سر درد اور درد شقیقہسر درد سے مراد سر کے کسی بھی حصے میں درد ، سنسناہٹ ،دباؤ یا تکلیف محسوس کرنا ۔ سر میں درد ہونا ایک عام مسئلہ ہے۔ لیکن یہ شدید نوعیت کا بھی ہو سکتا ہے ۔ بچے، جوان اور بزرگ افراد کوئی بھی سردر د کا شکار ہو سکتا ہے۔ سر درد ،سر کے کسی خاص حصے یا دونوں اطراف میں بھی ہو سکتا ہے۔
وجوہات
سر درد ابتدائی یا ثانوی نوعیت کا بھی ھو سکتا ہے اور دائمی نوعیت کا بھی ۔ سر درد اعصابی تناؤ ، سر اور گردن کے پٹھوں کے کھنچاؤ ، شور ، ٹی وی، موبائل ،یا زیادہ دیر تک نیٹ استعمال کرنے ، کسی بیماری کے سبب،کسی قسم کی الرجی سے ، ادویات کے استعمال کےنتیجے میں ، کسی غذا یا دوا کی حساسیت کے سبب، کسی بے چینی کے سبب ، کسی قسم کی بو سے ، سر کی چوٹ سے، دانت میں درد کی وجہ سے ، تھکن سے ، بھوک سے ، سر میں خون جم جانے ، یا کسی دماغی مسئلہ سے ، خدانخواستہ سر میں کسی رسولی کی وجہ سے یا کئی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں ۔
علامات
سر درد مختلف قسم کا ہوتا ہے ہر ایک کی علامات مختلف ہوتی ہیں۔ مثلاً سر میں درد ، چہرے میں درد ، ایک آنکھ میں یا اس کے ارد گر درد آنکھ کے سامنے یا پیچھلے حصے میں درد ہو سکتا ہے۔ مندرجہ ذیل علامات کی صورت میں فوراً طبی معاونت حاصل کرنی چاہیئے جیسے۔ سر میں اچانک شدید درد، یا سر درد میں یہ علامات بھی ہوں جیسے چکر آنا،گردن میں تناؤ، توجہ مرکوز کرنے ، قے آنا یا متلی ہونا ، ا بے چینی ، جسم کے کسی حصے میں شدید نقاہت یا کمزوری محسوس ہونا،بے ربط گفتگو، نظر نہ آنا یا کالے دھبے یا چمک دکھنا، بینا ئی کا م ہونا ۔
سر درد اور درد شقیقہ
سر درد اور درد شقیقہ (آدھے سر کا درد) دو الگ الگ لیکن بہت تکلیف دہ بیماریاں ہیں ۔ دونوں ہی زندگی کی سرگرمیوں پر اثر ڈالتی ہیں۔ زیادہ تر لوگوں کے نزدیک درد شقیقہ صرف ایک برا سر درد ہے ، لیکن یہ درد خطرناک بھی ہوسکتا ہے۔سر درد کا مطلب سر میں درد یا چہرے کےاوپری کسی حصے میں درد جیسے پیشانی میں، کنپٹٰوں، آنکھ یا اس کے ارد گرد درد ہونا ہے۔ لیکن درد شقیقہ میں سردرد کے ساتھ ساتھ کچھ اور علامات جیسے توجہ مرکوز کرنے، تھکاوٹ، قے یامتلی، یاداشت کی کمزوری وغیرہ بھی ہوتی ہیں ۔
سرمیں درد ہونا خود سر درد کی ایک بنیادی وجہ ، یا بیماری یا کوئی مسئلہ بھی ہو سکتا ہے۔ جیسے کلسٹر سر درد، تناؤ کے سبب سر درد اور درد شقیقہ ۔یا کسی بیماری یعنی صحت سے متعلق کسی مسئلے یا کسی اور وجہ سے بھی سر میں درد ہو سکتا ہے مثلاً ، سا ئنوس انفیکشن کے سبب ، یا کسی الرجی کی وجہ سے سر میں درد ہوجانا،نیند کی کمی کی وجہ سے بھی سرمیں درد ہو سکتا ہے۔ذہنی تناؤ یا کچھ مخصوص غذاؤں کی حساسیت سے ، زیادہ دیر تک ٹی وی د یکھنے ، نیٹ استعمال کرنے سے، موبائل کا زیادہ استعمال یا سر پر کسی چو ٹ لگنے کی وجہ سے بھی سر میں درد ہو سکتا ہے۔
سر درد کی اقسام
سر درد کی کئی اقسام ہیں ۔ سر درد کسی تناؤ ( ٹٰینشن ) ، کلسٹڑ سردرد ( کلسٹر سردرد اکثر رات کو سر کے ایک طرف ایک آنکھ میں یا اس کے ارد گرد ہوتا ہے۔) کسی بیماری کی وجہ سےسر میں درد یا آدھے سر کا درد یعنی درد شقیقہ بھی ہو سکتا ہے۔
تناؤ کے سبب سر درد
تناؤ یعنی کسی ٹینشن سے بھی سر میں درد ہوجاتا ہے۔ یہ سر درد عام ہے کیونکہ روزمرہ زندگی میں اکثر ٹینشن سے واسطہ پڑتا رہتا ہے اس میں سر میں جکڑن اور دباٖؤ محسوس ہوتا ہےاور سر کے دونوں جانب یہ درد ہوتا ہے۔ کسی ذہنی تناؤ سے، کسی ناگوار بات سے ، موبائل کے استعمال ، نیٹ ، کمپیوٹر یا زیادہ دیر تک ٹی وی دیکھنے سے بھی یہ درد ہوتا ہے۔
آدھے سر کا درد درد شقیقہ
درد شقیقہ شدید قسم کا سر درد ہوتا ہے۔ جو سر کے ایک جانب ہوتا ہے۔ لیکن یہ سر کے دونوں جانب بھی ہوسکتا ہے۔سر کے پچھلے یا سامنے والے حصے میں بھی ہو سکتاہے یا پورے سر میں بھی ہو سکتا ہے۔ اس میں آواز اور روشنی بھی نا گوار محسوس ہوتی ہے اور درد کے بڑھنے کا امکان زیا دہ ہوتا ہے ۔ متلی یا قے کی شکایت اکثر عام ہوتی ہے ، اس میں سر میں درد کی چمکیں اٹھتی ہیں درد شقیقہ کی بھی کئی اقسام ہیں۔ جیسے دائمی درد شقیقہ، ریٹنا درد شقیقہ اس میں سردرد یا متلی کے ساتھ یا اس سے پہلے ایک آنکھ میں کم بینائی یا اندھے پن کا بار بار حملہ ہوتا ہے۔ ہیمپلیجک درد شقیقہ اس میں سردرد کے ساتھ جسم کے سی اک طرف کمزوری محسوس ہوتی ہے۔ آدھے سر کا درد بار بار ہوتا ہے۔
گچھوں کی صورت میں ہونے والا سردرد یعنی کلسٹر سر درد
کلسٹر سر درد میں آنکھ کے پچھلے حصے میں شدید درد، آنکھ میں لالی، ناک بہنا شامل ہے۔ یہ سر درد انتہائی شدید ترین قسم کا ہوتا ہہے۔ اور کئی دنوں تک ہو سکتا ہے۔
الرجی سے درد شقیقہ یا آدھے سر کا درد
اس میں سر میں درد ہونا ، نزلہ ہونا ، چھینکیں آنا اور آنکھوں سے پانی بہنا ، ناک میں درد اور دباؤ، روشنی آواز ناگوار محسوس ہونا ، آنکھوں میں لالی متلی اور قے.، دیکھنے میں پریشانی جیسے سیاہ دھبے دکھنا ، چمک دکھنا یا لائینں دکھنا ، فالج جیسی علامات ، جیسے کمزوری ، بے حسی
اسباب۔
عام طور پر درد شقیقہ کے بارے میں یہ خیال ہے کہ یہ موروثی بیماری ہے۔ اور مردوں کے مقابلے میں عورتیں درد شقیقہ میں زیا دہ مبتلا ہوتی ہیں۔ زندگی کا طرز عمل اور ماحول سردرد کا سبب بن سکتا ہے۔ ٹینشن ، سونے کے غلط وقت اور عرصہ جیسے کم نیند لینا، رات دیر تک جاگنا ، کیفین اشیاء کا استعمال ، کھانا نہ کھانا، الرجی ، موسم کی تبدیلی بھی سر درد کے اسباب ہو سکتے ہیں ۔
سر درد یا درد شقیقہ کی روک تھام
سر درد یا درد شقیقہ کی روک تھام کے لئے ان عوامل اور محرکات کو نوٹ کریں جو سرددر کا سبب بنتے ہیں۔ مثلا کوئی تناؤ ، شور ، کوئی خلاف مزاج بات کسی دوا یا غذا کی حساسیت ، یا ماحول وغیرہ ۔ ورزش ، یا ٹاک تھراپی کے ذریعے بھی سر درد سے نجات پانا ممکن ہے ۔ اس کے علاوہ طرز زندگی کی دوسری عادات یعنی لائف اسٹائل تبدیل کر کے جیسے اگر نیند کا دورانیہ کم ہے تو بھر پور نیند لینا ، باقاعدگی سے کھانا کھانا ، اچھی صحت بخش غذا ؤں کا استعمال ، کا م کا مستقل شیڈول مرتب کرنا ، ادویات کے زیادہ استعمال سے گریز اور غذائی حسا سیت کا خیال رکھ کر سر درد کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ اکثر یا باربار سر میں درد ، درد شقیقہ یعنی ادھے سر کے درد کی علامت بھی ہو سکتی ہے۔ یا صحت کی کوتی اور خرابی بھی وجہ ہوسکتی ہے۔ روزمرہ کی سرگرمیوں حصہ لینے کے لئے علاج ضروری ہے۔ بہترین معالج سے رجوع کرنا ہی بہتر ہے۔ ایم آر آئی۔۔امیجنگ اسکین اور ٹیسٹ اور علاج کے ذریعے سردرد پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
مضمون نگار : فرح فاطمہ