فٹنس کے لفظی معنی دُرستی یعنی دُرستگی کے ہیں ۔اور اسکے مزید دوسرے معنی صلاحیت اور مناسب ہونے کے بھی ہیں۔ لیکن اصل میں فٹنس کہتے کِسے ہیں۔عام معنوں میں ہم کہ سکتے ہیں کہ جسمانی طور پر فٹ (body fitness) اور صحت مند ہونے کا نام فٹنس ہے۔ لیکن صحت کا لفظ وسیع اصطلاح رکھتا ہے اس لیے اس کی ایک تعریف یہ بھی ہے کہ زندگی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے آپ نہ صرف جسما نی طور پر فٹ (Healthy body) ہوں بلکہ ذہنی طور پر بھی فٹ ہوں۔ لیکن فٹنس کی مکمل تعریف یہ ہے کہ نہ صرف جسمانی صحت بہترین ہو بلکہ جذباتی اور ذہنی صحت بھی بہترین ہو۔ آجکل فٹنس کی ضرورت ہر شخص کو ہے ۔کیونکہ اصل میں فٹنس (body fitness) کا مطلب ہی نہ صرف جسمانی ، ذہنی اور جذباتی طور پر فٹ اور صحتمند ہونا ہے بلکہ زند گی کے معا ملات میں ایک مثبت نظریہ یا رویّہ کواپنانا بھی شامل ہے۔ عام طور پر جسمانی فٹنس پر ہی ذہنی اور جذباتی فٹنس کا دارومدار ہوتا ہے ۔ ایک مقولہ ہے کہ صحتمند جسم میں ہی صحتمند دِماغ ہوتا ہے۔
جسمانی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے جسمانی طاقت (Healthy body) ا ور برداشت ، جذباتی اور ذہنی چیلنجوں کے لیے برداشت اور مثبت رویّہ اختیار کرنا ،منفی خیالات سے خود کو دُور رکھنا ، بیماریوں کے خلاف قوّت مدافعت پیدا کرنا ، صحت مندانہ طرزِ زندگی گزارنا اور ذندگی کی مثبت سرگرمیوں میں حصّہ لینا یہ ساری باتیں فٹنس کے زمرے میں آتی ہیں۔
لیکن اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ فٹنس (body fitness) حاصل کرنے کے لیئے ہمیں کیا کرنا چاہیئے۔فٹنس یعنی صحت مند رہنے کے لیئے ہمیں اپنی روزمرہ زندگی کے معمولات میں حفظانِ صحت کے اصولوں کو اپنانا ہے۔
متوازن غذا : متوازن غذا کا خیال رکھنا ہے ۔ متوازن غذا کا استعمال انسان کو صحت مندرکھتا ہے۔ایسی غذا کھائیں جس میں چکنائی اور کیلوریز کم مقدار میں ہوں۔ سبزیاں اور پھل بہترین غذا تصوّر کیئے جاتے ہیں ۔روزانہ کی غذا میں سلاد اور ایک یا دو قسم کے پھل بھی ضرور شامل کریں ۔ کھانا سکون سے بیٹھ کر کھائیں ۔ چلتے پھرتے ، کھڑے ہو کر یا جلدی جلدی کھانا مت کھائیں۔کھانا کھانے کے دوران ٹی وی دیکھنے ، مطالعہ کرنے یا مو بائل استعمال کرنے سے گُریز کریں۔ موٹاپا فشارِ خون (بلڈ پریشر )کا سبب بنتا ہے۔ اور فشارِ خون امراضِ قلب کا ۔ اس لیے سلاد کا استعمال روزانہ کریں ۔ کیونکہ یہ وزن کم کرتی ہے ۔
پھل ، سبزیوں اورجڑی بوٹیوں کے استعمال کو تر جیح دیں۔ بڑے گوشت سے پرھیز کیا جائے۔
پانی: پانی کا مناسب استعمال کریں۔ کھانے سے پہلے بھی پانی ضرور پیجئے۔اور روز مرّہ میں بھی پانی پینے کی مقدار بڑھائیے۔
ورزش : روزانہ ورزش کرنے سے جسم چاقو چوبند رہتا ہے۔روزانہ ایک گھنٹہ ضرور ورزش کرنی چاہیئے۔ اور علیٰ ا لصّبح کا وقت ورزش کے لیئے زیادہ موزوں ہے۔
چہل قدمی: چہل قدمی ایک ایسی آسان ورزش ہے جو انسان کو اور اسکے جسمانی نظام کو فٹ اور صحت مند (Healthy body) رکھتی ہے۔ صبح کی سیر یا رات کا کھانا کھانے کے بعد کچھ دیر چہل قدمی کرنا یا ٹہلنا صحت کےلیے بہترین ہے ۔اور جسم کو فٹ رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
بھرپور نیند: صحت مند رہنے کے لیے نیند بھی بہت ضروری ہے ۔ چھ سے آٹھ گھنٹے ضرور سونا چاہیے ۔