بو علی سینا(bo ali sina) سامانیاں سلطنت کے دارالخلافہ بخارا کے ایک گاؤں افشانہ میں 980 عیسوی میں پیدا ہوئے ۔ ان کے والد ایک اسماعیلی مفکر تھے ۔ جن کا تعلق خراسان کے شہر بلخ سے تھا ۔بو علی سینا کی خود نوشت کے مطابق انہوں نے 10 سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ (bo ali sina deeds) کر لیا ۔ اور علم الریاضی ایک سبزی فروش ہندوستانی ریاضی دان محمود مساہی سے سیکھا ۔ پھر بو علی سینا نے ایک شخص کی شاگردی کی جس کی گزر اوقات کا دار و مدار بیماروں کے علاج کرنے اور بچوں کو پڑھانے پر تھا ۔ ایک حنفی سنی اسمٰعیل زاہد سے انہوں نے علم فقہ کی تعلیم حاصل کی اور فلسفہ کی تعلیم ایک غیر معروف فلسفی ابو عبداللہ نیتلی سے حاصل کی ۔ ہر ایک علم بآسانی حاصل کرتے ہوئے اس نوجوان بوعلی سینا کو جس کتاب نے بے حد پریشان کیے رکھا وہ تھی ارسطو کی مابعد الطبیعات یہ کتاب وہ تب تک نا سمجھ پائے جب تک انہوں نے ابو الفرابی کی کی لکھی اس کتاب کی تفسیرنہ پڑھ لی ۔اس تفسیر کو خریدنے میں بو علی سینا کے تین درہم صرف ہوئے ۔ لیکن اس سے پہلے بو علی سینا سارا دن عبادت میں گزارتے اور اللہ سے اس کتاب کے بارے میں مدد مانگتے ۔ ویسے تو بو علی سینا کو یہ کتاب حرف بہ حرف از بر ہو چکی تھی لیکن بین السطور جو تھا سمجھ سے باہر تھا الفاظ کے پیچھے چھپے اشارے رات کوسوتے میں بھی تنگ کرتے تھے ۔ بالآخر ابو الفرابی کی تفسیر نے ان کی مشکل آسان کر دی ،تفسیر کی اس کتاب کوان کی دعاؤں کا نتیجہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ بو علی سینا نے 16سال کی عمر میں طب سیکھنا (bo ali sina deeds) شروع کی ، اور جب وہ 18 سال کے ہوئے تو وہ ایک ماہر طب کا درجہ حاصل کر چکے تھے ۔امیر نوح دوئم 997 میں کسی خطرناک بیماری کا شکار تھے کہ ان کے علاج کے لئے بو علی سینا کو بلایا گیا امیر نوح دوئم کو شفا ملی اور بو علی سینا (bo ali sina) کو انعام کے طور سامانیوں کی شاہی کتب گاہ میں داخلے کی اجازت مل گئی ۔ ابن سینا 22سال کے ہوئے تو ان کے والد کا انتقال ہو گیا اور سلطنت سامانیاں بھی ختم ہو گئی ۔ بو علی سینا نے ترکمانستان کے وزیر سے ملاقات کی اور وزیر نےبراہ قدردانی وظیفہ مقرر کر دیا۔ ابن سینا (bo ali sina) نے قانون فی طب کے نام سے ادویات کا انسائکلوپیڈیا 1025 میں فارس میں مرتب کیا ۔ ان کا طریقہ علاج یونانی طب کے نام سے مشہور ہے جو کہ یونانی ادویات اور مصری طبیبوں سے متاثر ہے ۔ اس کتاب میں جسمانی افعال چھوت کی بیماریوں اور مباشرت سے منتقل ہونے والی بیماریوں کا تعارف وجوہات تجرباتی ادویات کلینکی جائزے اور مخصوص بیماریوں کی نظریاتی بنیادوں کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ بو علی سینا نے زور دیا کہ تپ دق ایک چھوت کی بیماری ہے جس سے یورپ کے معالجوں نے اختلاف کیا ۔ لیکن بعد میں یہی سچ ثابت ہوا ۔ذیابیطس کی علامات اور پیچیدگیوں کو بھی بیان کیا 760 ادویاتی جڑی بوٹیوں اور ان سے بننے والی ادویہ کے طریقے بھی اس میں درج ہیں ۔ بو علی سینا کو طب کا باپ بھی (bo ali sina deeds) کہا جاتا ہے۔
جابر بن حیان
جابر بن حیان (jabir bin hayaan) تاریخ کے سب سے...