یوگا جسمانی ،دماغی اور روحانی ورزشوں کا ایک مجموعہ ہے ۔ جس کا تعلق ہندوستان کی قدیم تہذیب (yoga history) سے ہے ۔ یوگا کا تذکرہ سب سے پہلے رگ وید میں ملتا ہے لیکن ہندوستان میں اس کا رواج پانچویں یا چھٹی صدی قبل از مسیح سے شروع ہونے کے شواہد ملتے ہیں ۔ یوگا نے 19 ویں صدی عیسوی ہندوستان کے باقی فلسفے کے ساتھ ساتھ یوگا بھی مغرب (yoga west) کہ تعلیم یافتہ طبقہ کی توجہ حاصل کی۔یوگا کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھ کر این سی پال نے 1851 میں اس کے بارے میں ایک کتاب لکھی جس کا عنوان تھا یوگا فلاسفی ۔ سوامی ویویک آنند پہلا ہندو استاد تھا جس نے یوگا کی ترقی اور ترویج کے لیے یورپ اور امریکہ کے دورے کیے اور مغرب کے لوگوں کے ذہنوں میں یوگا کی افادیت کو اجاگر کیا ۔انیسویں صدی میں سوامی ویوک آنندکو بڑے بڑے مغربی مفکرین کا ساتھ ملا ان میں رالف والڈہ ایمرسن (1803 تا 1882)اگسٹ ولہیلم (1767 تا 1845 ) کارل ولہیلم فریڈرک (1772 تا 1829)میکس میولر 1823 تا 1900 )آرتھر شیوپن ہیوئر (1788 تا 1860 ) اور بہت سے دیگر مفکرین تھے جو ھندوستانی عنوانات پر تحقیقی ڈگریاں حاصل کر چکے تھے ۔ ان سب لوگوں سےسوامی کی ملاقاتوں نے پڑھے لکھے لوگوں کی توجہ یوگا کی طرف دلا دی ۔ حکمت یزدانی کے ماننے والوں نے بھی یوگا کے متعلق امریکی عوام کی رائے کو مثبت بنانے بڑا پر اثر کردار ادا کیا ۔ اس دور کی مثبت رائے نے آنے والے دور یعنی انیسویں صدی کے آخر میں ویدانتا اور یوگا کے لیے ایک اچھے تعارف کا باعث بنی۔اور اہل مغرب (yoga west) کے لیے یہ ماننا آسان ہو گیا کہ یوگا کرنے سے جسم کا رابطہ روح کے ساتھ مضبوط ہو جاتا ہے ۔ امریکہ نژاد یوگی آرنلڈ برنارڈ نے 1905 میں کشمیر اور بنگال کا سفر کرنے کے بعد یوگا کی امریکی قسم کی بنیاد رکھی (yoga history) جسے اس نے امریکی تانترا کا نام دیا ۔ اس کی تربیت کی وجہ سے مغربی لوگوں کو پہلی بار یوگا اور تانترا میں اپنی تہذیب کی جھلک نظر آئی۔ یوگا پر جدید سائنسئ بنیادوں تحقیق کی بنیاد این سی پال اور میجر ڈی باسو کی انیسویں صدی کے اواخر میں کی جانے والی تحقیق بنی ۔ 1928 میں مغربی محققین نے کیولیادھاماہیلتھ اینڈ یوگا ریسرچ سنٹر تا کہ یوگا کو سائنس کا درجہ دیا جا سکے ۔ ہندو ، جین اور بدھ مت کے لیے جو بھی ہو باقی ساری دنیا کے لیے یوگا ایک ورزش اور چند آسن کا نام ہے ۔ جس کا کسی مذہب سے کوئی لین دین نہیں ۔ بیسویں صدی (yoga history) کے نصف میں جب مغرب یوگا کو ایک تہذیب کے طور پر اپنا رہا تھا تب مختلف نقطہ نظر کے لوگوں نے یوگا کے اپنائے جانے کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ۔ 1960 کی دہائی میں مغرب کی ہندوازم میں دلچسپی اپنے عروج کو جا پہنچی جب نیو ہندو سکول کی بنیاد رکھی گئی ۔ اس دوران یوگا کے بڑے بڑے ماہر ین نے مغرب کا رخ کیا اور یوگا کی بنیادوں (yoga west) کو مغرب میں مضبوط سے مضبوط تر بنا دیا ، یہاں تک کہ امریکہ کے صدر بارک اوباما نے یوگا کو دنیا کی سب سے بڑی روحانی زبان کا نام بھی دیا ۔
صحت مندلمبی زندگی کیسے گزاریں
مثالی طور پر، آپ اپنی زندگی بھر صحت مند عادات...