خریدنے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں: انجید
طبی معالج اور مفسرین دونوں ہی انجیر کے استعمال پر زور دیتے ہیں۔ اس کی ایک بنیادی وجہ اس کے بیشمار طبی فوائد (fig benefits) ہیں۔ ہم انجیر کی تاریخ کو بھی نہیں بھلا سکتے جس کی بنا پر اس کو بہت اہمیت حاصل ہے، مفسرین کے مطابق انجیر کا درخت (fig history) حضرت آدمؑ کے وجود کے آنے کے بعد معرض وجود میں آیا ۔ ایک اور روایت کے مطابق جب حضرت آدمؑ نے شیطان کے بہکاوے میں آکر ایک درخت سے پھل کھایا اور ان کے ستر پوش عیاں ہو گئے تو ان کو چھپانے کے لیے انہوں نے انجیر کے پتوں کا استعمال کیا۔ قران مجید میں بھی انجیر کا ذکر آیا ہے۔ اگرچہ اس کا ذکر ایک بار ہی ہوا ہے لیکن بھر پور انداز میں آیا ہے جس کی بِنا پر ہم اس کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔ سورہ التین کی پہلی آیات کا ترجمہ کچھ یوں ہے.
“قسم ہے انجیر کی اور زیتون کی اور طورسینا کی اور اس دارالامن شہر کی کہ انسان کو ایک بہترین ترتیب سے تخلیق کیا گیا۔“
اس آیت میں اللہ پاک نے انجیر اور زیتون کی قسم کھائی ہے اس کا مطلب ہوا کہ یہ پھل صحت کے لحاظ سے خاصی اہمیت کا حامل ہے۔
رسولِ پاکﷺ نے بھی انجیر (fig history) کے استعمال پر زور دیا ہے۔ ایک روایت کے مطابق آپﷺ کے پاس کہیں سے انجیر کی تھال کا تحفہ آیا۔ آپ ﷺ نے پاس بیٹھے صحابہ اکرام سے فرمایا کھاؤ بلاشبہ یہ جنت کا پھل(fig benefits) ہے۔ اس میں سے کھاؤ یہ بواسیر کو ختم کرتی ہے اور جوڑوں کے درد میں مفید ہے۔ (طب نبوی الجوزیہ)
سائنسی تحقیق بھی طب نبوی ﷺکی پیروی کرتی ہے اور اس کی مختلف امراض میں افادیت بیان کرتی ہے۔ طب نبویﷺ انجیر (fig history) کے بیشمار فوائد بیان کرتی ہے۔ جن میں سے چند کا ذکر یہاں کیا گیا ہے۔ دائمی قبض کے علاج کے لیے بہترین ہے۔ کچھ دیر کے لیے انجیر کو پانی میں بھگوئیں اور دن میں دو بار کھائیں اس سے قبض دور ہوجائے گی۔ اس طرح کسی کو اگر جوڑوں کا درد ہو تو وہ انجیر کو لازمی اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔ جو لوگ اپنے زیادہ وزن کی وجہ سے پریشان ہیں وہ انجیر لازمی کھائیں اور کچھ دن بعد واضح فرق پا سکتے ہیں۔انجیر پیاس کی شدت کو بھی کم کرتی ہے اور پسینہ لانے میں مدد کرتی ہے۔ کھانسی، بلغم اور دمہ میں بھی نہایت مفید ہے۔ سرد موسم میں ٹھنڈ لگنے سے بچاتی ہے اس کے علاوہ بچوں کی نشو نما کے لیے اہم خوراک ہے۔ یہ دماغی امراض سے بچاتی ہے اور قلب و جگر کو قوت دیتی ہے۔ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بھی یہ نہایت مفید پھل ہے۔
ان تمام فوائد سے یہ ثابت ہوا کہ انجیر نہایت افادیت (fig benefits) والا پھل ہے اور اس کوہمیں لازمی اپنی خوراک میں شامل کرنا چاہیے۔روزانہ کے دو یا تین دانے اپنے آپ کو صحت یاب رکھنے کے لیے کافی ہیں۔ آپ اس کے دانے بھی کھا سکتے ہیں یا دودھ میں بگھو کر لے سکتے ہیں اس کے علاوہ شہد کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں۔ یہ ایک مزیدار پھل ہے اس کو اپنی زندگی میں شامل کرکے سنت نبوی ﷺ کی پیروی بھی کریں اور ساتھ ساتھ اپنے آپ کو صحت یاب بھی رکھیں