کا کاؤ جسے کاکو بھی کہا جاتا ہے۔اور کوکو بھی اس کی ہی ایک قسم ہے۔ ایک سدا بہار درخت کے خوردنی بیج ہیں۔ اس سدا بہار درخت کو” کوکو ٹری ” یا کوکو کا پودا بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے بیج ایک پھلی میں بند ہوتے ہیں ، جسے کوکو پھلیاں نما پھل کہا جاتا ہے اور ان بیجوں کو کچھ مراحل سے گزار کر کا کاؤ یا کوکو پاؤڈر بنایا جاتا ہے جو مختلیف کھانے کی پینے کی اشیاء جیسے چاکلیٹ بنائی جاتی ہے یا کافی، ٹافی وغیرہ اور مختلف طریقوں اور کھانے کی اشیاء مثلاً کیک ، سوئیٹ اور مکھن اور بسکٹ وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔
غذائی اجزاء
کوکو یا کاکاؤ کی پھلیوں میں فائبر، صحت مند چکنائی، میگنیشیم، تانبا، پوٹاشیم، کیلشیم، پولیفینول، وٹامن ڈی ا ور اینٹی آکسیڈینٹس جیسے غذائی اجزاء شامل ہوتے ہیں۔چاکلیٹ بار ،ٹافی، یا کینیڈی کی مٹھاس ہی نہیں بلکہ اس کی تیاری میں جو غذائی اجزاء شامل ہوتے ہیں وہ بھی صحت بخش ہوتے ہیں۔
سپر فوڈز کا سپر فوڈ
کو کو سپر فوڈز کا سپر فوڈ ہے ۔یعنی ایسی قدرتی غذا جو انتہائی صحت بخش یا جادوئی غذا شمار ہوتی ہے۔ اس میں شامل غذائی اجزاء زنک، میگنیشیم، کیلشیم، سیلینیم تانبا، آئرن اور اینٹی آکسیڈینٹس وغیرہ ایسے غذائی اجزاء ہیں جو ایک گرام کشمش ، بلو بیری، انار ، سیب یا کسی اور غذا میں اتنی زیادہ مقدار میں نہیں ملتے۔ جو جسمانی صحت و تندرستی کے لئے انتہائی ضروری ہیں۔ یہ دل اور دماغ کو صحتمند رکھنے کے ساتھ ساتھ مدافعتی نظام کی کارکردگی کو بہتر بھی بناتا ہے ۔
افادیت یا کوکو پاؤڈر کے صحت مندانہ فوائد
ہائی بلڈ پریشر اور امراض قلب کا کم خطرہ
کوکو کی پھلیوں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس سے نائٹرک آکسائڈ کا اخراج ہوتا ہے جو دوران خون کو بہتر بناتا ہے یعنی شریانوں یا خون کی رگوں میں خون آسانی سے بہتا ہے۔ گاڑھا یا بہت پتلا نہیں ہوتا ۔ اور ہائی بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے۔ جو دل کی بیماری کا سبب ہو سکتا ہے اس لئے یہ دل کو صحتمند رکھتا ہے۔ اس میں موجود میگنیشیم ، پوٹاشیم اور تانبا دل اور فالج کی بیماریوں کی روک تھام کرتے ہیں۔ کوکو پاؤڈر میں بہت زیادہ پوٹاشیم ہوتا ہےجوکہ دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرکے جسم کی سوزش اور خلیوں پر دباؤ کوکم کرتا ہے۔
سوزش میں آرام
کوکو کی پھلیاں اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتی ہیں یہ سوزش کو کم کرتی ہیں۔ کوکو کینسر کے خطرے کو کم کرنے کی بھی خاصیت رکھتا ہے ۔ کیونکہ یہ کینسر کے خلیوں کو مار سکتا ہے۔
دماغی صحت
چاکلیٹ دماغی صحت کے لئے بھی انتہائی مفید ہے دماغ کو تیز اور مضبوط بناتی ہے ۔ کوکو اعصابی نظام کے لئے بھی بہتر ہے۔ اور دماغی تناؤ سے محفوظ رکھتا ہےاور دماغ کو چا ق و چوبند رکھتا ہے اور زہنی تناؤ کو کم کرتا ہے۔ کوکو پاؤڈر میں ایک جذ فلاوونائڈزہوتا ہے ۔ یہ غذائی جز جو خون کو جمنے سے روکتا ہے۔ بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے ، اور دل اور دماغ میں خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے ۔
آنتوں کے لئے مفید
کوکو پھلیوں میں موجود ایک جز پولیفینول ہوتا ہے ۔دراصل پری بائیوٹکس ہیں۔ یعنی آنتوں میں موجود جسم کے لئے مفید بیکٹریا کی نشوونما کرتاہے۔ یہ آنتوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے جسکی وجہ سے نظام انہضام درست کام کرتا ہے۔ ہاضمے کے مسائل کو دور کرتا ہے۔ اور یہ پولیفینول جذ معدے میں موجود نقصان دہ بیکٹریا کو بھی ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔
ذیابیطس سے بچاؤ
کوکو جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے اوریہ بلڈشوگر کی سطح کنٹرول میں رکھتا ہے کونکہ اس میں اینٹی آکسیڈینٹس، پولیفینولز اور فائبر بھی ہوتا ہے جو کاربو ہائیڈریٹ کے کچھ حصہ کو جزب کر لیتا ہے۔ اس لئے یہ ذیابیطس کے مرض کی بھی روک تھام کرتا ہے۔ کوکو پاؤڈر میں فلیوونائڈز انسولین کو بڑھانے میں بھی مدد کرتا ہے جو ذیابیطس کے خطرے کو کم کرسکتا ہے۔
کو کو اور کاکاؤ پاؤڈر میں فرق
کو کو اور کاکاؤ پاؤڈر میں فرق ہوتا ہے ۔ دونوں کوکو ٹری کے کو کو بین یعنی کوکو پھلیوں سے ہی بنائے جاتے ہیں لیکن دونوں کی تیاری کا
مرحلہ مختلف ہوتا ہے کوکو پاؤڈر کی تیاری کے مرحلے میں ، بہت زیادہ درجہ حرارت پر بھوناجاتا ہے یا خمیر شدہ پھلیوں سے بھی یعنی دونوں طریقوں سے زیادہ درجہ حرارت کا استعمال کیا جاتا ہے اور یہ کم تلخ ہوتا ہے اوراس کی کڑواہٹ دور کرنے کے لئے مزید چیزیں شامل کی جاتی ہیں جیسے ڈیری یا شکر وغیرہ اور غذائیت میں کاکاؤ سے کم ہوتا ہے۔ ۔ اور کا کاؤ پاؤڈر صرف خمیر شدہ پھلیوں سے ہی بنایا جاتا ہے اسے بھونا نہیں جاتا اور خاص بات یہ کہ اس کی تیاری میں کم درجئہ حرارت استعمال کیا جاتا ہے اور پاؤڈر بنایا جاتا ہے ۔ اس میں زیادہ غذائیت ہوتی ہے لیکن ذائقہ میں کو کو پاؤڈر سے زیادہ تلخ ہوتا ہے۔ ۔
مضمون نگار : فرح فاطمہ