خریدنے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں: بادام
ہر موسم خزاں میں اسرائیل ،پاکستان میں سرحد و کشمیراور دنیا کے باقی حصوں میں بادام کے درختوں پر پھولوں کو سب سے پہلے کھلتے ہوۓ دیکھنا بہت ہی شاندار لگتا ہے۔دلچسپ حقیقت یہ ہے (almonds benefits) کہ یہ وہ پہلا درخت ہے جس پر خزاں میں پھول کھلتے ہیں اور سب سے آخری درخت ہے جو خزاں کے سب سے آخر میں پھل دیتا ہے۔بادام کے درخت کی تاریخ (history of almonds) اس قدر پرانی ہے کہ بائبل میں اسے حضرت نوح ؑ کے ذکر کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔اور یہ بہت پہلی وحیوں میں سے بیا ن کیا جاتا ہے۔حضرت نوح ؑ نے فرمایا:
اللہ کا پیغام مجھ تک پہنچا اور فرمان تھا کہ:
‘یرمیہ(اے نوحؑ) تم کیا دیکھتے ہو؟’آپ ؑ نے جواب دیا کہ میں خزاں میں بادام کے درخت پر پھول کھلتے دیکھتا ہوں ‘
اس ذکر سے پتا چلتا ہے کہ بادام اپنی تاریخ (history of almonds) میں ایک بہت ہی پرانا پھل ہے۔یہ آجکل سپین،اٹلی ،جنوبی فرانس، شمالی امریکہ اور کشمیر میں بھی پایا جاتا ہے۔بادام کی کاشت ٹھنڈے اور خشک علاقے میں ممکن ہے۔لیکن مناسب دھوپ بھی پھل پکنے سے پہلے درکار ہوتی ہے۔درختوں کو بیجوں کی مدد سے لگایا جاتا ہے۔درخت 6 سے 8 میٹر کی بلندی تک جاتے ہیں۔ویسے تو درخت کی لمبی لمبی شاخیں ہوتی ہیں لیکن پھل مختصر شاخوں پر زیادہ لگتے ہیں۔ کٹائی کا موسم جولائی سے ستمبر تک کا ہوتا ہے۔باداموں کی کافی اقسام ہیں جو اسوقت بازار میں دستیاب ہیں ان میں فرق بھی باقی پھلوں کی طرح علاقائی رنگ کا ہوتا ہے۔
بادام کی گری یا بیج ایک سخت خول میں ہوتا ہے اسے نکال کر خشک ٹھنڈی اور ہوادار جگہ پر رکھا جاتا ہے ورنہ یہ تیل چھوڑ دیتا ہے اور اسکی خستگی میں فرق آ جاتا ہے۔کڑوے اور میٹھے دونوں قسم کے باداموں میں40 ٪سے 50 ٪ تک تیل پایا جاتا ہے۔اسمیں 20 ٪ پروٹین اور ایملشن کی مقدار (almonds benefits) ہوتی ہے۔بادام کے تیل کو ٹوائلٹ کی مصنوعات ، مصنوعی ذائقے، اور تیل سے بنے انجیکشن میں استعمال کیا جاتا ہے۔اس کا استعمال شراب میں بھی ہوتا ہے۔ہائڈروسینک اجزاء ہونے کی وجہ سے اسکا تیل کالی کھانسی اور سادہ کھانسی میں بھی مفید ہے۔اسکے علاوہ کڑوے ہونے کی صورت میں یہ ایک قدرتی زہر بھی ہےجس سے موت واقع ہوسکتی ہے۔
دل، دماغ ،معدے، امعا، سینہ ،پھیپھڑے، مثانہ اور نظر کو طاقت (almonds benefits) دیتا ہےقبض دور کر کے قوتِ باہ پیدا کرتا ہے۔اور بے خوابی میں بھی مؤثر ہوتا ہے۔ایک ہفتے تک انکا لگاتار استعمال دل کے دورے سے بچاتا ہے۔ڈائریکٹر صحت و طبی جانچ ڈاکٹر جین سپلر کے مطابق بادام کا باقاعدہ استعمال مضرِصحت کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔ ٹفٹس یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق (history of almonds) یہ دل کی شریانوں کو مضبوط کرتا ہے۔کیونکہ اسمیں وٹامن ای پایا جاتا ہے۔یہ حل شدہ چکنائی کا بھی ایک اہم ذریعہ ہے۔اور اس وجہ سے وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے۔خون میں شکر کی مقدار کو مناسب رکھ کرانسولین کو پیدا کرتا ہے۔ذہنی و دماغی کارکردگی کی استعداد بڑھاتا ہے۔اور الزائمر کی روک تھام کرتا ہے۔ذہنی مشقت کرنے والوں کو بطورِخاص اسے استعمال کرنا چاہئے۔یہ ہڈیوں کی بیماریوں کو اور کمزور مدافعانہ نظام کو قوی کرتا ہے۔اسمیں فاسفورس بھی ہوتا ہے جو ہڈیوں اور جوڑوں کی مضبوطی کے لئے اہم ہے۔