خریدنے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں: آلو بخارا
مختلف نام:
اردو آلو بخارا۔ ہندی آلو بخارا۔ عربی اجاص۔ انگریزی پرونس (damson) اور لاطینی میں پرونس ڈومیسٹیکالین (Prunus Domestica Linn) کہتے ہیں۔
شناخت:
مشہور پھل (damson) ہے، جس کا ذائقہ ترش ہوتا ہے۔ آلو بخارا کشمیر اور پڑوسی ممالک میں بکثرت پایا جاتا ہے. اور سردتر مقامات پر اس کی پیداوار زیادہ ہوتی ہے۔ تازہ حالت میں یہ پھل لال رنگ میں ہوتے ہیں۔ خشک ہونے پر کالے ہو جاتے ہیں۔ خشک پھل ہر موسم میں پنساریوں کے علاوہ عام دکانوں پر بھی مل جاتے ہیں۔
مزاج:
سرد وتر
خوراک:
8 سے 10آلو بخارا کھانے (damson uses) سے قبض کھل جاتی ہے اورنرم دست بھی آ جاتا ہے۔ اس سے زیادہ دست لگا دیتا ہے۔
فوائد:(damson)
آلو بخارا مسکن صفرا و خون اور قبض کشا ہے۔ جگر کی گرمی دور کرکے صفرا اور خون کے جوش اور گرمی کو کم کرتا ہے۔ صفراوی قے ومتلی میں مفید ہے۔ موسم گرما کی اکثربیماریوں درد سر، دوران سر، گھبراہٹ، معدہ اور جگر کی گرمی، بار بار پیاس، ہضم کی خرابی، قبض کے علاوہ صفراوی مادہ کو خارج کرتا ہے۔
آلوبخارا کو منہ میں رکھ کر چوسنے سے پیاس کی زیادتی کو فوراً فائدہ (damson uses) ہوتا ہے۔ بخاروں میں5 دانے خشک آلو بخارا پانی سے دھو کر3 گھنٹے پانی میں بھگو کر رکھیں۔ نرم ہونے پر مل کرچھان کر پانی پلائیں۔ اس کے دن میں دو تین بار پلانے سے صفراوی بخار اتر جاتا ہے۔ اس میں اجزائے لحمہ، شجم،شکر، معدنی اجزاء، کیلشیم، اور فاسفورس پائے جاتے ہیں۔
آلو بخارا بچوں، بوڑھوں، نوجوانوں اور عورتوں کے لئے موسم گرما کا بےنظیر اور فائدہ مند تحفہ ہے۔ یرقان اور میعادی بخار کے مریض کے لئے آلو بخارا میٹھا تریاق کا کام کرتا ہے۔ علاوہ ازیں کھال روگ، متعدی امراض، زہریلے امراض کے مریض کے لئے غذا اور دوا دونوں صورتوں میں فائدہ و آرام پہنچاتا ہے۔
آلو بخارا بواسیر، ذیابیطس اور لمبے بخاروں والے مریضوں کے لیے عجیب وغریب تحفہ ہے۔ ورم جگر و بے چینی کے لئے حیرت انگیز اثر والا پھل ہے۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے انسان کے چہرے کی زردی دور ہوتی ہے اور چہرہ پر رونق و شگفتگی پیدا ہوتی ہے۔ حاملہ عورتوں کو نمک کے ساتھ استعمال کرانے سے بے حد نفع(damson uses) بخشتا ہے۔
شربت آلو بخارا:
خشک آلوبخارا آدھا کلو لے کر پانی سے دھو کر دو کلو پانی میں رات کو بھگو دیں۔ صبح جوش دے کر چھان کر شربت کا قوام بنائیں اور ٹھنڈا ہونے پر بوتلوں میں بھر لیں۔
خوراک:
25 سے 50 گرام تک عرق انناس یا پانی میں حل کر کے پلائیں، دائمی قبض اور پیاس کو نافع کرتا ہے۔ پیشاب کھولتا ہے۔
آلوبخارا کے نقصانات
1۔ آلوبخارا (damson) تازہ بکثرت استعمال کیا جائے تو معدہ کو ڈھیلا کر کے پیٹ میں گیس پیدا کرتا ہے۔
2۔ زچہ کیلئے آلو بخارا کا استعمال مفید(damson uses) ہے، کیونکہ اس سے پیٹ میں گیس پیدا ہوتی ہے۔
3۔ عورتوں کو ایام کے دنوں میں کثرت سے استعمال نہیں کرنا چاہیے، زیادہ استعمال سے ایام کی بندش و درد کی تکلیف پیدا ہوجاتی ہے۔
4۔ پرانے دستوں و پیچش میں یہ غیر مفید (damson uses) ہے اور آنتوں میں خراش پیدا کرنے کا باعث ہے۔
5۔ کھانے کے بعد دودھ کا استعمال سخت منع ہے۔
6۔ آلوبخارا دمہ یا ٹی بی کے مریض کو نہ دیں۔
7۔ آلو بخارا آم اور کھجور کے ساتھ ملا کر نہ کھائیں، اس سے بدہضمی ہو جائے گی۔
8۔ آلو بخارا کھانے کے فورا بعدد ہی یا شربت یا پانی نہ پئیں۔
9۔ آلو بخارا بوڑھے اور کف کے مریضوں کو نہ دیں۔ ان کا بلڈپریشر لو ہوجاتا ہے۔
10۔ آلو بخارا (damson) کھانسی اور کف مزاج والوں کو استعمال نہیں کرنا چاہئے ،کیونکہ یہ کھٹا میٹھا ہوتاہے۔
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹر ہری چند ملتانی
آلوبخارا(پرون) damson
دیگر نام:
عربی میں اجاص ،فارسی میں آلوے بخارا۔
فیملی:
Rosacea
مقام پیدائش:
یہ ہمالیہ کے دامن یعنی پہاڑی علاقوں مثلا جموں کشمیر ،شملہ ،ہما چل پردیش کے علاوہ پاکستان،جموں کشمیر کے بعد صوبہ بلو چستان میں بکثرت پیدا ہوتا ہےلیکن ایرانی یا افغانستانی کو اچھا ذائقہ دار سمجھا جاتاہے۔
اقسام:
آلو بخارا (damson) بساتی اور کو ہی دو قسم کا ہوتا ہے۔ باغوں میں عموما موٹا زیادہ تر سیاہ رنگ کا ہوتا ہے جبکہ جنگلی کے پودے اور پتے چھوٹے ہوتے ہیں۔
ماہیت:
مشہور پھل ہے اس کا درخت درمیانے قد کا جھاڑی دار ،شا خیں سیدھی اور ڈنڈیاں اس کے ساتھ دودو نکلتی ہیں۔اس کے پتے اور تنا سیب کی درخت کی مانند ہوتاہے۔موسم بہار میں پتے جاتے ہیں صرف پھول رہ جاتے ہیں جو سفید زرد چھوٹےچھوٹے گچھوں میں ہوتے ہیں۔
پھل اور ذائقہ:
سرخ سیاہی مائل یا لال پیلے رنگ کے چمکدار وزن میں چھ گرام سے ۲۵ گرام تک چھوٹے بڑے ہوتے ہیں۔کچے آلو بخارے کھٹے اور پکے ہوئے میٹھے رس دار اور مزے دار ہوتے ہیں ۔سوکھنے پر جھری دار ہوجاتے ہیں ۔اندر کا گودا ذرا لیس دار ہوتاہے جو بطور غذا اور دواء استعمال کیا جاتا ہے ۔نیز سبزیوں کو ذائقہ دار بنانے کے لئے استعمال (damson uses) کئے جاتے ہیں ۔
مزاج:
سردو تر درجہ دوم (بعض کے نزدیک سرد درجہ اول تر درجہ دوم)۔
افعال:
مسکن صفراء و حدت خون ملین آمعاء،مسکن پیاس۔
استعمال:
آلو بخارا (damson) گرمی کے درد سر تپ صفراوی ،قے،متلی اور پیاس کو روکنے کے لئے استعمال (damson uses) کیا جاتا ہے۔دل کی حدت (حرارت ) اور سوزش میں مفید ہے۔بطور مسہل صفراء مستعمل ہے۔باوجود ترشی کے کھانسی کو مضر نہیں۔اس کے پتوں کا لیپ ناف کے نیچے کرنے سے کرم آمعا ء خارج ہوجاتے ہیں۔پتوں کا جو شاندہ بنا کر اس سے غرغرہ کرنا نزلے کو روکتا ہے۔مفرح اور لذیذ پھل ہے۔
مسہل صفراء:
آلو بخارا پانچ عدد ،املی چالیس گرام پانی میں بھگوکر بطور مسہل صفراء استعمال(damson uses) کرتےہیں۔ اسے جوش نہ دیں بلکہ اس کا زلال پئیں جو کہ یرقان کو بھی جلد ٹھیک کر دیتا ہے۔
شربت آلو بخارا:
بھوک بڑھاتا اور یرقان کو ٹھیک کرتا ہے ،قبض کو دور کرتا ہے جبکہ گرمی کے بخاروں اور سر درد میں مفید ہے۔
قبض کشا ہے،سات دن رات کو سوتے وقت کھانے سے اجابت با فرا غت ہو جاتی ہے۔
مقدار خوراک:
پانچ دانے سات دانے تک بطور مسہل پندرہ سے بیس دانے تک بطور پھل حسب ہضم۔
کیمیاوی تجزیہ:
آلو بخارے (damson) میں اجزاء لحمیہ ،شحم ،شکر،معدنی اجزاء مثلا کیلثیم فاسفورس پائے جاتے ہیں۔
مشہور مرکب:
خیسا ندہ اور شربت آلو بخارا ۔
مجرب:
سفر کی متلی خاص کرپہاڑی علاقوں میں جائیں تو خشک آلو بخارا ساتھ لے جایئں اس کو کھانے سے راستے میں آتے جاتےمتلی نہیں ہو گی۔(حکیم نصیر احمد)
آلو بخارے کی چٹنی جو کہ آلو بخارا ،چینی کے قوام،چاروں مغز اور پستہ وغیرہ ملا کر تیار کی جا تی ہے ۔آجکل مشہور ہے اور بے حد ہاضم (damson uses) ہے۔(حکیم نصیر احمد)
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق