مختلف نام:
مشہور نام آبنوس ۔ ہندی تیندو۔ سنسکرت تندک۔ بنگالی گاؤتیند۔مرہٹی نیم بھرنی۔ کرنا ٹکی رمبرو۔ فارسی آبنوس۔ عربی آبنوس۔ انگریزی ایبونی ( Ebony tree) لاطینی میں ڈایوسائی اوس ایمبری اوبرس.
شناخت:
ایک بہت بڑا درخت (ebony tree) ہے. جس کی لکڑی اندر سے بالکل سیاہ ہوتی ہے. پتے صنوبر کی شکل کے مگر اس سے ذرا بڑے ہوتے ہیں. رنگ پیلا، سفید پھول، انگور کی طرح اور لمبائی چوڑائی میں آملہ کی طرح ہوتے ہیں. ذائقہ میٹھا۔ آگ میں جلانے پر خوشبو دیتی ہے۔ ذائقہ کسیلا، زبان پر کسی قدر لگتا ہے. لیکن کوئی زہریلا اثر نہیں ہے.
مزاج:
گرم و خشک۔
مقدار خوراک:
5 گرام سے 10گرام تک
فوائد:
زبردست مصفیٰ خون (ebony benefits) ہے۔ کھجلی ،کوڑھ، خارش کو دور کرتی ہے. اور زخموں کو بھرتی ہے. سخت قابض ہے۔ کسی بھی عضو سے خون آنے کو روکتی ہے، گرم خشک ہونے کے باوجود بھی خون کے جوش کو کم کرتی ہے.
تندک(آبنوس)کے آسان نسخے:
پتھری مثانہ وگردہ:
اس کے برادہ کی رات جو کورے سکورے میں کی گئی ہو یا مٹی کے توے پر بنائی گئی ہو، 5 گرام صبح شام تازہ پانی سے استعمال کرنے سے مثانہ و گردہ کی پتھری (ebony benefits) کو توڑ کر پیشاب کے راستہ سے نکال دیتی ہے.
سیلان:
اس کے پھل (ebony tree) کے سفوف جس میں میں سے بیج دور کر لئے گئے ہوں، بوزن پانچ گرام، پانی کے ہمراہ استعمال کرنے سے سیلان و جریان کو آرام آجاتا ہے.
آگ سے جل جانا:
آبنوس کی لکڑی پتھر پر پانی کےساتھ گھس کر آگ سے جلے ہوئے اعضاء پر جہاں چھالا پڑ گیا ہو، اس کا لیپ کرنا چھالا کو دور کر دیتا ہے۔ اس کے بعد گل روغن میں سفید بیضئہ مرغ کے ہمراہ لیپ کرنا جلن (ebony benefits) کو فورا دور کرتا دیتا ہے.
سفیدی چشم:
اس کی لکڑی کو پانی میں گھس کر سلائی سے آنکھوں میں لگانا بغیر کسی تکلیف کے کچھ دنوں میں سفیدی چشم اور آنکھوں سے پانی بہنے کا عارضہ دور ہوجائے گا.
دوائے جلن:
کچے آلو کو کچل کر اس کا رس نکا لیں اور اس میں آبنوس کی لکڑی گھس کر جلے ہوئے مقام پر لگائیں۔ فورا جلن دور ہو جائے گی.
نکسیر:
برادہ لکڑی آبنوس، پھول منڈی، سرپھوکہ، شاہتیرہ ہر ایک 5 گرام، رات کو 100 گرام پانی میں بھگو رکھیں، صبح چھان کر 20 گرام شہد خالص ملا کر پی لیں. 21دن کے استعمال سے خرابئ خون کا عارضہ دور ہو جاتا ہے. خارش، پھنسیاں، آنکھ سے پانی بہنا اور نکسیر کا عارضہ دور (ebony benefits) ہو جاتا ہے.
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
تیندو (ebony tree)
دیگر نام:
بنگالی میں گاب،سنسکرت میں تندوک ،ہندی میں ٹیمرو کہتے ہیں۔
ماہیت:
آبنوس کی ایک قسم کے ایک نہایت اونچے جنگلی درخت کا پھل ہےجو آملہ کے برابر ہوتا ہےاور اس کے سر پر بینگن کی مانند ٹوپی ہوتی ہے۔خام پھل رنگت میں سبزی مائل سیاہ اور مزہ میں کسیلا ہوتا ہے اور پختہ ہونے پر رنگت زرد مائل بہ سرخی اور مزہ شیریں ہو جاتا ہے۔پھول سفید زردی مائل اس کے پتے مہو کے پتوں سے مشابہ ہیں ۔پھل کے اندر شریفہ کے مانند چار گٹھلیاں گروہ سے مخلوط ہوتی ہیں۔
مقام پیدائش:
مالوہ میں بکثرت پیدا ہوتا ہے۔
مزاج:
خام پھل سردخشک،پختہ پھل معتدل جبکہ حکیم کبیر الدین صاحب نے خام پھل سرد وخشک،پختہ پھل معتدل۔
استعمال:
تیندو(ebony tree) خام کا سفوف تنہا یا ادویہ مناسب کے ہمراہ دستوں کو بند کرنے جریان،رقت منی اور سرعت انزال کو زائل کرنے کے لئے کھلاتے ہیں۔قابض وحابس الدم ہے۔خام کا سفوف یا جوشاندہ پرانی پیچش اور اندرونی اعضاء سے خون آنے میں مفید (ebony benefits) ہے۔
نفع خاص:
مغلظ منی ،
مضر:
معدہ اور آنتوں کے لئے۔
مصلح:
دودھ اور روغن
بدل:
کٹھ جمنی خشک شدہ۔
کیمیاوی اجزاء:
اس کے چھلکے(ebony tree) میں ٹینک ایسڈ بکثرت پایا جاتا ہے۔
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق