مختلف نام:
مشہور نام ٹماٹر ۔ مراٹھی ٹماٹا ۔ گجراتی ٹماٹر۔ ۔ہندی ٹماٹر۔ بنگالی کل بینگن ۔ انگریزی ٹوماٹو(Tomato) کہتے ہیں ۔لاطینی میں((solanum lycopersicum)) سو لنیم لائیکو پرسیکم
شناخت :(solanum lycopersicum)
ٹماٹر ترکاری ہی نہیں بلکہ سیب و سنگترہ کی طرح ہی ایک بہت ہی بڑھیا فا ئدہ مند پھل بھی ہے. فرانس میں اس کو پیارا سیب (Golden apple) کہتے ہیں۔ اور اٹلی میں سنہرا سیب (Love Apple)
خوراک:
بقدر مناسب ۔
فوائد:(tomato benefits)
یہ خون صاف کرنے والا ہے. غذا ہضم کرتا ہے ، خوش ذائقہ ہے، امراض جگر ، امراض معدہ ، سوکھا روگ اور گنٹھیا میں مفید (tomato benefits) ہے.
تقریباً سب ترکاریوں کی تازگی ان کے درخت یا بیل سے اترجانے کے بعد کم ہونے لگتی ہے ۔ لیکن ٹماٹر کو پودے کی ڈال پر سے توڑ لئے جانے کے بعد بھی ان کی تازگی دیر تک قائم رہتی ہے ۔ یعنی اس کا قدرتی ذائقہ بہت دیر تک باقی رہتا ہے ۔ ایسے مریض جو کھاٹ میں لگے ہوئے (مدت سے بیمار ) ہیں ان کے لئے ٹماٹر جیسی مفید غذا اور کوئی نہیں ہے.
ٹماٹر (solanum lycopersicum) صحت کو قائم رکھنے والی غذا ؤں کا سرتاج ہے. یہ ہمارے جسم میں جراثیم سے بچنے کی قوت پیدا کرتا ہے ۔ کمزوری اور سستی کو دورکرتاہے ۔ قوت ہا ضمہ اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کونیست و نابود کردیتا ہے ۔ جسم میں جراثیم کش اثر پیداکرتاہے اور جسم میں جو ترشی پیداہوجاتی ہےاسے بیکار بنا دیتاہے۔ اس کے علاوہ خوراک کا غیر منہضم حصہ یعنی فضلہ کا جسم سے اخراج کرتاہے اور پھیپھڑوں (tomato benefits) کے لئے طاقت بخشتا ہے.
ٹماٹر میں وٹامن سی بہت ہوتا ہے ۔ جسم میں وٹامن سی کی کمی پڑجانے سے جا بجا سوجن ہوجاتی ہے ، جسم کے جوڑ کمزور پڑجاتے ہیں ، جسم نہیں بڑھتا، آدمی پستہ قد رہتا ہے ۔ دانت اور مسوڑے کمزور ہوجاتے ہیں ۔ ٹماٹر میں وٹامن اے ، بی اور جی بھی ہوتے ہیں اور کم مقدار میں سورج سے ملنے والے وٹامن ڈی بھی ۔ جنہیں بدہضمی کی شکایت ہو انھیں ٹماٹر کا رس پیناچا ہئیے ۔ جنہیں جلد کی بیماری ہو پہلے وہ اپنی بیماری کا علاج کرائیں۔ اس کے ٹماٹر کا رس استعمال (tomato benefits) کریں.
1۔ ٹماٹر بطور دوا:
جگر کے فعل کو درست کرنے کے لئے ٹماٹر بے حد مفید ہے کیونکہ اس میں کیلومل پایا جاتاہے جو جگر کو درست کرنے کی صلاحیت رکھتاہے ۔ جسم سے فاسد مادے کو دور کرنے اور صاف کرنے کے لئے نہایت مؤثر دوا (tomato benefits) ہے.
2۔ الکلائن :
ٹماٹر(solanum lycopersicum) میں الکلی نمکوں کی مقدار کثرت سے پائی جاتی ہے اس لئے خون کی تیزابیت کو دور کرنے کے لئے یہ ایک عجیب چیز ہے.
3۔ لوہا :
ٹماٹر (solanum lycopersicum) میں لوہے کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے ۔ ٹماٹر میں فولاد، دودھ سے دگنا اور انڈے کی سفیدی سے پانچ گنا پایا جاتاہے ۔ سیب، سنگترہ، ناشپاتی، انگور ، خربوزہ ، کھیرا اور آڑو سے زیادہ لوہا ٹماٹروں میں پایا جاتا ہے.
4-کیلشیم :
کیلشیم کی مقدار ٹماٹروں میں کافی پائی جاتی ہے. سیب اور کیلا سے بھی زہادہ کیلشیم ٹماٹروں میں پائی جاتی ہے.
5۔ وٹامن :
ٹماٹروں میں وٹامن سی با افراط پائی جاتی ہے ۔ اگر 60 سے لے کر 140 درجہ فارن ہا ئیٹ کے درجہ حرارت میں خشک کیا جائے تو وٹامن سی ضائع نہیں ہوتی اور اگر اس کا مربہ ڈالا جائے تو بھی یہ وٹمنز باقی رہتے ہیں ۔ان بچوں کوجن کو بوتل سے دودھ پلایا جاتا ہے۔ ٹماٹر کا عرق دینا چاہئے جو ایک اونس کافی ہے.
6۔ بچوں کا ہیضہ :
ٹماٹر (solanum lycopersicum) کا عرق بچوں کے ہیضہ کے لئے بےحد مفید (tomato benefits) ثابت ہوا ہے۔ چھیلے ہوئے ٹماٹروں میں تھوڑی سی چینی ملاکر ان کا عرق نکال لیجئے ۔ ہر نصف گھنٹے کے بعد ایک چمچہ عرق دیجئے ۔ یہ عمل اس وقت تک کرتے رہنا چاہئے جب تک مرض زائل نہ ہوجائے ، اس کے بعد چمچہ بھر عرق کی خوراک دیں ۔ یہاں تک کہ مرض بلکل زائل نہ ہوجائے ۔
بچے بہت کمزور اور لاغر ہوں تو انھیں ٹماٹر ضرور استعمال کرائیں ۔ کیونکہ اس میں تقریباً وہ تمام ضروری اجزاء پائے جاتے ہیں جو بچوں کی جسمانی نشو و نما کے لئے ضروری ہیں۔اس سے دانت نکلنے میں سہولت ہوتی ہے اور اس زمانہ میں بچہ عام طور پر دستوں کی کثرت سے جوکمزور ہوجاتاہے۔اس کی تلافی ہوتی رہتی ہےاس کے استعمال کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ ایک کچا ٹماٹر بچے کو چوسنے کےلئے دیا جائے۔ ٹماٹر عام طور پر گھروں میں پکا کرکھایا جاتاہے۔ اس کی سبزی بھی بنائی جاتی ہے لیکن اسطرح ٹماٹر کے قوت آفریں اجزاء برباد ہوجاتے ہیں ۔اس کو بلکل کچاکھانابہت مفید (tomato benefits) ہے۔
اگر صبح نہارمنہ ایک کچا ٹماٹر روزانہ کھالیا جائےتو اس سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ بدن میں طاقت آتی ہے۔ پیٹ خوب صاف ہوتاہے اور قبض کی شکایت پیدا نہیں ہوتی ۔چند ہی روز استعمال کرنے سے ٹماٹر کے فوائد کا اعتراف کرنا پڑتا ہے ۔
مغربی ڈاکٹروں کا کہناہے کہ ایک سیب روزانہ کھانے سے ڈاکٹر کی ضرورت باقی نہیں رہتی ۔ممکن ہے یہ بیان صحیح ہو لیکن سیب قیمتی پھل ہے اور اسے غریب آدمی روزانہ نہیں کھا سکتے اس کے مقابلے پر ٹماٹر نہایت ارزاں ہے ۔ اگر روزانہ ایک ٹماٹر روزانہ کھالیا جائےتو صحت برقرار رہتی ہے ۔ قدرت کے دیئے ہوئے تحفہ ٹماٹر سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہئے ۔
ٹماٹر (solanum lycopersicum) کے پھل کو اس کی غیرمعمولی خوبصورتی ، نزاکت اور دل کو لبھانے والی شوخ رنگت کی بناپر محبت کے سیب کے نام سے پکارا جاتاہے ابھی چند سال ہوئے یہ”محبت کا سیب ” صرف باغات کی زیبائش کے کام آتا تھا۔ امیر لوگ اس کی قدر و منزلت اس کی ظاہری خوبصورتی کی وجہ سے کرتے تھے اور یہ کسی کو معلوم نہ تھا کہ اس سیب محبت میں صحیح معنوں میں جوانی صحت اور طاقت کا راز پنہاں ہے ۔
آخر اس کی خوبصورتی نے محققین کے قلوب کو ابھارا اور ان کے تجربات کی کسوٹی نے اس خوبصورت پھل کو مالی کی کیاریوں میں سڑ کر ختم ہوجانے کی بجائے امیروں کے دسترخوانوں کی زینت بنادیا۔ ڈاکٹر لوگ جو اسے ناقابل استعمال سمجھ کر اسکے پرہیز کا مشورہ دیا کرتے تھےاب اس کی تعریف کے پُل باندھ رہے ہیں ۔ دراصل بات بھی ٹھیک ہے۔ جتنی اس کی ظاہری خوبصورتی ہے ، اندورونی طور پر اسی قدر فوائد بھی پنہاں ہیں۔
موجودہ سائنٹفک تحقیقات کی رو سے وہ تمام ضروری اجزاء جو مناسب متوازی غذا میں ہونے لازمی ہیں، ٹماٹر میں پورے تناسب کے ساتھ پائے جاتے ہیں۔
ٹماٹر میں معدنی نمکیات زیادہ پائے جانے کی بدولت قدرتی طور پر اس کے استعمال سے بیماریوں سے مقابلہ کرنےکی قوت زیادہ پیدا ہوتی ہے ۔ دودھ کے مقابلے میں ٹماٹر میں فولاد دوگنا پایا جاتا ہے اور انڈے کی سفیدی کے مقابلہ میں پانچ گنا زیادہ بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ اس میں سیب،انگور ، خربوزے اور آڑو کے مقابلہ میں زیادہ فولاد پایا جاتاہے ۔ اِسی طرح دوسرے معدنی نمکیات بھی اس میں بہت ترکاریوں اور پھلوں کے مقابلہ میں زیادہ ہی پائے جاتے ہیں ۔ ٹماٹر میں یہ صفت بھی ہے کہ اس کی حیاتیں 60 درجہ حرارت پر خشک ہونے پر بھی ضائع نہیں ہوتیں۔
ٹماٹر (solanum lycopersicum) میں سلک ایسڈ ، سٹرک ایسڈ اور فاسفورس میں تین قسم کے تیزابی مادے بھی پائے جا تے ہیں ۔ جو تقریباً کل سبزیوں سے زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں ۔ یہ تیزابی مادے معدہ اور انتڑیوں کو صاف کرتے ہیں۔ جراثیم کو ہلاک کرکے صاف اور عمدہ خون پیدا کرتے ہیں۔ ٹماٹر بطور دوا بھی استعمال کیا جا سکتا ہےاور بطور غذا بھی۔ جدید تحقیقات کی زد سے آج ٹماٹر نظام جسمانی میں فساد اور روی مادہ کو خارج کرتا ہے اور جسم کے ان قدرتی منافذ کو کھولتا ہے جن کے ذریعے روی اور بیماریاں پیدا کرانے والے مادے خارج ہوتے ہیں خون کی صفائی کے لئے تو اور بیماریوں سے حفاظت کے لئے ٹماٹر سے اچھی اور مؤثر غذا ہے ۔ خصو صا مرض ذیابیطس اور انیمیا کے لئے درجہ اول خوراک ہے ، موٹاپا ، کمی خون اور قبض میں اس کا رس بڑا مفید ثابت ہوا ہے ۔ زیادہ شراب پی جانے سے جو زہریلے مواد جسم میں جمع ہو جاتے ہیں ان کے اخراج کے لئے ٹما ٹر ایک لاثانی دواہے ۔ اسی طرح زیادہ خوراک کےکھانے اورکمی ورزش کی وجہ سے جو ٹاکسن ( زہریلے مواد)جسم مں جمع ہوجاتے ہیں ان کو دور کرنے کے لئے ٹماٹروں کا رس ازحد مفید (tomato benefits) ثابت ہوا ہے۔
دل کے امراض میں بھی ٹماٹر بہت مفید ہے، نسوں کو طاقت دیتاہے، بھوک بڑھاتا ہے ہاضمہ ٹھیک کرتا ہے۔ ذیابطیس کے مریضوں کے لئے جنہیں ڈاکٹر کبھی کبھی پھلوں کو روک دیتے ہیں، ٹماٹر بڑا ہی مفید ثابت ہوا ہے ۔ تازہ پھلوں کے مکمل بند کردینے سے ذیابطیس کے مریض قدرتی صورت میں قدرتی نمکیات پانے سے محروم رہ جاتے ہیں۔ اس کے نتیجہ میں ان کی صحت پر بُرا اثر پڑتاہے لیکن ٹماٹر ان کی اس کمی کو پورا کردیتاہے اور ترتش ہونےکی وجہ سے چینی (شکر) کی مقدار بھی کم کرتاہے۔
ماڈرن تحقیقات:
ٹماٹر میں مندرجہ ذیل اجزاء پائے جاتے ہیں :
، 32.90 ، سوڈیم 82.50، پوٹا شیم 1.05 ، معدنی اجزاء 3.75 ، کاربو ہائڈریٹ 0.20 ، چکنائی 0.90 ،پروٹین 94.10 پانی
۔18.00 ، کلو رین1.75، سلی کون 5.00 ، سلفر 10. 75 ، فاسفورس 1.00 لوہا ،، 11. 35 ، کیلشیم13. 55 میگنیشیم
ٹماٹر کے آسان مجربات
قبض:
ٹماٹر (solanum lycopersicum) سیندھا نمک اور ادرک تینوں کا کھانا کھانے سے پہلے استعمال (tomato benefits) کرنے سے پہلے پیٹ صاف رہتا ہےیہ پیٹ کی گیس کو بھی دور کرتا ہے۔
بد ہضمی:
ٹماٹر کو بھون کر سیندھا نمک اور کالی مرچ ملاکر استعمال کرئیں ۔ بدہضمی کے لئے بہت مفید (tomato benefits) ہے۔
پھوڑے پھنسیاں:
ٹماٹر کا رس کافور و ناریل کے تیل میں ملاکر مالش کریں، آرام آجائے گا۔
امراض دل:
:ٹماٹر کا رس، دو چمچہ ، ارجن کی چھال کا سفوف ایک گرام ملا کر صبح شام استعمال (tomato benefits) کرائیں۔
منہ کے چھالے :
ٹماٹر کا رس میں پانی ملاکر کلیاں کریں ، منہ کے چھالے درست ہوجائیں گے۔
سوکھا روگ :
چھوٹے بچوں کو ٹماٹر کا رس دن میں تین بار آدھا آدھا چمچہ پلانے سے خون کی خرابی نہیں ہوتی ، دانت نکل آتے ہیں اور اس کے استعمال سے سوکھاروگ نہیں ہوتا۔
****************
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
ٹماٹر(solanum lycopersicum) سندھی میں” ٹماٹو“
ماہیت:
اس کا پودا بینگن جتنا اور بیج بھی قریباًاسی شکل کا ہوتا ہے۔اس لئے اس کو ولائتی بینگن بھی کہتے ہیں۔مشہور ترکاری ہے۔ جس کو پکاکر یا بغیر پکائے بکثرت کھایا جاتا ہے۔ ٹماٹر جتنا سرخ ہوگا اتنا ہی پختہ ہوتا ہے۔ذائقہ کی وجہ سے اس کو ہر پکانے کی چیز میں شامل کیا جاتا ہے۔
مزاج:
معتدل خشک
استعمال:
بھوک لگاتا ہے۔ کھانے کو ہضم کرتا ہے۔ قبض کشا ہے۔ مرض کساح(رکٹس)میں کم عمر بچوں کے ہاتھ پاؤں ٹیڑھے ہو جاتے ہیں۔ٹماٹر (solanum lycopersicum) کا رس مرض کساح میں بہت مفید (tomato benefits) ہے۔خون کی کمی،یرقان ،ورمگردہ،ذیابیطس اور سمن غرط(موٹاپا)میں صبح نہار منہ ایک بڑا سرخ ٹماٹر استعمال کرادینا ہزاروں دواؤں سے بہتر ہے یعنی ایسی حالت میں ٹماٹر کو بنا پکائے پھل کی طرح استعمال کرنا چاہئے لیکن ان کو استعمال سے قبل اچھی طرح دھولیا جائے تو بہتر ہے۔پاو بھر(250گرام)سے زیادہ کھانا نقصان دہ ہے جیسے مشہور ہے کہ زیادہ ٹماٹر کھانے سے گردے میں پتھری بن جاتی ہے۔
کیمیاوی اجزاء:
حیا تین’’ اے۔بی “اور” ج “کثیر مقدار میں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ پانی 8ء92فیصد،پروٹین199فیصد ،چکنائی 1ءفیصد ،نمک 7ءفیصد ،کاربوہائیڈریٹس 5ء4فیصد ،چونا 2ءفیصد، فاسفورس4ء2فیصد پائے گئے ہیں۔
مقدار خوراک:
ایک درمیانہ ٹماٹر
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق