مختلف نام:
مشہور نام انیسوں (aniseed benefits)۔ فارسی بادیان رومی۔اردو رومی سونف۔ہندی سونف رومی۔ عربی رازیانج الرومی رازیاٖغ الشامی، حب الحلو۔انگریزی اینی سیڈ(Aniseed)اور لاطینی میں پمپی نیلا انیسم لنن (anise remedies) کہتے ہیں۔
شناخت:
چونکہ یہ بادیان یا زیرہ سے بالکل ملتا جلتا ہوتا ہے اس لئے اسے بادیاں رومی یا زیرہ رومی کہتے ہیں لیکن یہ بادیان(سونف) سے علیحدہ دوا ہے۔ مڈرن طب (ایلوپیتھی)میں سونف کی جگہ اس کا زیادہ تر استعمال (aniseed benefits) کیاجاتاہے۔
انیسوں نہایت قیمتی دوا (anise remedies) ہے۔پرانے زمانہ میں بھی ویدا سے استعمال کرتے رہے ہیں۔ انیسوں کی کاشت ہندوستان میں ہر جگہ خاص طور پر پنجاب ،ہریانہ، ہماچل، یوپی اور اُڑیسہ میں کی جاتی ہے۔اس کا چھوٹا سا پودا ہوتا ہے جو لگ بھگ ایک میٹر تک اونچا ہوتا ہے ۔اس کے پودے کے بیج ایک غلاف میں بند ہوتے ہیں۔یہی ’’بیج انیسوں‘‘ہے اوراسی نام سے بازار میں ملتے ہیں۔جن میں خوشبو بادیان(سونف)جیسی ہوتی ہے۔انیسوں سے ایک تیل بھی کشید کیا جاتاہےجو کہ ’’تیل انیسوں‘‘کے نام سے بازار میں ملتا ہے۔
انیسوں کے پودے کی ٹہنیاں مربع شکل کی پتلی پتلی ہوتی ہیں۔پتے الائچی کے پتوں سے ملتے جلتے ہیں لیکن قدرے باریک و خوشبودار اور ہر شاخ کے سرے پر سفید رنگ کے پھول لگتےہیں۔ان میں غلاف کے اندر لپٹے ہوئے زیرہ سے ملتے جلتے بیج ہوتے ہیں۔ یہ بیج سونف سے قدر ے چھوٹے اور زیرے سے بڑے ہوتے ہیں۔ان میں خوشبو بھی ہوتی ہے،ذائقہ تیزی لئے ہوئے اور خوشبودار بیجوں کی خشک کرکے پھٹکنے سے اوپر کا غلاف (چھلکا)گند م کی طرح علیحدہ ہو جاتا ہے۔ بیج سائز میں بڑے اور خوشبودار بہترین خیال (aniseed benefits) کئے جاتے ہیں۔
ماڈرن تحقیقات:
تجربات سے پتہ چلا ہے کہ تیل انیسوں میں 80۔90 فیصدی ایک ایسا جزو پایا جاتا ہے جس کو اینی تھول کہتے ہیں۔ اسی جزو پر تیل انیسون کی خوشبوکا انحصار ہے۔ علاوہ ازیں اور بھی کیمیاوی اجزاءپائے جاتے ہیں۔
مزاج:
گرم وخشک۔
بدل:
سوئے کے بیج یاسونف
مقدار خوراک:
2 گرام سے 8گرام۔
فوائد(aniseed benefits):
ہاضم ہونے کی وجہ سے اپھارہ ، درد پیٹ،درد گردہ اور قولنج جیسے عوارضات کے لئے بہت ہی مفید (anise remedies) ہے۔ پیشاب لانے کے لئے بھی مفید (aniseed benefits) ہے۔
پیٹ درد و گیس کے لئے3 گرام انیسوں کا سفوف ہمراہ عرق سونف یا تازہ پانی دیں یا تیل انیسوں کے چند قطرے پانی یا عرق سونف میں دیں۔
دردکان میں روغن انیسون 5 قطرے 25 گرام، روغن گل میں ملا کر نیم گرم کر کے چند قطرے کان میں ڈالنا ، درد کان کے لئے مفید ہے۔ انیسوں کا جوشاندہ درد ایام کو دور کرتا ہے۔ بواسیر کے لئے بھی انیسون بریان کا استعمال مفید (aniseed benefits) ہے۔
انیسون کے آسان مجربات
سفوف انیسون:
انیسون ،اجوائن ہر ایک 50 گرام، سوئے ، نمک کالا ہر ایک 20 گرام ، نوشادر 3گرام، سب کو کوٹ چھان کر سفوف بنالیں۔ دن میں دو بار تین تین گرام ہمراہ عرق سونف یا تازہ پانی دیں۔ معدہ ، جگر، آنتوںاور ریاحی دردوں کے علاوہ پیشاب کھولنے و ایام لانے کے لئے مفید (aniseed benefits) ہے۔
روغن انیسوں:
ماڈرن طبی طریقہ سے روغن انیسون کشید کرلیں اور تین بوند بتاشہ میں دیں۔ درد قولنج ودرد پیٹ کے لئےاز حد مفید ہے۔
عرق انیسون:
انیسون 250گرام کو کوٹ کر 11/4کلو پانی میں 12 گھنٹے بھگو کر دوسرے دن عرق کشید کریں،20 سے 40گرام تک دن میں دو بار دیں۔ریاحی امراض ،معدہ ،جگر وآنتوں کے لئے مفید (aniseed benefits) ہے۔ چھوٹے بچوں کے لئے خصوصیت سے محفوظ ہے اور بچوں کے لئے بہترین گرائپ واٹر ہے۔
انیسون کے یونانی مجربات
دواءلکرکم:
طب یونانی کا مشہور نسخہ ہے اور اکثر اطبائے کرام کا معمول ہے۔ انیسون 13گرام، زعفران (کیسر) 30 گرام، بال چھڑ18 گرام،روغن بلسان 15 گرام، اسارون(تگر)، بیج کرفس ، ریوند چینی ، دو قو ، مرمکی ہر ایک 15 گرام ، ست ملیٹھی ، تج ، مصطگی ، گل(پھول)غافث ہر ایک10 گرام، مجیٹھ6 گرام، قسط میٹھی ، دار چینی ، اذخر کی کلی ،حسب بلسان ہر ایک30 گرام، (یہ کل 18 اجزاء ہیں)۔ سب دواؤں (anise remedies) کو کوٹ چھان کر سہ چند وزن ادویہ شہد کے قوام میں شامل کردیں۔ خوراک 5گرام سے 7 گرام تک عرق مکو 120گرام و شربت دینا ر 20 گرام کے ساتھ استعمال کریں۔
جگر وتلی کی سختی سوجن کو کم کرتی ہے اور استسقا ء کو زائل کرتی ہے۔ گردے و مثانہ کے لئے طاقتور ہے۔ سرد مزاج والوں کے لئے ازحد مفید (aniseed benefits) ہے ۔کرکم عربی میں کیسر کو کہتے ہیں۔ اس دوا میں جز و اعظم کیسر ہے اس لئے اس کا نام دواء الکرکم رکھا گیا ہے۔
جوراش عُود ملیّن:
انیسون، سونف ، پودینہ ، مصطگی، دانہ الائچی خورد ، ہر ایک4 گرام ، عود عزقی ، طباشیر ہر ایک 7گرام، پھول گلاب ، سناءمکی ،تر بد ہر ایک9 گرام، چینی سفید ،شہد خالص، عرق گلاب ہر ایک 250گرام۔تمام ادویات کو کوٹ چھان کر چینی ، شہد اور گلاب کے قوام میں ملائیں ۔ خوراک7 گرام ہمراہ عرق سونف 70 گرام، عرق مکو 70گرام استعمال کریں۔ قبض دور کرتی ہے اور بھوک لگاتی ہے۔
جوارش قرطم:
انیسون، بسفائج فتقی ہر ایک 10گرام ، مصطگی ، گری قرطم ،گری بادام شیریں ہر ایک 20 گرام،شہد خالص برابر وزن تمام ادویہ لے قوام بنائیں اور دواؤں کو کوٹ چھان کر اس میں ملائیں۔ 5 گرام صبح و 5 گرام شام ہمراہ عرق سونف دیں۔ پیشاب لانے والی ہے۔ مقوی معدہ و قبض دور کرنے کے علاوہ رحم(بچہ دانی) کے امراض میں مفید (anise remedies) ہے۔
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
انیسوں (AnisiFructus)
لاطینی نام:Pimpinella Anisum۔۔۔پمپی سیلاایکسوم
دیگرنام:
عربی میں کمون الحلوہ ،فارسی میں بادیاں رومی، سندھی سونف رومی، بنگالی میں موری اور انگریزی میں اینی سائی (Anisi) کہتے ہیں۔
ماہیت :
اس کا پودا (anise remedies) سونف کی طرح لگ بھگ آدھ گز تک اونچا ہوتا ہے۔ تنا مربع سا لیکن پتے باریک اور ان سے اس قسم کی خو شبو آتی ہے۔ پھول سفید جو چھڑ جانے کے بعد تخم بن جاتے ہیں ۔تخم ایک طولانی غلاف میں بند ہوتے ہیں۔ اس کا دانہ سونف کے دانے سے چھوٹا سبز یا زردی مائل اور کسی قدر مثلث اور ذائقہ میں شیریں ہوتا ہے۔بطور دوائ یہ تخم ہی استعمال ہوتا ہے۔ یہ تخم جتنا موٹا ہو گا اتنا اچھا ہو گا۔رنگ: خاکی یا بھورا مائل سفید یا زرد۔ بو:خوش گوار۔ذائقہ:کسی قدر تلخ اور تیز ہوتا ہے۔
مقام پیدائش:
پاکستان،ایران، ہندوستان،اٹلی، جنوبی یورپ، افریقہ جبکہ زیادہ قوی الاثر اور عمدہ مصر میں پیدا ہوتا ہے۔
نوٹ:
سنسکرت کی پرانی ویدک کتب میں انیسوں کا ذکر نہیں ملتا جبکہ یہ دواء نہایت قدیم (aniseed benefits) ہے کیونکہ یونانی اطباء کے علاوہ پلائنی حکیم رومی ادریسی نے بھی اس کا ذکر کیا ہے۔
مزاج:
گرم خشک درجہ دوم
افعال:
کاسر ریاح،مفتح،مسکن اوجاع، مدربول و حیض، مدرشیر،منفث بلغم
استعمال:
کاسرریاح ہونے کی وجہ سے دردشکم ، درد گردہ ریحی میں استعمال کرتے ہیں۔ مدرو مفتح ہونے کی وجہ سے رحم ، جگر ،طحال کے سدد میں ادراربول سے دور کرتا ہے۔ دمہ کھانسی میں اخراج بلغم کے لئے مستعمل (aniseed benefits) ہے۔ مدر حیض و شیر ہونے کی وجہ سے ادرارحیض وقلت شیر میں کھلاتے ہیں۔معدہ رحم کو اخلاط لزجہ یعنی غلیظ سے صاف (anise remedies) کرتاہے۔مروڑ پیدا کرنے والی مسہل ادویہ کے ہمراہ انکی اصلاح کے لئے شامل کرتے ہیں۔روغن گل میں پکا کر تسکین دردگوش کے لئے قطور کرتے ہیں۔
روغن انیسوں:
اس کے بیجوں سے روغن بھی کشید کیا جاتا ہے۔ جو دافع تشنج اور کاسرریاح ہے۔
نفع خاص:
کاسرریاح ہے۔مضر: دردسرپیداکرتاہے۔
مصلح:
سکنجبین۔بدل: بادیان،تخم ثبت
مزیدتحقیق: اس کا جز و اعظم ایک اڑنے والا تیل ہوتاہے۔
روغن انیسوں میں کیمیاوی اجزاء: اولیم اینی سائی(OleumAnisi) یہ خوشبو دار اور شیریں تیل ہے۔اس میں 75فیصد اینی تھول(Anethol)جوہر انیسوں ،اینی سک (ایلڈ نائیڈ AnesiCaldenydr)اور میتھل ایوس کو سل ہوتے ہیں۔
مقدار خوراک:
دو سے پانچ گرام(ماشے)روغن انیسوں دو سے تین قطرے
مرکبات: جوارش عودشیریں،دواء الکریم، حب شب یار، سفوف نمک شیخ الرئیس،سفوف نمک سلیمانی، جوارش قرطم وغیرہ۔
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق