خریدنے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں: کالا نمک
مقام پیدائش:یہ ہمالیہ کے ترائیوں ، تبت ، بھوٹان وغیرہ ملکوں میں پایا جاتا ہے۔ وہاں کے باشندے دال ساگ وغیرہ میں اسی نمک کا استعمال کرتے ہیں۔
مختلف نام : ہندی کا لا نمک ، سونچر – گجراتی سونچالُون –بنگالی سنچرلُون –تیلگو نل پُپو –کرنا ٹکی سووَرچل- فارسی نمک سیاہ لاطینی اَن کو اسوڈیم کلو رائیڈ ا ور انگریزی میں بلیک سالٹ (Black Salt)کہتے ہیں۔ اس کا رنگ کا لا ہوتا ہے اس لئے اسے کالا نمک کہا جاتا ہے۔
فوائد :کالا نمک ہاضم ، دات دور کرنے والا اور دفع درد ہے۔ بطور ادویات اس کا استعمال خاص طور پر پیٹ کے امراض میں کیا جاتا ہے۔ یہ دافع کف بھی ہے۔
کالا نمک کے آسان مجربات
گلے کا درد: کالے نمک کے نیم گرم پانی میں کُلیّاں کرنے سے گلے کادرد او ر سوجن رفع ہو جاتی ہے۔
کھانسی : سینے میں کف سوکھ کر چپک جات ہے۔ تب، بار بار تیز کھانسی آتی ہے ۔ مریض مایوس ہو جاتا ہے۔ اور پتلا جھاگ جیسا کف نکلتا ہے، ایسے سوکھے کف کو پگھلانے کے لئے سینہ پر تیل لگا کرکالا نمک کی پوٹلی گرم کر کے سینک کریں توجلد فائدہ ہو گا۔ نمونیہ میں بھی اسی طرح سینگ کرنا مفید ہے۔
قَے :100گرام نیم گرم پانی میں کالا نمک ڈال کر پلانے سے قے ہوتی ہے۔ اور کف باہر نکلتا ہے۔
پیٹ درد : جوائن اور کالا نمک ملا کر لینے سے پیٹ درد دور ہو جاتا ہے۔ بہت مفید چیز ہے۔
ہاضمہ کی خرابی : ادرک کا رس ، لیموں کا رس اور کالا نمک ملا کر صبح اور شام پیسے سے ہاضمہ درست رہتا ۔
بدہضمی : جب مریض کو بد ہضمی ، اپھارہ اور قبض یا ہاضمہ کی خرابی ہو تو آنتوں میں پرانا غلیظ مادہ سوکھ کر سڑ جاتا ہے اور سدے بن جاتے ہیں ۔ اس کے لئے بڑی ہرڑکا چھلکا 5-5گرام ، سونٹھ ، اجوائن 10گرام کو کالا نمک کے ساتھ پئیں۔
مقدار خوراک: دو تین گرام کی پھینکی لےکر نیم گرم پانی سے استعمال کریں۔ اگر قے بھی ہو جائے تو گھبرائیں نہیں۔ اس سے ہاضمہ بھی ٹھیک ہو جائے گا ۔
قبض:قبض ہو جانے پر نیم گرم پانی ایک گلا س میں دو گرام سیند ھا نمک اور کالا نمک گھو ل کر پی لیں اور آدھا حصہ لیموں نچوڑ کر خالی پیٹ پی لیں۔ پندرہ منٹ میں پیٹ صاف ہوجائے گا۔
ملیریا:کالا نمک کو توے پر لال ہونے تک سینک کر نیم گرم پانی میں تقریبا ً5گرام لینے سے ہاضمہ کی خرابی ، پیٹ کی خرابی اور ملیریا میں فائدہ ہوتا ہے۔
دوائے پیٹ درد: نمک لاہوری،نوشادر پھلی ،مرچ کالی ہر ایک دس گرام ، پپلی 6گرام ، نمک کالا 4گرام ، سہاگہ (بھنا ہوا)3گرام ، ہینگ (بھنی ہوئی)2گرام سب کو پیس کر سفوف بنا لیں، 2گرام صبح و شام پانی سے دیں۔
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
نمک سیاہ ’’کالا نمک‘‘(Black Salt)
دیگرنام:عربی اور فارسی میں ملع َاسود‘ اردو میں سونچر‘ پنجابی میں سونچل نمک‘ ہندی میں کالا نمک‘ بنگلہ سچلی لون ‘سندھی میں کارولون‘ سنسکرت میں سودرچل اور انگریزی میں بلیک سالٹ کہتے ہیں ۔
ماہیت: یہ مصنوعی سجی اور سیندھا نمک سے بنایاجاتاہے اور ہاضم سفوف میں بکثرت استعمال ہوتاہے۔اس میں کلورائیڈ آف سوڈیم‘ سلفیٹ آف سوڈا ‘کاسٹک سوڈا اور تھوڑا ساسلفیٹ آف سوڈیم بھی پایاجاتاہے۔
مزاج: گرم خشک۔۔بدرجہ دوم(تمام نمک)۔
افعال: کاسرریاح،ہاضم طعام ،دافع درد شکم ،قاتل دیدان مقئی ‘مخرج بلغم مگر اس کے استعمال سے ناخوشگوار ڈکار آتے ہیں ۔
استعمال : سرد یا گرم نمکین پانی کے غرارے گلے کی بیماریوں میں بہت فائدہ کرتے ہیں۔ بچوں کے چنونے میں نمکین پانی کاحقنہ نہایت مفید ہے۔کم مقدار میں نمک کھانا بلغم کو خارج کرتاہے۔اور زیادہ مقدارمیں کھانا قے لاتا ہے ۔چنانچہ ایک تولہ پسا ہوا نمک ڈیڈھ پاؤ پانی میں حل کرکے پیناقےآور ہے۔اگر کسی طرح جونک حلق یا معدے میں چلی جائے تو نمکین پانی سے قے کرانے سے باہر نکل آتی ہے جسمانی ساختوں میں محلول مادہ کے اخراج کو زیادہ کرتاہے اس لئے یہ جسمانی یوریا کے اخراج کو بڑھاتاہے۔رطوبت لمفاویہ کی پیدائش کو بڑھاتا ہے۔معدہ میں پیپ سین کی تراوش کو زیادہ کرتا اور قوت جاذبہ (معدہ کی)کو تیز کرتاہے۔اگر خوراک میں نمک (سوڈیم کلورائیڈ) کا استعمال نہ کیاجائے تو ضعف لاحق ہوجاتاہے۔اس سے انیمیا اور ڈی ہائیڈریشن کی شکایت ہوجاتی ہے۔
استسقاء کے مریضوں کو غذا بغیر نمک دی جائے تاکہ زراپسی کی شکایت میں زیادہ پیاس نہ لگے ۔
نمک شور: عظم طحال کیلئے مفید ہے اور سمندر کے نمکین پانی سے غسل کرنا شاہتروں کی رو سے اچھا ہے۔
سیندھانمک: سینہ سے بلغم لزج کو اکھاڑتاہے۔چربی کوکم کرتاہے اور اس کی مداوت یا کثرت استعمال سے قوت باہ پربرا اثر پڑتاہے۔بدن کو لاغر کرتاہے۔اور بال قبل از وقت سفید ہوجاتے ہیں ۔
مقدا ر خوراک: دو سے چھ گرام حسب ضرورت۔
ذاتی مجرب: آگ یا گرم پانی سے جل جانے کے بعد ماؤف مقام پر سرسوں کا تیل لگائیں اور اس پر تھوڑ ا سا نمک چھڑکیں جس سے جلن فوراً ختم ‘ جلنے کا نشان بھی باقی نہیں رہتا ہے۔بواسیر کے مسو ں کا فوری علاج (درد میں) تھوڑا سا نمک لگائیں درد جلن ختم۔(حکیم نصیر احمد طارق)
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق