تعارف
مونگ پھلی کے خواص و افادیت کی جڑسےحاصل کی جاتی ہے۔ اس کے پتے زمین کے اوپر اور مونگ پھلی زمین کے اندر اگنے والی سبزیوں جیسے گاجر ، مولی وغیرہ کی طرح زمین کے اندر پیدا ہوتی ہے۔ اس کی مختلف اقسام ہیں۔ اسکا ذائقہ اور خوشبو دونوں ہی دلفریب اور دل پپسند محسوس ہوتی ہیں۔ اور اس کی خوشبو مونگ پھلی کھانے کی اشتہاءبڑھاتی ہے۔
مونگ پھلی کا پودا زیادہ تر گرم میدانی علاقوں میں کاشت کیا جاتا ہے اورریتلی یا قدرے ریتلی زمین اس کی کاشت کے لئے موزوں ہے۔ اس کی ابتداء جنوبی امریکہ سے ہوئی لیکن اب اس کی کاشت پوری دنیا میں ہوتی ہے ۔ اس کا غذائی استعمال جسمانی صحت و تندرستی کیلئے مفید ہے ۔مونگ پھلی کا پودا زیادہ بڑا نہیں ہوتا ہے۔ مونگ پھلی موسم سرما کا سستا لیکن توانائی سے بھرپور میوہ ہے ۔ جو موسم سرما کے مضر اثرات اور بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔
مونگ پھلی کے غذائی اجزاء
مونگ پھلی کے غذائی اجزاء میں مثلاً پروٹین ، فائبر ، شکر، وٹامنز, پوٹاشیم ، فاسفورس ، میگنیشیم ۔کاربوہائیڈریٹ، صحت مند چکنائی، معدنیات، سوڈیم،لوہا اورزنک شامل ہوتے ہیں۔ جو غذائیت حاصل کرنےکا ایک بہترین ذریعہ ہیں۔ یہ غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے لیکن اس کے غذائی اجزاء میں کاربوہائیڈریٹ کی کم مقدار شامل ہوتی ہے۔
مونگ پھلی کا استعمال
مونگ پھلی کئی طرح کے طریقوں سے غذا میں شامل کی جاتی ہے ۔ جیسے زیادہ تر بھنی ہوئی مونگ پھلی کھائی جاتی ہے۔ لیکن اس کے علاوہ ، نمکین ، تلی ہوئی ، چاکلیٹ کوٹیٰڈ ، اور مونگ پھلی مختلف مٹھائیوں ،کیک وغیرہ میں بھی استعمال کیجاتی ہے۔ اوراس کا استعمال مکھن کے طور پر بھی غذا میں شامل ہے۔
اہم فوائد
مونگ پھلی کھانے کے اہم فوائد یہ ہیں۔
مونگ پھلی میں کیلوریز کی کافی مقدار ہوتی ہے۔ اس لئے یہ بھرپور غذا ہے۔ اسلئے اسے اعتدال سے کھانا ہی صحت بخش ثابت ہو سکتاہے۔چپس ، بسکٹ کریکرز اور دیگر سادہ کاربوہائیڈریٹ کھانوں کے مقابلے میں مونگ پھلی کھانا زیادہ صحت مند اور مفید ہے۔ مونگ پھلی اعصاب کو مضبوط بناتی اور طاقت بخشتی ہے۔ دماغ کےلئے بھی بہترین ہے دماغ کو مضبوط اور تقویت دیتی ہے۔
پروٹین
مونگ پھلی میں توانائی کا خزانہ ہے۔اس میں گوشت، سبزیوں اور انڈوں کے مقابلے میں پروٹین کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔
اس میں موجود وٹامن ڈی اور کیلشیم اور فولاد ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے لئے بہترین ہیں۔
پروٹین جسمانی خلیوں کی نشوو نما اورکارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہوتی ہے۔سو گرام مونگ پھلی سے تقریباً 25 یا 26 گرام پروٹیٰن حاصل ہوتی ہے۔ بچوں ، بزرگوں، بالغ افراد خواتین اور مردوں میں پروٹین کی مقدار ان کی عمر اور جسمانی ضرورت کے مطابق منحصر ہوتی ہے۔ مثلا خواتین کے لیے 46 گرام اورمردوں کے لیے 56 گرام روزانہ پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس طرح سو گرام مونگ پھلی سے تقریباً روزانہ پروٹین کی ضرورت کا نصف کے قریب پروٹین جسم کو حاصل ہو جاتی ہے۔ مونگ پھلی کولیسٹرول کی سطح کو کم کرکے دل کی بیماریوں سے بچنے میں معاون ثابت ہوئی ہے۔
فا ئبر غذائی ریشہ۔
مونگ پھلی غذائی ریشہ یعنی فا ئبر حا صل کرنے کا بھی ایک اچھا ذریعہ ہے۔ فائبر دل کے لیے صحت بخش ہے۔ فائبر سے بھرپور غذائیں بھی کولیسٹرول کی سطح کو بہتر رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ اور فالج دل کی بیماری ، ، ذیابیطس، موٹاپا اور وزن بڑھنے سے محفوظ رکھتی ہیں ۔ اورنظام انہضام کو بھی بہتر کرتی ہیں۔
تحقیق کے مطابق گری دار میوے جیسے اخروٹ ، بادام ، پستہ کاجو وغیرہ اور مونگ پھلی بھی جو صحت مند فیٹی ایسڈ پر مشتمل ہوتے ہیں ، کھانے سے موٹاپے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ مونگ پھلی دل کی صحت کو بہتر کرتی ہےاور کمزوری قلب کا علاج بھی ہے ۔ یہ سردرد کو بھی دور کرتی ہے اور جسمانی وزن کو متوازن رکھنے میں معاون ہے۔ اور آنکھوں کے لئے بھی مفید ہے ۔ مونگ ؛پھلی کھانے سے نظر بھی تیز ہو جاتی ہے ۔ یہ قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرتی ہے ۔
کچی مونگ پھلی سب سے زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے۔ مونگ پھلی کا مکھن بھی بہترین ہے اور صحت بخش غذائیت فراہم کرتا ہے۔
بلڈ شوگر لیول کنٹرول
مونگ پھلی ذیابیطس کے مرض میں مبتلا افراد کے لیے بہترین غذا ہے۔ کیونکہ یہ بلڈ شوگر لیول میں بڑی سطح پر اضافہ نہیں
کرتی۔ کیونکہ اس میں کاربوہائیڈریٹ کی مقدار کم ہوتی ہے اور فائبر اور پروٹین وافر مقدار میں شامل ہوتے ہیں اور فا ئبر عمل انہضام کے لئے مفید ہے اس لئے مونگ پھلی بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
فیٹی ایسیڈ صحت مند چربی۔
فیٹی ایسڈ والی غذا ئیں صحت کے لئےضروری ہوتی ہیں۔ مونگ پھلی کے غذائی اجذاء سے زیادہ تر صحت مند قسم کی چربی حاصل ہوتی
ہے ۔ اس لئے مونگ پھلی کا تیل بھی بنا یا جاتا ہے۔ صحت مند چربی کا استعمال انسان کے خون میں کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بنا سکتا ہے۔ اور کولیسٹرول کی سطح بہتر ہونے کا مطلب دل کی بیماری اور فالج کے خطرے کو کم کرنا ہے۔
اینٹی آکسیڈنٹس اجذاء
مونگ پھلی میں اینٹی آکسیڈنٹس اجذاء بھی ہوتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈینٹس اجذاء جسما نی خلیوں کو فری ریڈیکلز کے نقصان سے بچاتے ہیں۔ مونگ پھلی کے خواص و افادیت ۔ کچی مونگ پھلی کی جلد میں دفاع کرنے والے اینٹی آکسیڈینٹس شامل ہوتے ہیں۔اس لئے اسے جلد کے ساتھ کھانا مفید ہے۔
کچی مونگ پھلی
بھنی ہوئی، تلی ہوئی اور نمکین مونگ پھلی بھی مفید ہے۔ لیکن کچی مونگ پھلی کے مقابلے میں اس کے فوائد کم ہیں ۔ مونگ پھلی کا اپنا روغن یا تیل صحت کے لئے نقصان دہ نہیں ہوتا لیکن دوسرے تیلوں میں تلنے سے تلی ہوئی مونگ پھلی میں روغن کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو کولیسٹرول میں اضافے کا سبب، دل کی لئے خطرہ اور جسمانی وزن مں اضافہ کر سکتی ہے۔ اس لئے اس کا اعتدال سے کھانا ہی صحت کے لئے بہتر ہے ۔ یہ جسمانی کمزوری دور کرتی ہے۔
مونگ پھلی کے مضراثرات
کیونکہ مونگ پھلی غذائی اجزاء پروٹین، صحت مند چربی ، اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس لئے اس کا اعتدال سے زیادہ مونگ پھلی کے خواص و افادیت استعمال قبض ، دل کی بیماری، کولیسٹرول میں زیادتی اور ہائی بلڈ پریشر کے خطرات کا سبب بن سکتا ہے۔
کچھ لوگوں میں مونگ پھلی سے شدید الرجی کی شکایت ہو تی ہے اور الرجی کی شکایت اکثر مونگ پھلی میں موجود کچھ پروٹینوں سے ہوتی ہے اس لئے ایسے لوگوں کو مونگ پھلی نہیں کھانی چا ہئے۔
چونکہ مونگ پھلی میں کیلوریز کی کافی مقدار ہوتی ہے ، اس لیےاسے اعتدال سے کھانا بہتر ہے۔ کیونکہ بہت زیادہ کیلوریز جسم میں دوسری بیماریوں اور وزن کے اضافے کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔
بھنی ہوئی ، نمکین مونگ پھلی میں سوڈیم کی زیادہ مقدار ہوتی ہے اس لئے یہ کچی مونگ پھلی سے کم مفید ہےاوربہت زیادہ سوڈیم ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماری کا خطرہ بھی ثابت ہوتا ہے۔
زیادہ کیلوریز کی وجہ سے بہتر ہے کہ مونگ پھلی کو اعتدال کے ساتھ کھائیں تاکہ اس سے زیادہ سے زیادہ صحت بخش فوائد حاصل ہوں ار مضر اثرات سے محفوظ رہا جاسکے۔ اور دل کی بیماریوں کے خطروں سے بھی محفوظ رہا جاسکے کیونکہ میڈیکل میں مونگ پھلی میں شامل ایک قسم کےفیٹی ایسڈ یعنی چکنا ئی کو دل کی بیماری کا سبب سمجھا جا تا ہے۔