ہر انسان صحت مند ، طویل اور خوش و خرم زندگی گزارنا چاہتا ہے ۔ لیکن وہ ، طرز زندگی یعنی اپنے لائف اسٹائل پر توجہ نہیں دیتا ۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس کا لائف اسٹائل یعنی طرز زندگی ہی اس کی جسمانی، نفسیاتی اور دماغی صحت کے ساتھ ساتھ اس کے مزاج ، اس کی خوشوں اور غموں ، فرسٹریشن یا افسردہ ہونے پر بہت اثر ڈالتا ہے ۔ یہاں تک کہ یہ کہنا بھی بے جا نہ ہوگا کہ اکثر و پیشتر زندگی میں اس کی کامیابیوں اور ناکامیوں کی وجہ بھی اس کا طرز ذندگی یعنی لائف اسٹائل ہی ہوتا ہے۔
طرز زندگی (لائف اسٹائل ) کے اثرات
طرز زندگی (لائف اسٹائل ) نہ صرف انسان کی مجموعی صحت بلکہ پوری زندگی پر اپنا اثر ڈالتا ہے ۔اگر لائف اسٹائل (lifestyle ) مثبت، اچھا اور متوازن یعنی صحت مند طرز زندگی ہے تو جسمانی ، ذہنی صحت بھی اچھی ہوگی بلکہ پوری زندگی پر بھی اس کے مثبت اثرات پڑیں گے ۔ لیکن اگر طرز زندگی مثبت نہیں اور اس میں بے اعتدالیاں اور خامیاں ہیں ، اچھی زندگی کے اصولوں پر عمل درآمد نہیں ہے تو ایسی طرز زندگی کا برا ا اثر نہ صرف صحت پر پڑے گا بلکہ پوری زندگی پر بھی پڑے گا ۔
صحت مند طرز زندگی نہ صرف انسان کو متعدد امراض سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ انسان کو مجموعی طورپربھی صحت مند رکھتا ہے بلکہ عمر کو بھی طویل کرتا ہے۔صحت مند طرز زندگی مزاج کو خوشگوار بناتے ہوئے انسان کو اچھا اور بہتر محسوس کرنے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔صحت مند طرز زندگی مختلف بیماریوں کے خطرے کو کم کر سکتا ہے اور ایسی بیماریوں کے خطرات کو بھی جو نسل در نسل خاندان میں منتقل ہو سکتی ہیں ، مثلاً جلدی بیماریاں ، دلکے امراض ، خون کا دباؤ یا ذیابطیس وغیرہ
طرز زندگی کی خامیوں کیوجہ سے نہ صرف صحت تباہ و برباد ہوتی ہے بلکہ نفسیاتی اور سماجی مسائل بھی پیداہوتے ہیں۔ خراب یا غلط طرز زندگی کئی لحاظ سے نقصان دہ ہے۔ اسکے مضر اثرات نہ صرف صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں بلکہ پوری ذندگی پر اس کے مضر اثرات پڑسکتے ہیں ۔ جیسے جسمانی صحت کمزورہوجاتی ہے اورمختلف امراض کا خطرہ بڑھ سکتا ہے یا انسان اسی غلط قسم کے طرز زندگی کی وجہ سے مختلف امراض میں مبتلاء ہو سکتا ہے۔ مثلا مراض قلب ، موٹاپا ، ذیابطیس ، جلدی بیماریاں ، دماغ کا کمزورہونا ، یاداشت کم ہونا ، جلد غصہ آنا ، ڈیپریشن یافرسٹریشن بڑھنا ، وغیرہ
بے اعتدال یا خراب لائف اسٹائل میں حد سے زیادہ سہل پسندی ، سستی ، لا پرواہی ، پر تعیش طرز زندگی ، غیر متوازن غذا ، جنک فوڈز ، ڈی ہائیڈریشن ، ورزش نہ کرنا ، فطرت سے دوری ، الیکٹرونک آلات کااستعمال ،کم سونا یا رات دیر سے سونا ، صبح دیر سے جاگنا ، فضول مشغولیات میں وقت صرف کرنا، تمباکونوشی ، وغیرہ شامل ہیں۔
موجودہ دور میں کچھ امراض لائف اسٹائل ڈیزز(Lifestyle disease ) کے زمرے میں شمار ہونے لگے ہیں ۔ یعنی خراب طرز زندگی کی وجہ سے انسان کی صحت خراب ہوجاتی ہے اور وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے۔ جیسے بلند فشار خون ، ذیابطیس ،فالج ، امراض قلب ، وغیرہ
یہاں صحت مند طرز زندگی کی چند ٹپس پیش کی جا رہی ہیں ۔
1: جسمانی طور پر متحرک (Be physically active)
روزانہ یا مہینے کے زیادہ دنوں میں پندرہ منٹ سے آدھا گھنٹہ ایسا ضرور گزاریں جس میں چہل قدمی،دوڑنا بھاگنا ، کھیل یا ورزش (ایکسا سائز) وغیرہ شامل ہوں ۔ کیوں کہ دن کا کافی حصہ بیٹھ کر گزارنے یا بیٹھ کر کام کرنے سے صحت پر خراب اثر پڑتا ہے ۔ اس لئے روزمرہ کی مثبت سرگرمیوں جسمانی طورپر متحرک ہونا بہت ضروری ہے۔
2: متوازن غذا
متوازن غذا حفظانِ صحت کے اصولوں میں سے صحت تندرستی کے لئے ایک بہت اہم اصول ہے۔ متوازن غذا کا مطلب ہے کہ صحت و تندفرستی کےلئےجسم کو وہ تمام غذائی اجزاء ملیں جن کی اسے ضرورت ہے۔ پھل، سبزیاں، اناج اومیگا 3 فیٹی ایسڈز اور میوہ جات کو اپنی روزمرہ غذا کے حصے میں لازمی شامل کریں ۔ کم چکنائی والی غذائیں استعمال کریں جن میں کولیسٹرول کم ہو۔ چینی اور نمک کا ا ستعمال کم کریں یا اعتدال میں کریں ۔
دن میں تین بار متوازن غذا کے استعمال اور ہائیڈریٹ رہنے سے جسمانی ، دماغی اور نفسیاتی صحت اچھی رہتی ہے۔ جس سے جسم تندرست و توانا تو ہوتا ہی ہے دما غی صلاحیتیں بھی نشونما پاتیں اور مضبوط ہوتی ہیں ۔ اور موڈ بھی خوشگوار رہتا ہے۔ جس سے انسان زندگی میں پیش آنے والے مسائل کو بہتر طریقے سے حل کر کے اطمینان اور آسودگی محسوس کرتا ہے۔ تمباکو نوشی ، سگریٹ نوشی سے پرہیزکریں ۔
3: صحت و صفائی
جسمانی صحت و صفائی کا بھرپو ر خیال رکھیں ۔ اچھی صحت کے لئے روزانہ نہانا ، اور طہارت و نظافت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ کھانے کے بعد اور ، سونے سے پہلے برش کرنا بھی اچھی عادت ہے ۔
4: پرسکون نیند
بھرپور اور پرسکون نیند اور اپنے آرام کا خیال رکھیں۔ تقریباً ہر بالغ فرد کو آٹھ گھنٹے کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔ اچھی اور مکمل بھرپورنیند حفظان صحت کے اصولوں میں سے ایک اصول ہے۔
5: وقت کی پابندی
وقت پر عبادت کرنا ، وقت پر کھانا ، وقت پر سونا اوروقت پر جاگنا بہترین عادات ہیں جو بہترین طرز زندگی کی نشاندہی کرتی ہیں۔ روزانہ سونے کے وقت کے معمولات یعنی وقت مقررہ پر سونا باقاعدہ وقت پر جاگنا بھی ایسی عادت ہے جس سے انسان طبیعت میں تازگی محسوس کرتا ہے۔
صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے کے درمیان دھوپ میں نکلنے سے بچیں کیوںکہ اس ٹائم سورج کی نقصان دہ شعائیں بہت تیزی سے اثرانداز ہوتی ہیں ۔
لوگوں سے اچھے طریقے سے ملیں یہ اصول آپ کو تناو سے محفوظ رکھے گا ۔ مثبت سوچ اور مثبت رویہ رکھیں ۔