خریدنے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں: اجوائن
مختلف اقسام:
اردو اجوائن۔ فارسی نانخواہ۔ پنجابی جوین۔ ہندی اجوائن۔ دیسی اجوائن۔ بنگالی جویان۔ تامل اومم۔ تیلگو او ممو۔ سنسکرت یوانی، دیپک، دیپکا، اگزگندھا۔ لاطینی ٹریچائسپرمم امی(TreachySpermum Ammi)کیرم کاپٹی کم(CarumCopticum)ٹیکوٹس اجوان(Ptychotis Ajwan)انگریزی بشی وید,اجوان،لوویج(carom seeds)کہتے ہیں۔
شناخت:
ہندوستان و پڑوسی ممالک کے اکثر پہاڑی علاقوں میں اپنے آپ پیدا ہوتی ہیں اور میدانی علاقوں میں اس کی کاشت کی جاتی ہے۔ غیر ممالک سے درآمد کر کے اس سے ست اجوائن حاصل کرتے ہیں اور پھر ا سے برآمد کر دیتے ہیں۔ ایران، افغانستان، متحدہ عرب جمہوریہ اور یورپ کے اکثر علاقوں میں اس کی کاشت کی جاتی ہے۔ یہ ایک فصلہ پودا (carom seeds) ہے۔ اس کی بلندی ایک ٖفٹ سے تین فٹ تک ہوتی ہے۔ اس کے پتے سوئے کے پتوں کی شکل کے ہوتے ہیں۔ اجوائن کے پتے چھوٹے چھوٹے نوک دار اور کٹے ہوئے ہوتے ہیں۔ ذائقہ تلخ وتیز ہوتا ہے۔ ٹہنیوں کے اگلے سرے پر چھوٹے چھوٹے سفید رنگ کے پھول پیدا ہوتے ہیں۔ ہر ٹہنی کے سرے پر پھولوں کا ایک چھتری نما گچھا ہوتا ہے، اس کے گچھے کی پتلی و لمبی ٹہنیوں پر اس کا بیج لگتا ہے۔ یہ بیج ہی تخم اجوائن کے نام سے مشہور ہے۔ بیجوں کا ذائقہ تیز اور کڑوا ہوتا ہے۔
ماڈرن ریسرچ:
بیج اجوائین (carom seeds) میں 4 سے 6 فیصدی تک ایک فراری روغن پایا جاتا ہے جس میں 45 سے 55 فیصدی تک ست اجوائن(Thymol) موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ سائیکلک ہائیڈروکاربن سائی مین اور ٹرپین بھی ہوتا ہیں ان بیجوں میں سے 25سے 30 فیصدی تک بے فراری روغن فکسڈ آئل(Fixed Oil) اور 10 سے 17 فی صدی تک پروٹین پائی جاتی ہے۔ بطور دوا اکثر بیج ہیں استعمال (ajwain benefits) کئے جاتے ہیں لیکن کبھی کبھی پتوں کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔
مزاج:
تیسرے درجے میں گرم خشک ہے، بعض کے نزدیک دوسرے درجہ میں گرم خشک (carom seeds) ہے۔ بعض اطباء تیسرے درجہ کے اوّل میں گرم خشک اور بعض دوسرےدرجہ کے آخر میں گرم خشک مانتے ہیں۔
فوائد:
مقوی معدہ، ہاضم، دافع تشنج اور دافع تعفن ہے، بدہضمی، اپھارہ اور پیٹ درد کے لئے نہایت مفید (ajwain benefits) و مجرب ہے۔ تخم اجوائن کےسفوف یا جوشاندہ کو چھلنی سے چھاننا چاہئے ورنہ اس میں پائے جانے والا روغن کپڑے سے چھاننے میں اس میں جذب ہو جاتا ہے۔
مقدار خوراک:
3 گرام سے 6 گرام تک ہمراہ تازہ پانی استعمال کر سکتے ہیں۔
اجوائن کے آسان مجربات
پیٹ درد:
سونٹھ، بیج اجوائین، مرچ سیاہ ہر ایک دو گرام، دانہ الائچی چارگرام، سب ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنالیں۔دوسے تین گرام ہمراہ پانی دیں۔ پیٹ درد و بدہضمی کے لئے مفید (ajwain benefits) ہے۔
دیگر:
اجوائن کو اچھی طرح صاف کر کے چینی کے پیالہ میں ڈال لیں۔ اس کے اوپر لیموں کا رس یا سرکہ انگوری خالص اس قدر ڈالیں کے اجوائن ڈوب جائے، رکھ دیں۔ جب خشک ہوجائے تو رس لیموں یا سرکہ پھر اسی قدر ڈالیں۔ یہ عمل سات بار کریں۔ اجوائن شدھ( مدبر) ہوگی۔ اسے تھوڑا سا بریاں کرکے یا بغیر بریاں کئے ہوئے استعمال کریں۔ پیٹ درد کے علاوہ مقوی معدہ اور ہاضم ہے۔
خوراک:
ایک سے دو گرام ہمراہ تازہ پانی دیں۔
بخور اجوائن:
اجوائن کو آگ پر ڈال کر اس کا دھواں اعضائے مخصوصہ کو دیں۔ اعضائے مخصوصہ زنانہ کی خارش کیلئے ازحد مفید (ajwain benefits) ہے۔
جوارش اجوائن سادہ:
اجوائن کو کوٹ کر تین گنا شہد خالص ملا کر جوارش بنائیں۔ مقوی ہاضمہ ہے۔
خوراک:
4 گرام ہمراہ تازہ پانی دیں۔
حب اجوائن:
اجوائن دیسی 60 گرام،مغز بیج بکائن خام، گلوئے سبز ہر ایک ایک کلو کا علیحدہ علیحدہ شیرہ نکالیں۔اجوائن کو ہر ایک شیرہ سے علیحدہ علیحدہ لت پت کر کے گولیاں بقدر جنگلی بیر بنائیں۔دِق کے لئے ازحد مفید (ajwain benefits) ہیں۔
خوراک:
ایک ایک گولی صبح، دوپہر اور شام تازہ پانی یا عرق گلو سے دیں۔
سفوف اجوائن:
اجوائن، بیج کرفس ہم وزن لے کر باریک پیس کر برابر چینی ملا کر استعمال کریں۔
خوراک:
6گرام تازہ پانی کے ساتھ دیں۔ پیٹ کی گیس اور ہاضمہ کی خرابی کے لئے مفید (ajwain benefits) ہے۔
عرق ہیضہ:
اجوائن (carom seeds) ڈیڑھ کلو کو کوٹ کر باریک کپڑے کی تھیلی میں باندھیں اور تین لکڑیوں کے سہارے دیگچہ میں رکھ دیں یا دھاگہ سے باندھ کر دیگچہ میں لٹکا دیں۔ اس میں پانچ کلو پانی ڈال کر تین کلو عرق کشید کریں۔ اس طریقہ سے یہ فائدہ ہے کہ اجو ائن کے بیچ دیگچی کے پیندے یا کنارے نہیں لگنے پا تے ورنہ وہ جل جاتے ہیں اور عرق میں بھی جلا ہوا ذائقہ پیدا کر دیتے ہیں۔ بدہضمی کے علاوہ ہیضہ کے دستوں میں مفید ہے۔ 10گرام سے 30 گرام تک دیں۔ ہیضہ کے دنوں میں معالجین اس عرق اجوائن پر بہت بھروسہ رکھتے ہیں۔
نمک اجوائن:
اجوائن (carom seeds) کے سالم پودے کو مٹی وغیرہ سے صاف کرکے خشک کریں۔ پھر اس کو لا کر خاکستر کریں۔ اس خاکستر کو تین دن پانی میں بھگوئیں۔ اس کے بعد اس کا نتھار لے کر پکائیں۔ پانی آہستہ آہستہ کم ہو کر نمک باقی رہ جائے گا۔ یہ نمک یرقان،جلودر، بڑھی ہوئی تلی، کھانسی اور دمہ کے لئے مفید (ajwain benefits) ہے، گردہ و مثانہ کی پتھری کو توڑتا ہے۔
خوراک:
دورتی کی مقدار میں تازہ پانی سے دیں۔
کان کے امراض:
اجوائن کے پتوں کا رس،حرمل(اسپند) کے پتوں کا رس، مالکنگنی برابر وزن، تین گناہ تلی کا تیل ملا کر پکانے پر تیل رہ جانے پر چھان لیں۔ ایک بوند نیم گرم کان میں ڈالیں۔
اندرائن کی اجوائن:
کچھ پکے پھل اندرائن کا زرد رنگ کا گودا( جس میں سے بیج صاف کر دئیے ہوں) ایک کلو، اجوائن دیسی 250 گرام، نمک سونچل 60 گرام۔ ان سب اشیاء کو شیشے یا مٹی کے کھلے برتن میں ڈال دیں ۔روزانہ ان ادویہ کو تین چار بار ہلا دیا کریں۔ خشک ہونے کے بعد محفوظ رکھیں۔ 2 سے 3 گرام نیم گرم پانی سے دیں پیٹ درد اور دائمی قبض، پیٹ کی گیس اور بدہضمی کے لئے مفید (ajwain benefits) ہے۔
اجوائن خاص:
نمک سونچ 50 گرام، اجوائن دیسی 200 گرام، ہر دو ادویہ کو شیشے کے کھلے مرتبان میں ڈال کر ان پر لیموں کا رس اس قدر ڈالیں کہ ادویات رس میں ڈوب جائیں۔ اس برتن کو سایہ دار جگہ پر رکھیں۔رس لیموں خشک ہونے پر دوبارہ شامل کریں۔ یہاں تک کہ یہ عمل سات با رکریں۔ بعد ازاں خشک ہونے پر پیس لیں۔ صبح و شام دو دو گرام نیم گرم پانی سے استعمال کریں۔ پیٹ کے تمام امراض کیلئے بہت ہی کامیاب ہے۔ اس سے بھوک میں اضافہ ہو کر ہاضمہ تیز ہو جاتا ہے۔قے اور متلی میں افاقہ ہوتا ہے۔ خوراک 3 گرام تازہ پانی کے ساتھ دیں۔
نمک سلیمانی:
سونف، اجوائن(carom seeds)، سونٹھ، کالی مرچ، پپلی، پودینہ، سہاگہ کچا، نمک سونچل، کھانے کا نمک ہر ایک 25گرام، دارچینی 15 گرام، نوشادر پھلی 60 گرام، سب کو کوٹ کر چھان کر سفوف بنائیں۔
خوراک:
4 رتی سےا یک گرام غذا کے بعد تازہ پانی سے دیں۔ معدہ کے تمام امراض کے لئے مفید(ajwain benefits) ہے۔
ماڈرن ریسرچ:
ایلوپیتھی ڈاکٹروں نے کافی کھوج کے بعد تخم اجوائن کو بدہضمی ڈس پیپسیا(Dyspepsia) کے لئےبہت مفید بتایا ہے۔ روغن اجوائن قولنج ریحی، ہیضہ، فساد ہضم کے لئے مفید ہے۔ اس سلسلہ میں روغن اجوائن ایک سے تین بوند چینی یا بتاشہ میں ڈال کر استعمال کیا جاتا ہے۔
عرق اجوائن ایک اونس، لائم واٹر(Liam Water)ایک اونس،ٹنکچر آف اوپیم (Tinct. Opium) پانچ بوند ملا کر استعمال کرنے سے دستوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔
روغن اجوائن یاست جوائن میں سوڈا بائیکا رب ملا کر سوڈا منٹ کی گولیاں بنائیں جاتی ہیں جواپھارہ و بد ہضمی میں مفید ہیں۔
امرت دھارا کے بدل کا نسخہ: ست اجوائن، ست پودینہ، کافور برابر ملا کر گھول بنا لیں۔ ایک سے دو بوند بتاشہ میں دیں۔ بد ہضمی، پیٹ درد اور دستوں میں ازحد مفید (ajwain benefits) ہے۔( حکیم ڈاکٹر ہری چند ملتانی)
اپھارہ:
سونف، اجوائن، پودینہ خشک، مرچ سیاہ، نمک کھانے والا برابر لے کر سفوف بنائیں، بعد از غذا ایک گرام استعمال کرائیں۔( مسیح الملک حکیم محمد اجمل خان صاحب)
دیگر:
اجوائن (carom seeds) دیسی کو سات بار رس لیموں میں تر خشک کریں اور باریک پیس کر برابر چینی ملا لیں۔
خوراک:
ایک گرام، اپھارہ و بدہضمی کے لئے مفید ہے۔( حکیم ضیاالدین و حکیم عبدالعزیز لکھنوی)
کمزورئ معدہ:
سونٹھ،پپلی، اجوائن دیسی، زیرہ سیاہ، مصطگی رومی، سہاگہ بریاں، ہینگ بریاں، نمک سیاہ، الائچی کلاں برابر والے کر چورن بنائیں۔ خوراک ایک گرام تازہ پانی سے دیں۔( حکیم عبیداللہ بسمل)
سفوف نمک شیخ الرئیس:
نمک خوردنی آدھا کلو، مرچ سفید9 گرام، نوشادر، سونٹھ، مرچ سیاہ، پودینہ خشک ہر ایک 6 گرام، تخم کرفس 42 گرام، انیسوں، تخم جرجیر، اجوائن، سنبل الطیب ہر ایک 36 گرام۔ کوٹ کر سفوف بنالیں اور چھان لیں۔ کھانا کھانے کے بعد 5 گرام پانی کے ساتھ دیں۔
بھوک بڑھانے و گیس دور کرنے کے لئے آزاد مفید ہے۔( شیخ الرئیس)
اجوائن کے آسان آیورویدک مجربات
چھپاکی( چکروت):
اجوائن 3 گرام، گڑ 3 گرام ملا کر ایک ہفتہ تک استعمال کرائیں۔ چھپاکی کو آرام آ جائے گا۔
ہنگو اشٹک چورن( اشٹانگ ہردے):
سونٹھ، مرچ سیاہ،مگھاں، اجوائن دیسی، زیرہ سیاہ، زیرہ سفید، نمک سیندھا، ہینگ بریاں، سب برابر وزن لے کر کوٹ کر سفوف بنا کر چھان لیں۔
خوراک:
2 گرام سے 3 گرام ہمرہ گرم پانی یا عرق سونف دیں۔
اگنی ٹنڈی رس(بھیشج رتنا ولی):
پارہ شدھ، گندھک شدھ، میٹھا تیلیہ شدھ،ترپھلہ، اجوائن (carom seeds) دیسی،سجی کھار،جوا کھار، جڑ چترا، پانچوں نمک، زیر سیاہ، تر کٹا، کچلہ شدھ ۔ سب برابر وزن لے کر کوٹ پیس لیں اور رس لیموں میں کھرل کریں۔ گولیاں بقدر سیاہ مرچ بنا لیں۔
خوراک:
ایک گولی صبح اور ایک گولی شام سونف یا گرم پانی کے ساتھ دیں۔ امراض معدہ کے لئے مفید ہے۔ استعمال کے دوران ہفتہ کے دوران دوا بند رکھیں۔
کشتہ قلعی:
قلعی کو کوٹ کر باریک پترے بنالیں اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بنا لیں۔اجوائن (carom seeds) چاروں قسم،چھلکا پیپل سب کے برابر اچھی طرح کوٹ کر دو ٹکیاں بنالیں۔قلعی کے ٹکڑوں کو ان دونوں کے درمیان جن میں سے ہر ایک 125گرام ہو رکھ کر اوپر بہت سا پرانا کپڑا لپیٹ دیں اور پھر اس پرانے کپڑے پر اتنا مونج لپیٹں کے کپڑا نظر نہ آئے۔ پھر اس کو پانچ کلو اپلوں کی آگ دیں۔قلعی کشتہ ہوگی۔
شادی سے پہلے و شادی کے بعد کی کمزوری کے علاوہ جریان اور زیادتی پیشاب کے عارضہ میں مفید (ajwain benefits) ہے۔
اجوائن تیل:
روغن اجوائن (carom seeds) 10گرام، تیلی کا تیل 100 گرام دونوں کو آپس میں ملا لیں۔ گنج، بال چر، داد اور چنبل کے لئے لگائیں۔
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
اجوائن دیسی (نانخواہ )(Omum Seeds )
فیملی:
(Carumcopticum)
دیگرنام:
عربی میں کمون ملوکی ‘فارسی میں نانخواہ ‘بنگالی میں بویان اجوڈن ،سندھی میں جان ،کشمیری میں جاونڈ ،تامل میں اومم ۔
ماہیت:
اس کا پو دا پاکستان وہندو ستان میں بویا جاتا ہے۔جس کی اونچائی لگ بھگ ڈیڑ ھ فٹ سے تین فٹ ہو تی ہے۔
سوئے کے پودے کی طرح ۔
پتے چھو ٹے چھوٹے بالیوں یادھینے کے پتوں کی طرح کے ہوتے ہیں ۔تخم وپھول سوئے یا بادیان کے چھترکی طرح
سفید چھتری دار پھول لگتے ہیں ۔بعدمیں اسی طرح دانے لگ جاتے ہیں ۔ان کو عموماً(چیت )میں کا ٹاجاتا ہے۔اس کے ہرچیز سے تیز بو آتی ہے اگر اس کے تخموں کو حفاظت سے رکھا جائے تو اس کی قوت تین چار سال تک قائم رہتی ہے۔
مقام پیدائش:
پاکستان ،ہندوستان (پنجاب اورپوبی کی اجوائن باریک اور سبزہوتی ہےجیسا کہ پاکستان میں) مگربمبئی کی اجوائن موٹی ہوتی ہے
۔جوتیل یاست کے لحاظ سے بہتر ہے۔ایران،مصر،
مزاج:
گرم وخشک درجہ سوم ،
افعال:
کاسر ریاح ،ہاضم ، مشتی،محلل،مجفف،مدر،مفتح سدد،جالی،دافع تعفن و تشنج ،قاتل و مخرج،کرم شکم خصوصاًحب القرح ،تریاق سموم ،
استعمال:
کاسر ریاح و مسکن ہونے کی وجہ سے اپھارہ ،قراقرشکم ،دردشکم اور وجع الفواد میں مفید ہے۔ مسخن،محلل اورمفتح سدہ ہونے کی وجہ سے پرانے بخاروں میں بکثرت مستعمل ہے۔چنانچہ ،’’اٹھ پہری اجوائن‘‘ُ کے نام سے اس کا نقوع اٹھ پہر میں تیار کرکے پرانے بخار کے مریضوں کو پلاتے رہیں۔(مجرب حکیم نصیر احمد)
سردمزاجوں کے معدہ اور جگر کی تسخین کرتی اور صلابت جگرو طحال کو ختم کرتی ہے۔جالی ہونے کی وجہ سے امراض جلد میں مستعمل ہے۔بہق،برض،بثورلبنہ(مہاسے) اور زہریلا خون کے منجمد ہونے سےجو نیلاہٹ پیدا ہوجاتی ہے۔ ان کو دور کرنے کے لئے طلاًاستعمال کرتے ہیں۔ مدر حیض ‘مدر بول ہونے کی وجہ سے گردہ و مثانہ کی پتھری اور عسرالبول میں مفید ہے۔ بلڈپریشر کم ہو تو اس کو بڑھا تی ہے ۔مجفف اور مفتح ہونے کے سبب سے امراض تشنجی اور کالی کھانسی وغیرہ میں مستعمل ہے۔اجوائن غلیظ اخلاط کو رقیق کرتی ہے۔اور سدوںکو دور کرتی ہے۔تریاق سموم ہونے کی وجہ گزید گی عقرب ،زنبور کے لئے ماوف مقام پر طلاء کرنے سے فائدہ کرتاہے۔مضریاتافیون کو دور کرتی ہے۔ وافع تعفن ہونے کی وجہ سے وبائی امراض میں مستعمل (ajwain benefits) ہے۔
فعل خصوصی :
بعض بچو ں کی ناف ابھرتی ہے۔اجوائن کپڑ چھان کرکے انڈے کی سفیدی میں ملا کر طلاء کریں ۔ایک دو ماہ میں آرام ہو جائے گا۔
نفع خاص:
مجفف رطوبات معدہ کاسریاح ۔مضر : مصدع ،مقلل منی ولبن۔بدل: کلونجی۔
مقدار خوراک:
تین سے پانچ ماشہ(گرام )تک۔
کیمیاوی جز:
ایک اڑنے والاتیل جس میں 30 سے 36 فیصد تھائی مول( ست اجوائن) پایا جا تا ہے۔
ست اجوائن(Thaimol)
اجوائن (carom seeds) سے ایک جوہر نکالاجاتاہے۔جوکہ ست اجوائن (جوہر اجوائن) کے نام سے مشہور ہے۔ بہاہت مفیدہ وسریع اثر ہے۔اس کے اندر اجوائن کے تمام افعال زیادہ قوت کے ساتھ پائے جا تے ہیں ۔یہ جوہر دیدان شکم کے قتل و اخراج کے موثر صفت رکھتا ہے اور بکثرت استعمال کی جاتی ہے۔نیز یہ تمام افعال میں اجوائن کی بہ نسبت تیز اثررکھتا ہے ۔135ملی گرام کی مقدارمیں پانی میں حل کر کے یاکیسپول میں بند کر کے استعمال کریںتو مذکورہ عواضات میں تیز اورجلداثر کر تا ہے۔
نسخہ باہ خاص:
عرق لیموں میں اس طرح ترکریں کہ عرق اس کے اوپر رہے ۔سات مرتبہ ترکر کے خشک کریں تو ضعف باہ کے مایو س مریضوں کیلئے نہایت مفید اور مجرب ہے۔
مشہور مرکبات:
معجون نانخواہ ،عرق عجیب،عرق اجوائن سفوف جو ہر ہاضم (جو طب نبوی دواخانہ ) کا مشہور ہاضم ہے ۔(ترتیب نسخہ حکیم نصیر احمد طارق)
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق