراض چشم:
اس کی گھٹلی (jujube) کو پانی میں گھس کردن میں دوبارآنکھوں میں بصورت انجن لگانےسےآنکھوں کی سوجن اور آنکھوں سے پانی بہنا بند ہوجاتا ہے۔
نوٹ:
بیرکے زیادہ استعمال سے کھانسی ہو سکتی ہے۔ بصورت پھل کچے بیر بھی نہیں کھانے چاہئیں۔ (ہری چند ملتانی)
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
بیر(jujube)
دیگر نام:
پھل کونبق جبکہ درخت کو سدر،فارسی میں کنار ،بنگالی گل پھل، گجراتی میں بور )اتیلیکو(جبکہ انگریزی میں جو جو بی فروٹ کہتے ہیں۔
ماہیت:
مشہور عام درخت کا پھل (jujube) ہے۔ جنگلی اور باغ والا۔ باغ والے کو بیری (سدر )اور جنگلی کو جھڑ بیری(ضسال) کہتے ہیں ۔بیر کا رنگ سرخ زرد اور سبز جب کے ذائقہ شیریں اور ترش ہوتا ہے۔
پھل کے لحاظ سے بھی بیر کی دو اقسام مشہور ہیں۔ ایک بیر چھوٹا جو کہ گول سرخ رنگ کا ہوتا ہے۔ جس کی اوپر والی جلد جھری دار ہوتی ہے۔ دوسرا بیر بیضوی طرح کا ہوتا ہے۔ اس کو کاٹھایا پینڈوبیربھی کہتے ہیں۔ یہ سبز اور زرد رنگ کا ہوتا ہے۔
مزاج:
سرد خشک درجہ اول
استعمال:
بطور پھل کھایا جاتا ہے۔ دیر ہضم، قلیل الغذا ا ورصالحالکمیوس ہے۔ صفرا اور خون کے جوش کو تسکین دیتا ہے۔ پیاس کو بجھاتا ہے ۔گرم مزاجوں کے لیے نہایت موافق ہے۔بیر کو بھون کر دست اور پیچش کے لیے استعمال (jujube benefits) کرتے ہیں۔
پوست بیری کا برادہ خون کے سیلان کو بند کرتا ہے۔ پتوں کا لیپ ورم حار کو مفید ہے۔ پتوں کے جوشاندہ سے سرد ھونا بالوں کو قوت بخشتا ہے ۔اور سرکی بھوسی دور کرنے کے لیے مفید ہے ۔جنگلی بیروں (خام) کو جن میں ہنوز گٹھلی نہ پڑی ہو ۔سایہ میں خشک کرکے سفوف بناتے اور جریانخون میں کھلاتے ہیں۔ درخت جھڑ بیری کی جڑ کی چھال کو بھی جریان و سیلان الارحممیں استعمال کرتے ہیں اور اس کے جوشاندے سے قلاع (منہ آنا) میں غرغرے کر اتے ہیں۔
جنگلی بیری کی جڑدس گرام +کالی مرچ سات عدد پانی میں گھوٹ کر دن میں تین بار پلانا۔ پیچش و مروڑ کا عمدہ علاج ہے۔
نفع خاص:
مسکن حرارت ،دافع صفراء
مضر:
دیر ہضم،نفاخ
مصلح:
گلقند ومصطگی
بدل:
بڑا چھوٹا ایک دوسرے کے بدل
نبق کی اہمیت:
ابونعیم نے اپنی کتاب (الطب النبویﷺ)میں ایک مرفوع حدیث کی روایت نقل کی ہے ۔
ترجمہ:
حضرت آدم علیہ السلام جب جنت سے زمین پر اتارے گئے تو آپ نے زمین کے پھلوں میں سب سے پہلا پھل جوکھایا وہ بیر (jujube) تھا۔
بیر کا ذکر رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود ایسی حدیث میں فرمایا جس کی صحت مسلمہ ہے کہ آپنے شب معراج میں سدرۃالمنتہیٰ کو دیکھا ۔جس کے بیر ہجر کے مٹکوں کی طرح بڑے بڑے تھے ۔
نوٹ :
امام بخاری نے اپنی صحیح بخاری میں کتاب بدءالخلق کے باب ذکر الملکتہ کے تحت اس حدیث کو مالک بن صعصعتہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا۔
مقدار خوراک:
بقدر ہضم بطور معالج( حکیم صاحب )کے مشورے سے استعمال کریں۔
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق