مختلف نام:
اردو آکاس بیل (cuscuta reflexa benefits). عربی افتیمون، فارسی پیچان۔ہندی نیلا دھاری، برش،کثوت۔ سنسکرت میں امربیل،امرلتا۔ انگریزی ایر کریپر(Air Creeper)او لاطینی میں کسکٹاریفلیکس(cuscuta reflexa)کہتے ہیں۔
شناخت:
آکاس بیل (cuscuta reflexa) موسم سرما کے ختم ہوتے ہیں درختوں پر نمودار ہوتی ہے۔ یہ جن درختوں پر پھیلتی ہے انہیں سکھا دیتی ہے۔ اس کی جڑ نہیں ہوتی، درختوں پر ہی پیچ در پیچ پھیلتی ہے۔ جیسے درخت نے کیسری رنگ کی چادر اوڑھ لی ہے۔ یہ کانٹے دار درختوں پر زیادہ پھیلتی ہے۔ اس (cuscuta reflexa) کا رنگ پیلا ہوتا ہے مگر شروع میں گہرے سبز رنگ کے ساتھ پیلا پن ملا ہوتا ہے۔ سوکھنے پر یہ سیاہی مائل ہوجاتی ہے۔ یہ عام طور پر بیری، کیکری یا جانڈ پر پھیل جاتی ہے۔ جس درخت پر بھی اسے چھوڑ دیا جائے ہیں بڑھنا شروع کر دیتی ہے۔ ہندوستان و پڑوسی دیشو کے جنگلات میں زیادہ تر ملتی ہے
مزاج:
تیسرے درجہ میں گرم خشک، اس کا مصلح کیسر، بادام روغن، گوند کیکر اور پاپڑہ ہیں
فوائد:
بواسیر ریحی میں اس (cuscuta reflexa) کا بھپارہ اور استسقاء میں ابال کر پیٹ پر باندھنا یا 20 گرام کو 100 گرام پانی میں جوش دے کر اور چھان کر پینا مفید (cuscuta reflexa benefits) ہے۔ جوڑوں کے درد، بندش ایام،ریاحی و سردی کے دردوں میں ابال کر مقام درد پر باندھنا یا اس کا تیل ملنا مفید (cuscuta reflexa benefits) ہے۔ مادہ سوداوی و بلغمی کوخارج کرتا ہے۔ اور جلدی امراض میں مفید (cuscuta reflexa benefits) ہے۔ یہ غشی بھی لاتی ہے اور پھیپھڑوں کو کمزور کرتی ہے۔ اس لئے اسے با احتیاط استعمال کرنا چاہئے۔
آکاس بیل (cuscuta reflexa) سے تیار ہونے والے مندرجہ ذیل مجربات نہایت آسان اور زود اثر ہیں، بناکر فائدہ (cuscuta reflexa benefits) اٹھائیں۔
دوائے مرگی:
آکاس بیل 10گرام، اسطوخودوس 5 گرام،عقرقرحا 5 گرام،منقیٰ( دانے نکال کر) 10گرام، کوٹ پیس کر چنے کے برابر گولیاں تیار کریں۔ ان گولیوں کے لگاتار استعمال سے اس مرض کو آرام آجاتا ہے۔ جس ہفتے میں دورہ ہونے کا ڈر ہو ایک گولی صبح، ایک دوپہر اور ایک شام استعمال کرنے سے ہمیشہ کے لئے دورہ مرض رُک جاتا ہے۔
دماغ کا چکرانا:
آکاس بیل (cuscuta reflexa) 5 گرام،مغز بیج ہند وانہ( تربوز) 5 گرام، پھول نیلوفر 5 گرام، برادہ صندل سفید ایک گرام، ان سب کو گھوٹ چھان کر مناسب چینی ملا کر میٹھا کرلیں اور صبح و شام ایک ہفتہ تک پلائیں، موسم گرما کا علاج ہے اور نکسیر، کابوس، دماغ چکرانے میں مفید (cuscuta reflexa benefits) ہے۔
تلی کا بڑھ جانا:
آکاس بیل (cuscuta reflexa) 25 گرام، رائی 3 گرام، بیج خبازی 10گرام، تمام ادویہ کو گھیکوار کرکے گودہ میں کھرل کرکے تلی پر لیپ کریں۔ بڑھی ہوئی تلی کو آرام آجاتا ہے۔
خرابئ خون:
آکاس بیل (cuscuta reflexa) 10گرام، سرپھوکہ 10گرام، جل نیم 10گرام، کالی مرچ 5 گرام، شاہترہ سبز کے پانی میں کھرل کرکے نخود کے برابر گولیاں بنائیں۔ ایک گولی صبح و ایک گولی شام ہمراہ تازہ پانی دیں۔ زبردست مصفئ خون ہے۔
درد گردہ:
پھول گل داؤدی 5 گرام، آکاس بیل 10گرام، پانی 50گرام میں جوش دے کر چھان کر پلا دیں۔ ہر قسم کے درد گردہ کو 1/2 گھنٹہ میں آرام آجاتا ہے۔ درد قولنج ہو تو اس کی تشخیص کر لیں۔ درد قولنج میں اس سے فائدہ نہیں ہوگا۔
آکاس بیل کا کشتہ جات میں استعمال
کشتہ ہڑتال ورقی:
ہڑتال ورقی 10گرام سالم ڈلی لے کر 60 گرام آکاس بیل کی لگدی میں گل حکمت کرکے سکھا کر ایک کلو جنگلی اپلوں( بنا شعلے) میں رکھ کر آگ دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر ایسا عمل چار بار کریں، بعد میں شہد کے ساتھ کھرل کر کے مونگ کے دانہ کے برابر گولیاں بنا کرسونےکا ورق لگا لیں اور مکھن یا بالائی میں ایک گولی دیں، پرانے سے پرانے امراض کا مجرب علاج ہے اورا عضائے رئیسہ کے لئے شکتی دا ئیک ہے۔
کشتہ چاندی:
آکاس بیل ہری لے کر 100 گرام پانی نکال لیں اور اس میں 10 گرام خالص ورق چاندی ڈال کر حل کرلیں اور خشک ہونے پر ٹکیہ بنا کر چھوٹے کوزے میں بند کرکے 6 کلو اپلوں کی آگ دیں۔ سیاہی مائل کشتہ تیار ہوگا. خوراک1/2 سے ایک چاول مکھن یا بالائی میں دیں۔ عام کمزوری کے لئے بہت ہی مفید (cuscuta reflexa benefits) ہے۔
نوٹ:
فارسی میں اسے کٹوث اور کثوثا بھی کہتے ہیں۔ کئی لوگ اسے افتیموں ہندی کے نام سے بھی جانتے ہیں۔ کئی اطباء نے کثوث اور افتیمون ہندی کو الگ الگ لکھا ہے۔( ہری چند ملتانی)
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
افتیمون ( اکاس بیل) cuscuta reflexa
فیملی:
Convolvulacease
دیگر نام:
فارسی میں درخت پیچاں ٗ عربی میں افتیمون ہندی ٗ بنگالی میں آکاش بیل ٗ گجراتی میں امربیل ٗ مرہٹی میں اکاس بیل ٗ انتر ویل ٗ انگریزی میں ائیر کویپر Ari Creeperتامل میں کوتانا ٗسنسکرت اکاش ولی ٗ ہندی میں امرلتہ اور سندھی میں بے پاڑی دیسی کہتے ہیں ۔
ماہیت:
یہ سنہری زرد رنگ کی بیل ہے جو کہ بیری ٗ کیکر ٗ آم ٗ آڑوسہ وغیرہ درختوں پر پھیلی ہوتی ہے۔ اس کا زمین کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوتا یعنی بغیر جڑ اور پتوں کے بوٹی ہے۔ اس کی ٹہنی جتنی باریک ہو اتنا ہی مفید (cuscuta reflexa benefits) اور اچھا سمجھا جاتا ہے۔ آکاس بیل جس درخت پر چھا جاتی ہے۔ اس کو خشک کر دیتی ہے ۔ یہ موسم بہار اور گرمیوں میں خوب پھیلتی ہے اکثر کھیتوں یا گھر کی باڑوں پر موسم برسات میں پھیلنے لگتی ہے۔ سردیوں میں اکثر خشک (سوکھ) ہو جاتی ہے۔ آکاش بیل کی ایک شاخ کاٹ کر ہرے بھرے درخت پر ڈال دیں تو وہاں جال سا بنا کر پھیلنا شروع کر دیتی ہے۔ پھول کچھ گچھے دار پتلے ٗ مونگ کیے دانے کے برابر سرے پر کھردرا سا اوپر پھل میں چار تخم بھرے ہوتے ہیں ٗ ان کو تخم کثوث کہتے ہیں۔ ان کے افعال و خواص تخم کثوث میں دیکھیں۔ یہ بیل خصوصاً خاردار درختوں پر پھیلتی ہے ۔
مقام پیدائش:
یہ بیل برصغیر کے گرم مرطوب علاقوں پاکستان میں پنجاب ٗ سندھ/ جبکہ ہندوستان میں پنجاب ٗ یوپی ٗ دکن اور بنگلہ دیش میں بنگال اور چٹاگانک میں پائی جاتی ہے ۔
رنگ:
سنہری زرد سبزی مائل۔
ذائقہ:
تلخ اور رس لعابدار جس میں کوئی بو نہیں ہوتی ۔
مزاج:
گرم تیسرے اور خشک دوسرے درجے میں
افعال:
محلل ٗ مفتح ٗ منفج اورام/ مسکن ٗ مسکن درد ٗ قاتل کرم شکم ٗ مسہل بلغم و سودا ٗ مقوی شعرا ٗ مندمل قروح ٗ مصفی خون۔
استعمال:
سوداوی امراض مثلا مرگی ٗ جنوں ٗ مالیخولیا ٗ کابوس ٗ پھوڑے اور پھنسیوں میں آش بیل کا عرق یا جوشاندہ کی شکل میں عموماً استعمال ہوتی ہے۔ آیورویدک کے مطابق مقوی و صحت بخش اور مولد منی ہے ۔ بعض درویش آش بیل کو بہت مقدس تصور کرتے ہیں۔ اس کو کنٹھ مالا اور بچوں کے ٹیڑھے اعضاء کے علاج میں استعمال کرتے ہیں۔ بعض دردوں میں اس کے جوشاندہ سے بھپارہ دیتے ہیں۔ کرم شکم کے قتل و اخراج کے لئے اس کا جوشاندہ پلاتے ہیں۔ اکاس بیل کو کچل کر روغن کخد میں میں پکا کر چھان کر تیل بالوں میں لگایا جاتا ہے تو بالوں کو گرنے سے روکتا ہے۔ بالوں کو طاقت دینے کے علاوہ بالوں کو سیاہ کرتا ہے۔ اسی تیل کی ناسوربا پرانے زخموں میں پٹی کی جائے تو زخم جلد مندمل کرتا ہے۔ آشوب چشم میں اس کا شربت یا رس نکال کر پلانا مفید (cuscuta reflexa benefits) ہے۔ اس کا جوشاندہ رباح کو تحلیل کرتا ہے۔ سرکہ کے ہمراہ دینا ہچکی کو نافع ہے۔ بعض اطباء ضعف معدہ ٗ ورم جگر و طحال ٗ یرقان اور پرانے بخاروں میں استعمال کراتے ہیں اور ان امراض میں جن میں افتیمون ولایتی استعمال ہوتی ہے۔
نفع خاص:
محلل اور سوداوی مادہ کو خارج کرتی ہے ۔
کیمیاوی جز:
اس میں ایک کھار شیشٹ Cusustine جو کہ معمولی کڑوا ٗ ایتھر اور کلوروفام میں حل پزیر ہے۔ ماجو پھل کے ست کی طرح Quercetin ایک کھار اور رال دار مادہ Resins ہوتا ہے ۔
مصلح:
کاسنی اور سکنجبین ۔
مقدار خوراک:
تین سے پانچ گرام (ماشے)
مرکبات:
اطریفل افتیمون ٗ معجون نجاح ٗ اطریفل اسطوخودوس ٗ عرق مصفی خون بہ نسخہ خاص ۔
ذاتی تجربہ:
جب میں طب کا طالب علم تھا تو میرا بہت ہی پیارہ دوست حکیم اشفاق احمد اشرف (سابقہ پرنسپل اے آر طبیہ کالج) مجھے اپنے ساتھ لے گیا کہ آکاس بیل اکٹھی کر کے لانی ہے میں نے کہا بھائی اس کا کیا کرنا ہے کہنے لگا یار جی دیکھ بھی رہے ہو کہ میں موٹا ہوں اور میرے والد حکیم غلام محمد صاحب (زہدةالحکما) نے بتایا ہے کہ یہ موٹاپے کو (محلل ہونے کی وجہ) سے بہت جلد دور کرتی ہے۔ بہرحال ہم نے آکاش بیل کافی مقدار میں اکٹھی کی اور بھائی اشفاق نے اس کا خسیاندہ کئی روز تک استعمال کیا تو ان کے موٹاپے کو کافی فائدہ (فرق) ہوا۔ ہمارے ایک پنساری دوست ہیں وہ اس کو بالوں کے امراض خصوصاً گرنے اور سفید بالوں کے لئے استعمال کرواتے ہیں ۔
مدت اثر:
اس کی قوت تین برس تک باقی رہتی ہے ۔
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق