لیموں جسے نیبو بھی کہا جاتا ہے ۔اور انگریزی میں اسکا نام لیمن ہے۔اس کے فوائد (benefits of lemon) بہت زیادہ ہیں۔یہ نہ صرف کھانوں اور دستر خوان کی رونق بڑھاتا ہے۔بلکہ بطور دوا بھی استعمال (uses of lemon) کیا جاتا ہے ۔قدیم اور مو جودہ دونوں ادوار میں حکماء ، اطباء اور میڈیکل سائنس اسکو مختلف بیماریوں کے علاج میں اکسیر مانتے ہیں۔ اور یہی نہیں لیموں کا استعمال حسن و خوبصورتی میں اضافے کے لیے بھی کیا جاتا ہے ۔
لیموں میں وٹامن سی جس کو اردو میں حیاتین ج کہا جاتا ہے وافر مقدار میں پائی جاتی ہے۔اس میں وٹامن بی (حیاتین ب) بھی پایا جاتا ہے لیکن وٹامن سی کی مقدار وٹامن بی سے زیادہ ہوتی ہے۔
جہاں لیموں کا شربت ہا ضمہ کا نطام درست کرتا ہے ، طبیعت میں تازگی و فرحت پیدا کرتا، گرمی کی شدّت کو ختم یا کم کرتا اور تسکین پہنچاتا ہے وہیں اس کے استعمال کے طریقے بھی بے شمار اور فائدے (benefits of lemon) بھی بے شمارہیں۔اس کے استعمال سے نظام انہضام درست اور آنتیں صاف ہوجاتی ہیں۔اور جسم سے زہریلے مادّوں کا خاتمہ ہوتا ہے۔ جسم کو توانائی دیتا ہے۔ مدافعتی نظام کی قوّت میں اضافہ کرتا ہے۔ جِلدی اور جسمانی بیماریوں کا خاتمہ کرتا ہے ۔
لیموں ڈیپریشن اور ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے لیے بھی مفید (benefits of lemon) ہے ۔ جسم سے کولیسٹرول کو بھی کم کرتا ہے۔ لیموں جگر کے لیے بھی مفید ہےاور لیموں بیکٹریا زکو بھی ختم کرتا ہے۔
بد ہضمی اور قے کی صورت میں لیموں کا استعمال اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔لیموں کو دو حصّوں میں کاٹ کر اُسے تھوڑا سا آگ پر گرم کریں اور پھر اُس پر کالی مرچ اور نمک کا سفوف ڈال کر چوسنے سے قے اور بدہضمی میں آرام آجاتا ہےاور طبیعت بھی ہلکا پن محسوس کرتی ہے۔
صبح نہار منہ ایک گلاس پانی میں ایک لیموں کا رس ملا کر پینے سے نہ صرف چہرہ شاداب اور رنگ صاف ہوتا ہے بلکہ وزن بھی کم ہوتا ہے ۔ موسمِ سرما میں لیموں کے چند قطرے ، گلیسرین اور روز واٹر (عرقِ گلاب) ملا کر چہرے ، ہاتھ اور پیروں پر لگانے سے جِلد صاف، نرم و ملائم اور دلکش ہوجاتی ہے۔ لیموں دانتوں کو بھی چمکدار اور صاف کرتا ہے ۔ اور جِلد پر ملنے سے جِلد کو بھی صاف ، گورا اور نرم و ملائم کرتا ہے۔
لیموں کا استعمال (uses of lemon) سلاد میں بھی ہوتا ہے۔سلاد میں لیموں کا استعمال غذائیت بڑھانے کے ساتھ ساتھ اُس کے ذائقے میں بھی اضافہ کرتا ہے ۔لیموں کا استعمال کھانوں میں بھی کیا جاتا ہے جس سے غذا جَلد ہضم یعنی زود ہضم ہوجاتی ہے۔
اسی طرح چائے میں بھی لیموں کا استعمال بہت سے طبّی خواص رکھتا ہے۔
لیموں کا استعمال (uses of lemon) بطور اچار بھی کیا جاتا ہے۔اور اس کا اچار مختلف طریقوں سے تیّار کیا جاتا ہے۔ جو کھانے میں خوش ذائقہ اور غذائیت میں لاجواب ہوتا ہے۔
لیموں کپڑے صاف اور چمکدار بناتا ہے اورکپڑوں کا رنگ نکھارتا ہے۔ کپڑوں کو پانی میں بھگو کر اُس میں دویا تین اچّھے یا ایسے لیموں جو سوکھ رہے ہوں یا خراب ہو رہے ہوں وہ بھی نچوڑ سکتے ہیں۔اور کپڑوں کو تین یا چار گھنٹے اُس پانی میں بھگو دیں پھر سادہ پانی سے کپڑے دھو لیں کپڑے صاف اور چمکدار ہو جائیں گے۔
گاجر، موسم سرما کا لاجواب تحفہ
گاجر جو ایک جڑ والی سبزی ہے لیکن اسے بطور...