خریدنے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں: دار چینی
مختلف نام:
مشہور نام دارچینی (dalchini)۔ہندی دال چینی۔ سنسکرت توک۔ بنگالی دال چینی۔ دارو چینی۔ گجراتی تج دال چینی۔ مراٹھی تج، دال چینی۔ پنجابی دار چینی، دال چینی۔ فارسی دار چینی۔ عربی دار سینی،قرفہ۔ انگریزی سنےمن(Cinna Mon) اور لاطینی میں سنے مومم جلےنکم(Cinnamomum Jeylanicum) کہتے ہیں.
شناخت:
دار چینی (dalchini) کا چھوٹا سا سدا بہار درخت ہوتا ہے۔ یہ ہندوستان اور پڑوسی دیشو ں میں پایا جاتا ہے۔ اس درخت کی چھال ہی’’دارچینی‘‘کے نام سے بازار میں ملتی ہے۔ جو چھال ہندوستان کے درختوں سے حاصل ہوتی ہے اس کو تج سلیخہ کہتے ہیں۔
مشہور طبیب جالینوس کی رائے میں سلیخہ اور دارچینی ایک ہی چیز ہیں۔ یہ ہمالیہ، جنوبی ہند، جزائرہند اور پڑوسی ملکوں میں عام پائی جاتی ہے۔ یہ کئی قسم کی ہوتی ہے،ایک تج یا ہندی دارچینی جسے سلیخہ بھی کہتے ہیں۔ ایک دارچینی سیلون سے آتی ہے، اس کا نام دارچینی سیلونی کہتے ہیں۔ یہ دار چینی کے درخت کی شاخوں کی چھال کا اندرونی حصہ ہے۔ رنگ سرخ یا زردی مائل سرخ ہوتا ہے۔ اندرونی سطح پر دھاریاں سی، خوشبو نہایت اچھی، ذائقہ تیز، قدر ےمیٹھا،لعاب دار و خوش مزہ ہوتا ہے۔ اس کے ٹکڑے آسانی سے ٹوٹ جاتے ہیں۔
ماڈرن تحقیقات:
تجربات سے پتہ چلا ہے کہ دارچینی میں ایک فیصدی تک روغن فراری پایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں ٹے نین اور کچھ لعابی مادہ بھی موجود ہوتا ہے۔
مزاج:
گرم و خشک۔
خوراک:
1/2گرام سے 1 گرام۔
فوائد:(benefits of cinnamon)
دارچینی (dalchini) ہاضم و حرارت غریزی کو تیز کرنے والی، دافع ریاح، مردانہ صحت کو بڑھانے والی، پیٹ درد، نفخ شکم و اسہال میں مفید (benefits of cinnamon) ہے۔ بھوک لگاتی ہے۔ کھانے کو ہضم کرتی ہے۔ یہ پرانے اسہال،قے،متلی کو دور کرتی ہے۔ بلغم کی زیادتی کو دور کرتی ہے۔ ریاح کی زیادتی کے سبب پیٹ کی گیس کو آرام آجاتا ہے۔
جب موسم کی تبدیلی کے سبب انفلوئنزا سے مریض کے تمام جسم میں اعضاء شکنی ہوتی ہے اور ہڈیاں ٹوٹتی محسوس ہوں تو دار چینی کے استعمال سے فورا ًآرام آجاتا ہے۔ مریض کو جب غذا ہضم نہ ہونے سے دست آجائیں اور پیچش ہوجائے تو دارچینی کی پہلی خوراک سے فائدہ شروع ہو جاتا ہے۔تپ محرقہ ( ٹائیفائیڈ) میں جب مریض کو اسہال آنے لگ جاتے ہیں تو ڈاکٹر مکسچر وں میں عرق دارچینی یا(Cinamon Oil) ملا کر دیتے ہیں۔جس سے مریض کی شکایت فوراً دور ہو جاتی ہے۔نزلہ، زکام اور انفلوئنیزا میں ڈاکٹر دار چینی کا بہت استعمال کرتے ہیں۔ دار چینی اور اس کے تیل میں اخراج خون کو روکنے کا وصف ہے۔ یہ خون کی رگوں کو سکیڑدیتی ہے جس سے خون آنا رک جاتا ہے۔
حکیم،وید ا س کو مردانہ کمزوری، سرعت کی ادویات میں بکثرت استعمال کراتے ہیں۔ دارچینی غذا کی نالی( زبان سے لے کر مقعد تک)کی میوکس ممبرین( مخاطی جھلی) پر چپکے ہوئے میل اور گندگی کو اتار کر صاف کر دیتی ہے جس سے مریض کو زیادہ بھوک لگنے لگتی ہے۔ کھایا پیا ہضم ہو جاتا ہے۔ اسہال رک جاتے ہیں۔ ریاح ہونی بند ہو جاتی ہے۔
دانت سڑجانے اور کیڑا لگ جانے پر دار چینی کا تیل روئی کی پھریری میں لگا کرداڑھ دانت میں لگانے سے درد کو آرام آجاتا ہے اور کیڑا مر جاتا ہے۔
پھیپھڑوں پر اس کا خاص اثر ہوتا ہے۔ اس سے پھیپھڑوں میں تپ دق کے جراثیم ہلاک ہو جاتے ہیں۔ پھیپھڑوں میں جمی ہوئی بلغم کو آسانی سے نکال دیتی ہے۔ اس لئے انفلونزا کی کھانسی و دمہ میں مفید (benefits of cinnamon) ہے۔ تپ دق کے جراثیم کے سبب پھیپھڑوں میں پیدا زخم بھر جاتے ہیں اور دق کا بخار اتر جاتا ہے ۔ مریض کی بھوک بڑھ جاتی ہے اس میں کمزوری دور ہو کر طاقت کی نئی لہر دوڑ جاتی ہے۔ بلغم میں خون آنا بھی بندہو جاتاہے۔ دار چینی کا رحم پر بھی خاص اثر پڑتا ہے۔رحم کے ڈھیلے پن کو دور کرتی ہے۔ بچہ پیدا ہوجانے کے بعد زچہ کو دینے سے تمام نفاس آسانی سے خارج ہو جاتا ہے اور اس کی کمزوری دور ہو جاتی ہے۔
مردانہ طاقت کی دواؤں میں بکثرت استعمال کیا جاتا ہے۔ حکیم اسکو عضو کے بیرونی نقائص دور کرنے اور طاقت پیدا کرنے کے لئے طلاؤں میں استعمال کراتے ہیں۔ اس کے تیل کو ماتھے، کنپٹیوں اور ناک کے اوپر مالش کرنے سے سردی سے پیدا سردرد اور سردی کے زکام کو آرام آجاتا ہے۔
دارچینی (dalchini) کے سفوف کی مقدار پانچ سے دس رتی ہے اور دن میں تین بار دی جا سکتی ہے۔ ایلوپیتھی میں دارچینی کا پوڈر، دار چینی کا عرق۔ مقدار خوراک 5سے لے کر 15 قطرہ تک۔ سپرٹ آف سنے من(Sprit of Cinomon) کی خوراک 5سے 20 قطرے ہے۔
دارچینی گرم مزاجوں کے لئے مضر ہے اور سر درد پیدا کرتی ہے، کتیرا، اسارون، اور مصطگی بقدر مناسب اس کے مصلح ہیں۔
دارچینی کے آزمودہ مجربات درج ذیل ہیں:
سفوف دار چینی:
دارچینی،سونٹھ، دانہ الائچی خورد، سب برابر وزن لے کر سفوف بنالیں۔ ایک گرام سے دو گرام غذاسے پہلے کھائیں۔ پیٹ کی گیس کے لئے مفید (benefits of cinnamon) ہے اور مقوی معدہ ہے۔
دیگر:
دارچینی 6 گرام،ثعلب مصری 12 گرام صدف سوختہ 20 گرام، تینوں کو پیس کر سفوف بنا لیں۔ 2 سے 3 گرام ہمراہ تازہ پانی دیں۔ سیلان کے لئے مفید ہے۔
ہاضم دھارا:
کافور،ست پودینہ،ست اجوائن، تیل دارچینی، تیل لونگ، تیل بادیان ہر ایک 10گرام، شیشی میں بند کر کے دھوپ میں رکھیں۔ دو بوند بتاشہ میں دیں۔ پیٹ کی تمام خرابیوں کا علاج ہے۔ سردرد میں معمولی ماتھے پر مل دیا کریں۔
اسہال:
دو سے تین بوند تیل دارچینی خالص میں ڈال کر دیں، آرام آجائے گا۔
دار چینی کی چائے:
برسات کے موسم میں سونف 1/2 گرام، تلسی کے پتے 5 عدد، دارچینی 1/4 گرام، ادرک چھیل کر 1/2گرام، چائے کی پتی و چینی ڈال کر چھان کر پلائیں۔ انفلوئنیزا سے بچاؤ رہے گا۔
دافع کھانسی:
سفوف دار چینی1/2 گرام، شہد خالص 2 چمچہ ملا کر استعمال کریں۔ اس سے کھانسی کو آرام آ جائے گا۔
سگریٹ چھڑانے کا علاج:
سفوف دار چینی 6 گرام، شہد خالص 20 گرام رکھ لیں۔ جب بھی سگریٹ پینے کی خواہش ہو، ایک چمچہ کھالیا کریں۔ اس سے سگریٹ پینے (benefits of cinnamon) کی عادت دور ہو جائے گی۔
دست:
دار چینی (dalchini) ایک گرام،کتھہ ایک گرام، دونوں کو سفوف بناکر صبح شام پانی کے ساتھ لینے سے دست بند ہو جاتے ہیں۔
بدہضمی:
دارچینی، سونٹھ، الائچی ہر ایک آدھا آدھا گرام لے کر سفوف بنالیں۔ کھانا کھانے سے پہلے کھا لینے سے بد ہضمی کا عارضہ دور ہوجاتا ہے اور بھوک بڑھ جاتی ہے۔
سر درد:
دار چینی کا تیل ایک دو بوند ماتھے پر ملنے سے سردی کی وجہ سے ہونے والے سر درد کو آرام آجاتا ہے۔
تُتلانا:
دار چینی کا ذرا سا ٹکڑا منہ میں رکھ کر چوسنے سے ایک ماہ میں لکنت( صاف نہ بولنا)کی عادت دور ہوجاتی ہے۔
دار چینی کے آسان مجربات
معجون دار چینی:
دارچینی (dalchini)، جاوتری،تج، الائچی خورد،سونٹھ،پپلی، اسارون(تگر) ہر ایک 6 گرام، لونگ 9گرام، مرچ سیاہ 12 گرام، الائچی بڑی 25 گرام، چینی سفید 125گرام، شہد خالص 125گرام۔
چینی اور شہد کے قوام میں سب دواؤں کو کوٹ چھان کر شامل کریں، 5 گرام کھانا کھانے کے بعد دونوں وقت دیں۔
فوائد:
غذا کو ہضم کرتی ہے۔ پیٹ بڑھنے نہیں دیتی۔ بادی بواسیر میں بھی مفید (benefits of cinnamon) ہے۔
حب ریگ ماہی:
دارچینی، ریگ ماہی، کیسر،عقرقرحا، کباب چینی، جڑ پان ہر ایک دس دس گرام، سب کو پیس کر نخود کے برابر گولیاں بنائیں۔ کھانا کھانے کے ڈیڑھ گھنٹہ بعد ایک گولی صبح اور ایک گولی شام ہمراہ دودھ نیم گرم دیں۔ مردانہ صحت کے لئے مفید (benefits of cinnamon) ہے۔
دارچینی کے مشہورآیورویدک مجربات
ستو پلا دی چورن( چکروت):
مصری 160 گرام، طباشیر 80گرام،پپلی 40 گرام، دانہ الائچی خورد 20 گرام، دارچینی 10گرام، سب کو باریک پیس کر کپڑ چھان کر لیں۔ 2سے 3 گرام شہد میں دیں۔ پرانی کھانسی،دق، گلے کے امراض، بلغمی بخار اور جسمانی کمزوری میں مفید ہے۔ انفلوئنیزا اور پرانے نزلہ، زکام میں بھی فائدہ دیتا ہے۔
تالیس آدی چورن(چرک سنگھتا):
تالیس پتر،الائچی خورد، دارچینی، ہر ایک دس دس گرام، مرچ سیاہ 20 گرام،سونٹھ 30گرام،پپلی 40 گرام، طباشیر 50 گرام، مصری 320 گرام۔ سب کو باریک پیس کر ملالیں۔ 2سے 5 گرام شہد یا دودھ نیم گرم دیں۔
بلغمی کھانسی، شوانس روگ( دمہ)،دق کی کھانسی، بخار، بھوک نہ لگنا،اپھارہ و بدہضمی میں بہت مفید (benefits of cinnamon) ہے۔
ایلادی وٹی(چکروت):
الائچی خورد،تیز پات، دارچینی 6۔ 6 گرام،پپلی 25 گرام، چینی، ملیٹھی(چھلی ہوئی)،کھجور، موویز منقیٰ، 50۔ 50گرام۔
سب کو کوٹ پیس کر چھوٹے بیر کے برابر گولیاں بنالیں۔ ایک گولی منہ میں رکھ کر چوسیں۔ دن میں چھ سات گولی تک دے سکتے ہیں۔ چار گولی 50 گرام پانی میں گھول کر گرم کرکے جوشاندہ کی صورت میں پلایا جا سکتا ہے۔ کھانسی دور کرکے بلغم خارج کرتی ہے۔ حلق و سینہ کو صاف کر کے گلا کھولتی ہے اور بیٹھی ہوئی آواز کو درست کرتی ہے۔
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
دار چینی(dalchini)
خاندان: (کافور)
(Lauraceae)
(Cinnamon Bark)
لاطینی میں: (سنوموم زی لینے کم)
( Cinnamomum Zeylanicum)
دیگر نام:
عربی اور اْردو میں قرفہ، ہندی میں دال چینی (dalchini)، اور انگریزی میں سنے من بارک کہتے ہیں۔
ماہیت:
اس کا درخت (dalchini) درمیانہ قد کا ہرا بھرا ہوتا ہے اور تیز پات کے درختوں سے کچھ بڑا، اس کی چھال سرخ بھوری مائل جو کہ پتلی اور خوشبو دار ہوتی ہے۔پتے ڈنڈی دار، چار سے سات آٹھ انچ لمبے اور دو تین انچ چوڑے بھالے کی طرح نوک دار جس پر چار پانچ لمبائی کے رْخ میں دھاریاں ہوتی ہیں۔پھول بیگنی رنگ کے ککروندے سے چھوٹے اور گول ہوتے ہیں۔ چھال پتلی اور آسانی سے ٹوٹنے والی ہوتی ہے۔ چھال کے اوپر باریک باریک نقطے اور لہر دار لکیریں، اندر سے سیاہی مائل خوشبودار، ذائقہ شیریں ہوتا ہے۔ بطور دوا یہی چھال استعمال (benefits of cinnamon) ہوتی ہے۔
افعال:
دافع تعفن، جاذب، محرک، مسکن اوجا ع، جالی، مفرح قلب و دماغ، محرک اعضاےَ تنفس، منفث بلغم، مقوی معدہ و جگر، قابض آمعاء،محرک باہ، مدر حیض،دافع امراض عصبیہ
استعمال:
دار چینی (dalchini) بوےَدہن کوخوشبودار بنانے اور دانتوں کو مضبوط کرنے کے لےَ سفوفات میں شامل کرتے ہیں۔ کھانسی و دمہ کو زائل کرنے کے لےَ شہد میں ملا کر چٹاتے ہیں یا جوشاندہ بنا کر پلاتے ہیں۔ ضعف معدہ اور اسہال و پیچش کو دور کرنے کے لےَ مناسب ادویہ (benefits of cinnamon) کے ہمراہ سفوف بنا کر کھلاتے ہیں۔
ادار حیض کے لےَ جوشاندہ بنا کر پلاتے ہیں۔ بحتہ الصوت بودار، قصبہ الریہ اور سینہ کو بلغم سے صاف کرتی ہے۔ نسیان، صرع، خصیہ میں پانی اترانے اور ریشہ میں خصوصاََ مفید ہے۔بھوک کی کمی کو دور کرتی ہے۔نیز اپھارہ ، درد شکم میں بھی مفید ہے۔ استسقاےَذقی و لحمی میں ہلیلہ کابلی کے ساتھ مفید ہے۔دافع تعفن ہونے کی وجہ سے انفلوئنزا (نزلہ، زکام وبائی) تپ محرقہ،ہیضہ وبائی میں بکثرت استعمال ہوتا ہے اور حفظ ماتقدم کے لےَ بھی مفید ہے۔سردی کی وجہ سے بار بار پیشاب آتا ہو تو دارچینی کا سفوف 2 گرام ، ہمراہ دودھ کھلانا مفید (benefits of cinnamon) ہے۔
دار چینی کا بیرونی استعمال:
بہق و کلف جیسے امراض کو زائل کرنے کے لےَاس کا طلاء کیا جاتا ہے۔ مقوی باہ ادویہ میں شامل کر کےروغن کشید کرتے ہیں اور ضعف باہ کو دور کرنے کے لےَ عضو محصوص پر طلا کرتے ہیں یا مناسب ادویہ کے ہمراہ پیس کر ضماد کرتے ہیں۔سردی کے سر درد کورفع کرنے کے لےَ پانی میں پیس کر پیشانی پر لگاتے ، قوبا، قرح، نمش اور جلد کے داغ، دھبوں کو دور کرتے ہیں
نفع خاص:
مقوی اعصائ رئیسہ۔ مصر:مثانہ۔
بدل:تج۔ؐصلح:کتیرا۔اسارون۔
کیمیاوی اجزاء:
چھال میں ایک اڑنے والا تیل، ٹےنین، میوسلج،شکر اور گوندہوتے ہیں۔
مقدار خوراک:
ایک سے دو گرام یا ماشہ۔
مشہور مرکب:
جوارش جالینوس ، جوارش آملہ عنبری بہ نسخہ کلاں ، جوارش بسباسہ وغیرہ۔
روغن دار چینی (Chnnamon Oil)
لاطینی میں:
(Oleum Cinnamomoil)(اولیم سنےمومایل)
انگریزی میں:
سنامم آئیل
ماہیت:
دار چینی (dalchini) کا روغن عموماََ چھال سے عمل کشید کے ذریعے حاصل کیا جاتا ہے لیکن کچھ پتوں اور جڑوں سے حاصل کیا جاتا ہے۔ تازہ تیل کا رنگ زرد ہوتا ہے لیکن زیادہ دیر پڑا رہے تو کسی قدر سرخ ہو جاتا ہے۔ بو اور ذائقہ دار چینی کی طرح کا ہوتا ہے۔
استعمال:
مقوی باہ روغنوں میں اس کو شامل کیا جاتا ہےاور ضعف باہ کو دور کرنے کے لےَ عضو مخصوص پر طلاء کرتے ہیں۔ یہ روغن زنبور گزیدہ اور عقرب گزیدہ پر لگانے سے درد اور سوزش کو تسکین دیتا ہے۔ سردردوں اور بیماریوں کے لےَ مفید (benefits of cinnamon) ہے۔
کیمیاوی اجزاء:
سنامک آیلڈی ہائیڈ (یہ روغن کا بنیادی جز ہے) سنے مک ایسڈ، بوجی نول میتھل ان امل کی ٹون اور پی سائمن پایا جاتا ہے۔
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق