خریدنے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں: آملہ
مختلف نام:
مشہور نام آملہ، ہندی آنولہ، سنسکرت انورا، گجراتی آنواولہ، بنگالی آملہ، لاطینی فیلنتھس ایمبلیکا (emblic myrobalan)
شناخت:
پاک و ہند کا مشہور درخت (emblic myrobalan) ہے۔ عام طور پر پہاڑی مقامات پر ہوتا ہے۔آنولہ مشہور پھل ہے۔ گولائی میں اخروٹ کے برابر یا قدرے چھوٹا۔ بصورت تازگی اس کا رنگ بھورا زردی مائل۔ سطح پر پھانکوں کی خفیف دھاریاں اور خشک ہونے پر رنگت میں سیاہی مائل اور دھاریاں غیر نمایاں ہوتی ہیں۔ تازگی کے عالم میں ترش، کسیلہ اور خشک ہونے پر قدرےکڑواہٹ لئے ہوئے۔ جدید تحقیق کے مطابق اس میں وٹامن سی ہوتا ہے۔
فوائد:
مثانہ و تلی کے لئے مضر، پیٹ میں قولنج پیداکرتا ہے۔ بادام روغن، تازہ دودھ، شہد خالص سے اس کی مضرت زائل ہوجاتی ہے، مقوی اعصاب، مفرح دل و دماغ، معدہ اور مسوڑھوں کو طاقت دیتا ہے۔ نظر کو بڑھاتا ہے۔ بیرونی طور پر بالوں کو مضبوط اور سیاہی کو قائم رکھتا ہے، قبض پیدا کرتا ہے، پیچش و دستوں کو مفید (indian gooseberry uses) ہے۔
آملہ کو برابر وزن ہلدی کے ساتھ سفوف بناکر9 ماشہ روزانہ ہمراہ دودھ گائے لینا پیشاب کی نالی کی سوجن کے لئے ازحد مفید ہے۔ نکسیر کو روکنے کے لیے اس کا گاڑھا لعاب ماتھے پر لگانا چاہیے۔ آنکھ کے لئے تازہ آملے کا رس آنکھ میں ڈال لیں۔
آملہ کے مجربات
آملہ ہیئر آئل:
آملہ (emblic myrobalan)ایک سیر کو دو سیر پانی میں پکائیں۔ جبآدھ سیر پانی باقی رہ جائے تو خوب چھان کر علیحدہ کرلیں اور اس پانی کو چار سیر تیل تلی صاف شدہ میں ملا کر آگ پر رکھیں۔ یہاں تک کہ تمام پانی جل جائے۔ پھر اسے اتار کر سرد کر لیں اور چھان لیں۔ اس میں معمولی خوشبو آملہ ملا دینے سے مزید خوشبو آ جاتی ہے۔
آملہ ہیرآئل مرکب:
آملہ خشک بغیر گٹھلی دس تولہ، برہمی دس تولہ، ناگرموتھا ڈیڑھ تولہ، بال چھڑ ڈیڑھ تولہ، دھنیہ خشک دس تولہ، مہندی کے پتے دس تولہ، برادہ صندل سفید دس تولہ۔
تمام اشیاء کو پانچ سیر پانی میں بھگو دیں۔ پہلے تمام چیزوں کو تھوڑا تھوڑا کوٹ لیں۔ ایک رات دن ویسے پڑا رہنے دیں۔ دوسرے دن اس میں خالص دُھلی تلی کا صاف شدہ تیل پانچ سیر ملا کر کسی بڑے برتن میں آگ پر رکھ دیں۔ آگ دھیمی رکھیں ورنہ تیل ابال( جوش) کھا کر باہر آ جائے گا۔ جب پانی بخارات بن کر اڑ جائے تو تیل کو آگ سے اتار لیں اور چھان کر رنگ دار کر لیں اور اس میں حسب پسند تیلوں میں حل ہونے والا رنگ ملا کر چھان کر شامل کریں نہایت اعلی درجے کا تیل تیار ہوگا۔
آملہ ہیئر آئل:
دس یا بارہ سیر تازہ( ہرا) آملہ خرید کر کولہو یا کسی ادویات(Indian gooseberry uses) کوٹنے کے برتن میں ڈال کر رس حاصل کریں۔ اس کو دس سیر سفید تلی کے تیل میں ملا کر آگ پر گرم کریں۔ آگ دھیمی ہونی چاہئے۔ جب تمام رسختم ہو جائے توتیل اتار کر چھان کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔ دوسرے دن خوشبو آملہ تین اونس،بنزائیل ایسی ٹیٹ تین اونس ملا کر آئیل کلر سبز سے تمام تیل کو حسب منشا رنگین کرلیں۔ بس عمدہ کوالٹی کا آملہ ہیئر آئل تیار ہیں۔ شیشیوں میں بھر کر لیبل سے آراستہ کرکے فروخت کریں۔
برہمی آملہ ہیئر آئل:
ہرے سبز آملوں کا پانی آدھ سیر، دھنیے کا پانی ایک پاؤ، بھنگرے سیاہ کا پانی ایک پاؤ،خس عمدہ ایک پاؤ، گلاب کے تازہ پھول ایک پاؤ، پانڑی ایک پاؤ، برادہ صندل سفید ایک پاؤ، بال چھڑ پانچ تولہ، برہمی بوٹی آدھ سیر۔
ترکیب تیاری:
ان تمام چیزوں کو سوائے پانیوں کے رات کے وقت دس سیر پانی میں بھگو دیں۔ صبح جوش دیں۔ جب پانی آدھا رہ جائے، چھانلیں اور اس میں مذکورہ ابالا ہوا پانی اور دھوئی ہوئی تلی کا تیل پانچ سیر ملا لیں اور نہایت ہلکی آگ پر پکائیں۔ یہاں تک کہ صرف تیل رہ جائے۔ اب اس تیل کو صاف کنستر میں ڈالیں۔ عطر حنا، عطر گلاب، عطر موتیا ہر ایک تین تین ماشہ کا اضافہ کرکے منہ بند کر کے رکھ دیں۔ ہفتہ کے بعد استعمال (indian gooseberry uses) کریں۔ بہترین برہمی آملہ ہئیرآئیل تیار ہیں اگر رنگ دینا ہو تو آئل کلر سبز دے دیں۔
شربت آملہ:
آملہ (emblic myrobalan)کا پانی ایک سیر، دودھ گائے دوسیر۔ دونوں کو ملا کر قلعی دار برتن میں آگ پر رکھیں۔ جب دودھ پھٹ جائے تو اتار کر چھان لیں اور شکر سفید برابر آملہ کے پانی سے ملا کر شربت کا قوام تیار کریں۔ دو تولہ شربت، عرق سونف چھ تولہ یا خمیرہ گاؤزبان عنبری تین ماشہ کے ساتھ استعمال (indian gooseberry uses) کریں۔ دوران ِسرکے لئے مفید ہے۔ دماغ میں تازگی، فرحت اور قوت پیدا کرتا ہے۔
مربہ آملہ:
مربہ آملہ بنارسی خاص مشہور ہے۔ فوائد (indian gooseberry uses) بھی افضل ہے۔ مریضوں کو تقویت دل کے لئے معالجین تجویز کرتے ہیں۔ آملہ میں سب قسم کے وٹامن موجود ہیں۔ اس کا مربہ مندرجہ ذیل ترکیب سے تیار کیا جاتا ہے۔
چار سیر بڑھیا بنارسی آملے لے کر ان کو دھو لیں۔ اب انہیں لکڑی کی سلائی سے اچھی طرح گودلیں۔ اس کے بعد انہیں چونے کے پانی میں بھگو دیں۔ ہر دوسرے دن یہ پانی بدل دیں۔ چار پانچ دن کے بعد چونے کا پانی نکال کر تازہ پانی سے سات بار اچھی طرح دھو لیں۔ اب انہیں پانی میں ڈال کر آگ پر رکھیں۔ جب ایک دو جو ش آ جائیں تو پانی نکال کر اب آٹھ سیر چینی لے کر مربع کی چاشنی بنائیں۔ اس گرم چاشنی میں میں ٹھنڈے و خشک کئے ہوئے آملے ڈال دیں اور پکائیں۔ جب آملے گل جائیں اور دوبارہ چاشنی تیار ہو جائے تو نیچے اتار کر چھوٹی الائچی وغیرہ ڈال دیں اور سٹرلائزڈ مرتبانوں میں ڈال دیں۔
ایک آملہ (emblic myrobalan)پانی سے دھوکر ورق چاندی میں لپیٹ کا استعمال کریں۔ دماغ، معدہ اور جگر کو تقویت دیتا ہے۔ وسواس کو دور کرتا ہے، فرحت پیدا کرتا اور دورانِ سر، دست اور بواسیر کو فائدہ کرتا ہے۔
آملہ پلزبرائے پانی چشم:
مغز بیج آملہ، مغز بیج ہرڑزرد، برابر وزن لے کر تین پہر تک پانی میں کھرل کرکے نخودی گولیاں بنا لیں۔ رات کو سوتے وقت دو گولیاں روزانہ کھائیں۔ان کے استعمال (indian gooseberry uses) سے پانی رُک جاتا ہے۔
آملکیہ آدی چورن:
آملہ( گٹھلی خارجی کردہ)، مگھاں، چھلکا جڑ چترک، چھلکا ہرڑزرد، نمک سیندھابرابر وزن، تمام ادویات کا سفوف بنا لیں، خوراک دوسے تین ماشہ تک ہمراہ گرم پانی دن میں دو سے تین بار دیں۔
فوائد:
ہر قسم کے بخاروں کے لئے نافع ہے۔ قبض کشا اور ہاضم ہے، بلغم اور بدہضمی کو رفع کرتا ہے۔ بھوک خوب لگاتا ہے۔ پاخانہ صاف لاتا ہے۔ ہلکا ہلکا بخار رہتا ہو تو یہ چور ن نہایت مفید (indian gooseberry uses) ہے۔
جوارش آملہ:
معدہ کو تقویت دیتی ہے، دل کی حرکات کو دور کرتی ہے اور صفراوی دستوں کو بند کرتی ہے۔
آملہ(emblic myrobalan) آٹھ تولہ، قند سفید ایک سیر، آملہ کو ایک سیر گائے کے دودھ میں 24 گھنٹہ تک تر رکھیں۔ بعدازاں آملہ کو دھوکر پانی میں جوش
دے کر مل چھان کر اسی پانی میں چینی شامل کرکے قوام بنائیں۔خوراک چھ ماشہ صبح وچھ ماشہ شام ہمراہ عرق گاؤزبان یا پانی دیں۔ دیر ہضم اور بادی غذاؤں سے پرہیز رکھیں۔
طب آیوروید ’’چیون پراش اولیہ‘‘ آملوں کا ہی مرکب ہے جو کھانسی، دمہ کمزوری کے لئے مفید(indian gooseberry uses) ہے۔
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
آملہ (آنولہ)emblic myrobalan
دیگر نام:
ہندی اور گجراتی میں آنبلہ ،فارسی میں آملہ عربی میں آملج ،سندھی میں آنوارا،سنسکرت میں شری پھل ،آمرت پھل اورآملک کہتے ہیں ۔
فیملی:
No Euphorbiaceae
یہ پاکستان اور ہندوستان کا بہت قدیم زمانہ سے جانا پہچانا درخت(emblic myrobalan) ہے اور آیورو دیک میں اس کا بہت بلندمقام ہے۔
ماہیت:
اس کا درخت مختلف جگہوں میں چھوٹا بڑا ہوتا ہے ہعنی جنگلی کا درخت بڑا لیکن قلمی جس کو بنارسی کیا جاتا ہے وہ درخت چھوٹا ہوتا ہے۔
تنا ٹیڑھا سخت لکڑی کا اور اس کے اوپر کا چھلکا لگ بھگ چوتھائی انچ موٹا اور راکھ کی طرح سفیدی مائل ہوتا ہے اور ہر سال اتررتا رہتا ہے۔پھل کاغذی لیموں کیطرح چھوٹے بڑے لیکن گول جو قدرتی طور پر چھ پھانکوں میں تقسیم ہوتے ہیں ۔پھل کا چھلکا بہت پتلا ہوتا ہے۔جن کے اندر ایک چھ حصوں میں ابھری ہوئی سخت ھٹلی ہوتی ہے۔آملہ (emblic myrobalan)کا پھل اگست اور ستمبر میں سبز اور پھر نومبر میں جنوری تک زرد یا سرخی مائل زرد ہوجاتا ہے۔اس کا وزن عموما ۲۵ گرام لیکن قلمی آملہ کا وزن ۵۰ گرام سے زیادہ ہوتا ہے ۔بڑا آملہ عموما مربہ کے لئے جبکہ چھوٹا آملہ ادویات کے لئے خشک کئےجاتے ہیں ۔پتے موسم خزاں کے بعد مارچ ،اپریل میں شاخوں پر سبزی مائل زرد بہت چھوٹے چھوٹے گچھوں میں اور ان سے لیموں کے پھلوں کی طرح خوشبو آتی ہے۔
مقام پیدائش؛
عموما کنکریلی اور پتھریلی زمین میں پیدا ہوتا ہے اور سمندری کناروں کے نزدیک بھی پیدا ہوتا ہے۔
رنگ:
تازہ بھورا مگر سبزی مائل زرد جبکہ خشک سیاہی مائل نیلگوں اور اس پر جھریاں پڑی ہوتی ہیں ۔ذائقہ:پہلے کھٹا اور کسیلا لیکن بعد میں شیریں لگتا ہے۔
مزاج:
سرد پہلے درجے میں ،خشک دوسرے درجے میں۔
افعال خواص:
مقوی اعضا ء رئیسہ ،مقوی معدہ،مسکن حدت صفراء وخون ، مقوی چشم ،مقوی و مسود ،شعر ،قابض ، خفیف،مدر خفیف۔
استعمال:
حافظہ اور دماغ کو تیز کرتا ہے۔قوت بصر کو طاقت دینے کو علاوہ خفقان ،ضعف قلب اور ضعف معدہ کو دور کرنے کے لئے آملہ کا استعمال بکثرت کیا جاتا ہے ۔صفراء اور خون کے جوش کو تسکین دینے کے علاوہ پیاس کو زائل کرنے اور دستوں کو روکنے کے لئے مفید ہے ۔آملہ کا پانی یا عصارہ تیار کر کے تقویت چشم کے لئے آنکھوں میں لگاتے ہیں۔آملہ کے خیساندہ یا جو شاندہ کے ساتھ بال دھونے سے بال مظبوط اور سیاہ ہوجاتے ہیں۔وٹامن سی (چونے کے اجزاء) کی وجہ سے دل و دماغ اور پٹھوں کا طاقت(indian gooseberry uses) دیے دیتا ہے۔رحم اور آنکھوں کے لئے مقوی ہے۔اعضاء کی زائد رطوبت کو خشک کرتا اور ہائی بلڈ پریشر میں مفید ہے ۔جب کہ بلڈ پریشر زیادہ ہائی نہ ہو ۔اس میں ترش تیزاب ہونے کی وجہ سے بھوک لگتا ہےلیکن آنتوں پر اس کا خاص اثر نہیں ہوتا ۔دماغ کی طرف اجتماع خون کو کم کرتا ہے۔اس لئے صداع ،تبخیر معدہ ،ما لیخولیا اور فالج میں مفید(indian gooseberry uses) ہےرعاف خونی بواسیر کو ضماد واکلا مفید ہے۔ وٹامن سی کی وجہ سے بہتے پھوڑے پھینسیوں میں فائدہ مند ہے اگر برگ نیم کے ساتھ ملا کر پانی کے سا تھ کھلایا جائے تو مصفی خون ہے۔مسوڑھوں کے ورم، زخم اور قلاع الفم اس کے جوشاندے کے غرغرے کرنا مفید ہے۔احتلاج القلب میں مفید ہے۔بالو ں کو گرنے سے روکنے کے علاوہ اس کا روغن بالوں (روغنی اجزاء) کو سیاہ کرتا ہے۔جوارش آملہ اس کا مشہور مرکب ہے جو کہ معدہ کو طاقت دیتا ہے ،دستوں کو روکنے اختلاج القلب اور تبخیر معدہ کے لئے مشہور فا ئندہ مند دوا ہے۔
اس کا مربہ(emblic myrobalan) اور اچار بھی بنایاجاتاہے۔جو خفقان ،ضعف دماغ اورضعف معدہ کو دور کرنے کے لئے مفید ہے۔ آملہ کے درخت کی چھال بھی قا بض ہے اور چمڑہ رنگنے میں استعمال(indian gooseberry uses) کی جاتی ہے۔
جدید تحقیقات کے مطابق:
وٹامن سی والی تمام سبزیوں اور پھلوں کے مقابلے میں آملہ میں سب سے زیادہ وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ایک کلو تازہ آملوں میں چھ ہزار یونٹ وٹامن سی اور پانچ سو حرارے (کلیوریز ) ہوتے ہیں۔وٹامن سی کے علاوہ آملہ میں فولاد کی بھی کچھ مقدار پائی جاتی ہے ۔نیز درج ذیل اجزاء بھی پائے جاتے ہیں ۔جن کا تناسب دس فیصدی ہوتاہے۔ٹے ٹین ،گیلک ایسڈ ، گلوکوز کیلسیم اور ٹینک ایسڈ
اس تجزیہ سے معلوم ہوتا ہےکہ پا ئیوریا (لثہ سامیہ)کے علاوہ لیکوریا اور مذکورہ امراض کی مفید ترین دوا ہے۔
نفع خاص:
مقوی اعضا ئے رئیسہ ،لثہ دامیہ ،حابس اسہال اور مقوی معدہ ۔
مضر :
قبض و قولنج پیدا کرتا ہے۔
صلح:
شہد، روغن بدام ۔
بدل:
ہلیلہ کابلی صرف تقویت معدہ میں۔
مقدار خوراک:
تین سے پانچ ماشہ یعنی گرام
مرکبات:
جورش آملہ سادہ،جورش آملہ عنبری بہ نسخہ کلاں ،جورش شاہی،روغن آملہ ،روغن گیسودراز ،ہر قسم کی اطر یفل میں لازمی طور پر شامل ہے۔
نوٹ:آملہ(emblic myrobalan) کی خصوصیت کی وجہ سے آجکل پاکستان اور ہندوستان میں شیمپوآملہاور آملہ روغن کی بھر مار ہے۔
آیو رویدک میں مرکبات:
انو شدار ،مربہ اور چیون پراش مشہور مرکب ہے۔
حکیم اشفاق احمد اشرف (سابقہ پرنسپل اے آر طیبہ کالج لاہور) آملہ سے تبخیر معدہ کے لئے جوارش تیار کرتے ہیں ۔جس کا نام کالا خمیرہ ہے جو کہ بے حد مقبول ومفید ہے۔
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق